Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ، میچزکاشیڈول جاری کر دیا گیا

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ، میچزکاشیڈول جاری کر دیا گیا

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں، لہٰذا اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو اکٹھے ٹریننگ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کا آغاز بیس جنوری سے ہوگا۔جنوبی افریقہ پہنچنے پر قومی خواتین اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 12 جنوری کو کی گئی تھی، جس کے نتائج کلیئر قرار دئیے جانے کے بعد انہیں چھ ،چھ کے گروپس میں ٹریننگ کی اجازت تھی۔

    درج ذیل تمام تر تفصیلات پاکستانی وقت کے مطابق ہیں۔ہفتہ، 16جنوری کو دوپہر ایک بجے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پیٹرزمیریٹز بگ اوول میں سینیریو میچ ہو گا ، اتوار،17جنوری کو دوپہر 1 بجے: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی ورچوئل پریس کانفرنس ہو گی ، پیر، 18جنوری کو دوپہر ایک بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا

    منگل، 19جنوری ،کو :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، بدھ، 20جنوری پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن دوپہر 1 بجے: میچ کا آغاز ہو گا ، میچ کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے

    جمعہ، 22جنوری قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، ہفتہ، 23جنوری: دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن میں ہو گا ، دوپہر 1 بجے: میچ کا آغاز ہو گا

    پیر، 25جنوری کو شام 5:15 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا ، منگل، 26جنوری تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن میں ہو گا ، جمعرات، 28جنوری :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا
    جمعہ، 29جنوری کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن میں ہو گا

    اتوار، 31جنوری، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن میں ہو گا شام 6:30 بجے: میچ کا آغاز ہو گا ، پیر، یکم فروری دوپہر 1 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا ، منگل، 2 فروری شام 5:15 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا

    بدھ، 3 فروری تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن شام 6:30 بجے: میچ کا آغاز ہو گا ، جمعرات، 4 فروری ، شام 6:05 بجے: قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کی ڈربن سے وطن واپسی روانگی

  • 14 برس بعد جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

    14 برس بعد جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تقریباً 14 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

    کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اپنے دورے میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کاک کررہے ہیں۔ پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچے والی ٹیم 21 رکنی ہے۔

    خصوصی فلائٹ سے پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا شہر قائد میں آمد کے بعد ایس او پیز کے تحت ایئرپورٹ پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد تمام کھلاڑی قرنطینہ میں رہیں گے۔
    شیڈول کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کے بعد 23 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں گے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہو گا۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 2007 کے دوران میچ کھیلا تھا جس کے بعد اب وہ دورے پر آئی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ، شان مسعود، محمد عباس ، حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑیوں کو باہر جبکہ حسن علی اور حارث رؤف کو شامل کر لیا گیا ۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، آغا سلمان، سعود شکیل، کامران غلام، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی اور تابش خان شامل ہیں۔

  • جنوبی افریقاکے خلاف 20رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان ہوگیا

    جنوبی افریقاکے خلاف 20رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان ہوگیا

    جنوبی افریقاکے خلاف 20رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان کر دیا گیا، بابر اعظم قیادت کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26جنوری سے شروع ہوگا،قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے، خوشی ہے ایک بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

    قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عبد اللہ شفیق، آغا سلیمان، سعود شکیل، کامران غلام، ساجد خان، تابش خان، حارث رؤف، ایم نواز، نعمان علی اور حسن علی شامل ہیں۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری سے کراچی میں ہو گا۔

  • مصباح کو سکول میں‌ بھی نوکری نہ ملے …عاقب جاوید کے تابڑ توڑ حملے

    مصباح کو سکول میں‌ بھی نوکری نہ ملے …عاقب جاوید کے تابڑ توڑ حملے

    مصباح کو سکول میں‌ بھی نوکری نہ ملے …عاقب جاوید کے تابڑ توڑ حملے

    باغی ٹی وی : سابق فاسٹ باؤلر اور کوچ عاقب جاوید نے وقار یونس اور مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے . ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔

    عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں، مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انہیں دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے میرا مشورہ ہے کہ مصباح گراس روٹ سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وارننگ کے بعد ہوم سیریز کے باوجود ٹیم مینجممنٹ کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوگا۔


    لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جب آپ پراسس کو فالو نہیں کرتے تو یوٹرن لینا پڑتے ہیں، کوچز کے انتخاب میں بورڈ نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا، مصباح کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے،

