Baaghi TV

Category: کھیل

  • دورہ انگلینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی ،14 روز کا قرنطینہ ہوگا،پھرکھیلنا ہوگا

    دورہ انگلینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی ،14 روز کا قرنطینہ ہوگا،پھرکھیلنا ہوگا

    مانچسٹر: تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے جانے والا 20 رکنی اسکواڈ اور 11 ارکان پر مشتمل کوچنگ ا سٹاف مانچسٹر پہنچ گیا ہے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

    کھلاڑیوں کوکورونا وائرس کی تمام احتیاطی تدابیر اپنا ک رطیارے سے باہر لایا گیا، کھلاڑیوں کی اگلی منزل ووسٹر شائر ہے جہاں ان کا 14 روز کا قرنطینہ ہوگا۔

     

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

    قرنطینہ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو جائے گی۔

     

    خیال رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوا تھا۔

     

    پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں

  • قومی کرکٹ آج دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی

    قومی کرکٹ آج دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی

    قومی کرکٹ آج دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی

    باغی ٹی وی : دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج مانچسٹر روانہ ہو گی جس میں 20 کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں، متنازع ٹیسٹ رپورٹ کا شکار ہونے والے محمد حفیظ سمیت 6 کھلاڑیوں کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آ گئی۔

    انگینڈ روانگی سے قبل آج قومی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا گیا، کورونا ٹیسٹنگ کے بعد بابائے کرکٹ کے دیس روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی کپتان، بابر اعظم نائب کپتان، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

    گیارہ رکنی ٹیم آفیشلزکا دستہ بھی چارٹرڈ طیارے میں سفر کرے گا، دوبارہ ٹیسٹنگ میں محمد حفیظ سمیت چھ کھلاڑیوں کی رپورٹ نیگٹیو آ گئی ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ دوسراکورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں حسنین ،شاداب، فخر زمان، محمد رضوان ،وہاب ریاض اور محمد حفیظ شامل ہیں، ان 6 کھلاڑیوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ کاشف بھٹی، حارث رؤف، حیدر علی اور عمران خان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے باوجود یہ 6 کھلاڑی انگلینڈ نہیں جائیں گے
    گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 25013 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں تاحال 12 لاکھ 39 ہزار 153 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک کے 768 اسپتالوں میں کورونا کے 5342 مریض زیرعلاج ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1562 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 502 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

  • قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس

    لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس،زبردست گفتگو،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے دورہ انگلینڈ کے پیش نظراہم ویڈیولنک کانفرنس کی ، اظہرعلی کا کہنا تھا تمام کھلاڑیوں کے لئے انگلینڈ روانگی خوشی کی بات ہے

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ تمام کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کے لئے پرجوش ہیں،انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے ۔ انگلینڈ کراوڈ ہمیشہ ہمیں سپورٹ کرتا ہے اس مرتبہ کراوڈ کے بغیر کھیلنا ہوگا۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ہم اچھی پرفارمنس سے شائقین کرکٹ خوشگوار یادیں دیں ۔ انگلینڈ میں پچز سمینگ ہوتی ہیں وہاں جاکر حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔ اظہر علی نے کہاکہ پوری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ سے شائقین کرکٹ کو لطف اندوز ہونے کا موقع دیں۔

     

     

     

    کامیابی حاصل کرکے قوم کوموجودہ حالات میں خوشیاں دیں۔ ہم خالی میدانوں میں کھیلنے کے عادی ہیں جس کا ہمیں موجودہ حالات میں فائدہ ہوگا۔ اظہر علی نے کہا کہ امید ہے کہ محمد رضوان اور شاداب خان جلد صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ہمارے کوچنگ سٹاف کے پاس انگلینڈ میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہمارے کوچنگ سٹاف کے تجربے کا ہمیں فائدہ ہوگا۔ ٹیم میں شامل مجھ سمیت کافی کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں کھیلنےکا تجربہ ہے ۔

    ہم خالی میدانوں میں کھیلنے کے عادی ہیں جس کا ہمیں موجودہ حالات میں فائدہ ہوگا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ باولرز کی سکلز سے باولرز کے تجربے کی کمی کو پورا کیا جائے ۔ ہماری بیٹنگ تجربہ کار ہے کوشش ہوگی کہ اس کا فائدہ اٹھایا جائے ۔

  • سینئر کرکٹر حفیظ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ معمہ بن گیا

    سینئر کرکٹر حفیظ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ معمہ بن گیا

    سینئر کرکٹر حفیظ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ معمہ بن گیا

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ معمہ بن گیا جن میں مبینہ طور پر وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی کانفرنس کے دوران ’’پروفیسر‘‘متواتر کھانستے رہے اور استفسار پر انہوں نے اسے معمول کی کھانسی قرار دیا تاہم پی سی بی سے منسلک لیب میں محمد حفیظ کا پہلا سیمپل دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو اس کا نتیجہ بھی مثبت آیا ہے جو لیبارٹری انتظامیہ نے اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کیا تھا۔

    پہلے راؤنڈ کی ٹیسٹنگ میں مثبت نتیجے کے بعد محمد حفیظ نے اپنے طور پر ٹیسٹ کرانے پر منفی رپورٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی جس پر انہیں پی سی بی سے معذرت بھی کرنی پڑی کیونکہ ان کے اس عمل سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ پی سی بی سے منسلک لیب نے بورڈ کو پہلے سیمپل کی دوسری رپورٹ سے بھی مطلع کردیا ہے جو پازیٹو آئی ہے.
    واضح رہے کہ محمد حفیظ کے کرونا ٹیسٹ کا معاملہ ، پروفیسر کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق پی سی بی سے منسلک لیب نے پروفیسر کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا ۔حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوسرا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کر کے دوسری رپورٹ سے آگاہ کردیا۔

    لیبارٹری حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد حفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے دوبارہ ٹیسٹ کیا ۔ محمد حفیظ کے عمل سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھے ہیں ۔

    محمد حفیظ نے ایک نجی لیبارٹری سے اپنا ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹیو آیاتھا۔ محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ کل ہوگا.
    خیال رہے کہ محمد حفیظ نے دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا،محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے،میں نے اپنی فیملی کا بھی ٹیسٹ کرایا،اللہ کا شکر ہے کہ سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں

    محمد حفیظ نے انفرادی طور بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ کرا لیا،محمد حفیظ نے دوسرے لیبارٹری سے لرائے جانے والے ٹیسٹ کی پورٹ سوشل میڈیا پر جاری کر دی،محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تسلی کے لئیے دوسرا ٹیسٹ کرایامیں نے دوسری رائے لینے کے لئیے ٹیسٹ کرایا،پی سی بی کا کرائے گیا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے کل ٹیسٹ کرایا
    واضح رہے کہ واضح رہے کہ پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کےکوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔

    جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں

  • دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے پر کرکٹر محمد حفیظ کا کرونا ٹیشٹ منفی آ گیا

    دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے پر کرکٹر محمد حفیظ کا کرونا ٹیشٹ منفی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ اور ان کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ نیگٹیو آگیا

    محمد حفیظ نے دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا،محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے،میں نے اپنی فیملی کا بھی ٹیسٹ کرایا،اللہ کا شکر ہے کہ سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں

    محمد حفیظ نے انفرادی طور بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ کرا لیا،محمد حفیظ نے دوسرے لیبارٹری سے لرائے جانے والے ٹیسٹ کی پورٹ سوشل میڈیا پر جاری کر دی،محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تسلی کے لئیے دوسرا ٹیسٹ کرایامیں نے دوسری رائے لینے کے لئیے ٹیسٹ کرایا،پی سی بی کا کرائے گیا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے کل ٹیسٹ کرایا

    https://twitter.com/MHafeez22/status/1275689746765840395

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کےکوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔

    جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑی کرونا کا شکار ہوگئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑی کرونا کا شکار ہوگئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کےکوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔

    جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے:

    فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض

    جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے:

    عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ

    ٹیم منیجمنٹ میں شامل جس رکن کا ٹیسٹ مثبت آیا:

    ملنگ علی(مساجر)

    ٹیم منیجمنٹ میں شامل جن آفیشلز کے ٹیسٹ منفی آئے:

    منصور رانا (منیجر )، مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، یونس خان (بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ ( ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت (سیکورٹی منیجر ) اور رضا کیچلو (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجر )۔

    تاحال جن کے ٹیسٹ نہیں ہوسکے:

    شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس

    حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کی طرح ان ساتوں کھلاڑیوں اور اسکواڈ میں شامل ٹیم مساجر میں بھی ٹیسٹنگ سے قبل کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

    پی سی بی کا میڈیکل پینل ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر سے مسلسل رابطے میں ہےاور ان تمام اراکین کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے جو کہ ان کے اور ان کی فیملی کے صحت اور حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔

    اگلا لائحہ عمل:

    • اسکواڈ میں شامل ایسے کھلاڑی اور آفیشلز جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ 24 جون کو لاہور کے بائیو سیکیور ماحول میں اکٹھے ہوں گے۔ان تمام اراکین کی دوسری کوویڈ19 ٹیسٹنگ 25 جون کو ہوگی
    • لاہور کے بائیو سیکیور ماحول میں موجود جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کے25 جون کو لیے جانے والے ٹیسٹ بھی منفی آئیں گے تو وہ 28 جون کو چارٹرڈ پرواز پر مانچسٹر روانہ ہوں گے
    • چارٹرڈ پرواز کے ذریعے انگلینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلزکی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ای سی بی کا میڈیکل پینل کرے گا۔یہ ٹیسٹنگ پاکستان کے اسکواڈ کے انگلینڈ پہنچنے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہوگی
    • انگلینڈ پہنچنے پر جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ منفی آئیں گے تو انہیں یوکے حکومت کے قوانین کے مطابق قرنطینہ کی مدت کرنی پڑے گی تاہم وہ اس دوران بائیو سیکیور ماحول میں پریکٹس اور ٹریننگ کرسکیں گے
    • اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی اور آفیشلز جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ سیلف آئسولیشن میں رہیں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی کڑی نگرانی کرے گا
    • ایسے تمام اسکواڈ ممبرز جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان کی مقررہ وقت پر دوبارہ ٹیسٹنگ کی جائے گی اوراگر اس صورتحال میں ان کے 2 ٹیسٹ منفی آجاتے ہیں تو انہیں کمرشل پرواز پر انگلینڈ روانہ کرنے کے لیے انتظامات کیے جائیں گے
    • یوکے پہنچنے پر ان کی دوبارہ ٹیسٹنگ ہوگی جو ای سی بی کا میڈیکل پینل کرے گا۔ اس صورتحال میں رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں وہاں موجود پاکستان کے اسکواڈ میں شامل دیگر اراکین کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا
    • سیریز کے ایس او پیز کے مطابق پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کم از کم 5 مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ علامات ظاہر ہوئے بغیر کچھ فٹ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنااس خدشے کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ وائرس کتنا خطرناک ہے، لہٰذا میں پی سی بی کی جانب سے ایک بار پھر عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات اور تیار کردہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں ۔

    وسیم خان نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، اس دوران ان کی ہر ممکن مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر ٹیسٹ لیے جائیں گے اور جیسے ہی ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئیں گے تو وہ اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر کو فوری طور پر قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے کیونکہ یہ ان کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کے پیاروں کی حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ دورہ انگلینڈ پر کوئی اثر نہیں پڑا اور اس سلسلے میں قومی اسکواڈ 28 جون کو مانچسٹر روانہ ہوگا، خوش قسمتی سے محمد رضوان کے علاوہ طویل طرز کی کرکٹ کے لیے اولین انتخاب میں شامل تمام کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیسٹنگ کے فوری بعد ٹریننگ اور پریکٹس کا آغاز کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مصباح الحق انگلینڈ میں مجوزہ ٹریننگ شیڈول کا دوبارہ جائزہ لیں گے اوراس حوالے سے وہ ریزرو کھلاڑیوں کی بیک اپ کے طور پر ٹیسٹنگ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

    نوٹ برائے ایڈیٹرز:

    ای سی بی کے میڈیکل پینل کی جانب سےپاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ انگلینڈ کے لیے تیار کردہ بائیو سیکیور ماحول کے چند اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

    • روزانہ کی بنیاد پر علامات اور درجہ حرارت کا جائزہ
    • بائیوسیکیور ماحول میں موجود تمام افراد کی متواتر کوویڈ19 ٹیسٹنگ (اوسطاََ ہر سات روز میں)
    • ہوٹل کے عملے سمیت صرف ضروری اسٹاف کی موجودگی
    • بائیو سیکیور ماحول میں زوننگ کی گئی ہے لہٰذا متعلقہ شخص کو اپنے مخصوص زون میں جانے کی اجازت ہوگی
    • ہر کسی پر سماجی فاصلہ اور حفظان صحت کے اصول کا نفاذ
    • چہرے پر ماسک پہننا لازم

  • دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع

    دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع

    دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع

    باغی ٹی وی :کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ لاہور،کراچی اور پشاور میں ہو گی جب کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں 5کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ ہوئی۔

    کراچی میں سات کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کےٹیسٹ دیے جن میں اسد شفیق، سہیل خان، سرفراز احمد، شان مسعود، محمد حسنین ،کاشف بھٹی اور فواد عالم شامل ہیں.نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بیٹنگ کوچ یونس خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

