Baaghi TV

Category: کھیل

  • تاریخی راولپنڈی میراتھن ریس کب ہوگی؟ اعلان کر دیا گیا

    تاریخی راولپنڈی میراتھن ریس کب ہوگی؟ اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی تاریخی راولپنڈی میراتھن 2021ء کل 10 جنوری بروز اتوار ٹی چوک روات سے لیاقت باغ راولپنڈی تک ہوگی۔ 6 کلومیٹر بلائنڈ کیٹگری میراتھن میں کل نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم ہوگا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی میراتھن ریس کل منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں، اوپن کیٹگری ریس 16 کلومیٹر ہوگی جو ٹی چوک روات سے صبح دس بجے شروع ہو کر لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ختم ہوگی،

    جبکہ بلائنڈ اور انڈر 16 کیٹگری ریس 6 کلومیٹر ہوگی جو مورگاہ موڑ سے پونے دس بجے شروع ہوکر لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس ختم ہوگی۔ اس وقت ساڑھے پانچ سو سے زائد اتھلیٹس نے آن لائن رجسٹریشن کرا دی ہے جبکہ آج صبح 8 بجے سٹارٹنگ پوائنٹ ٹی چوک پر بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ تینوں کیٹگریز میں پرکشش انعامات رکھے گئے ہیں۔ راولپنڈی میراتھن ریس کے فاتح کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر دو لاکھ دو ہزار روپے نقد انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے جو مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) اانوارالحق تقسیم کریں گےتاریخی راولپنڈی میراتھن 2021ء آج 10 جنوری بروز اتوار ٹی چوک روات سے لیاقت باغ راولپنڈی تک ہوگی۔ 6 کلومیٹر بلائنڈ کیٹگری میراتھن میں کل نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم ہوگا۔

    ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی میراتھن ریس کل منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں، اوپن کیٹگری ریس 16 کلومیٹر ہوگی جو ٹی چوک روات سے صبح دس بجے شروع ہو کر لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ختم ہوگی، جبکہ بلائنڈ اور انڈر 16 کیٹگری ریس 6 کلومیٹر ہوگی جو مورگاہ موڑ سے پونے دس بجے شروع ہوکر لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس ختم ہوگی۔ اس وقت ساڑھے پانچ سو سے زائد اتھلیٹس نے آن لائن رجسٹریشن کرا دی ہے جبکہ آج صبح 8 بجے سٹارٹنگ پوائنٹ ٹی چوک پر بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ تینوں کیٹگریز میں پرکشش انعامات رکھے گئے ہیں۔ راولپنڈی میراتھن ریس کے فاتح کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر دو لاکھ دو ہزار روپے نقد انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے جو مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) اانوارالحق تقسیم کریں گے

  • اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن  کا کیا انٹرویو

    اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن کا کیا انٹرویو

    اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن کا کیا انٹرویو

    باغی ٹی وی رپور ٹ :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا۔

    ‏نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انٹرویو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیز کیا، اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن سے ٹیموں کی کارکردگی پر بات کی۔

    اظہر علی نے کین ولیمسن سے نیوزی لینڈ اور ان کے ورلڈ نمبر ون بننے کا راز پوچھا اور اظہر علی نے بتایا کہ سیریز میں میرا پسندیدہ لمحہ نیل ویگنر کا فریکچر کے باوجود کھیلنا تھا۔


    اظہر علی نے کیوی کپتان سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپ کی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی.کین ولیمسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‏کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بڑی محنت کی، یہ ٹف سیریز رہی ، بولرز اور بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی، کین ولیمسن

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے ، پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، آغاز میں آپ کے بولنگ اٹیک نے رنز نہیں کرنے دئیے۔کین ولیمسن نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ہر گیند کو میرٹ پر کھیلوں، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم اچھاکھیلی، اظہر آپ نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔

    ‏اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ شاندار ہے، جیمیسن نے عمدہ بولنگ کی، ہنری نے عمدہ بولنگ کی، بنچ اسٹنرنتھ کی وجہ سےاب نیوزی لینڈکی ٹیم ورلڈ نمبر ون بھی بن گئی ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ 2021 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    پاکستان سپر لیگ 2021 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    پاکستان سپر لیگ 2021 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ 2021 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب کل نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوگی۔ ڈرافٹنگ کی تقریب کا آغاز شام ساڑھے چار بجے باب وولمر انڈور سکول میں ہوگا۔ تقریب کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوجائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ لیگ کا افتتاحی میچ بیس فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور ایڈیشن 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں جبکہ دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ تیس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل بائیس مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کورونا کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ سپر لیگ 2021 کا سپورٹ پیریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا۔

  • کون سا سٹار کھلاڑی کس کا حصہ ؟ پی ایس ایل سیزن سکس کے لیے فرنچائز کی ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    کون سا سٹار کھلاڑی کس کا حصہ ؟ پی ایس ایل سیزن سکس کے لیے فرنچائز کی ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    کون سا سٹار کھلاڑی کس کا حصہ ؟ پی ایس ایل سیزن سکس کے لیے فرنچائز کی ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل سیزن سکس کے لیے فرنچائز کی ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور قلندرز نے محمد حفیظ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو ری ٹین کر لیا.

    ڈیوڈ ویزے، حارث روَف، بین ڈنگ، دلبر حسین اور سہیل اختر قلندرز بھی ری ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں.اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف کو ری ٹین کیا.حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان اور ظفر گوہر بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ.کراچی کنگز نے بابر اعظم، محمد عامر اور کولن انگرم کو ری ٹین کیا

    عماد وسیم، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود اور ارشد اقبال بھی کراچی کنگز کا حصہ بنے .ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، ریلی روسو، سہیل تنویز اور عمران طاہر کو ری ٹین کیا.خوشدل شاہ، جیمز وینس، شان مسعود اور عثمان قادر ملتان کا حصہ بنے .

  • پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ ، سدرن پنجاب نے  سندھ کو بچھاڑ دیا ، کون سے کھلاڑی رہے مرد میداں

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ ، سدرن پنجاب نے سندھ کو بچھاڑ دیا ، کون سے کھلاڑی رہے مرد میداں

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ ، سدرن پنجاب نے سندھ کو بچھاڑ دیا ، کون سے کھلاڑی رہے مرد میداں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب نے سلمان علی آغا اور زین عباس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سندھ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

    عمر امین کی ناقابل شکست سنچری کی وجہ سے ناردرن نے بلوچستان کو 36 رنز اور خیبر پختونخوا نے مصدق احمد کی ناقابل شکست سنچری اور فخر زمان کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    سٹیٹ بینک سٹیڈیم میں سندھ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 309 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ سدرن پنجاب کو میچ جیتنے کیلئے 310 رنز کا ہد ف ملا۔ سدرن پنجاب نے 48.3 اوورز میں 6 وکٹوں پر 311 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے 106 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

    یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں ناردرن نے بلوچستان کو 36 رنز سے شکست دے دی۔ ناردرن نے بلوچستان کو میچ جیتنے کیلئے 286 رنز کا ہدف دیا۔ بلوچستان کی ٹیم 46.3 اوورز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا نے سنٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ خیبر پختونخوا نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کیا ۔ خیبر پختونخوا نے 46.3 اوورز میں 311 رنز بنائے۔ مصدق احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  • آخر محمد سمیع کا پیمانہ صبر کیوں‌ہوا لبریز

    آخر محمد سمیع کا پیمانہ صبر کیوں‌ہوا لبریز

    مسلسل زیادتی اور نظر انداز کیے جانے پر فاسٹ باؤلر پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی : مسلسل نظر انداز فاسٹ بالر محمد سمیع کا صبر جواب دے گیا۔ کہتے ہیں کراچی کا کرکٹر ہونے کی سزا مل رہی ہے یا پھر شکل اچھی نہیں، اس ليے کسی کو میں پسند نہیں۔

    قومی فاسٹ بالر محمد سمیع بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کےناروا سلوک سے دل برداشتہ ہو کر شکوہ زبان پر لے آئے۔ کہا دو بار تیز ترین گیند کی مگر خراب مشین کا بہانہ بنا کر تیز گیندوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ من پسند کھلاڑیوں کو موقع دیتے ہیں، مجھ پر فکسنگ کے الزامات لگائے مگر میں سرخرو ہوا۔ کچھ لوگ سازش کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور کرکٹ کمیٹی سے بھی اپیل کی.

    فاسٹ بالر محمد سمیع نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، چار اوور میں تین آوٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔

    محمد سمیع نے کہا کہ 100 ميل کی رفتار سے انٹرنيشنل کرکٹ ميں گیند کروائی، اس کے بعد مجھے بتایا گیا اسپیڈ گن خراب ہے۔

    اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ دوسروں کے لیے بولنگ اسپیڈ مشین ٹھيک ہے، ميرے ليے خراب؟

  • مصباح نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا،  ٹیم کا بڑا مسئلہ بھی بتادیا

    مصباح نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا، ٹیم کا بڑا مسئلہ بھی بتادیا

    مصباح نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا، ٹیم کا بڑا مسئلہ بھی بتادیا

    باغی ٹی وی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ اعتراف کرتا ہوں کہ قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تینوں شعبوں میں کیویز پاکستان سے بہتر ثابت ہوئے۔ ڈراپ کیچز ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہیں۔

    پی سی بی پوڈ کاسٹ اور انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ہم نے کم بیک کیا، پرستاروں کی توقعات بڑھ گئی تھیں، اس کے بعد پرفارمنس کا گراف نیچے جانے پر ہونے والی تنقید بالکل درست ہے، ہم بہتر کر سکتے تھے مگر نہیں کر سکے، اس پر مایوسی بھی ہے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی بھی میچ کا مقصد جیت کا حصول ہوتا ہے اور اگر وہ حاصل نہ ہو تو تنقید ہوتی ہے، اس کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، نیوزی لینڈ میں آنے کے بعد کورونا پروٹوکولز کی وجہ سے مسائل ہوئے، ان حالات میں سیریز کا آغاز کھلاڑیوں کیلیے ایک مشکل مرحلہ تھا، اسی تیاری کیساتھ پہلے ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ میچز کھیلے۔

  • آسٹریلوی حکومت نے قرنطینہ کی لگائی پابندی تو بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی دھمکی دے دی

    آسٹریلوی حکومت نے قرنطینہ کی لگائی پابندی تو بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی دھمکی دے دی

    آسٹریلوی حکومت نے قرنطینہ کی لگائی پابندی تو بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی دھمکی دے دی

    باغی ٹی وی رپورٹ‌ : بھارت نے آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ پر ہی ٹور ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق برسبین میں دوبارہ قرنطینہ کرنے سے بھارتی کرکٹ ٹیم نے انکار کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی برسبین میں کھلاڑیوں کے دوبارہ قرنطینہ کرنے پر خوش نہیں ہے۔بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئنزلینڈ کے قوانین ہیں تو وہ ہمارا دردسر نہیں۔ اگر برسبین میں دوبارہ قرنطینہ پر زور دیا گیا تو ہماری ٹیم وہاں نہیں جائے گی۔

    کوئنزلینڈ نے نیوساؤتھ ویلز کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے تاہم کھلاڑیوں کو برسبین جانے کی اجازت دینے کے لیے معاہدہ ہوچکا ہے جس کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا۔ کھلاڑیوں کو وہاں سے جانے سے قبل سڈنی میں قرنطینہ کردیا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چوتھا ٹیسٹ سڈنی منتقل کریں یا پھر 3 ٹیسٹ میچز پر ہی ٹور ختم ہوجائے گا۔سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹسٹ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے سڈنی میں شیڈول تیسرا ٹیسٹ دوسری جگہ منتقل کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔

  • قائد اعظم ٹرافی سیزن 21-2020  کے دلچسپ اعداد وشمار:پڑھیں اوردل بہلائیں‌

    قائد اعظم ٹرافی سیزن 21-2020 کے دلچسپ اعداد وشمار:پڑھیں اوردل بہلائیں‌

    ‏کراچی : قائد اعظم ٹرافی سیزن 21-2020 کے دلچسپ اعداد وشمار:جوااس سے پہلے نہ بن سکے،اطلاعات کے مطابق ‏دفاعی چیمپئین سنٹٹرل پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا 63 ویں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی رہا ۔

