Baaghi TV

Category: کھیل

  • ویمن کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف کیسی رہے گی پرفارمنس ، ہیڈ‌کوچ نے بتادیا

    ویمن کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف کیسی رہے گی پرفارمنس ، ہیڈ‌کوچ نے بتادیا

    ویمن ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف کیسی رہے گی پرفارمنس ، ہیڈ‌کوچ نے بتادیا

    باغی ٹی وی :پاکستان بمقابلہ جنوبی آفریقا ٹی 20 کرکٹ میچ کا ہر کسی کو بے چینی سے انتظار ہے اس سے پہلے ‌جنوبی افریقہ میں‌ پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ میں‌ ہے .
    اس سلسلے میں‌ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف ٹیم کیلئے کافی اہم کھلاڑی ہیں، ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ نے ڈربن سے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہے ۔ سیریز سے قبل تیاریوں کا اچھا موقع مل گیا ہے ، مینز ٹیم بھی جنوبی افریقہ سے سیریز کھیل رہی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ ویمن اچھی سائیڈ ہے ، ہمیں کافی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ کھلاڑیوں کو کہا ہے ہر گیند پر رن لینے اور ہر گیند پر وکٹ لینے کا عزم کرو۔اُنہوں نے کہا کہ ہدف کارکردگی میں تسلسل لانا ہے ، ٹیم کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں، ہم ساتویں پوزیشن پر ہیں لیکن زیادہ عرصہ اس پوزیشن پر نہیں رہنا چاہتے ۔ ڈیوڈ ہیمپ نے مزید کہا کہ عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم اچھی ہٹرز ہیں۔

  • گابا ٹیسٹ دلچسپ صورت حال میں داخل

    گابا ٹیسٹ دلچسپ صورت حال میں داخل

    گابا ٹیسٹ دلچسپ صورت حال میں داخل

    باغی ٹی وی ؛بھارتی کرکٹ ٹیم کا گابا میں آسٹریلیا سے چوتھا وآخری ٹیسٹ جاری ہے،شکست یا ڈرا کی صورت میں بھارت نیوزی لینڈ سے نیچے چلا جائے گا۔ڈرا ہونے کی صورت میں آسٹریلیا کو بھی زک پہنچے گی،اس طرح صورتحال دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔پوزیشن کی یہ اکھاڑ پچھاڑ بھی عارضی ہوگی کی نکہ اس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کی فیصلہ کن سیریز باقی ہے اور اسی طرح آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز بھی ہونی ہے۔

    دوسری جانب سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ کے چوتھے روز اختتامی لمحات میں بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے،بھارت نے 324رنزکے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 4رنزبنالئے ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 294رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اسٹیون اسمتھ 55،ڈیوڈ وارنر 48،مارکس ہیرس 38 اور کیمرون گرین 37رنزکے ساتھ نمایاں رہے،بھارت کے محمد سراج نے 73رنز دے کر 5وکٹیں اپنے نام کیں ،شردول ٹھاکر نے 61رنزکے عوض 4کھلاڑی آئوٹ کئے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 369 اور بھارت نے336رنزبنائے تھے۔سیریز اس وقت تک 1-1 سے برابر ہے۔

  • انگلینڈ نے سری لنکا پر برتری حاصل کر لی

    انگلینڈ نے سری لنکا پر برتری حاصل کر لی

    انگلینڈ نے سری لنکا پر برتری حاصل کر لی

    باغی ٹی وی : انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف گالے ٹیسٹ 7وکٹ سے جیت کر 2 میچزکی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے،گالے میں میچ کے آخری روز اس نے 74 رنزکا ہدف مزید کوئی نقصان اٹھائے پورا کرلیا،آخری دن صرف 10 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا،اس میں 38 اسکور بنے،اس طرح انگلینڈ کی دوسری اننگ 3وکٹ پر 76رنزکے ساتھ مکمل ہوگئی،اسے فتح کے لئے 74 رنز درکار تھے،جونی بیرسٹو 35رنزپر ناٹ آئوٹ گئے۔سری لنکن ٹیم پہلی اننگ میں 135 اور انگلش ٹیم 421رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی میزبان ٹیم نے دوسری اننگ میں359رنزبنائے تھے،ڈبل سنچری بنانے والے جوئے روٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دوسرا ٹیسٹ22جنوری سے کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ نے اس فتح کے ساتھ ہی 60پوائنٹس اپنے نام کر لئے ہیں اور پوائنٹس فیصد کی نئی شرح کے اعتبار سے اس کے ریٹنگ پوائنٹس میں 5پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح اس کے اور نیوزی لینڈ کے درمیان 10 پوائنٹس کا فاصلہ کم ہوکر 5کا رہ گیا ہے،انگلینڈ نے اگر دوسرا ٹیسٹ جیت لیا تو وہ کیویز سے آگے نکل جائیں گے۔اس وقت تک آسٹریلیا 73 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ پہلے،بھارت 70 اعشاریہ2 کے ساتھ دوسرے،نیوزی لینڈ 70 کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 65 اعشاریہ 2فیصد پوائٹنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا گابا میں آسٹریلیا سے چوتھا وآخری ٹیسٹ جاری ہے،شکست یا ڈرا کی صورت میں بھارت نیوزی لینڈ سے نیچے چلا جائے گا۔ڈرا ہونے کی صورت میں آسٹریلیا کو بھی زک پہنچے گی،اس طرح صورتحال دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔پوزیشن کی یہ اکھاڑ پچھاڑ بھی عارضی ہوگی کی نکہ اس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کی فیصلہ کن سیریز باقی ہے اور اسی طرح آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز بھی ہونی ہے۔
    دوسری جانب سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ کے چوتھے روز اختتامی لمحات میں بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے،بھارت نے 324رنزکے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 4رنزبنالئے ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 294رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اسٹیون اسمتھ 55،ڈیوڈ وارنر 48،مارکس ہیرس 38 اور کیمرون گرین 37رنزکے ساتھ نمایاں رہے،بھارت کے محمد سراج نے 73رنز دے کر 5وکٹیں اپنے نام کیں ،شردول ٹھاکر نے 61رنزکے عوض 4کھلاڑی آئوٹ کئے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 369 اور بھارت نے336رنزبنائے تھے۔سیریز اس وقت تک 1-1 سے برابر ہے۔

  • اپنے متعلق میڈیا پر زیر گردش خبروں  پر محمد عامر بول پڑے

    اپنے متعلق میڈیا پر زیر گردش خبروں پر محمد عامر بول پڑے

    اپنے متعلق میڈیا پر زیر گردش خبروں پر محمد عامر بول پڑے

    باغی ٹی وی : محمد عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں جعلی خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کیا کہ ’میں یہ ایک بار پھر واضح کرتا چلوں کہ میں پاکستان کرکٹ کیلئے تب ہی دستیاب ہوں گا جب یہ مینجمنٹ رخصت ہوگی۔

    فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ’براہِ کرم صرف اپنی اسٹوری بنانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا بند کریں۔‘

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔
    واضح رہے کہ محمد عامر نے کہا تھا کہ انہوں‌نے کرکٹ کیوں‌چھوڑی .دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں پہ دھاک بٹھانے والے باؤلر محمد عامر نے کہا کہ دونوں کوچز میڈیا پر آکر کچھ اور بولتے ہیں لیکن ان کا دل کچھ اور کہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیزیں اب کافی آگے نکل گئی ہیں اورمیں موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ہوں۔
    محمد عامر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نہیں کہتا ہوں کہ پی سی بی ان کوچز کو نکال دے۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس لیجنڈ اور مصباح الحق بہترین کپتان رہے ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ باؤلر محمد عامرنے کہا کہ کوچز کو کھلاڑیوں کو ہینڈل کرنا آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ان کے مائنڈ سیٹ سے مسئلہ ہے۔ عالمی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ ان لوگوں کے مائنڈ سیت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ہوں

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل پشاورزلمی کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں

    پشاور زلمی اپنا فیشن برینڈ لانچ کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی ، پشاور زلمی کے کرکٹرز کی فیشن برینڈ کے ساتھ ماڈلنگ ، حیدر علی سرپرائز سے خوش نظر آئے

    میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل چھ سے قبل اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا پشاور زلمی اپنا فیشن برینڈ لانچ کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1351064011064930305

    پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹرز نے فیشن برینڈ کی لانچنگ پر خوشی کا اظہار کیا. حیدر علی کو سرپرائز کے طور پر پہلی شرٹ پہنچائی گئی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کامران اکمل کو بھی شرٹس پہنچائی گئی جس کے بعد انہوں نے فٹنس ورک آؤٹ کرتے ہوئے زلمی فیشن برینڈ کی شرٹس زیب تن کی اس کے علاوہ دیگر کرکٹرز نے بھی مارخور شرٹ پہن کر ماڈلنگ کی.

    معروف ماڈل اور ٹی وی فلم کے اداکار علی رحمان خان نے زلمی فیشن برینڈ کے لئے خصوصی فوٹو سیشن اور شوٹ کروایا جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے ،معروف فیشن فوٹوگرافر محسن خاور نے زلمی فیشن برینڈ کے لئے علی رحمان خان کے ساتھ فیشن شوٹ شوٹ کروایا

  • پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرار:بڑی پارٹنرشپ مل گئی

    پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرار:بڑی پارٹنرشپ مل گئی

    پشاور:پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرار:بڑی پارٹنرشپ مل گئی ،اطلاعات کے مطابق مسلسل پانچویں سال ہائیر پاکستان پشاور زلمی کا مین ٹائٹل اسپانسر بن گیا

    ادھر ذرائع پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان مین ٹائٹل اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا. لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان کےMr.Fengنے اسپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے ۔

    ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب میں پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی منیجمنٹ کے ساتھ اسٹار کرکٹرز وہاب ریاض، امام الحق اور کامران اکمل نے بھی شرکت کی

    اس موقع پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ہائیر پاکستان کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان ملک میں کرکٹ اور سپورٹس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

    جاوید أفریدی نے کہا کہ ہا ئیر پاکستان نے ملک میں ڈومیسٹک اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت بھی سپورٹ اور اسپانسر شپ فراہم کی جب پاکستان اپنے تمام ہوم سیریز ملک سے باہر کھیل رہا تھا۔

    ہائیر پاکستان اور زلمی فاونڈیشن پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے اسپانسر شپ فراہم کی ۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل چھ گزشتہ سیزنز کی طرح انشاللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

    پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے ۔ہائیر پاکستان کے مسٹر فنگ نے پشاور زلمی کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وننگ پارٹنرشپ جاری رہے گی ۔

  • جنوبی افریقہ کی ٹیم جب کراچی پہنچی تو مسلمان کھلاڑی تبریزشمسی نے جزبات میں آکرکیا کہا:ضرورسنیئے

    جنوبی افریقہ کی ٹیم جب کراچی پہنچی تو مسلمان کھلاڑی تبریزشمسی نے جزبات میں آکرکیا کہا:ضرورسنیئے

    کراچی:جنوبی افریقہ کی ٹیم جب کراچی پہنچی تو مسلمان کھلاڑی تبریزشمسی نے جزبات میں آکرکیا کہا:ضرورسنیئے،اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقی سپنر تبریز شمسی پاکستان میں سخت سکیورٹی سے متاثر نظر آ رہے ہیں۔

     

     

    ادھر ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کوئٹن ڈی کوک کی سربراہی میں آنے والی اس ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر کے سکیورٹی پروٹوکول میں ہوائی اڈے سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

     

    پاکستان میں آتے ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جوسیکورٹی کے مناظردیکھے وہ انتہائی زبردست اورجزبات کو خوش کردینے والے تھے ، انہیں مناظر کودیکھتے ہوئے تبریز شمسی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں پاکستان میں سکیورٹی کا موازنہ مقبول ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ سے کیا۔

    جوہانسبرگ سے روانگی سے قبل21 رکنی سکواڈ کے 2 کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوئے تھے جو تمام منفی آئے تھے ، ان کی آمد پر ان کے مزید کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔

     

    پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی سکواڈ پہلے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک فی الحال قرنطینہ میں رہے گا اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسے ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں تربیت شروع کرنے کی اجازت ملے گی ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قرنطینہ مدت کے اختتام کے بعد ٹیم کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے ہوں گے:زندگی کی رونقیں واپس آئیں گی :سری لنکن باولرایسورو اڈانا

    ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے ہوں گے:زندگی کی رونقیں واپس آئیں گی :سری لنکن باولرایسورو اڈانا

    ابوظہبی : سری لنکا کے میڈیم فاسٹ با ولر ایسورو اڈانا جو پچھلے کچھ سالوں میں ٹی 20 ماہر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دوسرے سیزن میں بنگلہ ٹائیگرز کی آئیکون کے طور پر شرکت کریں گے۔

    کرکٹ کی دنیا جانتی ہے کہ ابوظہبی T10 اسکائی 247 نیٹ کے ذریعے چلنے والا یہ ٹورنامنٹ ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں 28 جنوری سے 6 فروری 2021 ءتک کھیلا جائیگا۔ سری لنکن میڈیم فاسٹ باولر ایسورو اڈانا نے اظہار کیا کہ وہ بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بننے کے لئے بہت پرجوش ہیں ،

    سری لنکن میڈیم فاسٹ باولر ایسورو اڈاناکا کہنا ہے کہ "ابوظہبی ٹی 10 تفریحی ہوگا۔ اسی حوالے سے کرکٹ ماہرین کہتے ہیں کہ ٹی 10 فارمیٹ خاص طور پر باؤلرز کے لئے قدرے مشکل ہے ،

    سری لنکن میڈیم فاسٹ باولر ایسورو اڈانا کہتے ہیں‌ کہ یہ خوشگوار ہوگا۔میں واقعی بنگلہ ٹائیگرز فیملی کا حصہ بننے کے لئے بہت پرجوش ہوں اور میں کھلاڑیوں میں شامل ہونے اور کھیلنا شروع کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا۔

    سری لنکا کا مقابلہ ویسٹ انڈین کے لیجنڈ کرس گیل سے ٹورنامنٹ میں ٹیم ابوظہبی سے ہوگا۔

    سری لنکن میڈیم فاسٹ باولر ایسورو اڈانا کہتے کہ ‘کائنات باس’ کے خلاف کسی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا بہت ضروری ہے ، "جب بھی آپ کو ‘کائنات باس’ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، آپ کو اپنے منصوبوں کو بہت اچھ wellے انداز میں انجام دینا ہوتا ہے لہذا میں صرف اپنے منصوبوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور میں اس پر عمل درآمد کرنا چاہتا ہوں

     

    ٹی ٹوئنٹی میں 25.17 کی عمدہ بولنگ اوسط رکھنے والے 32 سالہ سری لنکن میڈیم فاسٹ باولر ایسورو اڈانا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابوظہبی ٹی 10 میں آندرے فلیچر کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں ، "ہماری اچھی ٹیم ہے۔ میں آندرے فلیچر کے ساتھ کھیلنے کا انتظار کر رہا ہوں۔

    وہ کہتے ہیں‌ کہ میں نے اسے بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ دوسری ٹیموں میں بھی بہت سے اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور یہ ہم سب کے لئے ایک زبردست ٹورنامنٹ بننے والا ہے۔

    وائٹ بال کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، اڈانا کو ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی ، وہ کہتے ہیں کہ "مجھے لگتا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں سب سے بہترین بلے باز ویرات کوہلی ہیں ، میں بہترین بیور کے لئے جاؤں گا۔ مچل اسٹارک اور میں رویندر جڈیجا کو آل راؤنڈر پسند کرتے ہیں۔ ”

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”289756″ /]

     

    سری لنکن میڈیم فاسٹ باولر ایسورو اڈانا کہتے ہیں‌ کہ "وبائی امراض کے دوران اپنا جیم اور چلانے والے سیشنز کرنا آسان نہیں ہے کیوں کہ ہم ہر وقت باہر نہیں جاسکتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس وقت کے دوران ، کسی کو خود پر اعتماد کرنا ہوگا اور اپنی طاقت کو پیچھے کرنا ہے۔ یہی اہم بات ہے۔ بہترین میں آنے والے کھلاڑیوں کو جو مشورہ دینا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ انہیں کھیل سے لطف اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اور دوسرا مشورے میں یہ دے سکتا ہوں کہ وہ اپنے منصوبوں کو اچھی طرح سے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں۔

    ابو ظہبی T10 کیا ہے ؟

    ابوظہبی ٹی 10 دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے۔

    یہ بین الاقوامی سطح پر پہلی بار منظور شدہ دس اوور فارمیٹ مقابلہ ہے۔ ابوظہبی ٹی 10 کا دوسرا ایڈیشن 28 جنوری تا 6 فروری 2021 ءتک منعقد کیا جائے گا۔ ابو ظہبی ٹی 10 متحدہ عرب امارات کی ایسی ڈیزائن کردہ شکل ہے جو عالمی سطح پر قبول شدہ کرکٹ فارمیٹ میں داخل ہے۔ میچوں میں 10 سے زیادہ ایک طرف کی شکل ہوتی ہے اور اس میں 45 منٹ کی مدت ہوتی ہے جس میں مجموعی طور پر 90 منٹ کا کھیل ہوتا ہے۔

    ٹورنامنٹ دس دن سے زیادہ کھیلا جاتا ہے ، اس کے بعد ایک راؤنڈ رابن ہوتا ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوتا ہے۔ ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ ایک مختصر ، اعلی توانائی کی شکل ہے جو عالمی شائقین اور بین الاقوامی کرکٹ کے ستاروں کو پسند ہے

  • بابراعظم سےکوئی تعلق نہیں،تنگ کرنےکےلیےالزامات لگائے:پھنسانےکےلیےجعلی ڈاکومنٹس تیارکروائے:حامزہ مختار

    بابراعظم سےکوئی تعلق نہیں،تنگ کرنےکےلیےالزامات لگائے:پھنسانےکےلیےجعلی ڈاکومنٹس تیارکروائے:حامزہ مختار

    لاہور:بابر اعظم سے کوئی تعلق نہیں، تنگ کرنے کے لیے الزامات لگائے، حامزہ مختار کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی حامزہ مختار کا 2018 کا بیان حلفی اور ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے ۔

     

     

    اپنے ویڈیو پیغام میں حامزہ مختار بلا خوف وخطریہ اقرارکررہی ہیں کہ میرے بابراعظم کے ساتھ نہ پہلے تعلقات تھے اورنہ اب ہیں ، میں نے بابراعظم کوتنگ کرنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا تھا ،

    حامزہ مختار کہتی ہیں کہ میں یہ بھی واضح کردوں کہ کوئی میرے سے منسوب بیان یا ویڈیو کلب دے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے کہ میرے اوربابراعظم کے درمیان کوئی تعلقات تھے تو وہ جھوٹے ہوں گے ،میرا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ٕٕٕ

     

     

    حامزہ مختار نے یہ بھی تسلیم کیا کہ میں نے بابراعظم کو تنگ کرنے کی غرض سے جعلی ڈاکومنٹس بھی تیارکروائے تھے

     

     

    حامزہ مختار یہ بھی کہتی ہیں‌ کہ میں یہ سب اپنی مرضی سے اقرار کررہی ہوں‌ کہ میں‌ یہ کسی دباومیں‌آکر نہیں بلکہ سچ کررہ ہی کہ واقعی بابراعظم کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہ تھا

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل خواجہ محسن عباس حامزہ مختار کو بیان حلفی کی عبارت پڑھ کر سنارہے ہیں جس میں حامزہ مختار نے اقرار کیا ہے کہ اس نے کسی کے بہکانے پر بابر اعظم کے خلاف درخواست دی، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا ۔

     

    اس بیان میں حامزہ مختار نے یہ بھی اقرار کیا کہ اس نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنواکرمعاملے اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تھی

     

    بیان حلفی کے متن کے مطابق کچھ دوستوں کے کہ بہکانے پر تھانہ میں درخواست دی ۔ ویڈیو پیغام میں حامزہ مختار نے مزید کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے ، مجھے بہکانے والے بابر اعظم کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔

    میرا ضمیر مجھے یہ سب کام کرنے سے روک رہا ہے لہذا میں اپنی درخواست واپس لیتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست بد نیتی پر مبنی تھی میں بغیر کسی دباؤ کے درخواست واپس لیتی ہوں ۔

     

    حامزہ مختار اس ویڈیو میں اقرار کرتی ہیں کہ میں بغیر کسی دباؤ کے یہ بیان حلفی دے رہی ہوں ۔

     

    بیان حلفی کے ساتھ ہی حامزہ مختار نے کہا کہ اس کے بعد اگر میں کوئی درخواست دوں یا بابر اعظم کے خلاف کے کوئی بیاں دوں تو میرے خلاف کاروائی کی جائے ۔ یہ بیان حلفی محمد سہیل امجد نامی گواہ کی موجودگی میں دیا گیا تھا۔

     

     

    یاد رہے کہ حامزہ مختار نے بابر اعظم کو تنگ کرنے کے لیے جھوٹی درخواست بھی تھانہ نصیر آباد دائر کی تھی جس کو اس نے بعد میں واپس لے لیا تھا

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

    علیم ڈار اور احسن رضاجنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ کریں گے

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعلان کردہ پینل میں شامل دونوں آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور احسن رضا پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ ریفری جاوید ملک بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں میچ ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اب تک 132 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ انہوں نے 2003 میں ڈھاکہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی تھی جبکہ انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا اب تک 37 ایک روزہ انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ریفریز کے رکن جاوید ملک اب تک 10 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں اور چھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین دونوں ٹیسٹ میچوں میں تھرڈ اور فورتھ امپائر کے فرائض آصف یعقوب اور راشد ریاض انجام دیں گے۔

    سیریز میں شامل دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    آئی سی سی کے ہر طرز کی کرکٹ سے متعلق عبوری ضوابط کے مطابق حالیہ لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے ٹیسٹ میچ میں تیسرے ملک کے میچ آفیشل کی تقرری سے متعلق شرط ختم ہوچکی ہے تاہم آئی سی سی اب بھی اپنے ایلیٹ اور انٹرنیشنل پینل میں موجود آفیشلز کی ہی تقرری کررہا ہے۔

    دونوں ممالک کے لیے تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بھی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ میچ ریفری جاوید ملک ہی ہوں گے۔ علیم ڈار اور احسن رضا یہاں بھی پہلے میچ میں آن فیلڈ امپائرز کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ شوزب رضا ٹی وی امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

    دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے شوزب رضا اور آصف یعقوب کوآن فیلڈ امپائرز جبکہ احسن رضااور راشد ریاض کو بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ز مقرر کیا گیا ہے۔آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے علیم ڈار اور راشد ریاض کی بطور آن فیلڈ امپائرز جبکہ احسن رضا اور شوزب رضا کی بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائرز تقرری کی گئی ہے۔

    آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستا ن میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے لیے تقرری ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ اب تک 132 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں مگر بالآخر 17 سال بعد وہ لمحہ بھی آگیا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ اپنے ملک میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کا موقع مل رہا ہے۔

    علیم ڈار نے کہا کہ ایک کھلاڑی کی طرح میچ آفیشلز بھی اپنے ہوم گراؤنڈ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کرنےکے منتظر ہوتے ہیں اوروہ محدود طرز کی کرکٹ میں یہ لمحہ دیکھ بھی چکے ہیں مگر ٹیسٹ کرکٹ کھیل کا سب سے اہم فارمیٹ ہے ، وہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دونو ں ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھانے کے منتظر ہیں۔

    پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریزکے لیے میچ آفیشلز کی تقرری:

    چھبیس تا تیس جنوری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں‌ کھیلا جائے گا
    علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
    چار تا آٹھ فروری: دوسرا ٹیسٹ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی:
    علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
    گیارہ فروری: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور:
    علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ، آصف یعقوب(فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
    تیرہ فروری: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور:
    شوزب رضا اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈامپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
    چودہ جنوری: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور:
    علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈامپائر) ، شوزب رضا (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)