    عثمان شنواری ،حارث روَف ،حیدر علی ،شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیسٹنگ ہوئی، پشاور میں عمران خان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ اورمحمد رضوان کی ٹیسٹنگ ہو گی۔

    فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ کی ٹیسٹنگ بھی پشاور میں ہی ہو گی۔

    شان مسعود، سرفراز احمد ،اسد شفیق اور فواد عالم کی ٹیسٹنگ کراچی میں ہو گی، سہیل خان اور بیٹنگ کوچ یونس خان کی کورونا ٹیسٹنگ بھی کراچی میں ہی ہو گی۔

    اظہر علی، بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ لاہور میں ہو گی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخوں میں رد وبدل کیا گیا تھا۔

  • دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

    دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی

    کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ ملک کے 4 مختلف سنٹرز میں لیے گئے،کوویڈ 19 ٹیسٹنگ راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں کی گئی ،تاخیر سے انگلینڈ روانگی کے سبب شعیب ملک کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا

    پی سی بی تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں کردے گا

    ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے کھلاڑیوں کو لاہور بلایا جائے گا

    ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ دوسری ٹیسٹ پچیس جون کو ہو گی،انگلینڈ میں جا کر وہاں کے پروٹوکول اپنائے جائیں،انگلینڈ میں باقاعدگی سے ٹیسٹ ہو ں ،انگلینڈ پہنچنے کے دوسرے روز ٹیسٹنگ ہو گی ،انگلینڈ میں تین روز کے وقفے کے بعد بھی ٹیسٹنگ ہو گی

    ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ماحول میں رکھنے کا مقصد ہی سماجی فاصلے رکھنا ہے ،انگلینڈ کو پازیٹو آنے والے کھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا جائے گا ،سات دن کھلاڑی ائسولیٹ رہے گا اگر یہ کھلاڑی مسلسل پازیٹو آتا رہے گا تو پھر واپس بھجوایا جائے گا ،وہاں خدانخواستہ اسپتال میں بھی انتظامات کئیے گئے ہیں

    واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

    دورہ انگلینڈ کے لیے طویل اور محدود، دونوں طرز کی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں پر مشتمل ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی ایک ساتھ انگلینڈ روانگی اور پھر واپسی ہے۔

    حیدر علی نے سیزن 2019-20 میں شاندار کارکردگی کی بدولت سیزن 2020-21 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کٹیگری میں جگہ حاصل کی تھی۔

    حیدر علی نے جون میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 317 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بہترین بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے پانچویں بہترین بیٹسمین تھے۔ انہوں نے ایونٹ میں 218 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹسمین نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے کے علاوہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 645 رنز بنائے۔ وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین رہے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 158 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 9 میچوں میں 239 رنز بنائے۔

    حیدر علی کے علاوہ 29 رکنی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں اسپنر کاشف بھٹی بھی اپنے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔ وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف اعلان کے کردہ اسکواڈ کا حصہ تھے مگر فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    اُدھر فاسٹ باؤلر سہیل خان کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا نواں اور آخری ٹیسٹ میچ 2016 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں کھیلا تھا۔ سہیل خان نے گذشتہ سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے 9 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
    29 کھلاڑیوں کے نام:

    اوپنرز (4): عابد علی (سندھ)، فخر زمان (خیبر پختون خواہ)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور امام الحق (بلوچستان)

    مڈل آرڈر بیٹسمین(9): اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم (سینٹرل پنجاب)، بابر اعظم، نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم (سینٹرل پنجاب)، اسد شفیق (سندھ)، فواد عالم (سندھ)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختون خواہ)، خوشدل شاہ (خیبر پختون خواہ)، محمد حفیظ (سدرن پنجاب) اور شعیب ملک (سدرن پنجاب)

    وکٹ کیپرز (2): محمد رضوان (خیبر پختون خواہ) اور سرفراز احمد (سندھ)

    فاسٹ باؤلرز (10): فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، حارث رؤف (ناردرن)، عمران خان (خیبر پختون خواہ)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد حسنین (سندھ)، نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، سہیل خان (سندھ)، عثمان شنواری (خیبر پختون خواہ) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)

    اسپنرز (4): یاسر شاہ (بلوچستان)، عماد وسیم (ناردرن)، کاشف بھٹی (سندھ) اور شاداب خان (ناردرن)

