Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ :پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ :پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

    یاسر سلطان نے کوریا میں جاری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں 77.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل اپنے نام کیا،جیولن تھرو مقابلے میں یاسر سلطان کی پہلی تھرو اور پانچویں تھرو فاؤل ہوئی، تاہم دوسری تھرو 75.79، تیسری 72.57 اور چوتھی تھرو 72.88 میٹر تک پھینکی، جبکہ اپنی چھٹی اور آخری تھرو میں 77.43 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کیلئے میڈل جیت لیا۔

    واضع رہے کہ یاسر سلطان پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور قومی سطح پر دو مرتبہ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا،100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

    ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری

  • محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں

    محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں

    سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔

    محمد عامر نے یہ کارنامہ کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔ وہاب ریاض کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔محمد عامر نے 2009 میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز میں 119 وکٹیں، 60 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں اور 62 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 71 وکٹیں حاصل کیں۔

    خیال رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ برس دسمبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

    بھارتی پارلیمنٹ میں آن لائن گیمز پر پابندی کا بل منظور

    برطانیہ، فرانس سمیت 21 ممالک کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی مذمت

    قرضہ لیکر پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلہ دیش میں صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

    محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

    پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان پہلی مرتبہ کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کھیلیں گے۔

    محمد رضوان نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔وہ افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل ہوں گے جو 3 ملکی ٹی20 سیریز کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ایونٹ میں اسامہ میر انٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کی نمائندگی کریں گے۔نسیم شاہ، عباس آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد بھی سی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ محمد رضوان کو ایک بار پھر پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے، جبکہ اُن کی اور بابر اعظم کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری بھی اے سے بی میں کر دی گئی ہے۔

    اندرون سندھ میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج، ایک بچہ جاں بحق

    کے الیکٹرک نے نیپرا کو بھی ماموں بنایا، 36 گھنٹے بعد بھی بیشتر علاقے اندھیرے میں

    ٹرمپ انتظامیہ نے بین الاقوامی عدالت کے 4 اہلکاروں پر پابندیاں عائد کردیں

    بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

  • آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،رضوان اور شاہین کی تنزلی

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،رضوان اور شاہین کی تنزلی

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے ،بیٹرز میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے،جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی-

    ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز میں بھارت کے شبھمن گل پہلی پوزیشن پر ہیں، بابراعظم دوسری جبکہ تیسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ہیں،ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے وہ ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، پاکستان کے محمد رضوان کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 27 نمبر پر پہنچ گئے ہیں، فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 28 پوزیشن پر ہیں۔

    ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دو درجے ترقی پا کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کیشو مہاراج نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرکے 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں،سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں-

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب

    نمیبیا کے برنارڈ شالٹز، افغانستان کے راشد خان، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر، میٹ ہینری، سری لنکا کے ونندو ہسارنگام بھارت کے رویندرا جدیجا اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بدستور بالترتیب چوتھی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں،پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 پوزیشن پر چلے گئے ہیں، پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے، ابرار احمد اٹھارہ درجے ترقی پاکر تینتالیسویں نمبر پر آگئے۔

    ون ڈے کی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے ہی محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں، کوئی پاکستانی کھلاڑی آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

    وزیراعظم،فیلڈمارشل کا خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ،ریسکیوآپریشن کا جائزہ

  • پہلا ون ڈے،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 98 رنز سے ہرا دیا

    پہلا ون ڈے،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 98 رنز سے ہرا دیا

    تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست دے دی۔

    ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرام 82، ٹمبا باووما 65 اور میتھیو بریٹز 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے چار، بین ڈوریشس نے دو جبکہ ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان مچل مارش 88 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بین ڈوریشس نے 33 اور ٹریوس ہیڈ نے 27 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ناندرے برگر اور لنگی نگیدی نے دو، دو جبکہ سبرائین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    اربن فلڈنگ: شہری سیلاب کے خطرات اور بچاؤ کی تدابیر

    کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر نوجوان کھلاڑی قتل

    سیلاب متاثرین کے لیے یو این ڈی پی کا امدادی سرگرمیوں اور بحالی کا اعلان

  • کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر نوجوان کھلاڑی قتل

    کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر نوجوان کھلاڑی قتل

    گجرات کے گاؤں مہسم میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر جھگڑے نے افسوسناک رخ اختیار کرلیا، نوجوان کھلاڑی نے فائرنگ کرکے ساتھی کھلاڑی کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم غلام غوث نے میچ کے دوران اوور مانگا لیکن نہ ملنے پر جھگڑا ہوگیا۔ ملزم گراؤنڈ سے گھر گیا اور اسلحہ لاکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ فاخر اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی طاہر اقبال اور ماموں یاسر اقبال شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ملزم غلام غوث جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم تھانہ دولت نگر پولیس نے مقتول فاخر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم غلام غوث کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر دو ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

    اہل علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

    جشن کو خون میں بدلنے کی سازش ناکام، اجیت دوول کی تخریب کاری پکڑی گئی

    سیلاب متاثرین کے لیے یو این ڈی پی کا امدادی سرگرمیوں اور بحالی کا اعلان

    کراچی میں بارش کے بعد انٹرنیٹ، موبائل اور بجلی کی سروس متاثر

    سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری

  • ہاکی ایشیاء کپ کا نیا شیڈول جاری، پاکستان ایونٹ سے باہر

    ہاکی ایشیاء کپ کا نیا شیڈول جاری، پاکستان ایونٹ سے باہر

    ایشین ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ایشیاء کپ کے لیے نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے پاکستان کی عدم شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    ایونٹ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ عمان کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوگی۔ پاکستان اور عمان کی جگہ قازقستان اور بنگلا دیش کو ایونٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق پول اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں۔پول بی میں ملائیشیا، بنگلا دیش، کوریا اور چائنیز تائپے شامل ہیں۔

    ادھر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب تک ٹورنامنٹ سے متعلق باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔

    کراچی میں بارش کے بعد انٹرنیٹ، موبائل اور بجلی کی سروس متاثر

    سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری

    یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں ہونا چاہیے،پیوٹن اچھے ثابت ہوں گے، امریکی صدر

    وزیراعظم کی سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

  • ایشیاکپ 2025:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    ایشیاکپ 2025:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    بھارت نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے، شبھمن گل کی ٹی ٹوئںٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے انہیں اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،یشسوی جیسوال اور شریاس ایئر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

    اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوام دوبے، رنکو سنگھ، وکٹ کیپرز کے طور پر جیتیش شرما اور سنجو سیمسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےباؤلنگ میں جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور کلدیپ یادیو کو منتخب کیا گیا ہے، ورون چکرورتی، تلک ورما، ابھیشیک شرما بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    ادھربھارت کے سابق کرکٹر کیدار جادھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہوگا،بھارت کے پاس پاکستان سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میچ نہیں ہونا چاہیے اور میں اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ بھارت نہیں کھیلے گا،میرے خیال میں بھارتی ٹیم کو پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے، بھارتی ٹیم جہاں بھی کھیلے گی وہ ہمیشہ جیتے گی۔

  • ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

    ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

    ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور عمان کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش اور قازقستان کو ایشیا کپ میں شامل کرلیا گیا،29 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہےگروپ اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اورچائنیز تائپے شامل ہیں۔

    افتتاحی میچ 29 اگست کو ملیشیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ اسی روز بھارت اپنا پہلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل، تیسری پوزیشن اور پانچویں/چھٹی پوزیشن کے میچز 7 ستمبر کو ہوں گے،بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کر دیا ٹورنامنٹ منتظمین نے پیشگی طور پر پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش سے رابطہ کر رکھا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارتی انتہاء پسند تنظیموں نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں، جس پر پاکستان نے بھارت اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو اپنے تحفطات سے اگاہ کر دیا تھا، ساتھ ہی حکومتِ پاکستان نے دھمکیوں اور سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا-

  • جوئے کی ایپ کو فروغ دینے پر وسیم اکرم کے خلاف درخواست دائر

    جوئے کی ایپ کو فروغ دینے پر وسیم اکرم کے خلاف درخواست دائر

    لاہور میں شہری نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں شکایت درج کرائی ہے۔ درخواست گزار محمد فیاض نے این سی سی آئی اے میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اکرم نے ایک بھارتی بیٹنگ ایپ ‘باجی’ کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر معاہدہ کیا ہے جس کی وجہ سے جوئے اور غیر قانونی بیٹنگ کو فروغ مل رہا ہے۔

    محمد فیاض نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وسیم اکرم کا ایک غیر ملکی جوئے کی ایپ کے ساتھ تعلق شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں میں جوا کھیلنے کی ترغیب دے رہا ہے، جو کہ ملک کے قوانین اور سماجی اقدار کے منافی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ملکی نوجوانوں کی ذہنی اور معاشرتی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور یہ عوام میں غیر قانونی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کا باعث بن رہا ہے۔درخواست گزار نے این سی سی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کرے اور جوئے کی ایپس کے فروغ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جوئے کی ایپس خاص طور پر نوجوانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں کیونکہ یہ نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنتی ہیں بلکہ معاشرتی اور ذہنی دباؤ کا بھی سبب بن سکتی ہیں۔ اس لئے حکومتی اداروں کا فرض ہے کہ وہ ایسے معاملات کی سخت نگرانی کریں اور قانون کے تحت سخت کارروائی کریں۔