Baaghi TV

Category: کھیل

  • معروف کرکٹر کے اہل خانہ پر قاتلانہ حملہ،پولیس نے تین افراد گرفتارکرلیے

    معروف کرکٹر کے اہل خانہ پر قاتلانہ حملہ،پولیس نے تین افراد گرفتارکرلیے

    نئی دہلی :معروف کرکٹر کے اہل خانہ پر قاتلانہ حملہ،پولیس نے تین افراد گرفتارکرلیے،اطلاعات کے مطابق معروف کرکٹر سریش رائنا کے اہل خانہ پر حملہ کرنے کے کیس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 19 اگست کی رات کو ضلع پٹھان کوٹ کے پی ایس شاہ پورکنڈی کے گاؤں تھریال میں سرئش رائنا کے اہل خانہ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

    حملے کے نتیجے میں سرئش رائنا کے انکل اشوک کمار جو پیشہ سے ٹھیکیدار تھے، ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، جبکہ ان کے بیٹے کوشل کمار کی 31 اگست کو موت ہوگئی تھی۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اشوک کمار کی اہلیہ آشا رانی کی حالت تاحال نازک ہے، تاہم حملے میں زخمی ہونے والے دیگر دو افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

    قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے دی تھی، جس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس حملے انٹر اسٹیٹ گینگ ملوث ہے جو اترپردیش، جموں اور کمشیر، پنجاب کے مختلف حصوں میں پہلے بھی کئی ایسے کیسز میں ملوث رہا ہے۔

    اس کیس میں ایک شخص کی شناخت ہوئی تھی اور 11 مفرور افراد کی گرفتاریوں اور دیگر ڈکیتی کے کیسز کو حل کرنے کے لیے تفتیش کی جاری ہے۔

  • کوشش کررہا ہوں انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے،پاکستان کی کرونا کے خلاف حکمت عملی کامیاب رہی  برطانوی ہائی کمشنر

    کوشش کررہا ہوں انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے،پاکستان کی کرونا کے خلاف حکمت عملی کامیاب رہی برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد : کوشش کررہا ہوں انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے، برطانوی ہائی کمشنرکے اعلان نے سب کوخوش کردیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نےکہا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

    جیو نیوز کے پروگرام ‘ کیپیٹل ٹاک’ میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا سے بہت اچھے طریقےسے نمٹا، معیشت میں بھی بہتری آرہی ہے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کوکورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔

     

     

    کرسچین ٹرنرکاکہنا تھا کوروناوائرس کے خلاف پاکستان کا زبردست کرداررہا، پاکستان نے چھکا لگاکر کورونا وبا کو شکست دی، میں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا تھا،این سی او سی نے کوروناکنٹرول کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

    دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کے سوال پر برطانوی ہائی کمشنر نے اردو میں کہا کہ’مجھے امید ہے’ بہت جلد پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ سیریز پاکستان میں شروع ہوگی، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

  • پی سی بی کا پی ٹی وی اسپورٹس سے 3 سالہ معاہدہ:30 ستمبرسے کھیل کے میدان سے براہ راست نشریات

    پی سی بی کا پی ٹی وی اسپورٹس سے 3 سالہ معاہدہ:30 ستمبرسے کھیل کے میدان سے براہ راست نشریات

    کراچی: پی سی بی کا پی ٹی وی اسپورٹس سے 3 سالہ معاہدہ:30 ستمبرسے کھیل کے میدان سے براہ راست نشریات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ( پی ٹی وی اسپورٹس) اور کیبل ڈسٹریبیوشن کے مابین 3 سالہ معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

    کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ٹی وی اسپورٹس کے ساتھ پی سی بی کے معاہدے کے بعد پہلا اسائنمنٹ نیشنل ٹی 20 کپ ہوگا جبکہ 30 ستمبرسے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی پروڈکشن پی ٹی وی اسپورٹس کرے گا۔

     

    چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہےکہ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر پی ٹی وی اور آئی میڈیا کیمونیکشن سروسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، 3 سالہ معاہدے سے پاکستان کی کرکٹ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے، یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ ڈیل ہے جس سے کرکٹ بورڈ کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

    چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی آئندہ تین سال میں قومی مینز اور ویمنز کرکٹ کے فروغ پر 15 بلین روپے خرچ کرے گا، یہ رقم ہائی پرفارمنس سینٹرز میں سابق کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی خرچ ہوگی۔

    دونوں معاہدوں پر دستخط کے لیے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے،فریقین کے درمیان براڈکاسٹ کا یہ معاہدہ 2020 سے 2023 تک جاری رہے گا۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نےپی سی بی کی مستقل حمایت پر پیٹرن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےاس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی اسپورٹس کی پراڈکشن میں جدت لانےاور کیبل نیٹ ورک کو ڈیجٹیلائز کرنے پر وزیر اطلاعات شبلی فراز اوروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

  • چیئرمین پی سی بی  اور چیف ایگزیکٹیو کے ہمراہ کھلاڑیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی وجوہات سامنے آگئیں

    چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹیو کے ہمراہ کھلاڑیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی وجوہات سامنے آگئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹیو کے ہمراہ کھلاڑیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی وجوہات سامنے آگئیں ۔

    پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کی بحالی پی سی بی کے بڑوں نے ہاتھ کھڑے دئیے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملک کے اہم کرکٹرز کے ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کے مسلسل مطالبے پر بورڈ حکام نے بے بسی ظاہر کردی ۔ بورڈ کے اعلی آفیشلز نے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم سے معاملے خود بات کرنے کی پیش کش کی ۔

    باخبر ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے تین سابق اور ایک موجودہ کپتان کل وزیر اعظم کو ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کے لئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے ،وسیم اکرم ،مصباح الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی کل وزیر اعظم کو کرکٹرز کے مسائل سے آگاہ کریں گے ۔مصباح الحق ، اظہر علی اور محمدحفیظ وزیر اعظم کو کھلاڑیوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اعلی عہدیداروں نے کھلاڑیوں پر واضح کردیا تھا کہ ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی پر وہ بے بس ہیں ،محمد حفیظ اور اظہر موجودہ کرکٹرز میں پائی جانے والی بے چینی سے وزہر اعظم کو آگاہ کریں گے

  • وزیر کھیل نے پاکستان کے پہلے ریسلر دین محمد کے پوتے سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا

    وزیر کھیل نے پاکستان کے پہلے ریسلر دین محمد کے پوتے سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا

    لاہور:وزیر کھیل نے پاکستان کے پہلے ریسلر دین محمد کے پوتے سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر کھیل نے پاکستان کے پہلے ریسلر دین محمد کے پوتے کا خواب پورا کردیا ۔

    ذرائع کےمطابق وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کے پہلے قومی لیجنڈسابق ریسلر دین محمد کے پوتے کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملازمت دیدی،دین محمد کے پوتے فیصل علی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی سے ملاقات کی،صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ سابق قومی ریسلر دین محمد سے ملاقات میں خاندان کے فرد کو ملازمت کا وعدہ کیا تھا،دین محمد کے پوتے فیصل علی کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں بھرتی کیا گیا ہے۔

    وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کا کہنا تھا کہ قومی ہیروز کی پزیرائی ہم سب کا فرض ہے،دین محمد پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلؒسٹ ریسلر ہیں، رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی میں قومی لیجنڈز کیلئے انڈوومنٹ فنڈ کی تجویز شامل ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے بھی دین محمد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں گھر دینے درخواست کی ہے۔ رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کھلاڑیوں کی فلاح کے حوالے سے اہم قدم ہوگا،مستقبل میں قومی ہیروز کے لئے وسائل کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

  • پاکستان،چین سےبھارت دشمنی کھیل کےمیدانوں‌تک لےآیا :انڈین پریمیرلیگ پاکستان اورچین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوگی

    پاکستان،چین سےبھارت دشمنی کھیل کےمیدانوں‌تک لےآیا :انڈین پریمیرلیگ پاکستان اورچین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوگی

    دبئی :انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوگی،اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل کے آغاز میں اب ایک ہفتہ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے لیگ متحدہ عرب امارات میں ہوگی، میچز خالی سٹیڈیمز میں کھیلے جائیںگے ۔

    تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا یہ 13 واں ایڈیشن پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوسکے گا اور نہ ہی اسکی سٹریمنگ ممکن ہوگی ۔ آئی پی ایل منتظمین کے مطابق سیاسی و بارڈر کشیدگی کے سبب اس سال آئی پی ایل پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوگی ۔

    آئی پی ایل 120 سے زائد ممالک میں براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوگی ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پاکستان اور چین خود سے ٹیلی کاسٹ نہیں کر رہے اور یا پھر ان ممالک کو سہولت دی نہیں جائیگی ۔ تاہم ایک تیسرے ملک میں منعقد ہونے کے بعد بھی اگرپاکستان اورچین ٹیلی کاسٹ نہیں کریں‌تو یقینا اس کی بڑی وجہ خطے میں کشیدہ صورت حال ہے ،

    یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا، انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیںگے، لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائیگا اور لیگ میں فائنل سمیت 53 میچز کھیلے جائیںگے۔

    یاد رہےکہ یہ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق یہ ایونٹ رواں سال 29 مارچ سے بھارت میں شیڈول تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے 14 اپریل کو اس اعلان کے بعد کہ بھارت میں لاک ڈاون کم ازکم 3 مئی 2020ء تک جاری رہیگا، بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کوغیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔

    اب ذرائع کے مطابق 2 اگست 2020ء کو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر 2020ء کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔

  • اہلیان جی بی کے لیے خوشخبری، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل ہاکی کروانے کا پلان بنا لیا

    اہلیان جی بی کے لیے خوشخبری، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل ہاکی کروانے کا پلان بنا لیا

    اہلیان جی بی کے لیے خوشخبری، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل ہاکی کروانے کا پلان بنا لیا

    باغی ٹی و ی پاکستان ہاکی فيڈريشن نے گلگت بلتستان ميں انٹرنیشنل ہاکی کروانے کا پلان بنا لیا ہے۔ آسٹروٹرف گراؤنڈ بنانے اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا۔

    صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے اس سلسلے میں وزيراعلٰ گلگت بلتستان میر افضل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے برفیلے پہاڑی سلسلوں ميں ٹيلنٹ ہنٹ لگانے کا اعلان کیا گیا۔

    اس سلسلے میں گلگت کے سیاحتی مقام پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے زیر تعمیر ہاکی آسٹروٹرف گرونڈ کا جائزہ لیا۔ ہاکی کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کوچنگ اور فزیکل فٹنس کرائی جائے گی تاکہ مستقبل میں یہاں سے بھی کھلاڑی بھی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بن سکیں

  • سلیم ملک کا کیس سابق جج فضل میراں چوہان کے پاس سماعت کے لیے  مقرر

    سلیم ملک کا کیس سابق جج فضل میراں چوہان کے پاس سماعت کے لیے مقرر

    سلیم ملک کیس: سابق جج فضل میراں چوہان اپیل پر سماعت کرینگے

    باغی ٹی و ی : لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان، بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر، سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

    سماعت کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےفراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر سماعت ہوگی۔ سلیم ملک اب تک اس گفتگو کے حوالے سے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ، انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی منظوری کے بعد سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردے گا۔ اس وقت تک پی سی بی اس معاملے پرمزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا.

    پی سی بی کی جانب سے جواب مسترد ہونے پر سابق کپتان سلیم ملک سامنے آگئے

  • ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل  ٹیم آفیشل اورکھلاڑیوں کے لیے ایک اور امتحان

    ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل ٹیم آفیشل اورکھلاڑیوں کے لیے ایک اور امتحان

    ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل ٹیم آفیشل اورکھلاڑیوں کے لیے ایک اور امتحان

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل ٹیم آفیشل اورکھلاڑیوں کے لیے ایک اور امتحان سامنے آ گیا،چھ صوبائی ٹیموں کے آفیشل اور کھلاڑیوں کو پہلا کرونا ٹیسٹ خود کرانا ہو گا۔

    کورونا کے بعد کرکٹ کا آغاز ہو رہا ہے، ڈومسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل کھلاڑیوں کا مشکل امتحان کا سامنا ہے، آفیشلز سمیت ٹیموں میں شامل سکواڈ کو پہلا کووڈ 19 ٹیسٹ اپنی جیب سے کرانا ہونگے۔

    پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کہا گیا ہے پیر کو پہلا ٹیسٹ خود اپنے شہروں میں کرائیں، دوسرا بدھ کوبورڈ کرائے گا۔
    کرکٹرز کو ایونٹ سے قبل7800 روپے کا بوجھ خود برداشت کرنا ہو گا، تمام آفیشل کے ٹیسٹ کرانے کا سلسسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔

    پہلا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی پی سی بی کی طرف سے شیڈول دوسرے کوورنا ٹیسٹ کے اہل ہوں گے،دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز 20 ستمبر سے کیمپ جوائن کریں گے۔ ڈومیسٹک سیزن کی شروعات تیس ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی کپ سے ملتان میں ہوگی۔

    پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر نے انڈر 19 کھلاڑیوں کی فہرست کا از سر نوجائزہ لینا شروع کردیا

  • ڈومیسٹک سیزن 21-2020 ،کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ ہو گی آج سے

    ڈومیسٹک سیزن 21-2020 ،کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ ہو گی آج سے

    ڈومیسٹک سیزن 21-2020 ،کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ ہو گی آج سے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارے کھلاڑی ملک بھر میں موجود ہیں، لاجسٹک مسائل کے باعث پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرکٹرز خود کروارہے ہیں ،پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کو پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے واجبات کی ادائیگی بعد میں کردے گا،

    ندیم خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ پی سی بی کے سنٹرل اسٹیشن پر ہوں گے،دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پی سی بی خود کرے گا، دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز 25 ستمبر کو اپنی ڈومیسٹک ٹیموں کو جوائن کریں گے، انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دی گئی ہے،

    ندیم خان کا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کی حالیہ صورتحال میں یہ پاکستان میں یہ کرکٹ کا سب سے بڑا آپریشن ہے، فخر ہے کہ پی سی بی ان حالات کے باوجود 30 ستمبر سے اپنے ڈومیسٹک سیزن کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہا ہے،