    ‏کراچی کے وینیوز پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے 31 میچوں کے دروان کئی ایک ریکارڈ بنے ۔ اس حوالے سے اعدادوشمار کے ماہر مظہر ارشد نے کچھ دلچسپ ریکارڈز پر نظر ڈالی ہے
    ‏ٹائیڈ فرسٹ کلاس میچز ‏فرسٹ کلاس میچز کی 248 سالہ تاریخ میں 60296 میچز میں سے صرف 67 میچز کا اختتام ٹائی پر ہوا ۔ اس طرح اس کی شرح صرف 0.11 فیصد بنتی ہے۔

    ‏ دنیا میں پہلی مرتبہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا فائنل ٹائی ہوا ہے ۔ جبکہ پاکستان میں یہ ٹائی ہونے والا 5 واں میچ ہے ۔ 1961 میں لاہور بلیوز اور بہاولپور ، 1983 میں ایم سی بی اور پاکستان ریلویز ، 1988 میں پشاور اور بہاولپور جبکہ 2011 میں ایچ بی ایل اور واپڈا کے درمیان میچ ٹائی ہوا ۔

    Tied First-Class Matches in Pakistan
    Year Venue Match
    1961 Bahawalpur Lahore Blues v Bahawalpur
    1983 Sialkot MCB v Pakistan Railways
    1988 Bahawalpur Peshawar v Bahawalpur
    2011 Lahore HBL v WAPDA
    2021 Karachi Central Punjab v Khyber Pakhtunkhwa

    ‏سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے لیے 356 رنز کا ہدف ملا ۔ یہ ٹارگٹ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے 66 سالوں میں کوئی ٹیم حاصل نہیں کر سکی ۔ سنٹرل پنجاب کی آخری وکٹ 355 رنز پر گری ۔ یہ ٹائی میچز میں ہدف کے تعاقب میں سب سےزیادہ بننے والے رنز ہیں اس سے قبل 347 رنز بنے جو انڈیا نے 1986 میں چنائی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنائے۔
    Highest 4th innings totals in tied first-class matches
    Total Match Venue Year
    453 Somerset v West Indies A Taunton 2002
    436 Sussex v Kent Hove 1991
    380 Essex v Warwickshire Birmingham 2003
    355 Central Punjab v Khyber Pakhtunkhwa Karachi 2021
    347 India vs Australia Chennai 1986

    ‏ اس لسٹ میں ایم سی جی میں 1948 میں بریڈ مین الیون اور اے ایل ہیسٹ الیون کے درمیان بننے والے 402 رنز شامل نہیں ہیں ۔ ریکارڈ بکس میں اس میچ کو ٹائی قرار دیا گیا ہے لیکن بریڈ مین الیون آل آوٹ نہیں ہو ئی تھی۔

    ‏37 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    ‏ خیبر پختونخواہ کے بیٹسمین کامران غلام نے قائد اعظم کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 1249 رنز بنائے ۔ انہوں نے یہ رنز 62.45 کی اوسط سے پانچ سنچریوں کی مدد سے بنائے ان میں ایک سنچری فائنل میں شامل ہے ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایچ بی ایف سی کے سعادت علی کے پاس تھا انہوں نے84-1983کے سیزن میں 1217 رنز اسکور کیے تھے ۔ کامران غلام 10-2009 میں اسد شفیق کے 1104 رنز کے بعد 1100 سےزائد رنز بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں۔

    Most runs in one edition of Quaid-e-Azam Trophy
    Name Inns Runs Avg Season
    Kamran Ghulam 20 1,249 62.45 2020-21
    Saadat Ali 18 1,217 71.58 1983-84
    Rizwan-uz-Zaman 25 1,138 49.47 1989-90
    Asad Shafiq 20 1,104 64.94 2009-10
    Younis Khan 14 1,102 110.20 1999-00

    ‏آف اسپنرز کی بہترین کارکردگی
    ‏خیبر پختونخواہ کے ساجد خان 25.08 کی اوسط سے 67 وکٹیں لے کر زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں ٹاپ پر رہے ۔ ٹائی ہو نے والے میچ میں انہوں نے ٹورنامنٹ کی آخری وکٹ بھی حاصل کی ۔ آٹھ سیزن میں پہلی مرتبہ کسی آف اسپنر نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے اس سے قبل 13-2012کے سیزن میں عاطف مقبول نے 55 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    ‏ساجد خان کی 67 وکٹیں قائد اعظم ٹرافی میں کسی آف اسپنر کی 96-1995کے بعد حاصل کی جانے والی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں تب بہاولپور کے مرتضے حسین نے 15.08 کی اوسط سے 72 وکٹیں حاصل کیں ۔

    ‏فاسٹ بالرز ان ایکشن
    ‏اس سیزن میں پانچ بالروں نے 25 سے زائد وکٹیں حاصل کیں یہ اس لحاظ سے ایک بہت بڑی تبدیلی ہے کہ پچھلے سیزن میں ایک بھی بولر نے 25 سے زائد وکٹیں نہیں لی تھیں۔

    ‏ سنٹرل پنجاب کے کپتان حسن علی جنہوں نے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی فائنل کا اعزاز حاصل کیا،فاسٹ بولروں میں سب سے زیادہ 43 وکٹیں لیں انہوں نے یہ وکٹیں 20.06 کی اوسط سے لیں جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر ان کے ساتھی بولر وقاص مقصود رہے جنہوں نے 41 وکٹیں لیں ۔

    ‏سیزن 21-2020 میں 25 سے زائد وکٹیں لینے والے دیگر تین بالروں میں سندھ کے تابش خان، بلوچستان کے تاج ولی اور سندھ کے شاہنواز دھانی شامل ہیں جنہوں نے بلترتیب 30 ، 27 ، اور 26 وکٹیں لیں ۔

    ‏ ایک وکٹ کے اوسط رنز
    ‏گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں قائد اعظم ٹرافی 21-2020 میں ایک وکٹ کے رنز کی اوسط زیادہ رہی ۔ اس دفعہ یہ اوسط 35.04 رہی ۔ جو یہ چیز واضح کرتی ہے کہ پچز اور بال کی کوالٹی میں بہتری آئی ہے ۔ دو سیزن کے 62 میچز میں 1784 وکٹوں کے نقصان پر 62512 رنز بنے ۔ 2019 کے بعد دنیا میں کسی بھی فرسٹ کلاس ایونٹ میں اس سے زیادہ اوسط نہیں رہی۔ ‏18-2017 اور 19-2018 میں ایک وکٹ پر رنز بنانے کی اوسط 23.96 رہی۔
    Highest runs per wicket in first-class tournaments since 2019 (Min: 40 matches)
    Country Matches Runs/Wicket
    Quaid-e-Azam Trophy Pakistan 62 35.04
    Four Day Franchise South Africa 51 32.34
    Sheffield Shield Australia 50 31.25
    Premier League Tournament Sri Lanka 181 30.57
    Plunket Shield New Zealand 41 30.33
    County Championship England 126 29.52
    CSA Three-day Provincial Cup South Africa 95 27.75
    Bob Willis Trophy England 46 27.46
    Ranji Trophy India 194 26.79
    WICB PCL West Indies 49 25.99

  • گرین شرٹس نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا

    گرین شرٹس نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا

    گرین شرٹس نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا

    باغی ٹی وی کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنز کی شکست کا سامنا، شاہین ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ سیریز بھی ہار گئے۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 217 رنز درکار تھے۔ محمد عباس 3، عابد علی 26، حارث سہیل 15 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اظہرعلی 37 رنز اور فواد عالم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان محمد رضوان بھی 10 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    یاد رہے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کی تھی۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 297 رنز بنا پائی تھی. ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 8 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد عباس زیادہ دیر تک اوپنر عابد علی کا ساتھ نہ دے سکے، وہ 29 گیندوں پر 3 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے، یہ وکٹ 17 کے اسکور پر گری۔.