    اب بورڈ کو احساس ہوگیا ہے کہ ان سے غلط فیصلے ہوئے، میرے خیال میں کوچز کو تبدیل کردینا چاہیے تھا یا انہیں کہا جاتا کہ مدت پوری کریں، ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر پرفارمنس کی امید ہے، اگر یہاں یہ جیت جاتے ہیں تو پھر باہر جاکر پھر وہ ہی رزلٹ آئیں گے۔

    واضح ‌رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کوچنگ کی کرسی سرکنے لگی۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں مصباح الحق کی بطور کوچ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔کرکٹ کمیٹی کے اہم اراکین مصباح الحق کی بطور کوچ کارکردگی سے ناخوش ہیں ۔

    کرکٹ کمیٹی دورہ نیوزی لینڈ کے بعد مصباح الحق کی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔مصباح الحق کی کوچنگ میں ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنارہی ہے ۔ کمیٹی اراکین کا موقف سامنے آگیا ، کرکٹ کمیٹی دورہ نیوزی لینڈ پر کوچ کی رپورٹ پر جائزہ لے گی ۔ ہیڈ کوچ کی طرف سے سینئر کھلاڑیوں کی نظر انداز کئے جانے پر کرکٹ کمیٹی کے اراکین کو تحفظات ہیں

  • مجھے نکالنے کی اصل وجہ کیا ہے ، محمد عامر نے کھری کھری سنادیں

    مجھے نکالنے کی اصل وجہ کیا ہے ، محمد عامر نے کھری کھری سنادیں

    مجھے نکالنے کی اصل وجہ کیا ہے ، محمد عامر نے کھری کھری سنادیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عالمی کرکٹ سے از خود ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے نکالنے کی اصل وجہ کارکردگی نہیں ہے۔

    دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں پہ دھاک بٹھانے والے باؤلر محمد عامر نے کہا کہ دونوں کوچز میڈیا پر آکر کچھ اور بولتے ہیں لیکن ان کا دل کچھ اور کہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیزیں اب کافی آگے نکل گئی ہیں اورمیں موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ہوں۔
    محمد عامر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نہیں کہتا ہوں کہ پی سی بی ان کوچز کو نکال دے۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس لیجنڈ اور مصباح الحق بہترین کپتان رہے ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ باؤلر محمد عامرنے کہا کہ کوچز کو کھلاڑیوں کو ہینڈل کرنا آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ان کے مائنڈ سیٹ سے مسئلہ ہے۔ عالمی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ ان لوگوں کے مائنڈ سیت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ہوں۔


    واضح رہے کہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور انہوں نے پی سی بی کو بھی کھری سنادی تھی. محمد عامر نے تصدیق کی کہ وہ مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے، محمد عامر نے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے

    پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ محمد عامر کا ذاتی ہے، پی سی بی ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے،قبل ازیں قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں،مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے،پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ،

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ موجود صورتحال میں ذہنی دباوَ برداشت نہیں کر سکتا، پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے،میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا،

    فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے،پی سی بی کو کیا دیا جواب؟

  • گابا ٹیسٹ،  آسٹریلیا سنبھل گیا ، کون ہوا انجری کا شکار

    گابا ٹیسٹ، آسٹریلیا سنبھل گیا ، کون ہوا انجری کا شکار

    گابا ٹیسٹ آسٹریلیا سنبھل گیا ، کون ہوا انجری کا شکار

    باغی ٹی وی رپورٹ :گابا ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا،بھارتی بائولرز کی ابتدائی کامیابیوں کے بعد کینگروز سنبھل ہی گئے اور اس کا کریڈ ٹ مارنوس لبوشین کی سنچری کو جاتا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں لمبی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا ہے۔ٹیم نے 5وکٹ پر 274 رنزبنالئے ہیں۔
    4میچز کی سیریز کے چوتھے وآخری مگر فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا ٹاس ٹم پین نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ول پوکووسکی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ڈرا پ ہوئے ،اسپنر نیتھن لائن نے 100ویں ٹیسٹ کیپ لے لی،بھارتی ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئیں۔ان میں سے 2کھلاڑیوں نتارجن اورواشنگٹن سندر کو ٹیسٹ کیپ ملی۔وہاری اور ایشون بھی جگہ نہ بناسکے،شردول ٹھاکر اور میانک اگروال کو کھلایا گیا ہے۔

    اننگ کا آغاز تباہ کن تھا،اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر ناکام رہے اور 4کے مجموعہ پر ایک رن بناکرمحمد سراج کا شکار بنے،تھوڑی ہی دیر بعد دوسرے اوپنرمارکوس ہیرس 5رنزبناکر ٹھاکر کی زد میں آگئے،آسٹریلیا نے 17پر 2وکٹیں کھودی تھیں۔تیسری وکٹ پر سٹیون سمتھ اور لبوشین نے 7 رنزکا اضافہ کیا ،اس شراکت کے ٹوٹنے سے قبل لنچ تک بھارت کا اسکور 2وکٹ پر 65 تھا۔87 کے مجموعہ پر سٹیون سمتھ کی قیمتی وکٹ واشنگٹن سندر نے لے لی،یہ ان کی ڈیبیو وکٹ بھی تھی۔سمتھ 36 رنز بناسکے،نئے بیٹسمین میتھیو ویڈ نے لبوشین کے ساتھ مل کر نہایت دفاعی انداز میں بلے باز کی اور چائے کے وقفہ تک اسکور 3وکٹ پر154 رنزتک پہنچادیا۔لبوشین نے اس کے بعد اپنی سنچری مکمل کی،انہوں نے اس کے لئے195 بالز کھیلیں۔

    200کے مجموعہ پرنتارجن نے اپنی ٹیم کو بریک تھرو دیا اور ویڈکو45پر شکار کرکے اپنی اولین ٹیسٹ وکٹ لی،آسٹریلیا کی 113رنزکی قیمتی شراکت بھی انہوں نے توڑ ڈالی۔213 کے مجموعہ پر بھارت کی دن میں سب سے بڑی کامیابی رقم ہوئی جب 108رنزکی اننگ کھیلنے والے لبوشین نتارجن کے ہاتھوں وکٹ گنوابیٹھے۔آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور87 اوورز کے کھیل میں مجموعہ 5وکٹ پر 274 تک پہنچادیا۔کیمرون گرین 28 اور کپتان ٹم پین38 پر کھیل رہے ہیں۔

  • حامزہ مختار اپنے بیان سے مکرگئیں:یہ بیان کس نے اورکیسے دلوایا ، حامزہ نے بتادیا

    حامزہ مختار اپنے بیان سے مکرگئیں:یہ بیان کس نے اورکیسے دلوایا ، حامزہ نے بتادیا

    لاہور :حامزہ مختار اپنے بیان سے مکرگئیں:یہ بیان کس نے اورکیسے دلوایا ، حامزہ نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق دو سال پرانی ویڈیو سامنے آنے پر بابر اعظم پر الزامات لگانے والی حامزہ مختار کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

    حامزہ کہتی ہیں کہ یہ دوسال پہلے کی ویڈیو ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حامزہ مختار نے دو سال پرانی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو مجھ سے زبردستی بنائی گئی تھی ۔ مجھ سے خالی اسٹام پیپر پر انگوٹھا لگوایا گیا تھا ، اس بیان حلفی اور ویڈیو پر میں نے عدالت سے رجوع کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی حامزہ مختار کا 2018 کا بیان حلفی اور ویڈیو بیان سامنے آیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل خواجہ محسن عباس حامزہ مختار کو بیان حلفی کی عبارت پڑھ کر سنارہے ہیں

    اس ویڈیو میں حامزہ مختار نے اقرار کیا ہے کہ اس نے کسی کے بہکانے پر بابر اعظم کے خلاف درخواست دی، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا،حامزہ مختار کہتی ہیں‌کہ اس نے بیان حلفی کے متن کے مطابق کچھ دوستوں کے کہ بہکانے پر تھانہ میں درخواست دی ۔

     

    ویڈیو پیغام میں حامزہ مختار نے مزید کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے ، مجھے بہکانے والے بابر اعظم کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔ میرا ضمیر مجھے یہ سب کام کرنے سے روک رہا ہے لہذا میں اپنی درخواست واپس لیتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست بد نیتی پر مبنی تھی میں بغیر کسی دباؤ کے درخواست واپس لیتی ہوں ۔

    میں بغیر کسی دباؤ کے یہ بیان حلفی دے رہی ہوں ۔ بیان حلفی کے ساتھ ہی حامزہ مختار نے کہا کہ اس کے بعد اگر میں کوئی درخواست دوں یا بابر اعظم کے خلاف کے کوئی بیاں دوں تو میرے خلاف کاروائی کی جائے ۔ یہ بیان حلفی محمد سہیل امجد نامی گواہ کی موجودگی میں دیا گیا تھا۔

  • بابراعظم کےخلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم:کس نے دیا؟ اہم خبرآگئی

    بابراعظم کےخلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم:کس نے دیا؟ اہم خبرآگئی

    لاہور : بابراعظم کےخلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم:کس نے دیا؟ اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے، حامزہ مختار کی درخواست پر لاہور کی عدالت نے پولیس کو بابر اعظم کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف اہم ترین ہوم سیریز کے آغاز میں صرف چند روز باقی ہیں، تاہم سیریز کے آغاز سے قبل ہی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بری خبر ملی ہے۔

     

    بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس کے بعد لاہور کی مقامی عدالت نے پولیس کو خاتون حامزہ مختار کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے کہا کہ حساس معاملہ ہے پولیس فوری قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ خاتون عدالتی فیصلہ لے کر متعلقہ ایس ایچ او کے پاس پیش ہوں۔

  • بابر اعظم سے کوئی تعلق نہیں،  تنگ کرنے کے لیے الزامات لگائے، حامزہ مختار کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی

    بابر اعظم سے کوئی تعلق نہیں، تنگ کرنے کے لیے الزامات لگائے، حامزہ مختار کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور:بابر اعظم سے کوئی تعلق نہیں، تنگ کرنے کے لیے الزامات لگائے، حامزہ مختار کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی حامزہ مختار کا 2018 کا بیان حلفی اور ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے ۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل خواجہ محسن عباس حامزہ مختار کو بیان حلفی کی عبارت پڑھ کر سنارہے ہیں جس میں حامزہ مختار نے اقرار کیا ہے کہ اس نے کسی کے بہکانے پر بابر اعظم کے خلاف درخواست دی، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا ۔

    بیان حلفی کے متن کے مطابق کچھ دوستوں کے کہ بہکانے پر تھانہ میں درخواست دی ۔ ویڈیو پیغام میں حامزہ مختار نے مزید کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے ، مجھے بہکانے والے بابر اعظم کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔

    میرا ضمیر مجھے یہ سب کام کرنے سے روک رہا ہے لہذا میں اپنی درخواست واپس لیتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست بد نیتی پر مبنی تھی میں بغیر کسی دباؤ کے درخواست واپس لیتی ہوں ۔

     

    حامزہ مختار اس ویڈیو میں اقرار کرتی ہیں کہ میں بغیر کسی دباؤ کے یہ بیان حلفی دے رہی ہوں ۔

    بیان حلفی کے ساتھ ہی حامزہ مختار نے کہا کہ اس کے بعد اگر میں کوئی درخواست دوں یا بابر اعظم کے خلاف کے کوئی بیاں دوں تو میرے خلاف کاروائی کی جائے ۔ یہ بیان حلفی محمد سہیل امجد نامی گواہ کی موجودگی میں دیا گیا تھا۔

  • ندیم افضل چن کا استعفیٰ رکوانے کے لیے وفاقی وزراء سرگرم:وزیراعظم کا جواب

    ندیم افضل چن کا استعفیٰ رکوانے کے لیے وفاقی وزراء سرگرم:وزیراعظم کا جواب

    اسلام آباد :ندیم افضل چن کا استعفیٰ رکوانے کے لیے وفاقی وزراء سرگرم:وزیراعظم کا جواب ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر وفاقی وزراء ترجمان وزیراعظم افضل ندیم چن کا استعفیٰ رکوانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور ہونے سے رکوانے کے لیے وفاقی وزرا متحرک ہوگئے ہیں، وفاقی وزیر شیریں مزاری، علی زیدی، فواد چوہدری استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی میدان میں ہیں اور وہ بھی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور ہونے سے رکوانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔گزشتہ روز ندیم افضل چن نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    ندیم افضل چن پارٹی پالیسی سےانحراف کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پالیسی لائن پر وزرا کو تنبیہ کی تھی۔یاد رہے کہ وزیراعظم نےکہا تھا کہ جو پالیسی لائن پر نہیں چل سکتے وہ الگ ہوجائیں۔ وزیراعظم کے دوٹوک موقف کے بعد ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

    واضح رہے کہ ندیم افضل چن کا شمار پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ 2018 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور گزشتہ سال جنوری میں وزیراعظم نے انہیں اپنا ترجمان مقرر کیا تھا

    دوسری طرف وزیراعظم نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ استعفی اتنا مختصر ہے کہ وہ اس کے بارے میں پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ وہ پہلے شکوہ سنیں گے اورپھر بعد میں دیکھں گے کہ منظور کرنا ہے یا کہ نہیں