Baaghi TV

Category: کھیل

  • سعودی سفارتخانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایران میں اہم عہدے پر تعینات:دنیا ذرا غورتوکرے:سعودی حکام

    سعودی سفارتخانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایران میں اہم عہدے پر تعینات:دنیا ذرا غورتوکرے:سعودی حکام

    تہران : سعودی سفارتخانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایران میں اہم عہدے پر تعینات:دنیا ذرا غورتوکرے:سعودی حکام نے اس بڑے اقدام پربراہ راست دنیا کونوٹس لینے کا پیغام دے دیا ، اطلاعات کے مطابق ایرانی حکومت نے ایک سرکردہ مذہبی شدت پسند لیڈر کو ملک میں جوڈو فیڈریشن کا مشیر مقرر کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شدت پسند عالم دین حسن کْرد میھن 2016ء کو تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر یلغار کا ماسٹر مائینڈ قرار دیا جاتا ہے۔ایرانی جوڈو فیڈریشن کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میںی کہا گیا ہے کہ فیڈریشن کے چیرمین آرش میر اسماعیلی نے جمعرات کے روز حسن کرد میھن کو فیڈیریشن کی کلچرل کمیٹی کا چیئرمین اور فیڈریشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوری 2016ء کو تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر مسلح دھاوے کے بعد ایرانی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس معاملے میں تہران عالمی برادری اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی پوری کوشش کرچکا ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے سعودی سفارت خانے پر دھاوا بولنے کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے اور اس اقدام میں ملوث کسی شخص کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ایران نے سعودی سفارت خانے پر یلغار کرنے والوں کو بھی سامنے لانے کے بجائے انہیں چھانے کی کوشش کی۔

    حالانکہ آزاد ذرائع کے مطابق دو جنوری 2016ء کو سعودی سفارتخانے پرحملہ کرنے والے عناصر نے وہاں پر آگ لگا دی تھی اور اس کارروائی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقربین ملوث تھے۔تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں سعودی قونصل خانے پرہوئے والے حملے کے بعد سعودی عرب نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جب کہ عالمی برادری عالم اسلام اور عرب ممالک نے سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس کے وجہ سے ایران کافی مشکل کا شکار ہواتھا۔

    ادھر سعودی حکام نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود بھی جانیں اوردنیا کو بھی بتادیں کہ جس شخص نے سعودی سفارتخانے پرحملہ کیا اسے ایرانی قیادت نے بڑا عہدہ دے دیا ، اہل شعور کوسمجھنے میں آسانی ہوگی کہ ایران کیا خطرناک کھیل کھیل رہا ہے

  • بنگلہ دیش دورہ پاکستان سے پھر راہ فرار اختیار کرنے لگا

    بنگلہ دیش دورہ پاکستان سے پھر راہ فرار اختیار کرنے لگا

    بنگلہ دیش دورہ پاکستان سے پھر راہ فرار اختیارکرنے لگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ملتوی شدہ سری لنکا کادورہ اگلے سال اپریل میں کرنے پر غور کر رہا ہے،2 ٹیسٹ اور متعدد محدود اوور ز کی یہ سیریز اکتوبر میں طے تھی لیکن سری لنکا میں سخت کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے باعث بنگلہ دیش نے دورہ ملتوی کیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قریبی حلقوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سال کے شروع کا ایک ملتوی شدہ ٹیسٹ بنگلہ دیش اگلے سال اپریل میں پاکستان میں کھیلے گا لیکن اگر بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا طے ہوگیا تو پھر اپریل میں پاکستان کا دورہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

  • ویرات کوہلی کے بغیر بھارت کو ملی ڈرامائی فتح

    ویرات کوہلی کے بغیر بھارت کو ملی ڈرامائی فتح

    ویرات کوہلی کے بغیر بھارت کو ملی ڈرامائی فتح

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کا 36 پر آئوٹ ہونے کے بعد پلٹ کر بڑا وار،ویرات کوہلی کے بغیر ہی آسٹریلیا کو ہراکر 4میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
    میلبورن میںسیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان آسٹریلیا 200رنز بناکر پویلین لوٹ گیا۔2ٹیسٹ کی 4 اننگ میں یہ پہلی بار ممکن ہوسکا کہ آسٹریلیا نے 200کا ہندسہ سیٹ کیا لیکن پہلی اننگ میں بڑے خسارے کی وجہ سے بھارت کو جیت کے لئے 70 رنزکا ہدف ملا ۔کیمرین گرین نے دوسری اننگ میں 45رنزکئے،بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 3وکٹیں لیں۔
    ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 19 پر اگروال اور پجارا کو کھودیا لیکن شبمین گل کے35 اور رہانے کے 27 ناٹ آئوٹ کی بدولت ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرکے 8وکٹوں کی کامیابی گلے لگالی۔پہلی اننگ میں 112اور دوسری میں 27ناٹ آئوٹ رنزبنانے والےبھارتی کپتان اجنکا رہانےمین آف دی میچ قرار پائے۔
    آسٹریلیا کی ٹیم جس نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کو دوسری اننگ میں صرف 36 پر آئوٹ کردیاتھا،اس میچ میں اس کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوکر رہ گئی ہے۔
    میلبورن ٹیسٹ کا اسکور یہ رہا۔آسٹریلیا 195 اور 200رنز،بھارت326 اور 70رنز 2وکٹ۔
    ویرات کوہلی اس میچ سمیت پوری سیریز سے رخصت پر ہیں،اس لئے بھی بھارت کی کامیابی کو نہایت اہم قرار دیا جارہا ہے

  • قومی پرو ہاکی لیگ ایک سال کیلئے  ملتوی

    قومی پرو ہاکی لیگ ایک سال کیلئے ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے باعث قومی پرو ہاکی لیگ ایک سال کیلئے ملتوی کر دی گئی

    پاکستان پرو ہاکی لیگ آئندہ سال نومبر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پی ایچ ایف نے رواں سال لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا

    سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ہاکی بری طرح متاثر ہوئی ہیں، انٹرنیشنل کلینڈر میں 2021 کے ابتدا میں خالی ونڈو موجود نہیں، بڑے ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے وقت درکار ہوتا ہے،کورونا وبا نہ ہوتی تو ہم ہاکی لیگ کا ایک سیزن کراچکے ہوتے،

    سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آرمی چیف کے شکر گزار

  • پاکستان شاہینز کو  ٹی ٹوئنٹی میچ بری ہزیمت کا سامنا

    پاکستان شاہینز کو ٹی ٹوئنٹی میچ بری ہزیمت کا سامنا

    پاکستان شاہینز کو ٹی ٹوئنٹی میچ بری ہزیمت کا سامنا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویلنگٹن فائربرڈز نے پاکستان شاہینز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

    ویلنگٹن فائربرڈز نے پاکستان شاہینز کا دیا گیا 92 رنز کا ہدف 9.5 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔پاکستان شاہینز کی جانب سے واحد وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی.ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویلنگٹن فائربرڈز کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے پاکستان شاہینز کی قیادت کی۔

    پاکستان شاہینزمیں ایک تبدیلی کی گئی، موسیٰ خان کی جگہ دانش عزیز کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔پاکستان شاہینزکی فائنل الیون میں ذیشان ملک، حیدرعلی ، خوشدل شاہ، عماد بٹ اور عثمان قادر سمیت افتخاراحمد ، دانش عزیز ، حارث رؤف ،محمد حسنین اورحسین طلعت شامل تھے۔

    ویلنگٹن فائربرڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلتے ہوئے پاکستان شاہینز کی ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان شاہینز 17.4 اوورز میں 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ویلنگٹن فائربرڈزکے جیمی گبسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • سابق کپتان سلیم ملک کو بیرون ملک سے کوچنگ کی آفر

    سابق کپتان سلیم ملک کو بیرون ملک سے کوچنگ کی آفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک کو بیرون ملک سے کوچنگ کی آفر ہوئی ہے ۔

    باخبر ذرائع کے مطابق سلیم ملک کو تین ایسوسی ایٹ ممالک سے کوچنگ کی پیش کش ہوئی ہے۔ سلیم ملک کوچنگ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے ۔

    سابق کپتان آئندہ ہفتے پی سی بی سے این او سی کے لیے رابطہ کریں گے۔ خود مختار ایڈجیوڈی کیٹر رویہ بہتر بنانے پر این او سی جاری کرنے فیصلہ دے چکے ہیں

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ 1999کے بعد جسٹس قیوم انکوائری رپورٹ میں سلیم ملک پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی تاہم 2008میں لاہور ہائی کورٹ نے سلیم ملک کلئیر کردیا تھا۔

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

    پی سی بی نے سلیم ملک کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی

  • نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے کتنے رنز کا دیا ہدف؟

    نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے کتنے رنز کا دیا ہدف؟

    نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے کتنے رنز کا دیا ہدف؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 373 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

    میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا اور اوپنرز کے درمیان 111 رنز کی شراکت قائم ہوئی تا ہم اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو اور نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی ۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 64 سکور ٹام بلینڈل نے بنائے جبکہ ٹام لتھام 53 ، کین ولیمسن 21 ، ہنری نکولس 11 اور واٹلنگ 5 سکوربنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے علاوہ راس ٹیلر 12 اور مچل سینٹنر 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیوزی لینڈ نے 431 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز ہی بنا سکی اور 192 رنز کاخسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ کا آغازکیا اور مزید 180 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر تے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 373 رنز کاہدف دے دیا۔

  • یونس خان نے کس پاکستانی کھلاڑی  کے متعلق  با صلاحیت  آل راؤنڈر  بننے کی پیش گوئی کردی

    یونس خان نے کس پاکستانی کھلاڑی کے متعلق با صلاحیت آل راؤنڈر بننے کی پیش گوئی کردی

    بیٹنگ کوچ یونس خان نے کس پاکستانی کھلاڑی کے متعلق با صلاحیت آل راؤنڈر بننے کی پیش گوئی کردی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ فہیم اشرف ایک آل راؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں، وہ مستقبل میں اچھے کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں یونس خان نے کہا کہ امید ہے فہیم اشرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ فہیم اشرف کے کھیل میں بہتری آ رہی ہے اور وہ اچھے باؤلنگ آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    یونس خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا ہے۔ فہیم اشرف کے لیے سٹیج تیار تھا، جب وہ کریز پر پہنچے تو پچاس اوورز ہو چکے تھے۔ ٹاپ آرڈر میں ‏ایک اچھی پارٹنرشپ ہو جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

    انہوں نے ‏محمد رضوان کے حوالے سے کہا کہ ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ محمد رضوان انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے، ان کی کیوی ٹیم کے خلاف میچ کے تیسرے روز کی اننگز بالکل مختلف تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‏محمد رضوان ایک میچور اور سینئر پلیئر کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ محمد رضوان اسی طرح کھیلتے رہے تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی اپنی کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں۔

  • آئی سی سی کے  دہائی کے پلیئرز میں بابر اعظم کی عدم شممولیت پر  سابق آسٹریلوی باؤلر نے ایسا کیا‌کہا

    آئی سی سی کے دہائی کے پلیئرز میں بابر اعظم کی عدم شممولیت پر سابق آسٹریلوی باؤلر نے ایسا کیا‌کہا

    آئی سی سی کے دہائی کے پلیئرز میں بابر اعظم کی عدم شممولیت پر سابق آسٹریلوی باؤلر نے ایسا کیا‌کہا

    باغی ٹی وی رپورٹ : سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں بھارت کے چار کھلاڑیوں، آسٹریلیا کے دو، ویسٹ انڈیز کے دو اور جنوبی افریقہ، افغانستان اور سری لنکا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کسی کھلاڑی کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلسپی نے کہا کہ مجھے بابر اعظم اور جوز بٹلر کو آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی کہ صرف تین فرنٹ لائن باولرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میں تین باؤلروں کی سلیکشن سے متفق نہیں ہوں.
    واضح‌ رہے کہ آئی سی سی نے مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکیڈ کی فہرست جاری کردی، چاروں سکواڈ میں پاکستان سے کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے

    کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے دہائی کی مین اور ویمن ٹیموں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کئی عرصہ تک نمبر ون پوزیشن پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی جگہ نہ بنا سکا، بابر اعظم کو آئی سی سی کی نمبر ون ریکنگ پر رہنے کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ مل سکی۔

  • پی سی بی کا رواں سال  11 مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    پی سی بی کا رواں سال 11 مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے رواں سال 11 مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے

    پی سی بی کے مطابق 11میں سے 8 ایوارڈز کھلاڑیوں کو دیئے جائیں گے، ایوارڈز میں ایمرجنگ مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر شامل ہیں،ویمنز کرکٹر آف دی ایئر، ڈومیسٹک مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا جائیگا

    انفرادی کارکردگی آف دی ایئر، وائیٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ نوازا جائیگا،ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر، قیمتی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی فہرست میں شامل ہے،اسپرٹ آف دی کرکٹ، امپائر آف دی ائیر اور بہترین کارپوریٹ اچیوومنٹ ایوارڈز شامل ہے،

    پی سی بی کے مطابق جیوری ورچوئل میٹنگ کے ذریعے ایوارڈ ز کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے گی،امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈفرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچز اور کپتانوں کی جانب سے دیا جائے گا،ایوارڈز جیتنے والوں کے نام کا اعلان یکم جنوری کو پی سی بی کے ڈیجٹل پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ہمارے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں،