Baaghi TV

Category: کھیل

  • یااللہ خیر:ہاکی کی دنیا کے عظیم سٹاراولمپین اصلاح الدین لٹ گئے:بہت دکھ ہوا:مبشرلقمان

    یااللہ خیر:ہاکی کی دنیا کے عظیم سٹاراولمپین اصلاح الدین لٹ گئے:بہت دکھ ہوا:مبشرلقمان

    لاہور:یااللہ خیر:ہاکی کی دنیا کے عظیم سٹاراولمپین اصلاح الدین لٹ گئے:بہت دکھ ہوا:مبشرلقمان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی ، معروف تجزیہ نگار مبشرلقمان نے پاکستان ہاکی کے سٹار کھلاڑی اولمیئین اصلاح الدین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی پربہت گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ،

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ انہوں نے خبرسنی ہے ، دل تو یہ کہتا ہے کہ اللہ کرکے یہ جھوٹ ہواس عمر میں دنیا ہاکی کے اس عظیم کھلاڑی کے ساتھ یہ واقعہ بہت بڑے غم سے کم نہیں

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ دعایہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو محفوظ رکھے

    یاد رہے کہ آج تھوڑی دیر پہلے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن اصلاح الدین کے ساتھ رہزنی کا واقعہ پیش آیا ہے، مسلح افراد ان سے نقدی اور موبائل فون چھن کر فرار ہوگئے۔

    سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے بتایا کہ ان کے ساتھ رہزنی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اولمپیئن احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 3 مسلح ملزمان اچانک میری کار میں بیٹھ گئے اور مجھے گاڑی میں یرغمال بنالیا۔

    سابق اولمپیئن نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انھیں ایک گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور پھر صفورا چورنگی پر چوڑ کر میری کار اپنے ساتھ لے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھ سے 15 ہزار روپے اور موبائل بھی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین تھانہ گلستان جوہر میں رپورٹ بھی درج کروادی۔

  • جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں،بابراعظم

    جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں،بابراعظم

    جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں،بابراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری سے مکمل ٹھیک ہوگیا ہوں پریکٹس شروع کردی ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں ۔بڑی خوشی ہے طویل عرصے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔ جنوبی افریقا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ۔ جنوبی افریقا کی سیریز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوگی ۔ ان فٹ ہوکر سیریز نہ کھیل سکنے کا افسوس ہے ۔ٹیم کو میری ضرورت تھی مگر میں نہیں کھیل سکا۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی اہم ہوگی ۔ ابھی نئے چیف سلیکٹر سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ٹیم کے حوالے سے ابھی بات نہیں ہوئی صورت حال دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد حفیظ کو روکنے کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی تھی ۔عبداللہ شفیق اور دیگر کھلاڑیوں میں بڑا کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے ۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ محمدعامر کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی جس کی بنا پر ڈراپ ہوئے ۔ محمد عامر پرفارم کریں گے تو سلیکٹرز ضرور ان سے بات کریں گے ۔ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں ہے

  • عمر گل اب  کرکٹ میں‌ نئی شکل میں‌ سرگرم  ہوں‌گے

    عمر گل اب کرکٹ میں‌ نئی شکل میں‌ سرگرم ہوں‌گے

    عمر گل اب کرکٹ میں‌ نئی شکل میں‌ سرگرم ہوں‌گے

    باغی ٹی وی : حال ہی میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے والے عمر گل اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوچ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر کا پی ایس ایل فرنچائز ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، عمر گل اب باؤلنگ کوچ بن کر اس کوچنگ فیلڈ میں قسمت آزمائیں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کر دی گئی ہے اور کھلاڑیوں کے ٹرانسفر اور ٹیم میں برقرار رکھنے کی راہ کھول دی گئی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔‏پاکستان کے کپتان اور حال ہی میں ختم ہونے والی پی ایس ایل 2020 کے 12 میچز میں 473 رنز بنا کر بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بابر اعظم کراچی کنگز میں اپنے ساتھیوں عماد وسیم اور محمد عامر کے ساتھ پلاٹینم کیٹیگری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

  • نیوزی  لینڈ سے سیریز ہارنے پر معذرت کرنے  نہیں آیا،مصباح الحق

    نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے پر معذرت کرنے نہیں آیا،مصباح الحق

    نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے پر معذرت کرنے نہیں آیا،مصباح الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز  ہارنا مایوس کن ہے،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے پر معذرت کرنے نہیں آیا،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم نے بہت محنت کی،کورونا کے باعث کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں رہنا پڑا ،دورہ نیوزی لینڈ میں جیت کیلئے بھرپور کوششیں کیں

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کی توقعات پرپورا نہیں اترسکے ،کیچز مس ہوئیں جس پر افسوس بھی ہے اکثر و بیشتر ہار جیت میں قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے، فیلڈنگ کو مزید بہتربنانا ہو گا، کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، قسمت کا بھی کھیل ہوتا ہے،نیوزی لینڈ ٹیم نے ہم سے زیادہ اچھا کھیل کا مظاہر ہ کیا،کیچز چھوڑنا، بیٹنگ نہ چلنا، یہ بھی ہار کی ایک بڑی وجہ ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ببل میں رہنا نہیں پڑا،ہماری ٹیم نے سخت ببل میں پہلے 9دن گزارے،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ کمزوریوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں شکست ہوئی، نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ دو سال سے بہتر کرکٹ کھیل رہی ہے،کھلاڑیوں کی فٹنس مسئلہ بھی کھیل پر منفی اثرمرتب کرتا ہے ،بابر اعظم کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن کا نہ ہونا ہے، بابراعظم کے انجری کا شکارہونے سے بہت نقصان ہوا،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنا موازنہ نہیں کیا ہر کسی کے کام کرنے کا طریقہ ہوتا ہے ۔عبداللہ شفیق کو ان کی ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ۔فرنچائزکا عبد الله شفیق کومنتخب نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ فرنچائز تو دوسال سے محمد رضوان کو بھی مناسب مواقعے نہیں دے رہیں میں اب بھی نسیم شاہ کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں جنوبی افریقا سیریز اپنا اعتماد بحال کرنے کا ہمارے پاس اچھا موقع ہے ۔محمد عامر کے لئے دروازے کھلے ہیں ۔ عامر کی موجودہ فارم سب کے سامنے ہے اس سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے ۔ساری صورت حال کے باوجود اگر اب بھی عامر واپس آتا ہے تو میرے دل میں کوئی بات نہیں ہوگی ،ہر انسان اپنے ظرف کے مطابق بات کرتا ہے ۔جو بول رہے ہیں وہ بولتے رہیں میری توجہ اپنے کام پر ہے ہمیں ہر چیز پر بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کی حکمت عملی ضرور ہوتی ہے مگرکوئی ٹایم فریم دینا مشکل ہوتا ہے ۔ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ضرور ہے ۔کرکٹ کے حقائق کومدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ۔محمد عامر کی اپنی رائے ہے ۔جب عامر کی واپسی ہوئی میں کپتان تھا ہر چیز کو ایک طرف رکھ کر سپورٹ کیا۔عامر کو میں نے مکمل سپورٹ کیا ۔ انجری سے واپسی پر عامر کی پرفارمنس اتنی بہتر نہیں تھی انگلینڈ سیریز کے دوران عامر سے بات کی تھی کہ آپ کی چاہئے جب نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا عامر کی فارم اچھی نہیں تھی ۔ کرکٹ کمیٹی جو سوال کریں گے ان کے جواب دوں گا

  • اناللہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کی ایک اہم شخصیت وفات پاگئی

    اناللہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کی ایک اہم شخصیت وفات پاگئی

    لاہور: اناللہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کی ایک اہم شخصیت وفات پاگئی ،اطلاعات کے مطابق کرکٹ کی دنیا سے غمناک خبرآگئی فرسٹ کلاس کرکٹروفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ای سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل وفات پا گئے، طاہر مغل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،

    تفصیلات کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل 43 سال کی عمر میں وفات پا گئے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، طاہر سٹیج فور پتے کے کینسر میں مبتلا تھے۔

     

     

    پی سی بی سے طاہر مغل کی علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ طاہر مغل نے زندگی بھر کرکٹ کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 43 سالہ طاہر مغل نے 1997ء میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 112 فرسٹ کلاس میچز میں 20.92 کی اوسط سے 502 وکٹیں حاصل کیں جس میں اننگز میں 39 مرتبہ 5 وکٹیں اور میچ میں 8 مرتبہ 10 شکار کرنا شامل تھا۔

    پاکستان کےفرسٹ کلاس کرکٹ طاہرمغل نے 3202 رنز بھی سکور کیے،ان کا بہترین سکور 130 ناٹ آئوٹ تھا ۔

    آل راؤنڈر نے 84 لسٹ اے میچز میں 88 اور 26 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 10 شکار کیے۔ 43 سالہ طاہر مغل پاکستان کی تاریخ کے ان چند بائولرز میں شامل ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ وہ سیالکوٹ سٹالینز ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 2006ء میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ طاہر مغل ماضی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران لاہور قلندرز کا بھی حصہ تھے ۔

    ان کی وفات پرکرکٹ کے میدان سے لے کرزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے اظہارتعزیت کیا ہے اوران کی بخشش کی دعا بھی کی ہے

  • قومی ٹیسٹ اسکواڈ وطن واپس پہنچ گیا

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ وطن واپس پہنچ گیا

    لاہور:قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد آج وطن واپس پہنچے گا، ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت 19کھلاڑی براستہ دبئی شام کو لاہور پہنچ گیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ دبئی لاہور پہنچاجس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق سمیت اسکواڈ میں شامل 20 ارکان لاہور پہنچے

     

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1348314123415785474

    دیگرپہنچنے والوں میں اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر لاہور پہنچے

    اسی طرح یاسرشاہ، حارث سہیل، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان ،بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان آج صبح کراچی پہنچے

  • پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ مکمل،کون کس کی پسند،اعلان ہوگئے

    پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ مکمل،کون کس کی پسند،اعلان ہوگئے

    لاہور:پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ مکمل،کون کس کی پسند،اعلان ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوگیا

    پاکستان سپرلیگ میں ہرٹیم نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے جیت کی امید کے ساتھ میدان میں اترے ہیں

     

     

    لاہور میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے اور پی ایس ایل کی ٹیموں کی انتظامیہ کھلاڑیوں کے حصول کے لیے پوری تیاری کے ساتھ موجود ہے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے ماہر بلے باز ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرس گیل اور گولڈ کیٹگری میں عثمان شینواری کو حاصل کرلیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے حاصل کیا جبکہ وہ اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے محمد رضوان کو ملتان سلطانز نے منتخب کر لیا اور پلاٹینم کیٹگری میں کرس گیل کا انتخاب کیا۔

     

    کراچی کنگز
    دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے ڈائمند میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر محمد نبی، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈین کرسٹیان، گولڈ میں وکٹ کیپر چیڈوک والٹن، سلور کیٹگری میں جو کلارک، آل راؤنڈر دانش عزیز، محمد الیاس اور ذیشان ملک کا انتخاب کر لیا۔یہ بھی پتا چلا ہےکہ ایمرجنگ کیٹگری میں کراچی نے قاسم اکرم کا انتخاب کیا جبکہ سپلیمنٹری میں نور احمد شامل ہیں۔

     

     

    کراچی کنگز کا اسکواڈ: کپتان عماد وسیم، بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود، ارشد اقبال، محمد نبی، ڈین کرسٹیان، وکٹ کیپر چیڈوک والٹن، جو کلارک، دانش عزیز، محمد الیاس، ذیشان ملک، قاسم اکرم اور نور احمد شامل ہیں۔

     

     

    لاہور قلندر
    لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں افغانستان کے مشہور آل اؤنڈر راشد خان، گولڈ کیٹگری میں انگلینڈ کے اسپین باؤلر سمیت پٹیل، سلور کیٹگری میں ٹوم ابیل، ذیشان اشرف، آل راؤنڈر سلمان علی آغا، محمد فیضان اور کپتان سہیل اختر کو برقرار رکھا۔ایمرجنگ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے معاذ خان اور زاہد عالم کو چن لیا، سپلیمنٹری کیٹگری میں جو ڈینلی اور احمد دانیال کا انتخاب ہوا ہے۔

