Baaghi TV

Category: کھیل

  • عمر اکمل کیس کی عالمی ثالثی عدالت میں سماعت کیلئے تاریخ مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر اکمل کیس کی عالمی ثالثی عدالت میں سماعت کے لیئے تاریخ مقررکر دی گئی ہے

    باخبرذرائع کے مطابق عمر اکمل اپیل کیس کی سماعت یکم دسمبر کو ورچوئل ہو گی ۔ کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کوئنز کونسل سے ایک ایڈ جیوڈیکٹر مقرر کر دیا ۔ ثالثی عدالت ہی اپیل کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔ مدت طے نہیں کی گئی ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورچوئل سماعت کے لیئے درخواست کی تھی ۔ کرکٹر عمر اکمل کی پبلک میں سماعت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی ۔ورچوئل سماعت ہونے کی وجہ سے پی سی بی کے اخراجات نہیں ہوں گے ۔
    انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو تین برس کی پابندی کی سزا ہوئی ۔ آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کی سزا میں 18 ماہ کی کمی کی تھی ۔

    پی سی بی نے سزا میں کمی کے بعد ثالثی عدالت سے رجوع کیا عمر اکمل نے 18 ماہ کی سزا برقرار رکھنے پر ثالثی عدالت میں اپیل کی

    کہ کرکٹر عمر اکمل کی 3 سالہ سزا میں کمی کی استدعا منظور کر لی گئی تھی،عمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا،سزا 3سے کم کرکےڈیڑھ سال کر دی گئی،انڈیپینڈنٹ ایڈجیو ڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے کیس پر فیصلہ سنایا ،عمر اکمل نے تین سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی تھی

    13 جولائی کو سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیو ڈیکٹر عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا.

    27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔‏ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

    واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی۔ تین برس تک عمر اکمل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے عمراکمل کےمتعلق تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق وہ 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

    فیصلے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہوگی۔

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اورسزا کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں

  • زمباوے ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    زمباوے ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    زمباوے ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    باغی ٹی وی :پاکستان اور زمباوے کے درمیان تیسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے بعد مختصربات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان، خوشدل شاہ، وہاب ریاض اور محمد حسنین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    . واضح رہے کہ پاکستان اپنا تیسرا ون ڈے میچ کھیل رہا ہے ،جبکہ اس کو دو صفر سے برتری حاصل ہے. پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اب قومی ٹیمیں کی نظر کلین سویپ کرنے پرہے۔

    میچ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ظفرگوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے.مہمان ٹیم بھی ون ڈے سیریز کا اختتام کامیابی پر کرنے کی خواہاں ہے جس کیلئے بھرپور محنت کی جائے گی۔

    پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان ابتدائی 2 میچز کی طرح تیسرے میچ کے لیے بھی میسر نہیں ہوں گے۔ ان کے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے امکانات ہیں۔

    تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے زمبابوے کا207 رنز کا ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر35ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا تھا۔

    سیریز کے پہلے میچ پاکستان نے زمبابوے کو26 رنز سے شکست دی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔

    ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور10 نومبر کو شیڈول ہیں

  • قومی کرکٹ کے نئے ستارے کو مصباح ‌نے دی ڈیبیو کیپ

    قومی کرکٹ کے نئے ستارے کو مصباح ‌نے دی ڈیبیو کیپ

    قومی کرکٹ کے نئے ستارے کو مصباح ‌نے دی ڈیبیو کیپ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، خوش دل شاہ آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں . اس سلسلے میں‌ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ان کو ڈیبیو کیپ دی ہے، اس موقع پر دیگر کھلاڑی بھی ساتھ کھڑے تھے انہوں نے اس پر مسرت موقع پر اپنے نئے ساتھ کو تالیوں سے مبارک باد دی ، مصباح الحق نے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا . واضح رہے کہ پاکستان اپنا تیسرا ون ڈے میچ کھیل رہا ہے ،جبکہ اس کو دو صفر سے برتری حاصل ہے. پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اب قومی ٹیمیں کی نظر کلین سویپ کرنے پرہے۔


    میچ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ظفرگوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے۔

    مہمان ٹیم بھی ون ڈے سیریز کا اختتام کامیابی پر کرنے کی خواہاں ہے جس کیلئے بھرپور محنت کی جائے گی۔

    پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان ابتدائی 2 میچز کی طرح تیسرے میچ کے لیے بھی میسر نہیں ہوں گے۔ ان کے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے امکانات ہیں۔

    تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے زمبابوے کا207 رنز کا ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر35ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا تھا۔

    سیریز کے پہلے میچ پاکستان نے زمبابوے کو26 رنز سے شکست دی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔

    ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور10 نومبر کو شیڈول ہیں۔

  • فاف ڈپلومیسی کا پہلی دفعہ کون حصہ بننے جا رہا  ہے

    فاف ڈپلومیسی کا پہلی دفعہ کون حصہ بننے جا رہا ہے

    فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے

    • ایڈیشن فائیو کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے
    • ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل
    • ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

    ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ان کے علاوہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ (کراچی کنگز) ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز) ، رائیلی روسو،عمران طاہر (ملتان سلطانز) اور ہارڈس ولیجوئن (پشاور زلمی) بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    ایلکس ہیلز (کراچی کنگز) اورجیمز ونس (ملتان سلطان) سمیت انگلینڈ کے چھ کرکٹرز نے بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔ دیگر انگلش کرکٹرز میں سمت پٹیل (لاہور قلندرز)، ایڈم لیتھ، روی بوپارہ(ملتان سلطانز)اور لیام لیونگ اسٹون (پشاور زلمی) شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کےچیڈوک والٹن اور روتھرفورڈان میچز میں کراچی کنگز جبکہ کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔روتھر فورڈ کو کرس جارڈن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کے تمیم اقبال(لاہور قلندرز)اور محمود اللہ (ملتان سلطانز) جبکہ آسٹریلیا کے بین ڈنک (لاہور قلندرز) اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن (کراچی کنگز) بھی ان بقیہ میچوں میں شرکت کریں گے۔

    اسکواڈز:

    کراچی کنگز (5 غیر ملکی کھلاڑی)۔ عامر یامین ، الیکس ہیلز (انگلینڈ) ، ارشد اقبال ، اویس ضیاء ، بابر اعظم ، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ) ، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، مچل میک میکلینگھن (نیوزی لینڈ) ، محمد عامر ، محمد رضوان ، شرجیل خان ، روتھر فورڈ (ویسٹ انڈیز) ، عمید آصف ، عمر خان ، اسامہ میر اور وقاص مقصود

    لاہور قلندرز (5 غیر ملکی کھلاڑی) ۔عابد علی ، آغا سلمان ، بین ڈنک (آسٹریلیا) ، ڈین ویلاز (جنوبی افریقہ) ، ڈیوڈ ویزے (جنوبی افریقہ) ، دلبر حسین ، فخر زمان ، فرزان راجہ ، حارث رؤف ، جاہد علی ، معاذ خان ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، سمت پٹیل (انگلینڈ) ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل اختر ، تمیم اقبال (بنگلہ دیش) اور عثمان شنواری

    ملتان سلطانز (6 غیر ملکی کھلاڑی)۔ ایڈم لیتھ (انگلینڈ) ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، عمران طاہر (جنوبی افریقہ) ، جیمز ونس (انگلینڈ) ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، محمود اللہ (بنگلہ دیش) ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روی بوپارہ (انگلینڈ) ، رائیلی روسو (جنوبی افریقہ) ، روحیل نذیر ، شان مسعود ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر اور ذیشان اشرف

    پشاور زلمی (5 غیر ملکی کھلاڑی)۔ عامر علی ، عادل امین ، کارلوس بریتھ ویٹ (ویسٹ انڈیز) ، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز) ، فاف ڈوپلیسی(جنوبی افریقہ) ، حیدر علی ، ہارڈس ویلجوئین (جنوبی افریقہ) ، حسن علی ، امام الحق ، کامران اکمل ، خرم شہزاد ، لیام لیونگ اسٹون (انگلینڈ) ، محمد محسن ، راحت علی ، شعیب ملک ، عمر امین ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ

  • آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان  دوسرا معرکہ

    آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا معرکہ

    آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا معرکہ
    باغی ٹی وی :پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا معرکہ آج ہو گا، کپتان بابر اعظم کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی سیریز کی جیت پر نظریں جما لیں۔ شاداب خان کے بعد انجری کا شکار حارث سہیل بھی آؤٹ ہو گئے، آل راؤنڈر کی جگہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی نمائندگی کریں گے۔

    راولپنڈی آج پھر زمبابوے اور پاکستان مدمقابل ہیں، ساڑھے گیارہ بجے ٹاس کے بعد جیت کا عزم لیے ٹیمیں میدان میں اتر رہی ہیں۔ چوکے چھکوں کی بہار کرکٹ دیوانوں میں نیا جذبہ لائے گی۔

    کپتان بابر اعظم کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی آج کی کامیابی سے سیریز اپنے نام کرنے کا دعویٰ کر دیا، 15 رکنی قومی اسکواڈ سے انجری کا شکار حارث سہیل بھی آؤٹ ہو گئے جبکہ نوجوان بلے باز حیدر علی کا ڈیبیو متوقع ہے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ نائب کپتان شاداب خان کو دوسرے ون ڈے میں بھی آرام دیں گے، دوسری جانب مہمان ٹیم نے بھی کم بیک کر کے سیریز کو فیصلہ کن مرحلے میں لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔

  • قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ فائنل میں  پنجاب نے دے دی شکست

    قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ فائنل میں پنجاب نے دے دی شکست

    (باغی سپورٹس) قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ فائنل میں پنجاب نے پلنٹی شوٹ آؤٹ پر ماڑی پٹرولیم کو شکست دے دی ،،،
    دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا،،، ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا ،،، پنجاب نے تیسرے کوارٹر میں دو گول کرکے دوصفر کی برتری حاصل کرلی ،، چوتھے کوارٹر میں ماڑی پٹرولیم نے دو گول کرکے میچ دودو گول کرکے برابر کردیا ،،،
    مقررہ وقت میں میچ دو دو گول سے برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پلنٹی شوٹ آوٹ دئیے گئے ،،شوٹ آوٹ ہر پنجاب نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرلی ،،،ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایکزیکٹیو طیب اکرام مہمان خصوصی تھے،،،
    سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ ، گورنر روٹری کلب تعظیم احمدکمبوہ ،،قومی سلیکشن کمیٹی کے چئیرمین منظور جونئیر، اراکین خالد حمید ، ناصر علی اور وسیم فیروز ،
    بھی مہمانوں میں شامل تھے ،،

  • مصباالحق نے قومی کرکٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا،جانیے اس خبر میں

    مصباالحق نے قومی کرکٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا،جانیے اس خبر میں

    (باغی اسپورٹس)زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،قومی اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کیا تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے،
    شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دے رہے ہیں،
    زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عابد علی شامل
    فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ
    فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسی خان اسکواڈ میں شامل
    دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ کل بروز اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

  • نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ کا فائنل پیر کو دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کے درمیان کھیلا جائے گا

    نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ کا فائنل پیر کو دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کے درمیان کھیلا جائے گا

    باغی اسپورٹس(لاہور) نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کا فائنل 2 نومبر بروز پیر کو دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 14، 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔ کے پی نے 12 اور سنٹرل پنجاب نے 10 پوائنٹس حاصل کیں۔سدرن پنجاب کی ٹیمیں بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر رہیں۔

    ہفتے کے روز کھیلے گئے ایونٹ کے تین لیگ میچز میں ناردرن، سندھ اور کے پی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ناردرن نے 128 رنز کا ہدف 29.4 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔ مبصر خان 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سدرن پنجاب کے فیصل اکرم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اوپنر عون شہزاد نے 50 رنز بنائے۔ مبشر علی نے40 رنز بنائے۔ ناردرن کے مبصر خان نے 3جبکہ سجاد خان، مہران ممتاز اور عادل ناز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست د ےدی۔ سندھ نے 180 رنز کا ہدف 31ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ مبشر نواز نے 85 اوررضوان محمود نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے واحد وکٹ منیب واصف نے حاصل کی، انہوں نے صائم ایوب کو کھاتہ کھولے بغیر پویل واپس پہنچایا۔ ۔اس سے قبل عدیل میو کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 179 پر آؤٹ ہوگئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔حسنات عباس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 183 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔ کے پی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ معاذ صداقت 82 اور حسیب خان 77 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔اورنگزیب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 33.5 اوورز میں 104 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ذیشان احمد اور شاہد عزیز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔باسط علی نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔

  • قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کےدوسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کےدوسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کےدوسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

    • بلوچستان کے عمران فرحت اور عمران بٹ کے درمیان 200 رنز کی شراکت
    • ناردرن اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ کے پہلے روز 13 وکٹیں گرگئیں
    • فواد عالم کے 91 رنز کی بدولت سندھ نے 6وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنالیے

    اسپورٹس(کراچی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز بلوچستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنالیے ہیں۔ سدرن پنجاب نے نو ٹاس قانون کے تحت پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیاتو اوپنر سمیع اسلم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے تو جس کے بعد عمران فرحت اور عمران بٹ نے دوسری وکٹ کے لیے 200 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ عمران فرحت 100 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے۔ عمران بٹ نے 92 رنز بنائے ۔ دونوں کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے پر سدرن پنجاب نے اٹیکنگ باؤلنگ کا آغاز کردیا اور عبدالرحمان مزمل اور بسم اللہ خان کو کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔عماد بٹ 21 اور کاشف بھٹی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم ایک اینڈ سے تیمور علی کی مزاحمت جاری ہے۔ وہ 41 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔کپتان یاسر شاہ 4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔سدرن پنجاب کے محمد الیاس اور زاہد محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کا پہلا روز باؤلرز کے نام رہا، جہاں کُل 13 وکٹیں گریں۔دن کے اختتام پر ناردرن نے اپنی پہلی اننگز میں سنٹرل پنجاب کے 159 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالیے ہیں۔ ناردرن کو پہلی اننگز میں سبقت کے لیے ابھی مزید 44 رنز درکارہیں۔ آصف علی 34 اور عمر امین 26 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔اس سے قبل ناردرن نے ٹاس کیے بغیر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا توناردرن کے کپتان نعمان علی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسپنر نعمان علی نے 55 رنز کے عوض 4 جبکہ رضا حسن نے 3 اور وقاص احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سنٹرل پنجاب کے علی زریاب نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے۔علی زریاب کے علاوہ سنٹرل پنجاب کے صرف 2 بیٹسمین ہی ڈبل فگر ز میں داخل ہوسکے، جن میں قاسم اکرم نے 25 اور احمد صفی عبدللہ نے 11 رنز بنائے۔

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنالیے ہیں۔ سرفراز احمد 68 اور سہیل خان 7 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل 100 کے مجموعے پر سندھ کی ابتدائی چار وکٹیں گریں تو فواد عالم نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 119 رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار پہنچا دیا۔ 219 کے مجموعی اسکور پر فواد عالم 91 رنز بناکررن آؤٹ ہوگئے۔ حسن محسن بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور7 رنز بناکر چلتے بنے۔ کے پی کے ساجد خان 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

  • زمبابوے کا مایوس کن آغاز

    زمبابوے کا مایوس کن آغاز

    زمبابوے کا مایوس کن آغاز

    باغی ٹی وی: زمبابوے کا پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز ، 38 رنز پر 2 وکٹیں گرگئیں،زمبابوے کی یٹینگ لائن بھی اچھا آغاز نہ دے سکی . اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو 281رنز کا ہدف دیا اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ، امام الحق نے ففٹی مکمل کر لی اور رن آوٹ ہوئے.ا ن سےپہلے اوپنرعابد علی 21رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنرامام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 75 گیندوں پرمشتمل اپنی اننگزمیں چھ چوکے لگائے۔ حارث سہیل 41 رنز پر کھیل رہے ہیں .رضوان 14 رنز بنائے.نئے آنے والے کھلاڑی افتخار احمد ہیں، آخری بیٹس مین حارث سہیل نے 72 رنز بنائے.
    قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ اوپنر بلے باز امام الحق اور عابد نے 47 رنز کی شرکت داری قائم کی، عابد علی 21 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، انہیں کارل مومبا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی دوسری وکٹ 89 رنز پر گری، کپتان بابر اعظم بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 19 رنز بنا کر موزرابانی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔

    حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ محمد رضوان 14، افتخار احمد 12 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے