Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز ،میدان میں اترنے کے لیے تیارہیں، کپتان

    پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز ،میدان میں اترنے کے لیے تیارہیں، کپتان

    پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز ،میدان میں اترنے کے لیے تیارہیں، کپتان

    پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز 9 فروری بروز منگل سے ہرارے میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پچاس اوورز پر مشتمل تین میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب قومی خواتین کرکٹ ٹیم زمبابوے میں کوئی کرکٹ سیریز کھیلے گی۔ سیریز میں شامل تین ایک روزہ میچز 9، 12 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

    پچاس اوورز پر مشتمل سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین میچز 17، 19 اور 20 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا ، جہاں اسے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 0-3 اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم آلراؤنڈر عالیہ ریاض 136 رنز بنا کر ایک روزہ انٹرنیشنل سیریزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر اور ڈیانا بیگ 9 وکٹیں حاصل کرکے بہترین باؤلر قرار پائی تھیں۔

    اسی طرح ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے آخری میچ میں کپتان جویریہ خان نے 56 رنز کی اننگزکھیلی تھی۔ ان کی اس اننگز نے اس دورے میں پاکستان کی جانب سے حاصل کی گئی واحد فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    جویریہ خان، کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم:

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہناہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، زمبابوے کے خلاف فتح حاصل کرکے ٹیم کو وننگ ٹریک پر برقرار رکھنا اصل ہدف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں ویمنز کرکٹ کےمقابلے محدود ہیں تاہم وہ خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے فوری بعد اب زمبابوے کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔

    جویریہ خان نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کا حصہ ہوگی، ایونٹ سے قبل اس ٹیم سے کھیلنا پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

  • سابق کپتان انضمام الحق کی ٹیم کو مبارکباد،کس کس کو دیا کریڈٹ؟

    سابق کپتان انضمام الحق کی ٹیم کو مبارکباد،کس کس کو دیا کریڈٹ؟

    سابق کپتان انضمام الحق کی ٹیم کو مبارکباد،کس کس کو دیا کریڈٹ؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کو ہوم سیریز میں شکست دے کر عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے. نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے ہرایا.

    اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے 18 سال بعد جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے. انہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

    انضمام الحق نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان نے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، فیلڈنگ میں عمدہ کیچز، فواد عالم اور محمد رضوان کی سنچریوں اور پھر پہلے ٹیسٹ میچ میں اسپنرز کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا.

    سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوئر آرڈر کا متواتر رنز بنانا اس ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ثابت ہوا. انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ میں شاندار فائیٹ کی.

    لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ محمد رضوان کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے، بطور بیٹسمین وہ جس طرح لوئر آرڈر کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ چلا رہے ہیں وہ قابل دید ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں متواتر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کارکردگی نمایاں رہی.

    انضمام الحق نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک خاص اہمیت ہے اور کسی بھی کھلاڑی کو تراشنے میں اس کا کردار بہت اہم ہے، حسن علی اس کی تازہ ترین مثال ہیں کہ جس طرح انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر اپنی فارم، فٹنس اور ردھم کو واپس حاصل کیا. انہوں نے کہا کہ حسن علی نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ باؤلنگ کی، شاہین شاہ آفریدی نے بھی دوسری اننگز میں ان کا بہت ساتھ دیا.

    سابق کپتان نے کہا کہ وہ آخر میں ٹیم منیجمنٹ کی تعریف کرنا چاہتے ہیں، مصباح الحق، وقار یونس اور یونس خان کے لیے یہ سیریز بہت اہم تھی مگر ان تینوں تجربہ کار کرکٹرز نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کو بہترین اسپورٹ فراہم کی، جس کے نتیجے میں فتح پاکستان کے نام رہی.