     

     

    لاہور قلندرز کا حتمی اسکواڈ: کپتان سہیل اختر، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین، راشد خان، سمیت پٹیل، ٹوم ابیل، ذیشان اشرف، سلمان علی آغا، محمد فیضان، معاذ خان، زاہد عالم، جو ڈینلی اور احمد دانیال شامل ہیں۔

     

     

    اسلام آباد یونائیٹڈ
    اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے بڑی پک کی اور پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی کو حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹگری میں انگلش آل راؤنڈر لیوس گریگوری، گولڈ کیٹگری میں وکٹ کیپر فل سالٹ، سلور کیٹگری میں روحیل نذیر، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے اور افتخار احمد شامل ہیں۔

     

     

    ایمرجنگ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم جونیئر اور سیفی عبداللہ کو اپنا انتخاب قرار دیا، سپلیمنٹری کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے چارلس جورڈن اور عاکف جاوید کا انتخاب کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا حتمی اسکواڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لیوس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، چارلس جورڈن اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

     

     

     

    ملتان سلطانز
    ملتان سلطانز نے دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان کو سلور کیٹگری، پلاٹینم کیٹگری میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز کرس لین کو منتخب کر لیا، سلور کیٹگری میں فاسٹ باؤلر سہیل خان، بلے باز صہیب مقصود، فاسٹ باؤلر صہیب اللہ اور ایڈم لیتھ کو حاصل کرلیا۔ایمرجنگ کیٹگری میں ملتان سلطانز نے شاہ نواز دھنی اور محمد عمر کو حاصل کرلیا، ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری کیٹگری میں عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھویٹ کا اںتخاب کیا ہے۔

     

     

     

    ملتان سلطانز کا حتمی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، محمد رضوان، عمران طاہر، خوشدل شاہ، ملی، جیمز ونس، عثمان قادر، کرس لین، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لیتھ، شاہ نواز دھنی، محمد عمر، عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں۔

     

     

    پشاور زلمی
    پشاور زلمی نے پلاٹیم کیٹگری میں جنوبی افریقہ کے مشہور بلے باز ڈیوڈ ملر کا انتخاب کیا۔ڈائمنڈ کیٹگری میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن اور شیرفین رودرفورڈ، گولڈ کیٹگری میں آل راؤنڈر عماد بٹ، سلور کیٹگری میں عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان جونیئر کو حاصل کرلیا ہے۔

     

     

    پشاور زلمی نے ایمرجنگ کیٹگری میں پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران کا انتخاب کیا، سپلیمنٹری کیٹگری میں روی بوپارا اور عامر خان کو حاصل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی کا حتمی اسکواڈ: وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگسٹن، حیدر علی، ڈیوڈ ملر، مجیب الرحمٰن، شیرفین رودرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا، محمد عرفان جونیئر، ابرار احمد، محمد عمران، روی بوپارا اور عامر خان شامل ہیں۔

     

     

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو منتخب کرلیا ہے جن کو گزشتہ برس پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔گلیٖڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں ٹام بینٹم، گولڈ میں عثمان شنواری، سلور کیٹگری میں کیمرون ڈیلپورٹ، افغانستان کے اسپنر قیس احمد، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالناصر کو چن لیا۔ایمرجنگ کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان کا انتخاب کیا اور سپلیمنٹری کیٹگری میں ڈیل اسٹین اور عثمان خان کو رکھا گیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حتمی اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، ٹام بینٹم، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، اسپنر قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل اسٹین اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

     

     

    خیال رہے کہ پی ایس ایل 2021 کا آغاز 20 فروری کو ہوگا جس کے لیے تمام ٹیموں نے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کا اعلان گزشتہ روز کرلیا تھا۔

    دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام کو برقرار رکھا ہے جبکہ ڈائمنڈ میں کپتان عماد وسیم، گولڈ میں عامر یامین، شرجیل خان، سلور میں وقاص مقصود اور ایمرجنگ میں ارشد اقبال کو ری ٹین کیا ہے۔

     

     

    گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ میں فخر زمان، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، گولڈ میں بین ڈنک اور دلبر حسین جبکہ کپتان سہیل اختر کو سلور کیٹیگری میں ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

     

     

    ملتان سلطانز کی پلاٹینم کیٹیگری میں شاہد آفریدی اور رائلی روسوشامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ میں سہیل تنویر، عمران طاہر اور خوشدل شاہ کو جگہ ملی اور جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر گولڈ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    2017 کی چیمپیئن پشاور زلمی نے جن پانچ 5 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ان میں پلاٹینم میں وہاب ریاض اور شعیب ملک، ڈائمنڈ میں کامران اکمل اور گولڈ میں لیام لیونگسٹن اور حیدر علی شامل ہیں۔

     

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، ڈائمنڈ میں بین کٹنگ، محمد حسنین اور محمد نواز، گولڈ میں اعظم خان اور نسیم شاہ جبکہ سلور میں زاہد محمود اور انور علی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان، ایلکس ہیلز، ڈائمنڈ میں کولن منرو، فہیم اشرف، گولڈ میں حسین طلعت، آصف علی جبکہ سلور میں موسی خان اور ظفر گوہر شامل ہیں۔ڈرافٹنگ کے عمل سے قبل کراچی کنگرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان واحد ٹریڈ ہوئی ہے جس میں ایلکس ہیلز اسلام آباد اور کولن انگرام کراچی کنگز میں چلے گئے۔

  • شعیب ملک کی گاڑی کوحادثہ ،ٹرک سے ٹکراگئی

    شعیب ملک کی گاڑی کوحادثہ ،ٹرک سے ٹکراگئی

    لاہور:شعیب ملک کی گاڑی کوحادثہ ،ٹرک سے ٹکراگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ، بتایا جارہا ہے کہ شعیب ملک کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی ہے

    شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ڈرافٹ کے اختتام پرنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر ہیش آیا۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ حادثہ شدید تھا مگراس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    ادھر ذرائع کے مطابق کرکٹر کی اسپورٹس کار ریسٹورنٹ کے باہر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کو فرنٹ سے نقصان پہنچا ہے جبکہ شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے۔

  • قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ  روانگی سے قبل کس مرحلے سے گزرنا پڑا

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ روانگی سے قبل کس مرحلے سے گزرنا پڑا

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ روانگی سے قبل کس مرحلے سے گزرنا پڑا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی خواتین اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کلیئر قرار

    جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سترہ کھلاڑیوں سمیت 24 رکنی اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کلیئر قرار دیئے گئے ہیں.

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم گیارہ جنوری کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن روانہ ہوگی.

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی. ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی.

  • سڈنی میں مسلمان بھارتی فاسٹ باولرمحمد سراج نسلی تعصب کا نشانہ

    سڈنی میں مسلمان بھارتی فاسٹ باولرمحمد سراج نسلی تعصب کا نشانہ

    سڈنی:سڈنی میں مسلمان بھارتی فاسٹ باولر محمد سراج نسلی تعصب کا نشانہ بن گئے،اطلاعات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلین کرکٹ شائقین کی جانب سے نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی کھلاڑیوں پر تماشائیوں کی جانب سے نسلی تعصب کے جملے کسے گئے۔ مجموعی طور پر 4 بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے نسلی تعصب کا شکار ہونے کی شکایت کی گئی جن میں مسلمان فاسٹ بائولر محمد سراج بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق قائم مقام بھارتی کپتان اجنکیا رہانے سمیت دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں نے بھی تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کرکٹ آسٹریلیا کے حکام اور سٹیڈیم کی سکیورٹی سے بات کی اور انہیں بتایا کہ فائن لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے محمد سراج پر تماشائیوں کی جانب سے نسلی تعصب کے جملے کسے گئے۔

    فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی ٹیسٹ کے تیسرے روز آئوٹ فیلڈ میں موجودگی کے دوران بھارتی کوچنگ سٹاف کے ساتھ بات کرتے دیکھا گیا جبکہ رہانے نے فیلڈ امپائر پال ولسن اور پال رائیفل کو اس بدسلوکی سے آگاہ کیا۔