Baaghi TV

Category: کھیل

  • امپائر علیم ڈار نے نئے سال کے لیے کیا پیغام دیا

    امپائر علیم ڈار نے نئے سال کے لیے کیا پیغام دیا

    امپائر علیم ڈار نے نئے سال کے لیے کیا پیغام دیا

    باغی ٹی وی :آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ وہ دعاگو ہیں کہ آنے والے سال میں سب کو خوشیاں ملیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2020 پوری دنیا کے لیے بڑا مشکل رہا ہے، دعاگو ہوں آنےوالے سال میں سب کوخوشیاں ملیں۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

    واضح رہےکہ سال کے اختتام پر ہر میدان کے لوگ اور سیلیبرٹی اپنا اپنا پیغام دے رہے ہیں‌. کرکٹ پاکستان کے لیے کیسا گزرا اس حوالے سے انٹر نیشنل کرکٹ کا سال 2020تمام ہوا،سال کی آخری کرکٹ سر گرمی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے نیپیئر ٹیسٹ کے آخری روز کی جاندارجادوگری تھی،کھیل کے 2 سیشن 4گھنٹوں میں فواد عالم اور محمد رضوان نہ صرف چھائے رہے بلکہ پاکستا نی کیمپ و عوام کو مطمئن کرتے دکھائی دیئے ،یہ ایسی جادو گری تھی کہ کیویز سحر کا شکار ہوگئے لیکن چائے کا وقفہ جیسے ہی تمام ہوا،پاکستان کے تمام باقی ماندہ 6بیٹسمینوں کو سانپ سونگھ گیا اور اننگ 27 بالزقبل تمام ہوگئی،اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان سمیت تمام ٹیسٹ ممالک کے اس سال کے طویل فارمیٹ کے میچز تمام ہوگئے۔

    پاکستانی میڈیا اور انٹر نیشنل میڈیا میں فواد کی سنچری اور کپتان رضوان کی مزاحمتی اننگ کی جھلکیاں ہیں،کافی تعریفیں ہیں اورتعریف بنتی بھی ہے لیکن پاکستان میچ ہارا ہے،اگر بات اتنی بھی ہوتی تو کہہ سکتے تھے کہ ایسی کنڈیشن میں کوئی بھی ہار سکتا ہے لیکن اگر سال بھر کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے تو نہایت مایوسی،پریشانی ہے،اس سے بھی بڑی پریشانی یہ ہے کہ بھاری بھرکم کوچنگ اسٹاف رکھنے کے باوجود پاکستان کی کارکردگی سال 2019 کی پرفارمنس سے بہتر نہیں ہوئی بلکہ اس جیسی بری ثابت ہوئی یا اس سے بھی تباہ کن رہی۔پاکستان نے رواں سال 5 ٹیسٹ میچز کھیلے۔2 میچز ہارے ،2 میچز ڈرا کھیلے جبکہ ایک ہی فتح نصیب ہوئی

  • نیوزی لینڈ کے ساتھ دوسر ے  ٹاکرے کے لیے شاہین نئی حکمت عملی سے میدان میں‌اتریں گے

    نیوزی لینڈ کے ساتھ دوسر ے ٹاکرے کے لیے شاہین نئی حکمت عملی سے میدان میں‌اتریں گے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹاکرا کب ہو گا. شاہین نئی حکمت عملی سے میدان میں‌اتریں گے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ اتوار سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا ، قومی ٹیم کل سے ٹریننگ کاآغاز کرےگی ۔

    ماونٹ منگنوئی میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 101 رنز سے شکست دی تھی ،دوسرے اور آخری ٹیسٹ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ پہنچ چکا ہے۔قومی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ ٹریننگ کا آغاز کل سے ہوگا ۔

    کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے وہ ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور مینجمنٹ انہیں جلدبازی میں کھلا کر خطرہ مول لینا نہیں چاہتی ۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

  • سال 2020تمام ہوا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا کیا پایا

    سال 2020تمام ہوا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا کیا پایا

    سال 2020تمام ہوا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا کیا پایا

    باغی ٹی وی :انٹر نیشنل کرکٹ کا سال 2020تمام ہوا،سال کی آخری کرکٹ سر گرمی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے نیپیئر ٹیسٹ کے آخری روز کی جاندارجادوگری تھی،کھیل کے 2 سیشن 4گھنٹوں میں فواد عالم اور محمد رضوان نہ صرف چھائے رہے بلکہ پاکستا نی کیمپ و عوام کو مطمئن کرتے دکھائی دیئے ،یہ ایسی جادو گری تھی کہ کیویز سحر کا شکار ہوگئے لیکن چائے کا وقفہ جیسے ہی تمام ہوا،پاکستان کے تمام باقی ماندہ 6بیٹسمینوں کو سانپ سونگھ گیا اور اننگ 27 بالزقبل تمام ہوگئی،اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان سمیت تمام ٹیسٹ ممالک کے اس سال کے طویل فارمیٹ کے میچز تمام ہوگئے۔

    پاکستانی میڈیا اور انٹر نیشنل میڈیا میں فواد کی سنچری اور کپتان رضوان کی مزاحمتی اننگ کی جھلکیاں ہیں،کافی تعریفیں ہیں اورتعریف بنتی بھی ہے لیکن پاکستان میچ ہارا ہے،اگر بات اتنی بھی ہوتی تو کہہ سکتے تھے کہ ایسی کنڈیشن میں کوئی بھی ہار سکتا ہے لیکن اگر سال بھر کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے تو نہایت مایوسی،پریشانی ہے،اس سے بھی بڑی پریشانی یہ ہے کہ بھاری بھرکم کوچنگ اسٹاف رکھنے کے باوجود پاکستان کی کارکردگی سال 2019 کی پرفارمنس سے بہتر نہیں ہوئی بلکہ اس جیسی بری ثابت ہوئی یا اس سے بھی تباہ کن رہی۔پاکستان نے رواں سال 5 ٹیسٹ میچز کھیلے۔2 میچز ہارے ،2 میچز ڈرا کھیلے جبکہ ایک ہی فتح نصیب ہوئی۔کرک سین کی رپورٹ کے مطابق اکلوتی کامیابی بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم کے خلاف راولپنڈی میں نصیب ہوئی جو فروری کی بات ہے،اتفاق یہ بھی ہے کہ اس سیریز کا دوسرا ٹیسٹ باقی ہے،اس لئے وہ سیریز ابھی فیصلہ کن نہیں سمجھی گئی،اس کے بعد ٹیم انگلینڈ میں سیریز ہاری جبکہ نیوزی لینڈ میں 2 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار کرسیریز جیتنے کی امید سے ہاتھ دھوبیٹھی ہے۔کرک سین گویا پاکستان سنگل سیریز بھی نہیں جیت سکا۔گزشتہ سال پاکستان نے جو 6 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے،ان میں بھی اکلوتی کامیابی ملی جبکہ 4میں شکت ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔پاکستان نے 2میچز کی اکلوتی سیریز گزشتہ سال کے آخر میں ہوم گرائونڈ پر سری لنکا کے خلاف 0-1 سے جیتی تھی۔

    اب پاکستا ن کی 2 سالہ کارکردگی کا جائزہ یوں بنتا ہے کہ 24 ماہ میں 11 ٹیسٹ میچز کھیلے،صرف 2میں کامیابی کا مزا چکھا اور6 میں شکست ہوئی ،صرف 2میچز ڈرا کھیلے جاسکے۔رواں برس انگلینڈ نے سب سے زیادہ 9میچز کھیلے اور سب سے زیادہ 6جیتے،اسے صرف ایک میں شکست ہوئی۔آسٹریلیا نے 3میں سے 2جیتے،ایک ہارا۔بھارتی ٹیم کی رواں برس مایوس کن پرفارمنس رہی،اس نے 4میں سے ایک میچ جیتا اور 3میچز ہارے۔نیوزی لینڈ کی پرفارمنس بہت اعلیٰ رہی ہے۔اس نے 6میں سے 5میچ اپنے نام کئے اور صرف ایک میچ ہارا ہے۔جنوبی افریقا 4میں سے ایک،سری لنکا 3میں سے ایک ،ویسٹ انڈیز 5میں سے ایک اور بنگلہ دیش 2میں سے ایک میچ جیت سکا ہے۔سال کا پہلا ٹیسٹ بھی نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں 279 رنزکی بڑی شکست اور اختتام بھی اس نے کیا لیکن اچھی فتح کے ساتھ،اس نے پاکستان کو نیپئر میں 101رنزسے ہرادیا۔

    دنیائے کرکٹ کی دیگر ٹیموں کی نسبت پاکستانی ٹیم کی بری کارکردگی میں تسلسل نہایت پریشانی کا باعث ہے کیونکہ پی سی بی کپتان سمیت ملکی کرکٹ سسٹم بدل چکاہے اور بہتری کا دعویدار ہے.

  • اظہر علی کے فواد عالم کو اطغرل سے تشبیہ  دینے کی کیا وجہ بنی

    اظہر علی کے فواد عالم کو اطغرل سے تشبیہ دینے کی کیا وجہ بنی

    اظہر علی کے فواد عالم کو ارطغرل سے تشبیہ دینے کی کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل ارطغرل کے کردار اب پاکستان میں‌ ہمت و شجاعت کا استعارہ بن گئے ہیں.دنیا بھر میں‌ ہر کہیں جب کسی اہم کردار کو غیر معمولی طور پر پیش کیا جائے تو خاص افراد سے تشبیہ دی جاتی ہے. ایسے ہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے فواد عالم کی گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے پر اُنہیں ’ارطغرل غازی‘ سے تشبیہ دے دی۔

    اس ضمن میں اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر پو مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کی ہے۔ومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے فواد عالم کی گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے پر اُنہیں ’ارطغرل غازی‘ سے تشبیہ دے دی۔

    اس ضمن میں اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر پو مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کی ہے۔

    مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار کی ہے جس میں وہ گھوڑے پر بیٹھے ہیں جبکہ دوسری تصویر فواد عالم کی ہے جس میں وہ اپنی شاندار کارکردگی پر جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔اظہر علی نے فواد عالم کی زبردست سنچری پر اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’شیر دل فواد عالم باہمت اور پُرعزم شخصیت کے مالک ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ تو نیوزی لینڈ کے نام رہا لیکن میچ میں پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کرنے والے قومی کرکٹر فواد عالم نے اپنی پرفارمنس سے سب کے ہی دل جیت لیے ہیں۔

    مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر ترک

  • وزیر اعظم بنے وژڈن ٹین ایجر ٹیسٹ الیون کا حصہ ، مزید کون سے لیجنڈز شامل ؟

    وزیر اعظم بنے وژڈن ٹین ایجر ٹیسٹ الیون کا حصہ ، مزید کون سے لیجنڈز شامل ؟

    وزیر اعظم بنے وژڈن ٹین ایجر ٹیسٹ الیون کا حصہ ، مزید کون سے لیجنڈز شامل ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :پاکستان کرکٹ ٹیم کاآج بہت اچھا نہیں ہے کیونکہ ہر طرف مایوسی ہے،ناکامی ہے،نئے پلیئرز آج بھی موجود ہیں،تجربہ کار کرکٹرز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔اتفاق ہے کہ ٹیم میں نسیم شاہ جیسے نوعمر کھلاڑی بھی ہیں ،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ میں 70کی دہائی سے نوعمر کرکٹرز آرہے ہیں لیکن مسئلہ اب یہ ہے کہ یہاں اب کوئی عمران خان نہیں بن رہا اور نہ ہی وسیم اکرم بن پارہا ہے،ایسا لگتا ہے کہ یہ اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔
    ایسی میں اگر ہم ایسے نوعمر پلیئرز کو دیکھیں کہ جنہوں نے ٹین ایج سے انٹر نیشنل کرکٹ شروع کی ہو اور پھر وہ صرف اسٹار ہی نہیں بلکہ لیجنڈری کرکٹرز کے درجے پر پہنچے ہوں ،جن کا کیریئر مثالی ہو اور جن کی پرفارمنس لازوال ہو تو مختلف ممالک کے متعدد کھلاڑی مل جائیں گے جو تمام تر پیمانوں کو پورا کرتے ہوئے ورلڈ ٹین ایج ٹیم میں سلیکٹ ہوجائیں۔کرکٹ کے معروف میگزین وژڈن نے ایسے ہی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم بنانے کی کوشش کی ہےجسے وژڈن ٹین ایجرز الیون کا نام ملا ہے،اس میں پاکستان کے 2 ایسے ممتاز کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہوں نے زمانہ نوعمری سے کیریئر شروع کیا اور جب ریٹائر منٹ لی تو گلوبل باڈی سمیت سب نے انہیں بڑا ہیرو قرار دیا ہے.
    پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کو وژڈن ٹین ایجر ورلڈ الیون کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔کرکت سین کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے 1971 میں نوعمری میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا لیکن اس کے بعد پاکستان کرکٹ میں ان کی واپسی 4 سال بعدہوئی،انہوں نے دن بدن اپنے آپ کو بہتر بنایا،ان کی ابتدائی ناکامی کا اندازااس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے شروع کی کرکٹ میں بطور بائولر خوب مار کھائی ،9ٹیسٹ میچز میں 43 کی ایوریج سے وہ وکٹ لے رہے تھے اور 22 کی اوسط سے بیٹنگ کر رہے تھے لیکن آخری 53 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 53 کی ایوریج سے بیٹنگ کی اور صرف 19 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔پھر ٹیسٹ میدان میں مختلف ممالک میں انفرادی وکپتان کے طور پر ٹیم کی جیت،ورلڈ کی فتح نے انہیں کہیں سے کہیں پہنچادیا.وژڈن نے انہیں وژڈن ٹین ایجر ٹیسٹ الیون کاکپتان بنادیا ہے۔
    پاکستان کے دوسرے کھلاڑی وسیم اکرم ہیں جنہیں اس الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔وسیم اکرم شروع سے آخر تک گرین کیپس کا حصہ رہے اور ورلڈ کپ 1992میں ان کی کارکردگی لازوال تھی.فائنل کی مختصر مگر تیز اننگ کے ساتھ حاصل کی گئی 3وکٹیں انہیں مین آف دی میچ بناگئیں.نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ کی جادوئی بائولنگ کرنے والے وسیم اکرم نے میچ میں 128رنزدے کر 10 وکٹوں کے ساتھ ناقابل یقین آغاز کیا۔بعد میں وہ مناسب آل رائونڈر بھی بن گئے،آخر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 257 کی اننگ یہ بتانے کو کافی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر بیٹ سے بھی فائر کرتے تھے۔
    وژڈن ٹین ایجر ہنگامہ خیز ٹیسٹ الیون میں پاکستان کے ان 2 کرکٹرز کے ساتھ نیل ہاروے،سچن ٹنڈولکر،ڈینس کمپٹن،مارٹن کرو،گریم پولاک،گیری سوبرز،مشفق الرحیم ،انیل کامبلے اور پیٹ کمنز شامل ہیں۔
    اس ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کرتے ہوئےابتدائی عرصہ کی کرکٹ سے آخر تک کا ریکارڈ مد نظر رکھا گیا ہے،حالیہ کرکٹرز یا 10 سے 15 سال کے پرانے کرکٹرز میں سے کوئی بھی شامل نہیں،آج کی کرکٹ میں اس حوالہ سے یہ کمی ایک بڑی محرومی کی بات ہے جوانٹرنیشنل کرکٹ کے لئے نہایت ہی محرومی کا امر ہے.

  • عاقب جاوید نے کرکٹ کو ہاکی سے کیوں تشبیہ دے دی

    عاقب جاوید نے کرکٹ کو ہاکی سے کیوں تشبیہ دے دی

    عاقب جاوید نے کرکٹ کو ہاکی سے کیوں تشبیہ دے دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ عاقب نے کہا ہے کہ کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کرکٹ میں تبدیلی سے کچھ نہیں سیکھا، ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے 3 عشاریہ 5 یا چار کے رن ریٹ سے کھیلنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچز کا معیار بہتر نہیں ہے، پاکستان میں ہرجگہ پر ایک جیسی وکٹ اور ایک جیسا باوئنس ہے، ہمارے کھلاڑی غیرملکی کنڈیشن میں اسی وجہ سے کھیل نہیں پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کا ایک بھی بلے باز ایسا نہیں جسے کوئی دوسری ٹیم رکھ لے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ یاسر شاہ، شاہین آفریدی اور بابراعظم ٹیسٹ پلیئر ہیں، باقی تو سب سیکھتے ہی جا رہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن پچھلے چار پانچ سال سے ٹھیک نہیں ہے، دیگر ٹیمیں فائنل تک پہنچ جاتی ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی سیکھتے رہے ہیں۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب پرفارمنس بیسڈ ٹیم بنے گی تو قومی ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوجائے گی،

  • آخری پانچ اوورز تک میچ کا جانا کس بات کی دلیل ہے. کپتان نے اہم بات کہہ دی

    آخری پانچ اوورز تک میچ کا جانا کس بات کی دلیل ہے. کپتان نے اہم بات کہہ دی

    آخری پانچ اوورز تک میچ کا جانا کس بات کی دلیل ہے. کپتان نے اہم بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا ہےکہ میچ کا آخری پانچ اوورز تک جانا دونوں ٹیموں کی محنت کا ثبوت ہے،میزبان ٹیم نے میچ کے پہلے دو دن مکمل کنٹرول رکھا، ہمارے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہت اچھا کم بیک کیا،
    فواد عالم اور فہیم اشرف نے اچھا کھیل پیش کیا، آخری اوورز میں دونوں ڈریسنگ میں دباؤ تھا، ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی بھی یہی ہے،
    ‏ میزبان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، کپتان کین ولیمسن نے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، ‏ٹیسٹ میچ پریشر کا کھیل ہے،


    ایک وکٹ گرنے سے دباو پڑا اور ہم آوٹ ہو گئے، ہمارا ٹاپ آرڈر ماضی میں پرفارم کرتا آیا ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی پرفارم کرے گا، نیوزی لینڈ میں ‏ٹاپ آرڈر کے لیے کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں،

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہمارا ٹاپ آرڈر دوسرے میچ میں اچھا کھیلے گا، ‏ نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھا کھیلی تو جیتی لیکن میں اپنے کھلاڑیوں کو بھی کریڈٹ دوں گا، ‏فواد عالم کو ریکارڈ وقت کریز پر گزارنے پر پر مبارکباد دیتا ہوں، فواد عالم اور میں نے صرف وکٹ پر ٹھہرنے کا پلان بنایا تھا، ‏نیل ویگنر فریکچر کے ساتھ کھیلے، ان کو کریڈٹ دینا چاہیئے، نیوزی لینڈ کو ان پر فخر ہوگا، محمد رضوان
    ‏ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے، جن کھلاڑیوں سے پہلے میچ میں پرفارم نہیں ہوا ان سے دوسرے میچ میں بہتر کھہل کی امید ہے،

  • قومی ٹیسٹ اسکواڈ  ترنگا سے کرائسٹ چرچ  کب روانہ ہوگا ، شیڈول جاری

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ کب روانہ ہوگا ، شیڈول جاری

    .قومی ٹیسٹ اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ کب روانہ ہوگا ، شیڈول جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل ترنگا سے کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا،قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم اور 2 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کرے گا,پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلاجائے گا,فاسٹ باؤلنگ کوچ وقار یونس کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے,وقار یونس کل قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے،

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 373 رنز کے تعاقب میں271رنز بناکر آؤٹ ہوگئی.،نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی

    دوسری جانب پاکستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی،نیوزی لینڈ نے پہلی بار رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

    اظہر علی نے 34 اور فواد عالم نے 21 رنز سے پانچویں روز کھیل کا آغاز کیا۔ اظہر علی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 48 رنز پر چلتے بنے۔ کپتان محمد رضوان 60 سکور پر جیمیسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، فواد عالم نے سنچری بنائی تاہم 102 رنز پر ہی ویٹلنگ کو کیچ پکڑا بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ صفر جبکہ فہیم اشرف 19 رنز پر ہمت ہار گئے، یوں 259 رنز پر پاکستان کی 8 وکٹیں گر گئیں۔

    گزشتہ روز 373 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے قومی بلے باز اِن ایکشن ہوئے، دونوں اوپنر شان مسعود اور عابد علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، حارث سہیل 9 رنز بنا کر نو دو گیارہ ہوئے، دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے تین وکٹ پر 71 رنز بنا لیے، اس سے قبل کیویز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا اضافہ کیا اور اننگز ڈکلیئر کر دی

  • شکست کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے پاکستان ٹیم کو‌کریڈٹ دے دیا

    شکست کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے پاکستان ٹیم کو‌کریڈٹ دے دیا

    شکست کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے پاکستان ٹیم کو‌کریڈٹ دے دیا

    نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو آخری روز تک کھیلنے پر کریڈٹ جاتا ہے۔

    کرکٹر کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر کہا ہے کہ ہماری توجہ موجودہ وقت پر ہے، ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 373 رنز کے تعاقب میں271رنز بناکر آؤٹ ہوگئی.،نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی

    دوسری جانب پاکستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی،نیوزی لینڈ نے پہلی بار رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

    اظہر علی نے 34 اور فواد عالم نے 21 رنز سے پانچویں روز کھیل کا آغاز کیا۔ اظہر علی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 48 رنز پر چلتے بنے۔ کپتان محمد رضوان 60 سکور پر جیمیسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، فواد عالم نے سنچری بنائی تاہم 102 رنز پر ہی ویٹلنگ کو کیچ پکڑا بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ صفر جبکہ فہیم اشرف 19 رنز پر ہمت ہار گئے، یوں 259 رنز پر پاکستان کی 8 وکٹیں گر گئیں۔

    گزشتہ روز 373 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے قومی بلے باز اِن ایکشن ہوئے، دونوں اوپنر شان مسعود اور عابد علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، حارث سہیل 9 رنز بنا کر نو دو گیارہ ہوئے، دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے تین وکٹ پر 71 رنز بنا لیے، اس سے قبل کیویز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا اضافہ کیا اور اننگز ڈکلیئر کر دی

  • نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان  کو شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی

    پاکستان ٹیم 373 رنز کے تعاقب میں271رنز بناکر آؤٹ ہوگئی.،نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی

    دوسری جانب پاکستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی،نیوزی لینڈ نے پہلی بار رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

    اظہر علی نے 34 اور فواد عالم نے 21 رنز سے پانچویں روز کھیل کا آغاز کیا۔ اظہر علی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 48 رنز پر چلتے بنے۔ کپتان محمد رضوان 60 سکور پر جیمیسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، فواد عالم نے سنچری بنائی تاہم 102 رنز پر ہی ویٹلنگ کو کیچ پکڑا بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ صفر جبکہ فہیم اشرف 19 رنز پر ہمت ہار گئے، یوں 259 رنز پر پاکستان کی 8 وکٹیں گر گئیں۔

    گزشتہ روز 373 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے قومی بلے باز اِن ایکشن ہوئے، دونوں اوپنر شان مسعود اور عابد علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، حارث سہیل 9 رنز بنا کر نو دو گیارہ ہوئے، دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے تین وکٹ پر 71 رنز بنا لیے، اس سے قبل کیویز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا اضافہ کیا اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔

    ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں ہی 192 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز 30 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہینوں کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے لگیں، اس دوران بارش کے باعث کھیل بار بار متاثر ہوا۔ عابد علی نے کریز پر قدم جمانے کی کوشش کی تاہم صرف 25 رنز دے سکے، انہیں جیمیسن نے شکار کیا، ان کے بعد محمد عباس 5 ، اظہر علی بھی 5، حارث سہیل 3 اور فواد اسلم 9 رنز پر کیویز فیلڈرز کو کیچ پکڑاتے اور پویلین واپس لوٹتے رہے۔

    کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، فہیم اشرف کی شراکت داری میں کیویز کیخلاف مزاحمت دکھائی اور نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 71 رنز بنائے۔ فہیم نے بھی ہمت کی اور 91 سکور کئے تاہم یاسر شاہ اور شاہین آفریدی نے بھی دیگر بلے بازوں کی طرح خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بالترتیب 4 اور 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پوری ٹیم 239 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہو گئی۔

    گزشتہ روز میزبان ٹیم کے 431 رنز کے جواب میں پاکستانی اوپنرز شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تھا، شان نے کارکردگی دکھائے بنا جلد ہی واپسی اختیار کی اور صرف 10 رنز بنائے تھے۔ بولر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین نے وکٹ پر ٹھہر کر اسکور کیا، ہمارے بلے بازوں کو بھی وکٹ پر ٹھہرنا ہو گا، کرکٹ میں کیچ ڈراپ بھی ہوتے ہیں۔

    اس سے قبل کیویز نے ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر 222 رنز اور 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا تسلسل جوڑا تو 209 رنز اضافے کے دوران باقی 7 بھی وکٹیں گنوا لیں۔ ولیمسن 129، بی جے والٹنگ 73، روز ٹیلر 70 اور ہینری نکلولز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    شاہین آفریدی نے 109 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 113 رنز کے عوض 3 کیویز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ، محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا