Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی کے رویے پر محمد حفیظ نے  رائے دے دی

    پی سی بی کے رویے پر محمد حفیظ نے رائے دے دی

    پی سی بی کے رویے پر محمد حفیظ نے رائے دے دی

    باغی ٹی وی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، بورڈ کہیں بھی مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا۔ کھلاڑیوں کی خراب پر فارمنس کی ذمہ داری کوچز پر نہیں ڈالنی چاہیے۔

    میٹ دی پریس میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پچھلا سال میرے کیرئیر کا کامیاب سال رہا، ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی طرف سے دنیا کا ٹاپ اسکورر بنا، اس سال بھی اسی کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا چاہوں گا، میں ہمیشہ پاکستان کے افتخار کے لیے کھیلا ہوں، میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، بورڈ کہیں بھی مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ این او سی بھی اسی وجہ سے ملا کہ قومی ٹیم میں دستیابی میں مسئلہ نہ ہو، ٹی ٹین میچز بائیو سیکیور ببل میں ہوں گے، واپسی پر کورونا پروٹوکولز پورے کرکے مکمل طور پر ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک مصباح الحق ایک بہترین کھلاڑی اور کوچ ہیں، موجودہ منیجمنٹ کا ماحول بہترین ہے، پلیئر کو عزت دی جارہی ہے، اپنی پرفارمنس کا کسی اور کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ مصباح الحق کی کوچنگ میں میرا سال بہت اچھا گزرا ہے، مجھے کبھی کوچنگ کے دوران مسئلہ نہیں ہوا ۔ یہ مینجمنٹ میرے دل کی آواز ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ خراب کھیلیں تو سارا ملبہ کوچز پر ڈال دیں ۔میں اگر برا کھیلا ہوں تو اپنی وجہ سے برا کھیلا ہوں اور اگر میں نے 99 رنز بنائے ہیں تو اس میں کوچز کا بھی کردار ہے، ہمیں ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔
    ‏ انہوں نے مزید کہا کہ نیا پیٹرن وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا میں فرنٹ مین تھا، مصباح الحق اور اظہر علی کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا، ٹھیک ہے جو فیصلہ ہے وہ وزیر اعظم عمران خان کا ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا پاکستان کرکٹ کی کامیابی میں بہت ہاتھ ہے ۔ اظہر علی کو ہٹایا جانا اور مصباح الحق سے ایک عہدہ لینا یا کوئی اور تبدیلیوں کا تعلق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے نہیں ہے ۔

  • بابر اعظم میسر نہ ہو تو کیا کرنا ہوگا، بیٹنگ کوچ نے دی صلاح

    بابر اعظم میسر نہ ہو تو کیا کرنا ہوگا، بیٹنگ کوچ نے دی صلاح

    بابر اعظم میسر نہ ہو تو کیا کرنا ہوگا، بیٹنگ کوچ نے دی صلاح

    باغی ٹی وی ؛ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف بابراعظم پر انحصار نہیں کرنا بلکہ بہتر متبادل کھلاڑی بھی تیار کرنا ہوں گے۔

    ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا، نئے کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہوگا، قومی ٹیم کے کپتان اور بہترین بلے باز بابراعظم ان فٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم ناکام ہوگئی، اگر بابراعظم حتمی الیون کا حصہ نہ ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیم ہار جائے،ہمیں ان کے بہتر متبادل تیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ ہمیشہ سپورٹنگ رہی ہے جہاں بیٹسمیںن اور بائولرز کو یکساں مدد کرے گی، وکٹ پر گیند سپن ہوتی ہے اور شام کو سوئنگ بھی دیکھنے کو ملتی ہے، پاکستان کو پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کرکے لمبا سکور کرنا ہوگا۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ اچھے ٹوٹل سے ہمارے بائولرز کو بھی مدد ملے گی، ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے 6 سے 7 سیشن جیتنا ضروری ہوتے ہیں، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ کرکے انہیں مواقع اور وقت دینا ہوگا، نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوگا، عدم کارکردگی پر انہیں ٹیم سے الگ نہیں کریں گے، نئے کھلاڑی اگر کارکردگی نہ دکھا سکیں تب بھی انہیں ضائع نہ کریں بلکہ موقع دیں۔

    قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ضروریات کے دائرے میں رہ کر بھرپور محنت کرنی ہوگی، کارکردگی کا انحصار خود کھلاڑی کی محنت پر ہوتا ہے، کوچ صرف رہنمائی کرسکتا ہے، زیادہ تجربات شیئر کرنے سے بھی کھلاڑی ڈبل مائنڈڈ ہو جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوچز کی بھی کارکردگی کا جائزہ لیا جانا چاہیے، نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے بعد بالخصوص بائولنگ کوچ وقار یونس پر سخت تنقید ہوئی، بطور بیٹنگ کوچ مجھ پر بھی تنقید کی جائے اور خامیاں سامنے لائیں لیکن ذاتی بنیاد پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے، اچھی کارکردگی دکھانے پرکھلاڑیوں اور کوچز کو بھی پزیرائی ملنی چاہیے۔

    یونس خان نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، دنیا کی ٹاپ کرکٹ ٹیموں کا پاکستان آنا نیک شگون ہے، یہ وقت ڈومیسٹک نظام پر باتیں کرنے کا نہیں، فتح اور اچھے نتائج کے لیے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم انگوٹھے پر گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کے باعث بابر اعظم ٹی 20 سیریز بھی نہیں کھیل سکے اور ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر رہے .

  • پیپسی پاکستان اورقومی خواتین کرکٹ ٹیم کے مابین اہم شراکت داری

    پیپسی پاکستان اورقومی خواتین کرکٹ ٹیم کے مابین اہم شراکت داری

    باغی ٹی وی : پیپسی پاکستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پرنسپل پارٹنر بن گیا.

    پی سی بی اور پیپسی نے خواتین کرکٹ کو مزید فروغ دینے اور قومی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی مدد کی خاطر تاریخی معاہدے کا اعلان کیا

    پیپسی ایک سال کے معاہدے کے اعلان کے ساتھ پاکستان خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی اصل شراکت دار بن گئی ہے جس پر بدھ (آج) کوپاکستان کرکٹ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے صدر دفتر میں پیپسی اور پی سی بی کے نمائندوں کے درمیان دستخط ہوئے۔

    اعلامیہ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ پیپسی کو عائشہ جنجوعہ موجود تھیں۔

    یہ معاہدہ جنوبی افریقہ – پاکستان محدود اوورز سیریز سے نافذ العمل ہے ، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کنگسیاڈ گراؤنڈ ڈربن میں کھیلا جارہا ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی۔

    سیریز کے دوران پاکستان ٹیم اس کٹ کے ساتھ کھیل رہی ہے جس میں پیپسی ، گیٹورڈ اور کرکرے سمیت متعدد برانڈز شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی ، بابر حامد: کا کہنا تھا کہ پی سی بی خواتین کی کرکٹ کی ترقی اور فروغ پر پختہ یقین رکھتا ہے اور پیپسی کے ساتھ یہ شراکت داری اس سلسلے میں ہماری وابستگی کا ایک اہم اشارہ ہے۔ پاکستان خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نے حالیہ برسوں میں تیز رفتار ترقی کی ہے۔ یہ ٹیم ایک ایسی قوت ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر شمار کیا جاتا ہے

    “پیپسی ملک میں ایک دیرینہ شراکت دار اور کرکٹ کا حامی رہا ہے اور پی سی بی کے ساتھ اس کے بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ یہ شراکت داری ہمارے تعلقات کا ایک عہد ہے جو اب بھی بڑھتی ہی جارہی ہے ، ہمیں خوشی ہے کہ وہ خواتین کی کرکٹ کی حمایت کے لئے آن بورڈ آئیں ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ شراکت ملک میں خواتین کرکٹ کے لئے بہت فائدہ مند ہوگی۔

    ڈائریکٹر مارکیٹنگ پیپسی کمپنی عائشہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ ہماری خواتین کرکٹر بین الاقوامی میدان میں اپنی شناخت بناتے رہتے ہیں اور ہم ان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے ایک دلچسپ موقع ہے کہ وہ پاکستان خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ شراکت کریں اور ہم اس مشن پر پی سی بی کے ساتھ اپنے تعاون کے منتظر ہیں۔ ہم ایک امید افزا مستقبل کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم پاکستان میں خواتین کے کرکٹ کے فروغ کے لئے کرکٹ کے ساتھ اپنی دہائی پر محیط وابستگی کو بڑھا رہے ہیں۔

  • ویمن باسکٹ بال لیگ کا فائنل میچ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

    ویمن باسکٹ بال لیگ کا فائنل میچ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

    ویمن باسکٹ بال لیگ کا فائنل میچ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

    باغی ٹی وی :ویمن باسکٹ بال لیگ کا فائنل میچ میدان جنگ بن گیا۔ کریسنٹ کمپلیکس میں جاری میچ میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑی گتھم گتھا ہوگئیں
    باغی ٹی وی :دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔ خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر مُکّوں، گھونسوں سے حملے کئے اور ایک دوسرے کے بال بھی نوچتی رہیں۔ جھگڑے کے دوران ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال بھی موجود تھے ۔ صلح کے بعد دونوں ٹیموں میں میچ کروادیا گیا۔ فیصل آباد کی ٹیم نے لاہور کو دو پوائنٹس سے شکست دیکر میدان مار لیا ۔

  • ہارون ملک کا فٹ بال فیڈریشن انتخابات کو منصفانہ  اور شفاف طریقے سے منعقد کرانے کا عزم

    ہارون ملک کا فٹ بال فیڈریشن انتخابات کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کرانے کا عزم

    چیئرمین ہارون ملک کا فٹ بال فیڈریشن انتخابات کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کرانے کا عزم

    باغی ٹی وی : پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فیفا کی جانب سے (پی ایف ایف) پاکستان فٹ بال فیڈریشن انتخابات کو "منصفانہ ، مساوات اور شفاف طریقے سے” انعقاد کے لئے دیئے گئے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ہارون ملک کی تقرری کی تصدیق فیفا نے منگل کو کی تھی

    فیفا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے سابقہ ​​نارملائزیشن کمیٹی کے چار میں سے تین ممبروں کی جگہ لے لی ہے اور حارث عظمت ، سعود عظیم ہاشمی اور محمد شاہد نیاز کھوکھر کو نیا ممبر مقرر کیا ہے جبکہ منیر سدھانا کو ان کے اپنے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔

    ہارون ملک نے کہا کہ، "پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کا کردار ادا کرنا ایک اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے۔
    انہوں نے کہا کہ میں پاکستان فٹ بال کو آگے بڑھانے کے گہرے عزم کے ساتھ اس تک پہنچ رہا ہوں۔ ہم اب تک کی سبکدوش ہونے والی فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے جو بھی اچھاکام انجام دیا ہے اس پر قائم رہیں گے ، اور انتخابات کو مکمل کرنے اور فیفا کی جانب سے منصفانہ ، مساوات اور شفاف انداز میں دیئے گئے مینڈیٹ کی تکمیل کی طرف پیشرفت ہوگی۔

    ایک ہی وقت میں ، پی ایف ایف کی یومیہ آپریشن آسانی سے چلنے کو یقینی بنانا ، اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانا اور مقابلوں کو فائدہ پہنچانا۔ پی ایف ایف این سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ آئیں کک آف کے لئے تیار ہوجائیں۔
    فیفا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سابقہ ​​پی ایف ایف این سی چیئرمین کے استعفیٰ دیا گیا ہے اور اس کا مقصد معمول پر لانے کے عمل کو تازہ تحریک دینا ہے۔

    اگرچہ این سی کے چیئرمین اور ممبران 20 جنوری 2021 تک اپنے فرائض سنبھالیں گے ، لیکن ان کی حتمی تصدیق فیفا ریویو کمیٹی کے تحت فیفا گورننس ریگولیشنز کے مطابق ہونے والی اہلیت کے چیک پر مشروط ہے۔
    فیفا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا کونسل کے بیورو کے ذریعہ این سی کے مینڈیٹ کی دیگر تمام شرائط ویسے ہی ہیں۔

  • پاکستان ویمن ٹیم کا ٹاس جیت باولنگ کا فیصلہ  جنوبی آفریقن ٹیم کو بڑے سکور سے روکنے کی کوشش

    پاکستان ویمن ٹیم کا ٹاس جیت باولنگ کا فیصلہ جنوبی آفریقن ٹیم کو بڑے سکور سے روکنے کی کوشش

    پاکستان ویمن ٹیم کا ٹاس جیت باولنگ کا فیصلہ جنوبی آفریقن ٹیم کو بڑے سکور سے روکنے کی کوشش

    باغی ٹی وی : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے . جنوبی آفریقہ کی ٹیم نے چار وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں. پاکستان کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے ناشرہ سندھو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.دیانا بیگ نے دو کھلاڑی آوٹ کیے .

    اسی طرح جنوبی آفریقہ کی جانب سے مگنون اور مرزانے کریز پر کھڑی ہیں. دس اوورز کا کھیل ہوا ہے . پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نہیں‌ کھیل رہی ہیں . جنوبی آفریقہ کا سکوارڈ یہ ہے .
    جنوبی افریقہ
    1. لیزیل لی
    2. لورا
    3. سن لوئس
    4. لارا گڈال
    5. مگنون ڈو پریز
    6. میرزائین کیپ
    7. نادین ڈی کلرک
    8. ٹریشا چیٹی (ڈبلیو کے)
    9. شبنیم اسماعیل
    10. تمی سیکھوکون
    11. نانکولولیکو میلبہ

    12. نوندومیسو شانگسی
    13. تزمین انگریز
    14. فائی ٹنکلیف
    15. انیک بوش
    بسمہ کی کی عدم شرکت پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہےکہ بسمہ معروف ٹیم کےلیےکافی اہم ہوتی ہیں لہٰذا ان کی کمی محسوس ہوگی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نےڈربن سےآن لائن پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کےخلاف سیریز کےلیےتیارہے۔ ڈیوڈ ہیمپ نےکہا کہ سیریزسےقبل تیاریوں کا اچھا موقع مل گیا ہے،مینزٹیم بھی جنوبی افریقا سےسیریزکھیل رہی ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ جنوبی افریقا ویمن اچھی سائیڈ ہے،ہمیں کافی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    ڈیوڈ ہیمپ نےیہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں کوکہا ہےہرگیند پررن لینےاورہرگیند پر وکٹ لینےکا عزم کرو۔ اُنہوں نےکہا کہ ہدف کارکردگی میں تسلسل لانا ہے،ٹیم کی صلاحیتوں پرکسی کوشک نہیں،ہم ساتویں پوزیشن پرہیں لیکن زیادہ عرصہ اس پوزیشن پرنہیں رہنا چاہتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگرکرکٹ کھیلنی ہےتوبائیو سیکیور ببل اور کورونا وائرس ایس او پی کو اپنانا ہی ہوگا۔ ڈیوڈ ہیمپ نے مزید کہا کہ عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم اچھی ہٹرز ہیں۔

  • پاکستان میں‌ سیکیورٹی انتظامات سے بھر پور اطمینان ، کرکٹ بورڈ کا شکریہ ، پروٹیز کے جذبات

    پاکستان میں‌ سیکیورٹی انتظامات سے بھر پور اطمینان ، کرکٹ بورڈ کا شکریہ ، پروٹیز کے جذبات

    پاکستان میں‌ سیکیورٹی انتظامات سے بھر پور اطمینان ، کرکٹ بورڈ کا شکریہ ، پروٹیزکے جذبات

    باغی ٹی وی :جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں اپنی موجودگی پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پی سی بی نے بہت اچھا کام کیا ہے جس نے ہمارے لیے فول پروف سیکیورٹی اور بہترین انتظامات کیے ہیں. کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم مکمل طور پر کرکٹ پر فوکس کیے ہوئے ہیں . ہمیں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں‌ ہے . پی سی بی اس سلسلے میں مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے ہمارے لیے بیترین سیکیورٹی کے انتظامات کرائے. ہم یہاں پاکستان میں‌کرکٹ کو انجوائے کر رہے ہیں.

    ادھرکرکٹ ساوتھ افریقا نے پاکستان سے ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ہینرک کلاسن کو کپتان مقرر کردیا گیا۔ اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا، جیور لینڈے ، ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس ،نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو شامل ہیں۔

  • ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، گرین شرٹس کہاں کھڑے ؟

    ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، گرین شرٹس کہاں کھڑے ؟

    ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، گرین شرٹس کہاں کھڑے ؟

    باغی ٹی وی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن پہلے، اسٹیو اسمیتھ دوسرے اور مارنس لبوشینے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

    پوجارا ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، اجنکا ریحانے نویں اور ہینری نکولس دسویں پوزیشن پر ہیں۔

    ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بین اسٹوکس بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جیسن ہولڈر دوسرے اور جدیجہ کا تیسرا نمبر ہے۔

    آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز کی باولنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیل وینگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    جوش ہیزل وڈ پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز اور بالرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے.
    دوسری جانب ٹاپ ٹین بہترین بولرزکی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے،انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسرے نمبر پر اورپاکستانی محمد عباس کا بارہواں نمبر ہے۔

  • گلگت بلتستان کی وادی نلترمیں دلکش سرمائی کھیلوں کا آغاز

    گلگت بلتستان کی وادی نلترمیں دلکش سرمائی کھیلوں کا آغاز

    پاک فضائیہ کے ا سکیئرز نے 15ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ میں پانچ تمغے جیت کر میدان مار لیا۔ سلالم کیٹیگری میں تینوں پوزیشنز پاک فضائیہ کے اسکئیرز نے حاصل کیں۔ سلالم کیٹیگری میں نوید نے طلائی جبکہ اشتیاق اور اشفاق نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔

    جائنٹ سلالم کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے اسکئیرز اشتیاق اور اشفاق نے طلائی اور چاندی کے تمغے جیتے۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ سوات سے تعلق رکھنے والے احسن نے حاصل کیا۔ پاک فضائیہ اور ونٹر اسپو رٹس فیڈریشن آف پاکستان ہر سال باقاعدگی سے سرمائ کھیلوں کا انعقاد کرتی ہے۔

    سرمائی کھیلوں میں Skiing کے علاوہ فگر سکیٹنگ، سنو بورڈنگ، آئس سکینگ اور آئس ہاکی مقابلے بھی شامل

  • کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں‌ ہے، سابق چیئرمین پی سی بی بھی بول پڑے

    کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں‌ ہے، سابق چیئرمین پی سی بی بھی بول پڑے

    کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں‌ ہے، سابق چیئرمین پی سی بی بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیئر مین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ مصباح الحق بلاشبہ اچھا کپتان رہا ہے ۔ لیکن کوچنگ ان کے بس کی بات نہیں ۔

    اپنے ایک ویڈیو بیان پی سی بی کے سابق چیئر مین کا کہنا تھا کہ بورڈ کا اصل کام منجمنٹ ہوتا ہے۔ یہ پہلے فیصلے غلط کرتے ہیں انہیں درست کرنے کے لیے اور غلطیاں کرتے ہیں۔

    ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کو دو عہدے دینے کی شروع میں مخالفت کی تھی۔ دوعہدے کوئی نہیں چلا سکتا۔ سابق کپتان کو صرف چیف سلیکٹر بنانا چاہیے تھا۔ مصباح الحق بلاشبہ اچھا کپتان رہا ہے ۔ لیکن کوچنگ مصباح الحق کے بس کی بات نہیں ۔

    ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ جو اچھا کھیلتا ہے اسے کپتان بنا دیا جاتا ہے ۔ کپتان ہونا اور اچھلا کھلاڑی ہونا الگ بات ہے۔ کپتان بنانے کے چکر میں کئی نوجوانوں کو ضائع کیا جا چکا ہے ۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق پی سی بی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پہلے سرفراز احمد کو کپتان بنایا اس کو ضائع کیا۔ اب بابراعظم کو قیادت دیکر زیادتی کی گئی۔ جب کرکٹرز تجربہ کار ہو جائیں تو انہیں کپتانی سونپیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔ کوچز جن کو مرضی لے آئیں جب تک بورڈ کی منجمنٹ اچھی نہیں ہو گی نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