Baaghi TV

Category: کھیل

  • جب تک مودی برسر اقتدار ہیں، پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، شاہد آفریدی کا عرب نیوز کوانٹریو

    جب تک مودی برسر اقتدار ہیں، پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، شاہد آفریدی کا عرب نیوز کوانٹریو

    لاہور:جب تک مودی برسر اقتدار ہیں، پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، شاہد آفریدی کا عرب نیوز کوانٹریوقومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک نریندر مودی بھارت کے وزیر اعظم ہیں اس وقت تک پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔

    نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے پاک بھارت تعلقات مسلسل بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو گئے تھے کہ سرحدوں پر فوجیں تعینات کر دی گئی تھیں۔

    پھر گزشتہ سال بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بدترین شکل اختیار کر گئے تھے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد سے اب تک کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی، 13-2012 میں دونوں ملکوں کے درمیان مختصر سیریز کھیلی گئی لیکن نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے صورتحال مسلسل کشیدہ ہو رہے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان مسلسل تیار ہے لیکن بھارت کی موجودہ حکومت کو دیکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، جب تک مودی برسر اقتدار ہیں، اس وقت تک مجھے ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا۔

    آفریدی نے تسلیم کیا کہ کھیلوں کو دو ملکوں تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے خصوصاً ایک ایسی جگہ جہاں پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے کرکٹ مذہب کا درجہ رکھتی ہے لہٰذا میرا ماننا ہے کہ کھیلوں سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

  • نیشنل ٹی ٹونٹ کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغامات جاری

    نیشنل ٹی ٹونٹ کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغامات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بند دروازوں میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹ کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغامات جاری کردئیے

    بابراعظم، سرفراز احمد اور حیدر علی نے فینز سے گھر سے بیٹھ کر اسپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے،نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ بند دروازوں میں کھیلا جارہا ہے۔

    قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اس سنسنی خیز ایونٹ میں فینز کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، بابراعظم، حیدر علی کا کہنا ہے کہ فینز اسٹیڈیم میں نہیں تو کیا ہمارے دِلوں میں تو موجود ہوں گے، حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ اپنے شور سے فاسٹ باؤلر کا جوش بڑھاتے تھے۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہمارے ٹورنامنٹ کو بھی اسپورٹ کریں جبکہ شان مسعود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے فینز اسٹیڈیم میں نہیں آسکتے مگر اپنے گھروں سے اسپورٹ کرسکتے ہیں،

    تمام کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ اور اپنے مداحوں کو پی ٹی وی اسپورٹس پر ایونٹ کی براہ راست نشریات دیکھنے کی درخواست کی

    ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

  • قومی کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بائیو سیکیور ببل جوائن کرلیا

    قومی کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بائیو سیکیور ببل جوائن کرلیا

    قومی کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بائیو سیکیور ببل جوائن کرلیا

    باغی ٹی وی : پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس لوٹنے والے 21 کھلاڑیوں کے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

    مسلسل 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کرکٹرز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ملتان میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں، جہاں انہیں آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

    ان کھلاڑیوں میں ناردرن کے محمد عامر، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب ، سنٹرل پنجاب کے عابد علی اور نسیم شاہ، سدرن پنجاب کے محمد عباس،خیبرپختونخوا کے شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، محمد رضوان، محمد حفیظ، فخر زمان، شعیب ملک، عمران خان سینئر اور افتخار احمد، بلوچستان کے یاسر شاہ، کاشف بھٹی اور امام الحق جبکہ سندھ کے سہیل خان، محمد حسنین اور اسد شفیق شامل ہیں۔

    ناردرن کے آلراؤنڈر سہیل تنویر نے بھی بائیو سیکیور ببل کو جوائن کرلیا ہے۔

    علاوہ ازیں، سرفراز احمد کےآج ہونے والے دوسرے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ کل متوقع ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کوویڈ19 ٹیسٹ آج شام پی سی بی کے سنٹرل اسٹیشن پر کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ان اسکواڈز میں شامل جس فرد کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس کا دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ سیلف آئسولیشن میں موجود اس فرد کا تیسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ 30 ستمبر بروز بدھ کو لیا جائے گا۔

    تیس ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کی غرض سے تمام فرسٹ الیون اسکواڈز پہلے ہی ملتان کے بائیو سیکیور ماحول میں موجود ہیں۔

    اُدھر فواد عالم کا دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں موجود سندھ سیکنڈ الیون کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے دیا پی سی بی کو بڑا جھٹکا

    لاہور ہائیکورٹ نے دیا پی سی بی کو بڑا جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کو پی ایس ایل فرنچائزز مالکان سے سکیورٹی کی مد میں رقم جمع نہ کروانے پر تادیبی کارروائی سے روک دیا

    عدالت نے پی سی بی کو 30 ستمبر کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ملتان سلطان سمیت دیگر فرنچائزز کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزاروں کی طرف سے احمر بلال صوفی اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    پی سی بی کی طرف سے سید تفضل رضوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے گارنٹی کی مد میں رقم طلبی کا نوٹس بھجوایا ہے، درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو فریق بنایا گیا

    درخواستگزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کورونا وبا کے وجہ سے سب فرنچائزز بہت زیادہ متاثر ہوئے، پی ایس ایل کے میچز کینسل ہونے سے فرنچائزز کی آمدنی بھی بری طرح متاثر ہوئی ٹکٹس کی فروخت سے سب سے زیادہ آمدنی اکٹھی ہوتی ہے ،

    سید تفضل رضوی ایڈووکیٹ پی سی بی وکیل نے کہا کہ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان کو میٹنگ کیلئے 23 ستمبر کو بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے،فرنچائزز مالکان نے پیسہ سٹیڈیم سے نہیں براڈکاسٹنگ کے ذریعے کمایا ہے، درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی کیجانب سے لائسنس کی فیس تاحال وہی ہے، اگر دوبارہ میچز دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو دوبارہ اتنا ریونیو نہیں آسکتا،پی سی بی نے پریس ریلیز کے زریعے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ کے رائٹس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی کے اس اقدام سے فرنچائز کو مالی نقصان ہو گا،پی سی بی پی نہ صرف ایس ایل آرگنائزر ہے بلکہ برابری کے بنیاد پر شفاف طریقہ سے کام کرنے کا پابند بھی ہے، کورونا کی ناقابل یقین صورت حال پیدا ہونے سے فرنچائزز کی آمدنی پر گہرا اثر پڑا، چیف ایگزیکٹو بورڈ فرنچائز کے لائسنس کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پی سی پی کو فرنچائزز کے تحفظات کو دوبارہ سنے کا حکم دیا جائے، پی ایس ایل کے ماڈل پر نظر ثانی کرنے کا حکم بھی دیا جائے، پی سی پی کی جانب سے پی ایس ایل کے نئے لالحہ عمل کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے،

  • سابق کھلاڑیوں  نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرلیا

    سابق کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرلیا

    سابق کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا آغاز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے ان غیرمعمولی حالات کے باوجود کرکٹ سرگرمیوں کے آغاز پر جہاں کرکٹ کے مداح پرجوش ہیں تووہیں سابق کرکٹرز بھی کرکٹ کے اس محدود ترین فارمیٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

    تیس ستمبر سےملتان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں ناردرن اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ نو اکتوبرسےراولپنڈی میں شروع ہوگا، جہاں ایونٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل 18 اکتوبر کو ہوگا۔

    اس سلسلے میں پاکستان کے نامور سابق کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں شریک چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سے اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔ سابق کپتان رمیز راجہ اور سعید اجمل کو ناردرن سے ٹائٹل کے دفاع کی امید ہے تاہم بازید خان، عمران نذیر اور عبدالرحمٰن نے محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی خیبرپختونخوا کواپنی فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے۔

    یونس خان نے بلوچستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا توماضی کے 2 معروف وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطيف اور معين خان کی نظریں ایونٹ میں اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کی منتظر ہیں۔

    رمیز راجہ، سابق ٹیسٹ کپتان اور معروف کمنٹیٹر:

    سابق کپتان رمیز راجہ کا کہناہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے قریب آتے ہی فضا میں خوشی کی ایک واضح لہر محسوس کی جا سکتی ہے، یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ شاندار رہے گا کیونکہ یہاں پاکستان کے سب سے باصلاحیت کرکٹر زایک دوسرے پر سبقت لےجانےکے لیے مدمقابل ہوں گے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم اعلیٰ کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی ناردرن کی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا،ناردرن کے نائب کپتان شاداب خان بھی محدود طرز کی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ناردرن کی ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمین حیدر علی کی بے خوف بیٹنگ کرنے کی صلاحیت انہیں ٹورنامنٹ میں شریک دیگر تمام کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔

    یونس خان، آئی سی سی ٹی ٹونٹی 2009ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان:

    سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں بلوچستان کی ٹیم کو اسپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ اس ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج موجود ہے، انہیں یقین ہے کہ یاسر شاہ اور بسم اللہ خان کی موجودگی میں بلوچستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

    بلوچستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے یونس خان نےکہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنسنی خیز مقابلے ہوں گے جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہوں گے۔

    سعید اجمل، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر:

    سابق کرکٹر سعید اجمل نےکپتان عماد وسيم، شاداب خان اور محمد عامر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ناردرن کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حيدر علی اور روحيل نذير جیسے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی موجودگی کے باعث دیگر ٹیموں کی نسبت ناردرن کا کمبی نیشن زیادہ بہترہے۔

    عمران نذیر،6 مرتبہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیتنے والی سیالکوٹ اسٹالینز کےپانچ چیمپئن اسکواڈز کا حصہ رہے:

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی پہچان سمجھے جانے والے عمران نذیر اس مرتبہ ایونٹ میں خیبر پختونخوا کو اسپورٹ کریں گے۔عمران نذیر نے کے پی کرکٹ ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان اور فخر زمان جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں خیبرپختونخوا کا کمبی نیشن سب سے بہترین ہے، انہیں امید ہےکہ اسکواڈ میں شامل ہر کرکٹر عبدالرزاق کی کوچنگ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرے گا۔

    عبدالرحمٰن،6 مرتبہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیتنے والی سیالکوٹ اسٹالینز کےپانچ چیمپئن اسکواڈز کا حصہ رہے:

    نيشنل ٹی ٹونٹی کپ ميں سابق کرکٹر عبدالرحمٰن نے خیبرپختونخوا کو اپنی پسنديدہ ٹيم قرار دیا ہے۔ سابق ٹیسٹ اسپنر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ميں کسی بھی ٹیم کا انحصار آلراؤنڈرز پر ہوتا ہے اور خيبرپختونخوا کی ٹيم ميں شعيب ملک اور محمد حفيظ جیسے دو تجربہ کار آلراؤنڈرز موجود ہیں۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ ٹيم کا توازن برقرار رکھنے کے ليے اس ميں فخر زمان اور محمد رضوان جيسے کھلاڑی موجود ہيں۔

    بازيد خان ، سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر:

    بازید خان کاکہنا ہے کہ ان کی نظر ميں خيبر پختونخوا کی ٹيم ميچ ونرز کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، لہٰذا یہ ٹیم ٹورنامنٹ جيتنے کے ليےسب سے فيورٹ ہے، وہاب رياض ،شاہين شاہ آفریدی اور جنيد خان ميچ ونر کھلاڑی ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا اسکواڈایک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے لحاظ سے بہت اچھا بولنگ اٹيک ہے اور کسی کو بھی اسپن آلراونڈر زوہيب خان کی صلاحيت پر بھی کوئی شک نہيں ہونا چاہيے ۔

    انہوں نے مزيد کہا کہ تجربہ کار شعيب ملک، محمد حفيظ، فخر زمان اور افتخار احمد جیسے کرکٹرز بخوبی جانتے ہیں کہ ایک اچھا ٹارگٹ کیا ہوتا ہے۔

    معین خان، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی تاریخ کی پہلی سنچری کرنے والے کرکٹر:

    سابق کپتان معين خان کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں شریک تمام ٹيموں کے ليے نيک خواہشات کا اظہار کرتے ہيں، انہیں امید ہے کہ یہ ایک بہترین ٹورنامنٹ ثابت ہوگا ۔معین خان کا کہنا تھا کہ يہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑيوں کو ايچ بی ایل پی ایس ایل اور قومی ٹيم ميں سليکٹ ہونے کے مواقع فراہم کرے گا،لہٰذا قومی کھلاڑيوں کو کسی صورت یہ موقع نہیں گنوانا چاہیے ۔

    راشد لطیف، سابق ٹیسٹ کپتان:

    راشد لطيف نے کہا کہ دفائی چيمپين ناردرن کے پاس محمد وسيم کی صورت ميں ایک بہترین ہيڈ کوچ اور عماد وسيم جیسا کپتان موجود ہے، اس اسکواڈ میں محمد عامر جیسا تجربہ کار فاسٹ باؤلر اور حيدر علی جیسا نوجوان کھلاڑی موجودہے، اسی طرح خيبرپختونخوا کے پاس عبدلراق جیسا نیا کوچ اور محمد رضوان جیسا نیا کپتان موجود ہے ، جنہیں جنيد خان ، محمد حفیظ، وہاب رياض اور شعيب ملک جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہے۔

    راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہے، وہ پرامید ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ کامیاب رہے گا۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور اسپورٹ کریں گے ۔

  • پی ایس ایل فرنچائزز نے کرکٹ بورڈ کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا

    پی ایس ایل فرنچائزز نے کرکٹ بورڈ کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا

    لاہور:پی ایس ایل فرنچائزز نے کرکٹ بورڈ کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادہا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے مالی ماڈل ٹھیک نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرنچائزز نےلاہور ہائی کورٹ میں وکلا سلمان اکرم راجہ اور احمد بلال صوفی کی وساطت سے مشترکہ کیس دائر کردیا، عدالت سے مالکان نے استدعا کی کہ 5 برس سے وہ پی ایس ایل میں مالی خسارے کا شکار ہیں جبکہ پی سی بی نے کہا تھا کہ لیگ پاکستان منتقل ہونے سے انھیں فائدہ ہوگا لیکن رواں سال بھی نقصان ہی ہوا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل ٹھیک نہیں اسے تبدیل کیا جائے تاکہ انھوں نے جو بھاری سرمایہ کاری کی اس کا کچھ تو فائدہ حاصل ہو۔

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے اپنی درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کوفریق بنایا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ کورونا کے مشکل حالات میں پی سی بی نے فرنچائزز کی شکایات اور تحفظات صحیح انداز میں نہیں نمٹائے، پی ایس ایل کا مالی ماڈل ٹیموں کے لیے مسائل پیدا کررہا ہے، پی سی بی کایک طرفہ مالی معاہدہ، فرنچائزز کے لیے قابل عمل نہیں ہے۔

    ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی اور سلمان اکرم راجہ نے فرنچائز کی طرف سے مؤقف اختیار کیا کہ کووڈ 19 پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کو خطرے میں ڈال دے گا تاہم تمام فرنچائز پی ایس ایل 6 جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں بینکوں نے بھی سست اقتصادی سرگرمیوں کی بنا پر ریکوریز روک دی ہیں تاہم پی سی بی نے اگلے پورے سیزن کی سیکیورٹی رقم کی ادائیگی پر زور دیا ہے، عدالت پی سی بی کو شکایات پر غور اور مالیاتی ماڈل میں ضروری ایڈجسٹمنٹ کرنےکاحکم دے۔

    لاہورہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کل 25 ستمبر کو فرنچائزز کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز چل بسے

    سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلین بیٹسمین ڈین جونز ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کرگئے ،

    سابق آسٹریلوی بیٹسمین ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے،سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ تھے،سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز کی عمر59سال تھی،ڈین جونز کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے،ڈین جونز ممبئی میں آئی پی ایل کی ٹیم کے ساتھ کام کررہے تھے

    سابق کرکٹر جاوید میاںداد کا کہنا ہے کہ ڈین جونزکو پاکستان سے لگاوَ تھا،ڈین جونز کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا میں خلا پیدا ہوگیا ہے،ڈین جونز اچھے بیٹسمین اور بہترین کمنڑی کرتے تھے،ڈین جونز جہاں بھی جاتے پاکستان کی تعریف کرتے تھے،ڈین جونز پاکستان کے سفیر اور حامی تھے ،ڈین جونز تحمل مزاج اور عاجزی پسند شخصیت تھے،

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ایک روزہ میچز میں نمائندگی کی۔ سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا بھی حصہ تھے اور کراچی کنگز میں بطور کوچ پی ایس ایل کی نمائندگی کر رہے تھے،

  • فیصل اقبال کو اچانک بلوچستان کے ہیڈکوچ سے ہٹا دیا گیا

    فیصل اقبال کو اچانک بلوچستان کے ہیڈکوچ سے ہٹا دیا گیا

    لاہور:فیصل اقبال کو اچانک بلوچستان کے ہیڈکوچ سے ہٹا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تصدیق کی تھی کہ ان میں اور ان کے ادارے، پی آئی اے، کے درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے، جسے جلد حل کرلیا جائے گا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کا اپنے ادارے کے ساتھ اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ ہوگا۔

    پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جب پی آئی اے، فیصل اقبال کو حل طلب معاملے پر کلین چٹ دینے کے ساتھ ساتھ این او سی فراہم کردے گا تو پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ اپنی ڈومیسٹک ٹیم کو جوائن کرنے کے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس وقت تک وسیم حیدر، بلوچستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

  • زمبابوے کرکٹ بورڈ کو  دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی

    زمبابوے کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی

    زمبابوے کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی

    باغی ٹی وی : زمبابوے کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی۔

    زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کر دیا۔ جس کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوینٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

    زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق ایک روزہ میچز 30 اکتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوینٹی میچز 7 نومبر، 8 نومبر اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    گزشتہ ہفتے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔

  • آئی پی ایل، 18 سالہ غریب کرکٹر 3 لاکھ ڈالرز کے عوض راجستھان رائلز میں شامل،خوابوں کی تعبیرمل گئی

    آئی پی ایل، 18 سالہ غریب کرکٹر 3 لاکھ ڈالرز کے عوض راجستھان رائلز میں شامل،خوابوں کی تعبیرمل گئی

    ممبئی :آئی پی ایل، 18 سالہ غریب کرکٹر 3 لاکھ ڈالرز کے عوض راجستھان رائلز میں شامل،اطلاعات کے مطابق کرکٹ کے شوق میں آٹھ سال کی عمر میں گھر سے نکلنے والے 18 سالہ بھارتی نوجوان کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی، یشاسوی جسپال کو آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے 3 لاکھ ڈالرز کی بولی دے کر حاصل کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق 28 دسمبر 2001ء کو اترپردیش میں پیدا ہونیوالا جسپال 8 برس کی عمر میں پروفیشنل کرکٹر بننے کے جذبے کے ساتھ والد کے ہمراہ ممبئی پہنچا اور کرکٹ گراؤنڈ کے قریب جھونپڑی میں رہنے لگا۔

    والد واپس گاؤں چلے گئے اور وہ گزربسر کے لیے سڑک پر پھل فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے میدان میں مصروف رہتا تھا۔ تین برس قبل اس کے نصیب جاگ اٹھے، کرکٹ کوچ جلوہ سنگھ نے میدان میں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ کر اس کی اہلیت اور صلاحیت کا اندازہ لگالیا اور اپنی کرکٹ اکیڈمی میں شامل کرنے کے ساتھ اپنی رہائش گاہ میں قیام کی سہولت بھی فراہم کی۔

    انڈیا ٹوڈے ،ہندوستان ٹائمزاوردیگرمعروف میڈیا گروچینلز کا کہنا ہےکہ جسپال نے سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ٹرپل سنچری سکور کرنے کے ساتھ 13 وکٹیں اپنے نام کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا، جسپال ممبئی انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے بعد عالمی کپ جونیئر کپ 2020ء کے لیے بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بنا۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ وجے ہزارے ٹرافی میں اپنے پہلے ہی میچ میں ڈبل سنچری جڑتے ہوئے 154 گیندوں پر 203 رنز کی اننگ کھیلنے والے جسپال نے اے کرکٹ میں دنیا کے سب سے کم عمر کرکٹر ہونے کا 50 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ مسلسل شاندار کارکردگی کی بدولت آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے 27 ہزار ڈالر سے شروع ہونیوالی جسپال کی بولی 3 لاکھ 27 ہزار ڈالر میں حاصل کرلی۔ جسپال کا خواب ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو اور ٹیسٹ کرکٹ کیپ حاصل کرے۔