Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی کرکٹر بابر اعظم کے لیے بری خبر آگئی

    قومی کرکٹر بابر اعظم کے لیے بری خبر آگئی

    قومی کرکٹر بابر اعظم کے لیے بری خبر آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ : قومی کرکٹر بابر اعظم کے لیے بری خبر، سیشن عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے پر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا . عدالت نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔


    لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے حمیزہ مختار نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ حساس معاملہ ہے پولیس فوری قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ خاتون عدالتی فیصلہ لے کر متعلقہ ایس ایچ او کے پاس پیش ہوں۔

    خاتون کا مؤقف ہے کہ بابر اعظم شادی کاجھانسہ دے کر زیادتی کانشانہ بناتارہا جبکہ اس حوالے سے بابر اعظم یا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔

    حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا

    بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

  • بھارت کا فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا سے  کل ٹاکرا ، وینیو کی حیران کن ہسٹری سامنے آگئی

    بھارت کا فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا سے کل ٹاکرا ، وینیو کی حیران کن ہسٹری سامنے آگئی

    بھارت کا فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا سے کل ٹاکرا ، وینیو کی حیران کن ہسٹری سامنے آگئی

    گابا میں کل سےجنگ،بھارت74برس سےمسلسل ناکام،آسٹریلیا31میچز سے ناقابل شکست رہا، کیا ہی عجب اتفاق ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے ایک ایسے مقام کا رخ کرنا پڑا ہے،جہاں اس نے74برس کی تاریخ رکھتے ہوئے سنگل ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیتا،ریکارڈ اتنا برا ہے لیکن وقت اتنا اچھا ہے کہ 4میچزکی سیریز تاحال برابر ہے اور بھارت اس مقام پر چوتھے و آخری مگر فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے پہنچ چکا ہے۔

    1947سے 2021 آگیا،یہ تہائی صدی بنتی ہے۔بھارت گابا برسبین میں ایک ٹیسٹ نھی نہیں جیت سکا،اب تک یہاں کھیلے گئے 6میچزمیں سے 5میں ناکام ہوا ہے اور واحد ٹیسٹ میچ ڈرا کھیل سکا ہے۔اسی مقام پر اس کی ایک مختصر اننگ بھی ہے جب ٹیم 58کے قلیل اسکور پر باہر ہوگئی تھی۔نومبر 1947میں اننگ اور 226رنزکے بھاری مارجن کی شلست سے کھاتہ کھلا تھا۔جنوری 1968میں 39 رنز،دسمبر 1977میں تو نہایت ہی کم مارجن 16رنزسے ناکامی ہوئی۔پھر نومبر 1991میں 10وکٹ کی شکست کا مزا چکھا تھا۔دسمبر 2003کا میچ ڈرا رہا تھا اور اب تک کا آخری میچ دسمبر 2014میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت 4وکٹ سے ہارگیا تھا۔

    گابا برسبین بھارت کے لئے 74 برس سے ناقابل شکست قلعہ ثابت ہوا ہے،کیا اس بار تاریخ رقم ہوسکے گی۔کرکٹ کی دنیا میں 93 سالہ تاریخ رکھنے والا بھارت اکلوتی سیریز آخری دورے میں جیتا تھا جب 2018کے آخر میں کوہلی الیون آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹرافی اٹھانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بنی تھی۔گابا برسبین ٹیسٹ جیتنے کا مطلب آسٹریلیا میں مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنا ہے،بلاشبہ دونوں ہی کارنامے بڑے ہونگے۔

    بھارتی ٹیم برسبین کے ہوٹل کی سختیوں کا بھی شکار تھی جس میں جمعرات کی صبح تک نرمی آگئی تھی،انجریز کے مسائل بھی الگ سے تھے،اجنکا رہانے کی قیادت میں کھیلنے والی سائیڈ کے کم سے کم 11کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور جمعہ 15جنوری سے شروع ہونے والے میچ میں آخری ٹیسٹ کی اسپرٹ برقرار رکھیں گے جب مہمان سائیڈ نے 5وکٹ کھونے کے باوجود 45 اوورز کے ہوتے ہوئے بھی بناکوئی وکٹ کھوئے ٹیسٹ بچالیا تھا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا ہے جسے اس کے ملک میں طویل فارمیٹ میں زیرکرنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے،تم پین الیون گابا میں سنہرا ریکارڈ رکھتی ہے۔گرائونڈ کی 90 سالہ ہسٹری میں میزبان ٹیم نے دنیا کی مختلف ٹیموں کے خلاف 62 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں،40 میں وہ فتحیاب رہا،صرف 8میچز ہارا ہے،ایک میچ یہاں ٹائی ہوا جبکہ13 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔کرک سین کے مطابق آسٹریلیا کے لئے انتہائی اطمینان بخش اور بھارت کے لئے نہایت خوفناک بات یہ ہے کہ میزبان ٹیم یہاں 1988 کے بعدکوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری ہے۔آخری بار 33 برس قبل نومبر 1988میں ویسٹ انڈیز 9وکٹ سے کامیاب ہوگیا تھا۔

