Baaghi TV

نیوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری

نیوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری ہیں

کھلاڑیوں نے آج بھی کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی ،پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا.

18 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن ایونٹ سنٹر میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن جاری رکھا،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج اپنا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہا ہے

سینیریو بیس میچ میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دئیے گئے ہیں

More posts