Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل 2021 کی  پلاٹینم روسٹر میں‌کون کون سے نامور کھلاڑی شامل ،  فہرست جاری

    پی ایس ایل 2021 کی پلاٹینم روسٹر میں‌کون کون سے نامور کھلاڑی شامل ، فہرست جاری

    پی ایس ایل 2021 کی پلاٹینم روسٹر میں‌کون کون سے نامور کھلاڑی شامل ، فہرست جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرس گیل، ڈیوڈ ملراور راشد خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے پلاٹینم روسٹر میں شامل

    • اس فہرست میں ڈیوڈ ملان، ڈین براوو، کرس لین، ایلکس ہیلز، مورنے مورکل، محمد نبی، عمران طاہر، ڈیل اسٹین، ٹام بنٹن اور کرس جارڈن بھی شامل ہیں
    • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ 10 جنوری کو لاہور میں ہوگی

    کرس گیل، ڈیل اسٹین، کرس لین اور راشد خان سمیت کئی معروف اور نامور غیرملکی ستاروں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے پچیس کھلاڑیوں پر مشتمل پلاٹینم فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    ایونٹ کے لیےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 10 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔ڈرافٹنگ سے قبل تمام چھ ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو ریلیز یا ریٹین کرسکتی ہیں۔ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کرسکتی ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کی فروری، مارچ میں شیڈول ونڈو کے لیے چند غیرملکی کھلاڑی ایک مخصوس وقت کے لیے ہی دستیاب ہوں گے۔

    لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی سب سے خاص بات اس دہائی کے آئی سی سی کے بہترین ٹی ٹونٹی کرکٹر راشد خان کا دستیابی ظاہر کرنا ہے۔ لیگ اسپنر اب تک 48 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 89 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،وہ مجموعی طور پر 244 ٹی ٹونٹی میچوں میں 338 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ مجموعی طور پر 320 ٹی ٹونٹی میچوں کا وسیع تجربہ رکھنے والے بیٹسمین نے اب تک ایونٹ میں حصہ نہیں لیا۔

    اس سے قبل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل بھی لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست ڈیوڈ ملان بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 سے زائد کی اوسط سے 284 رنز بنانے والے آسٹریلوی بیٹسمین کرس لین اس سال بھی پلاٹینم کٹیگری کا حصہ ہیں۔ ممکنہ طور پر لاہور قلندرز کی منیجمنٹ انہیں ریٹین ہی کرے گی۔

    اس کٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے ڈین براوو، لینڈل سمنز ، کارلوس بریتھ ویٹ اور ایون لوئس بھی موجود ہیں۔ ایون لوئس کے علاوہ مندرجہ بالا تینوں کھلاڑی اس سے قبل بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرچکے ہیں۔

    اسی فہرست میں جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل اور وان دیر دسن کے نام بھی موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑی اس سے قبل کبھی بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ نہیں رہے۔ اسی کٹیگری میں شامل ان کے ہم وطن عمران طاہر، ڈیل اسٹین، رائیلی روسو اور کولن انگرام پہلے بھی لیگ میں شرکت کرچکے ہیں۔

    ا نگلینڈ کے ایلکس ہیلز، معین علی، کرس جارڈن اور ٹام بنٹن بھی پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہیں۔ افغانستان کے راشد خان کے علاوہ مجیب الرحمٰن اور محمد نبی بھی اسی فہرست کا حصہ ہیں۔

    سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور اشرو اڈاناجبکہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور نیپال کے سندیپ لامیچانےبھی اسی کٹیگری میں شامل ہیں۔

    بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشلز:

    ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد نے کہا کہ انہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ سے قبل نامور کرکٹرز پر مشتمل پلاٹینم کٹیگری کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جاری کرنے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے مصروف ایف ٹی پی شیڈولز کے باوجود ان معروف کھلاڑیوں کا دستیابی ظاہرکرناایک خوش آئند عمل ہے۔

    انہیں یقین ہے کہ رواں سال بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بہترین مقابلے ہوں گے، جہاں بہترین کھلاڑیوں اور ٹیموں کے درمیان اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہوگااور اس سلسلے میں اسے کامیاب بنانے کے لیے وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں گےتاکہ مداحوں کو بہترین کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں۔

  • نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ ڈیکلئر کردی، کتنی حاصل کی گرین شرٹس پر برتری

    نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ ڈیکلئر کردی، کتنی حاصل کی گرین شرٹس پر برتری

    نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ ڈیکلئر کردی، گرین شرٹس پر برتری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ کی پہلی اننگ 6 وکٹوں کے نقصان پر659 بنا کر ڈکلیئر کر دی ہے ، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 362 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے .تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز کے درمیان تاریخی 369 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ، کپتان اکیلے ہی 238 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر گئے جبکہ ہنری نے 157 رنز کی اننگ کھیل کرمیچ کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔

    ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے ٹام لتھام نے 33 بلینڈل نے 16 ، راس ٹیلر نے 12 اور واٹلنگ نے 7 رنز بنائے ۔مچل 102 رنز اور جیمی سن 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔پاکستان نے آغاز اچھا کیا اور 52 رنز پر میزبان ٹیم کی دو وکٹیں گرا دیں اور اس کے بعد تیسری وکٹ 71 رنز پر راس ٹیلر کی گری لیکن تین وکٹیں گنوا نے کے بعد نیوزی لینڈ نے پوزیشن اپنے کنٹرول میں کر لی ۔پاکستانی باولرز میں سے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور محمد عباس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر پاکستان کی پوری ٹیم 297 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی اور ہمیشہ کی طرح اوپننگ فلاپ رہی ، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 93 سکور اظہر علی نے بنائے جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر بہترین کارکردگی کپتان محمدرضوان نے 61 رنز بنا کر دکھائی۔فہیم اشرف 48 اور ظفر گوہر 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

  • نیوزی لینڈ کو کم ہدف دینے کے بعد کیا حکمت عملی ہوگی اظہر علی نے بتایا

    نیوزی لینڈ کو کم ہدف دینے کے بعد کیا حکمت عملی ہوگی اظہر علی نے بتایا

    کم ہدف دینے کے بعد کیا حکمت عملی ہوگی اظہر علی نے بتایا

    باغی ٹی وی : اظہر علی نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے بعد ٹاس ہارنے کے باوجود ہم نے بہتر بیٹنگ کی، اسکور بورڈ پر رنز لگے ہوئے ہیں، ہمارے پاس اس ٹیسٹ میچ میں اچھا موقع ہے، یہاں ‏کنڈیشنز باؤلرز کے لیے سازگار ہیں، آج سارا دن گیند سیم کرتا رہا ہے،ہم کل صبح ‏اچھی باؤلنگ کر کے میزبان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے،

    ‏ نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، وکٹیں گرنے کے باوجود رنز بنانا ہمارے لیے مفید رہا، اظہر علی
    ‏محمد رضوان کے ساتھ جو پارٹنر شپ لگی اس سے ٹیم کو استحکام ملا،‏ایسی پچ پر رنز بھی بنتے ہیں اور وکٹ بھی ملتی ہے، اظہر علی
    گزشتہ میچ میں پچ تھوڑی سلو تھی، ابھی تک ‏نیوزی لینڈ میں سنچری نہیں بنا سکا،

    خواہش تھی کہ سنچری بناسکتا مگر ابھی ایک اننگز باقی ہے، ‏آج میرے پاس سنچری بنانے کا ایک اچھا موقع تھا، اظہر علی
    ‏ مشکل کنڈیشنز میں رنز بنانے سے اعتماد بڑھا ہے، یہاں ‏کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں، ڈیبیو کا بھی پریشر ہوتا ہے لیکن ظفر گوہر آج بہت عمدہ کھیلے، ‏ظفر گوہر نے ثابت کیا ہے کہ وہ باصلاحیت اور پراعتماد کرکٹر ہیں،

  • لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ لینے والے  ظفر گوہر کا ٹیسٹ ڈیبیو

    لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ لینے والے ظفر گوہر کا ٹیسٹ ڈیبیو

    لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ لینے والے ظفر گوہر کا ٹیسٹ ڈیبیو

    باغی ٹی وی :پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا ہے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، وہ اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے۔ ظفر گوہر کو ٹیسٹ کیپ قومی ٹیم کے تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پہنائی۔

    پچیس سالہ ظفر گوہر نے 2014 کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اُس سے قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیبیو کر چکے تھے۔

    ظفر گوہر پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں، اُنہوں نے یہ میچ 17 نومبر 2015 کو شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔2019 کے ڈومیسٹک کرکٹ کے سیزن میں ظفر گوہر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کا صلہ اُنہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی صورت میں ملا تھا، اب ظفر گوہر اپنی منزل پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جب اُنہیں کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ دی گئی۔

    اس موقع پر ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا اُن کا بچپن کا خواب تھا
    ان کا کہنا تھا کہ بہت پرجوش ہوں، تین سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ہے۔

  • دوسرا ٹیسٹ ، قومی شاہینوں کی پویلین واپس جانے میں‌ بے تابی،  بڑا سکور کرنے میں‌ ناکام

    دوسرا ٹیسٹ ، قومی شاہینوں کی پویلین واپس جانے میں‌ بے تابی، بڑا سکور کرنے میں‌ ناکام

    دوسرا ٹیسٹ ، قومی شاہینوں کی پویلین واپس جانے میں‌ بے تابی، بڑا سکور کرنے میں‌ ناکام

    باغی ٹی وی رپورٹ :پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی شاہینوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 297 رنز بنائے۔ اظہر علی 93 سکور کے ساتھ نمایاں‌ رہے۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ٹاپ آرڈر پھر ناکام، شان مسعود صفر ،حارث سہیل ایک رن پر پویلین واپس ہو گئے۔ میچ شروع ہوا تو اوپنرز شان مسعود اور عابد علی میدان میں اترے، کیویز باولرز کے سامنے شان صرف 8 ویں بال پر ہی ہمت ہار بیٹھے اور ساوتھی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کا ساتھ دینے والے عابد علی نے تھوڑی ہمت کی اور 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے مگر جیمیسن کی بال پر ساوتھی کو کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی نے کریز پر آ کر میچ سنبھالا اور 12 چوکوں کی مدد سے 90 رنز دیئے تاہم وہ نروس نائنٹی کا شکار ہو کر 93 رنز پر آوٹ ہو گئے۔ حارث سہل ایک مرتبہ پھر کیویز باولرز کے پریشر میں آ گئے، انہوں نے صرف ایک رن بنایا اور کیچ آوٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے فواد عالم نے بھی حارث کی پیروی کی اور 2 رنز بنا کر واپسی کا راستہ ناپا۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹیسٹ کیرئر کی تیسری ففٹی مکمل کرتے کرتے رہ گئے اور 48 رنز پر آوٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے 5 جبکہ ٹم ساؤتھی اورٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستانی ٹیم کے آؤٹ ہونے پر پہلےدن کا کھیل بھی ختم کر دیا گیا۔

    میچ سے قبل ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا تو کیوی کپتان ولیمسن نے پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ "اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو پہلے باولنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن ٹاس ہارنے کے سبب فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں البتہ میچ میں پوری جان لڑا دیں گے”۔ واضح رہےکہ ہیگلے اوول نیوزی لینڈ کی تیز ترین وکٹ مانی جاتی ہے

  • دوسرا ٹیسٹ میچ کل،سیریزابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی،محمد رضوان پر امید

    دوسرا ٹیسٹ میچ کل،سیریزابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی،محمد رضوان پر امید

    دوسرا ٹیسٹ میچ کل،سیریزابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی،محمد رضوان پر امید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہورہا ہے

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی محمدرضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں نیوزی لینڈ کوایک صفرکی برتری حاصل ہے

    پی سی بی کے مطابق کرائسٹ چرچ پہنچنےپربابراعظم نےگزشتہ روزمکمل نیٹ سیشن کیا،نیٹ کےدوران بابراعظم نےانگوٹھےمیں ہلکا درد محسوس کیا،ٹیم مینجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،پرامیدہیں بابراعظم جنوبی افریقہ کےخلاف ہوم سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے.

    محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ابتدائی دونوں ٹی ٹوینٹی میچزہارنے کے بعد ہم نےآخری میچ میں کامیابی حاصل کی،آخری ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے سے جومومنٹم پکڑا اس کاٹیسٹ میچ میں فائدہ ہوا،سیریزابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی،تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں،ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کرسیریزبرابرکرنے کاموقع ہے،بابراعظم کاماننا ہےکہ ابھی انہیں مکمل فٹنس کیلئے وقت درکارہے،بابراعظم جیسے کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑتاہے،

    محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم جنوبی افریقہ کےخلاف ہوم سیریزمیں واپس آئیں گےتواچھا کمبی نیشن بنےگا،ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچا ہوا ہے،ابھی مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے،

  • نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بابر اعظم "باہر”

    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بابر اعظم "باہر”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابر اعظم انگھوٹھے کی انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔

    بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے،بابر اعظم انگوٹھے پر گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے، انجری کے باعث بابر اعظم ٹی 20 سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے

    بابر اعظم کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث بیٹنگ پریکٹس نہ کر سکے،بیٹنگ پریکٹس کے دوران بابر اعظم کی فٹنس کا جائزہ لیا جانا تھا ۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیگلے اوول میں ٹریننگ سیشن بارش کے باعث متاثر ہوا، بلے بازوں نےصرف آدھا گھنٹہ ہی نیٹ سیشن میں حصہ لیا جبکہ فاسٹ باؤلرز نے نیٹ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔قومی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں وارم اپ سیشن کے علاوہ فیلڈنگ پریکٹس کی۔

  • تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کے متعلق ‌ سکائی سپورٹس نے بڑی پیش گوئی کر دی

    تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کے متعلق ‌ سکائی سپورٹس نے بڑی پیش گوئی کر دی

    تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کے متعلق ‌ سکائی سپورٹس نے بڑی پیش گوئی کر دی

    باغی ٹی وی رپور ٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کا 2020کی 20 کرکٹ میں چرچا رہا،غلبہ رہا،40 سالہ بیٹسمین نے 152کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرکے اچھوں اچھوں کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ نامی گرامی بائولرز کی نیندیں اڑادیں،انہوں نےپاور فل ہٹنگ سے ثابت کیا ہے کہ پرفارمنس اور فارم کا عمر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ 2020 کی ٹی 20 کرکٹ کے بادشاہ رہے ،انہوں نے دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیموں کے من جملہ بیٹسمینوں پر اپنی باشاہت ثابت کی اور 415 رنز بناکر کلینڈر 2020کے ٹی 20 کلینڈر ایئر کے ٹاپ بیٹسمین رہے۔انہوں نے 3 ہاف سنچریز بنائیں اور یہ بڑی ٹیموں کے خلاف تھیں،2 انگلینڈ میں اسکور کیں اور ایک نیوزی لینڈ میں 99کی اننگ کے ساتھ اپنے کیریئر کا حصہ بنائی۔
    کمال بات یہ ہے کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ آج کی دنیا کے ینگ پلیئرز جونی بیئرسٹو اور جوس بٹلر کے ساتھ ملتا ہے،سال بھر کی تمام ٹی 20 کرکٹ میں انہوں نے 1000رنزبھی مکمل کئے ، کرک سین کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں بنائے گئے312 رنز بھی ان کی فارم اور فٹنس کا ثبوت تھے۔
    40 سالہ جارح مزاج بیٹسمین کی عمر کو لے کر تنقید کی جاتی ہے کہ انہیں اب مستقبل بلکہ ورلڈ ٹی 20 پلان کا حصہ نہ بنایا جائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی پرفارمنس میں نکھار آرہا ہے۔
    معروف نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس نے محمد حفیظ کی سال 2020کی پرفارمنس کا بطور خاص تذکرہ کیا ہے اور ساتھ ہی ایک خوبصورت تبصرہ کیا ہے کہ اس سال جب بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کھیلا جارہا ہوگا تو حفیظ 41 سال کے ہوجائیں گے ،انہوں نے اپنی یہ فارم بحال رکھی تو وہ پاکستان کے لئے اتنی پاور فل اور مدد گار ہوگی کہ ان کا ملک 12 سال بعد تاریخ میں دوسری بار ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بن جائے گا۔پاکستان نے اکلوتا ٹائٹل 12 برس قبل انگلینڈ میں جیتا تھا۔2009کے ایونٹ میں اس نے یونس خان کی قیادت میں ٹرافی اٹھائی تھی۔
    محمد حفیظ کی ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ پرفارمنس کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے،وہ یقینی طور پر ورلڈ ٹی 20 پلان کا حصہ ہیں،انہیں میگا ایونٹ سے قبل اہم سیریز اور بھر پور پریکٹس مل جائے گی لیکن اہم بات اور بھی ہے جس کی جانب کرک سین توجہ مبذول کروانا چاہتا ہے۔محمد حفیظ ایک بہترین اسپنر بھی ہیں اور ماضی میں اپنی بائولنگ سےبھی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے ہیں،انہوں نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ اس کےلئے بھی دستیاب ہیں لیکن یہ کپتان اور ٹیم پلان پر منحصر ہے کہ وہ انہیں بائولنگ دیں یا نہ دیں۔
    ماضی میں متعدد بار غیر قانونی بائولنگ ایکشن کا شکار ہونے والے حفیظ نے آخری بار آئی سی سی سےاس کی کلیئرنس لے لی تھی،اس لئے وہ واقعی دستیاب ہیں۔ورلڈ ٹی 20 بھارت میں کھیلا جارہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کو ابھی سے حفیظ کی بائولنگ کے حوالہ سے پلان طے کرلینا چاہئے کیونکہ بھارت کی وکٹیں اسپنرز کے لئے مدد گار ہوتی ہیں،حفیظ ریگولر نہ سہی مگر پارٹ ٹائم بائولر کے طور پر پاکستان کرکٹکے لئے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے حفیظ کو سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں بھی نہیں ڈالا تھا،اس میں شمولیت ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے،اس سے کرکٹرز میں اعتمادبڑھتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ ٹی 20 کے پیش نظر اس معاملہ کو ہنگامی کیس کے طور پر دیکھے،اس سےحفیظ کے اعتماد میں لامحالہ اضافہ ہوگا

  • پاکستان شاہینز نے  کینٹربری کو دھول چٹا دی

    پاکستان شاہینز نے کینٹربری کو دھول چٹا دی

    پاکستان شاہینز نے کینٹربری کو دھول چٹا دی

    باغی ٹی وی رپورٹ پاکستان شاہینز نے لنکن، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینٹربری کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینٹربری کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 169 رنز بنائے، جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پاکستان شاہینز کی جانب سے روحیل نذیر 69 اور حسین طلعت 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، کینٹربری کے شین ڈیوی نے 1 وکٹ حاصل کی

    کینٹربری کی اننگ میں ٹائلر لورٹن 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چیمبرلین 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

    پاکستان شاہینز ٹیم اپنا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 3جنوری کونیوزی لینڈالیون کے خلاف کھیلے گی۔

    پاکستان شاہینز کو ٹی ٹوئنٹی میچ بری ہزیمت کا سامنا

  • بابر اعظم نے پی سی بی ایوارڈز 2020ءکا میلہ لوٹ لیا

    بابر اعظم نے پی سی بی ایوارڈز 2020ءکا میلہ لوٹ لیا

    بابر اعظم نے پی سی بی ایوارڈز 2020ءکا میلہ لوٹ لیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2020ء کیلئے 12 ایوارڈز کا اعلان کر دیا، بابر اعظم دو ایوارڈ لے اڑے، محمد رضوان سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی قرار پائے تو فواد عالم کی اننگز کو سال کی بہترین اننگز قرار دیا گیا۔

    پی سی بی کی جانب سے ایوارڈز کے اعلان میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سال 2020ء کے دو ایوارڈ اپنے نام کیے، انہیں پہلا ایوارڈ ’موسٹ ویلیو ایبل پلئیر‘ اور دوسرا ایوارڈ ’وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر ‘ دیا گیا۔

    ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا قرعہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے نام رہا، جبکہ 10 سال بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے فواد عالم نے شاندار اننگز کھیل کر انفرادی کارکردگی کے ایوارڈ کے حقدار بنے۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا ، ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا جبکہ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا جبکہ عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔

    آصف یعقوب سال ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بہترین امپائر قرار دیے گئے، سوپر لیگ فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوئے اس لئے ایونٹ کو کارپوریٹ اچیومنٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ۔

    اس کے علاوہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان پر قومی کھلاڑیوں نے بنگلادیش کے ڈریسنگ روم میں جاکر ان کا شکریہ ادا کیا اس اقدام پر اس ٹیم کو اسپٹ آف دی ائیر قرار دیا گیا