  • کرکٹ کمیٹی کا کبھی دباوَ نہیں لیا ،مصباح الحق

    کرکٹ کمیٹی کا کبھی دباوَ نہیں لیا ،مصباح الحق

    کرکٹ کمیٹی کا کبھی دباوَ نہیں لیا ،مصباح الحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ سیریز جیتی،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بین الاقوامی ٹیمیں آنا شروع ہوگئی ہیں،ہوم گراوَنڈ میں سیریر کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ ملتا ہے،امید ہے کہ آگے بھی اچھا کھیلیں، غلطیوں کو دور کریں، کرکٹ کمیٹی کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،کرکٹ کمیٹی کا کبھی دباوَ نہیں لیا ،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں کہ اپنی کارکردگی پر فوکس رکھوں،قومی ٹیم بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیم کا مورال بلند ہے، ٹی ٹوئنٹی میں بغیر دباوَ کے کھیلیں گے، جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت اہم ہے،ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی،

    قبل ازیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں دونوں اسکواڈز بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور پہنچے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز لاہور پہنچ گئے

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز لاہور پہنچ گئے

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز لاہور پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں
    دونوں اسکواڈز بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور پہنچے
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا

    ادھر پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کوشکست دے دی راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 274 پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان نے دو صفر سے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

    جنوبی افریقہ نے پانچویں دن کا کھیل 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی گلی دو وکٹیں جلد ہی گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز اور ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

    ساؤتھ افریقہ کی 258 پر ساتویں وکٹ گر گئی ،دوسری اننگز میں بھی حسن علی کی 5وکٹیں سامنے آئیں ،ٹیسٹ میچ میں حسن علی مجموعی طورپر 10وکٹیں لے چکے ہیں.

  • قومی بیڈمینٹن چیمپین شپ چار سدہ میں  شاندار کامیابی۔

    قومی بیڈمینٹن چیمپین شپ چار سدہ میں شاندار کامیابی۔

    58 ویں قومی بیڈمینٹن چیمپین شپ چار سدہ میں منعقد ہوئی۔ سوئی ناردرن کے کھلاڑیوں مقیت طاہر اور ضُبیرہ اسلام نے ڈبل ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
    سوئی ناردرن کی ضُبیرہ اسلام اور نیشنل بینک کی پلوشہ نے مشترکہ طور پر خواتین ڈبل کے ایونٹ میں واپڈہ کے کھلاڑیوں کو فائنل میں شکست دی۔ جبکہ مردانہ ڈبل ایونٹ میں سوئی ناردرن کے مقیت طاہر اور نیشنل بنک کے کاشف سلہری نے واپڈہ کے کھلاڑیوں کو فائنل میں شکست دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ ، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

  • پاکستان ویمن  کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کی تصویری جھلکیاں

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کی تصویری جھلکیاں

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کی تصویری جھلکیاں

    باغی ٹی وی ‘ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ میں پریکٹس میچ کی تصویری جھلکیاں آگئی ہیں.


    اس میں‌دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ویمن ٹیم اگلے میچ کے لیے پریکٹس کر رہی ہیں .
    اس سے پہلے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آٹھ رنز سے شکست دیدی تھی

    جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 128 رنز کے ہدف میں 13 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا،بارش کے نہ رکنے پر میچ کا فیصلہ ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ سے کیا گیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے میگنن ڈوپیز نے 24 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے انعم امین نے دو جبکہ ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز بنائے تھے،پاکستان کی جانب سے جویریہ خان نے 56اور کائنات امتیاز نے 29 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹی 20 سیریز دو ایک سے جیت لی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاکستان کی جیت پر شعیب اختر نے کیا کہا

  • پاکستان کی جیت پر شعیب اختر نے کیا کہا

    پاکستان کی جیت پر شعیب اختر نے کیا کہا

    پاکستان کی جیت پر شعیب اختر نے کیا کہا

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر ہر طرف سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے . اس سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آج جنوبی افریقا سے 2007 کا بدلہ لے لیا۔

    شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے کمال کردیا ورنہ جنوبی افریقی ٹیم بھاگ رہی تھی۔

    شعیب اختر نے کہا کہ جارحانہ اور تباہ کُن باؤلنگ کے ذریعے پاکستان نے جنوبی افریقا سے 2007 کا بدلہ لے لیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ملڈر رہے، انہوں نے 20 رن اسکور کیے۔
    یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

    پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد

  • ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی،موجودہ اور سابق کرکٹرز نے پاکستان کو جیت کی مبا رکباد دی ہے