  • دورہ انگلینڈ میں  ایس او پیز اپنانے ہوں گے،وہاں ٹیسٹ کب ہوں گے؟ ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز  پی سی بی نے بتا دیا

    دورہ انگلینڈ میں ایس او پیز اپنانے ہوں گے،وہاں ٹیسٹ کب ہوں گے؟ ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی نے بتا دیا

    دورہ انگلینڈ میں ایس او پیز اپنانے ہوں گے،وہاں ٹیسٹ کب ہوں گے؟ ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے کھلاڑیوں کو لاہور بلایا جائے گا

    ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ دوسری ٹیسٹ پچیس جون کو ہو گی،انگلینڈ میں جا کر وہاں کے پروٹوکول اپنائے جائیں،انگلینڈ میں باقاعدگی سے ٹیسٹ ہو ں ،انگلینڈ پہنچنے کے دوسرے روز ٹیسٹنگ ہو گی ،انگلینڈ میں تین روز کے وقفے کے بعد بھی ٹیسٹنگ ہو گی

    ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ماحول میں رکھنے کا مقصد ہی سماجی فاصلے رکھنا ہے ،انگلینڈ کو پازیٹو آنے والے کھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا جائے گا ،سات دن کھلاڑی ائسولیٹ رہے گا اگر یہ کھلاڑی مسلسل پازیٹو آتا رہے گا تو پھر واپس بھجوایا جائے گا ،وہاں خدانخواستہ اسپتال میں بھی انتظامات کئیے گئے ہیں

    ڈاکٹر سہیل سلیم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے قوانین کے مطابق تمام ایس او پیز اپنائیں جائیں گے ،وہاں کسی کو ملنے نہیں دیا جائے گا، انگلینڈ میں اب کمی آ رہی اور پاکستان میں کیسز بڑھ رہے ہیں،انگلینڈ اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ اب وہ پیک گزار چکے ہیں ،ہم ویسٹ انڈیز ٹیم کو مانیٹر کر رہے ہیں ہم فٹ بال کو بھی دیکھ رہے ،رسک فیکٹر بہت بڑا ہے لیکن اسے محدود سے محدود کرنے کی کوشش کی ہے

    ڈاکٹر سہیل سلیم کا مزید کہنا تھا کہ تماشائیوں کے داخلے کی پابندی ہے دیگر احتیاطی تدابیر بھی ہیں ،کھلاڑی بھی سولجر ہیں جو موجودہ حالات میں لوگوں کی پریشانی کو کم کرنے کے لئیے میدان میں آئے ہیں.

  • پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کے لیے شعیب ملک کو خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ

    پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کے لیے شعیب ملک کو خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ

    پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کے لیے شعیب ملک کو خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے .

    شعیب ملک 24 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔ اس سے قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ وہ گذشتہ پانچ ماہ سے اپنے اہل خانہ سے نہیں مل پائے۔

    کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی سفری پابندیوں کے پیش نظر قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک بھارت جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں مقیم ہیں۔ سفری پابندیوں سے قبل شعیب ملک ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے میں مصروف تھے۔ 20 فروری کو شروع ہونے والا ایونٹ 17 مارچ کو التواء کا شکار ہوگیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمارے برعکس شعیب ملک اپنی پیشگی مصروفیات اور کورونا وائرس کے سبب سفری پابندیوں کے پیش نظر گذشتہ پانچ ماہ سے اپنے اہل خانہ کو نہیں دیکھ سکے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا چونکہ سفری پابندیوں میں آہستہ آہستہ نرمی واقع ہورہی ہے جس سے اس خاندان کے دوبارہ یکجا ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے، لہٰذا مناسب ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے انسانی بنیادوں پر ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور شعیب ملک کی درخواست کا احترام کریں۔

    وسیم خان نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور وہ صورتحال کو سمجھتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے شعیب ملک کو 24 جولائی کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں کہا کہ بلاشبہ شعیب ملک اسکواڈ کو جوائن کرنے سے قبل ملک میں داخلے سے متعلق برطانوی حکومت کی پالیسیوں پر عمل کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر روانگی سے قبل 28 جون کو مانچسٹرکے لیے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم ڈربی شائر میں 14 روز تک قرنطینہ میں وقت گزارے گی، اس دوران ٹیم کو ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔ ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ پریکٹس میچوں کی کمی کی تلافی کے لیے چند انٹرا اسکواڈ میچز کا انعقاد بھی کیا جائے گا کیونکہ ای سی بی کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز نہ ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریکٹس میچز کھیلنے کے لیے مقامی ٹیمیں دستیاب نہیں ہیں۔