    اس کے بعد سے آسٹریلیا نے برسبین گابا میں 31 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں،کوئی میچ نہیں ہارا۔ان میں سے 7میچز ڈرا ہوئے باقی 24میچز آسٹریلیا کے نام رہے ہیں۔یہاںاس نے آخری ٹیسٹ پاکستان کے خلاف نومبر 2019میں کھیلا تھا اور اننگ و5رنز سے جیت گیا تھا،اسی سال کے شروع میں سری لنکا کو اننگ اور 40 رنزسے شکست دی تھی۔2017میں انگلینڈ ہارا تھا اور 2016میں پاکستان سنسنی خیز مقابلےکے بعد39رنزسے ہار گیا تھا۔بھارت کے لئے ناقابل عبور گھاٹی کا سفر ہے جو بڑا مشکل ہوگا۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی دوسری پوزیشن ہے ،میچ ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ سے وہ نیچے جاسکتا ہے۔
    جمعہ کو میچ کے پہلے دن موسم صاف رہے گا لیکن میچ کے دوسرے دن ہفتہ،چوتھے اور پانچویں روزپیر اور منگل کو بارش کی پیش گوئی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل جمعہ صبح ساڑھے 4بجے شروع ہوگا

  • قومی کرکٹرز اظہر علی، وہاب ریاض اور بابر اعظم کی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ٹریننگ

    قومی کرکٹرز اظہر علی، وہاب ریاض اور بابر اعظم کی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ٹریننگ

    قومی کرکٹرز اظہر علی، وہاب ریاض اور بابر اعظم کی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ٹریننگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کیلئے بابر اعظم نے اظہر علی کے ساتھ بھرپور بیٹنگ سیشن کی،

    قومی کرکٹرز اظہر علی، وہاب ریاض اور بابر اعظم کی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ٹریننگ کی فوٹیج سامنے آئی ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بابراعظم دو دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس کررہے تھے لیکن اب پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز باﺅلر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی ہے، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجوان باﺅلرز کے سامنے بیٹنگ کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم مکمل فٹ ہوچکے ہیں جبکہ اوپنر امام الحق کو بھی ایک سے دو دن میں بیٹنگ پریکٹس کرنے کی اجازت مل جائے گی، ابھی وہ جم ورک کررہے ہیں، لیگ سپنر شاداب خان کا بھی ہائی ہرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری ہے۔

  • صوفی ڈیوائن نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جس سے مرد بھی قاصر رہے

    صوفی ڈیوائن نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جس سے مرد بھی قاصر رہے

    نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جس سے مرد بھی قاصر رہے

    باغی ٹی وی :خواتین کبھی کبھی وہ کام کرجاتی ہیں‌جو مرد بھی کرنے سے قاصر ہرتے ہیں نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

    صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، صوفی ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کے سپر سمیش مقابلے میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔

    ‏نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ صوفی ڈیوائن نے 38 گیندوں پر 108 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن نے 129 رنز کا ٹارگٹ 8.4 اوورز میں 15.59 کے اسٹرائیک سے حاصل کیا، ویلنگٹن کی ٹیم نے اوٹاگو کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں10 وکٹوں سے شکست دی۔

    ‏ واضح رہے کہ صوفِی ڈیوائن نے 11 برس بعد ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا 38 گیندوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے

  • پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کی تشکیل،مشاورت جاری،کس کی ہو گی چھٹی؟

    پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کی تشکیل،مشاورت جاری،کس کی ہو گی چھٹی؟

    پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کی تشکیل کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے

    چیف سلیکٹر محمد وسیم کی بابر اعظم اور مصباح الحق سے دوروز میں تیں مرتبہ مشاورت ہوئی ہے،چیف سلیکٹر آج کراچی روانہ ہوں گے ۔

    پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے شان مسعود، حارث سہیل ،ظفر گوہر،سرفراز احمد کی چھٹی ہو گئی ہے،کوچ اور کپتان نے حسن علی ، کامران غلام نعمان علی کی شمولیت رضامندی ظاہر کردی

    فاسٹ باولر وقاص مقصود اور آف اسپنر ساجد خان کے ناموں پر ابھی مشاورت جاری ہے ،ہروٹیز کے خلاف سیریز میں عمران بٹ کو کیپ دینے پر غور جاری ہے،

    نسیم شاہ ،محمد عباس کو آرام کروانے کی تجویز زیر غور ہے ،چیف سلیکٹر آج شام اور پھر کل صبح سلیکٹرزسے مشاورت کریں گے ،سلیکشن کمیٹی لیفٹ آرم اسپنر کے لیے تین مختلف ناموں پر غور کررہی ہے

  • پاکستان کپ کے تیسرے راؤنڈ میں خیبرپختونخوا، سندھ اور ناردرن نے اپنے اپنےمیچز جیت لیے

    پاکستان کپ کے تیسرے راؤنڈ میں خیبرپختونخوا، سندھ اور ناردرن نے اپنے اپنےمیچز جیت لیے

    پاکستان کپ کے تیسرے راؤنڈ میں خیبرپختونخوا، سندھ اور ناردرن نے اپنے اپنےمیچز جیت لیے

    اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے صاحبزادہ فرحان کی 155 رنز کی اننگز کی بدولت بلوچستان کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کے پی نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد 378 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ اوپنر صاحبزاد ہ فرحان نے 135 گیندوں پر 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 155 رنز کی اننگز کھیلی۔انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کامران غلام کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے185رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران غلام نے 81 اور خالد عثمان نے 56 رنز بنائے۔بلوچستان کے فاسٹ باؤلر تاج ولی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بلوچستان کے کپتان عمران فرحت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو ان کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنائے۔ اوپنر بسم اللہ خان نے 92 رنز بنائے۔ انہوں نے اویس ضیاء کے ہمراہ 143 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ اویس ضیاء 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان عمران فرحت نے 77 اور اکبر الرحمٰن نے 55 رنز بنائے۔ کے پی کے عرفان اللہ اور ارشد اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔سندھ نے 288 رنز کا مطلوبہ ہدف 46.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر خرم منظور نے120 گیندوں پر 10 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 119 رنزکی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کے لسٹ اے کیرئیر کی 25ویں سنچری تھی۔ انہوں نے سعود شکیل کے ہمراہ 78 رنز کی شراکت قائم کی۔ سعود شکیل 58 رنز بناکر سندھ کے دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سنٹرل پنجاب کے بلال آصف ، حسن علی اور احمد بشیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 287 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ نوجوان بیٹسمین علی زریاب 68، اوپنر طیب طاہر 52 اور کپتان حسن علی 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سندھ کے فاسٹ باؤلر محمد عمر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔انور علی اور سعود شکیل نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔خرم منظورکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 57 رنز سے ہرادیا۔ 307 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 45.2 اوورزمیں 249 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مختار احمد134 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 139 رنز بناکر سدرن پنجاب کے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ صہیب مقصود نے 27 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ ناردرن کے محمد اسماعیل نے 3 جبکہ محمد نواز، اطہر محمود اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر ناردرن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ناردرن نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ۔ مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے 70 گیندوں پر 17 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 127 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ کپتان محمد نواز نے 52 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کے فاسٹ باؤلر محمد الیاس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر ناردرن کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سندھ اور کے پی کی ٹیمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بلوچستان اور سدرن پنجاب کے 2،2 پوائنٹس ہیں جبکہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اب تک کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی

  • اسرائیل کی ایرانی ٹھکانوں‌ پر بمباری

    اسرائیل کی ایرانی ٹھکانوں‌ پر بمباری

    اسرائیل کی ایرانی ٹھکانوں‌ پر بمباری

    باغی ٹی وی : اسرائیل نے آج بدھ کو علی الصبح شام میں دیر الزور اور البوکمال کے علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ یہ بات شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے بتائی۔

    ادھر عراق میں الحشد الشعبی ملیشیا کے زیر انتظام میڈیا کے مطابق بم باری میں البوکمال میں ایرانی اور عراقی ملیشیاؤں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بم باری کی گئی۔

    دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دیر الزور صوبے کے مختلف حصوں میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ یہ دھماکے غالبا اسرائیلی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ہوئے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بم باری میں دیر الزور شہر کے اطراف عسکری گوداموں اور کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ البوکمال اور المیادین کے دیہی علاقوں میں بھی گوداموں اور عسکری مراکز پر حملے کیے گئے۔

    18 سے زیادہ فضائی حملوں میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایرانی پاسداران انقلاب، لبنانی حزب اللہ اور فاطمیون بریگیڈز کے دستے تعینات ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں ہی دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں زور دار دھماکے سنے گئے تھے۔ اس کارروائی میں دمشق کے جنوبی علاقے الکسوہ میں عسکری جتھوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ شامی فوج سے منحرف ہونے والے عسکری اہل کاروں کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔

  • شاہد آفریدی نے معروف شخصیات کو دیا مشورہ

    شاہد آفریدی نے معروف شخصیات کو دیا مشورہ

    شاہد آفریدی نے معروف شخصیات کو دیا مشورہ

    باغی ٹی وی :شاہد آفریدی خبروں‌ میں رہتے ہیں‌اور ان کی بعض عادات کو خوب سراہا جاتا ہے .اسی طرح قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان معروف شخصیات کو ہر ایک کے ساتھ عاجزی سے پیش آنے کا مشورہ دے دیا۔

    چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون جو ائیرپورٹ پر موجود تھی شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی تھی کہ ’اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا۔‘

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے گزر کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘

    شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’چلو تصویریں لے لو‘ اور پھر شاہد آفریدی تصویروں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

    اس ویڈیو میں شاہد آفریدی کے محبت بھرے رویے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے کے باوجود بھی شاہد آفریدی میں غرور اور تکبر نہیں۔

    انہی میں سے ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’ہمیں اپنے رویے اور لہجے میں ہمیشہ شائستگی رکھنی چاہیے کیونکہ یہ کامیابی کی کنجی ہے۔‘

  • ٹیسٹ میچ میں غلطیاں ہوئیں،میرے خلاف جوباتیں کی گئیں ان پر دکھ ضرور ہوا،وقار یونس

    ٹیسٹ میچ میں غلطیاں ہوئیں،میرے خلاف جوباتیں کی گئیں ان پر دکھ ضرور ہوا،وقار یونس

    ٹیسٹ میچ میں غلطیاں ہوئیں،میرے خلاف جوباتیں کی گئیں ان پر دکھ ضرور ہوا،وقار یونس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اپنی کنڈیشن میں ہمیشہ مشکل ٹیم رہی ہے

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بہانہ نہیں ہے کہ کورونا صورتحال مشکل تھی،پہلے ٹیسٹ میچ میں غلطیاں ہوئی، نو بالز اور کیچ ڈراپ ہوئے،جنوبی افریقہ کی سیریز اور آگے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کریگی ،آئسولیشن میں رہنے کہ بعد بھی باولرز نے پرفارم کیا ہے،

    وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہترین باولر ہیں، اس میں ٹیلنٹ ہے،پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ کچھ وقت اہلخانہ کےساتھ گزارنا چاہتاہوں ،7ماہ سے اہلخانہ سے دورتھا،کرکٹ ٹیم چھّوڑ کر نہیں گیا،میرے خلاف جوباتیں کی گئیں ان پر دکھ ضرور ہوا،کرکٹ ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہوتا اور بھی ترجیحات ہوتے ہیں،شاہین آفریدی بھی باصلاحیت بولر ہیں، بولرز نے مشکلات کے باوجود اچھا پرفارم کیا، ہماری توجہ اس وقت ورلڈکپ پر ہے

    وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ یہ غلط بات ہے کہ ٹیم کوچھوڑکرآگیا ہوں،ٹیم کونہ پہلے کبھی چھوڑکرگیا ہوں نہ آئندہ چھوڑکرجاؤں گا،عامرکے بیانات سے افسوس ہوا،

  • پاکستانی وزیراعظم عمران خان عظیم کپتانوں کے کپتان قرار

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان عظیم کپتانوں کے کپتان قرار

    دبئی:پاکستانی وزیراعظم عمران خان عظیم کپتانوں کے کپتان قرار ، آئی سی سی سروے،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دنیا بھرمیں کرکٹ کے میدانوں میں بہترین کارکردگی اور بہترین لیڈرشپ کا حق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوقرار دیا ہے

    اس حوالے سے تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے سروے میں دنیا بھر کے مداحوں نے عمران خان کو عظیم کپتانوں کا کپتان قرار دے دیا۔29سال گزرنے کے باوجود 92ورلڈ کپ کے کپتان عمران خان آج بھی سب کی اولین پسند ہیں ، ان کی مقبولیت کا سحرکم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھنے لگا۔

    آئی سی سی کے سروے میں دنیا بھر کے مداحوں نےعمران خان کو عظیم کپتانوں کا کپتان قراردیدیا،آئی سی سی نے عمران خان کو کرکٹ جینیئس قرار دیدیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان کودنیا کرکٹ کا عظیم کھلاڑی ہونے کااعزاز حاصل ہوچکا ہے ، جوکہ بلاشبہ پاکستان کےلیے ایک اعزاز سے کم نہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی مقبولیت اس وقت بھی دیکھنے میں آئی جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ’پیس سیٹرز‘ کے عنوان سے کروائی گئی پولنگ میں عمران خان فاتح قرار پائے۔ عمران خان نے 47 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کو شکست دی، جنہوں نے 46 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

    آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا باﺅلنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دئیے ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل ہیں۔

    آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس پر پانچ لاکھ 36 ہزار 346 لوگوں نے اس پولنگ میں حصہ لیا اور عمران خان 47 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ویرات کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے جبکہ اے بی ڈویلیئرز کو چھ فیصد اور میگ لیننگ کو 0.5 فیصد ووٹ ملے۔