    عمر گل کا کہنا تھا کہ حسن علی اور شاہین آفریدی کی پرفارمنس شاندار ہے،عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین پرفارم کیا،

    روحیل نذیر کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا ،ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر محمد رضوان کو قرار دیا گیا ،حسن علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے سن علی نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

    حسن علی کا کہنا تھا کہ سیریز بہت اہم تھی میں کم بیک کررہا تھا ،بطور کھلاڑی خواب ہوتا ہے کہ اسٹرانگ کم بیک ہو ،صرف یہی ذہن میں تھا کہ میری پرفارمنس ایسی ہو کہ ٹیم جیتے،

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بہت شکر ہے کہ اچھی پرفارمنس پر ایوارڈ ملا ،محنت اور ہمت کی، جس کی وجہ سے کامیابی ملی بال کو دیکھتے ہوئے کھیلتا ہوں

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اتنی اچھی کامیابی ملی ،جنوبی افریقہ کے پاکستان آنےکا شکریہ ،ٹیم سپورٹ جب کرتی ہے تو پریشر محسوس نہیں ہوتا ،حسن علی نے بہترین کم بیک کیا حسن علی ایک سال بعد ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا اور شاندار بولنگ کی ،اچھی ٹیم کے خلاف جیت پوری ٹیم کو اعتماد دیتی ہے ،جو غلطیاں کی ہیں انہیں مستقبل کےلئے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے

    ڈی کوک کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی پاکستان نے بہت اچھا کھیلا

    پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح اور سیریز میں کلین سیوپ کرنے پر مبارکباد۔17 سال بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی فتح میں فواد عالم، محمد رضوان،حسن علی اور شاہین آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے نام . پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

    راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے نام . پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

    راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے نام . پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کوشکست دے دی راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 274 پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان نے دو صفر سے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

    جنوبی افریقہ نے پانچویں دن کا کھیل 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی گلی دو وکٹیں جلد ہی گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز اور ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

    ساؤتھ افریقہ کی 258 پر ساتویں وکٹ گر گئی ،دوسری اننگز میں بھی حسن علی کی 5وکٹیں سامنے آئیں ،ٹیسٹ میچ میں حسن علی مجموعی طورپر 10وکٹیں لے چکے ہیں

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف 2004 کے بعد پہلی بارٹیسٹ سیریزجیتی ہے ،حسن علی اورشاہین شاہ آفریدی نے پروٹیازکی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دئیے ،شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں مجموعی طورپر5 وکٹیں حاصل کیں پاکستان اس فتح کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گئی ،پاکستان نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا

    گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 370 رنز کا ایک مشکل ہدف کا تعاقب شروع کیا تو سلامی جوڑی میکرم اور ڈین ایلگر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 33 رنز بنائے۔اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے ڈین ایلگر کو 17 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔

    میکرم اور وین ڈرڈوسن نے دوسری وکٹ میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔چوتھے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنائے لیے تھے اور جیت کے لیے مزید 243 رنز درکار ہیں

    اس سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 298 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس دوران نعمان علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔

  • ایران کے سپریم لیڈر نے  امریکا کے سامنے شرط رکھ دی

    ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا کے سامنے شرط رکھ دی

    ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا کے سامنے شرط رکھ دی

    باغی ٹی وی : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتوار کے روز کہا کہ اگر واشنگٹن تہران سے اپنے جوہری اقدامات کو ریورس کرنا چاہتا ہے تو امریکہ کو تمام پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔

    خامنہ ای نے ٹویٹر پر کہا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے ، نہ کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک اگر وہ چاہتے ہیں کہ ایران اپنے وعدوں پر واپس آجائے تو ، امریکہ کو پہلے تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔”
    اس بات کی تصدیق کے بعد کہ آیا تمام پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں ، پھر ہم پوری تعمیل میں واپس آئیں گے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن جنہوں نے کہا ہے کہ اگر تہران 2015 کے جوہری معاہدے پر سختی سے عمل پیرا ہوتا ہے تو ، واشنگٹن اس وسیع معاہدے پر اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کرے گا جس سے ایران کی میزائل ترقی اور علاقائی سرگرمیاں محدود ہوسکتی ہیں۔