Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیسے ہوگا ، شیڈیول جاری

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیسے ہوگا ، شیڈیول جاری

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیسے ہوگا ، شیڈیول جاری

    باغی ٹی وی :پی سی بی کے بعد پی ایچ ایف کا بھی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ ،قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لئے جائیں ، کھلاڑیوں کے ویڈیو فٹنس ٹیسٹ 23 اپریل کو ہوں گے .قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوادیا .ٹیسٹ میں لینجز، موڈیفائیڈ پلنک اور پش اپس شامل ہوں گے

    برپیز ، باڈی اسکواٹس اور جمپنگ اسکواٹس فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے.مجموعی طور پر 48 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیں گے .کھلاڑیوں کو ایک ایک منٹ کی ویڈیو بناکر بھجوانے کا کہا ہے۔ ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید

    ہرٹیسٹ کی ویڈیو دیکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیں گے ۔ چار کھلاڑی بیرون ملک سے اپنے ویڈیوز بھجوائیں گے ۔

  • عمر اکمل کیس کی سماعت ہو گی کب؟ پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری

    عمر اکمل کیس کی سماعت ہو گی کب؟ پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27 اپریل کو کیس کی سماعت کے لیے عمر اکمل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

    ‏کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔ اس دوران تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔ ‏ عمر اکمل نے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے لیے درخواست نہیں کی تھی۔ عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.4. 2 کی دو مرتبہ خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا ۔‏جب تک ڈسپلنری پینل کے چیئرمین عوامی فیصلے کا اعلان نہیں کر دیتے پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

    پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل2.4.4 کے مطابق کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

    آرٹیکل 4.8.1 کے مطابق ان حالات میں انٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اس کی بجائے ڈسپلنری پینل کے چیئرمین نوٹس آف چارج کا جائزہ لینے کے بعد ایک عوامی فیصلہ جاری کریں گے جس میں جرم کی توثیق کی جائے گی۔اس فیصلے کو جاری کرنے سے قبل چیئرمین ڈسپلنری پینل قومی کرکٹ فیڈریشن، متعلقہ فریق، پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی سی کو تحریری نوٹس جاری کریں گے۔

    آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

    عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہ۔ پی سی بی کی تصدیق

     

    واضح رہے کہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیاگیا تھا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم معطلی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا۔

    https://login.baaghitv.com/pcb-refers-umar-akmal-matter-to-disciplinary-panel-chairman/
  • قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغازہوگیا

    قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغازہوگیا

    قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ،حارث سہیل، محمد عباس، اسد شفیق اور سرفراز احمد کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

    شان مسعود، حسن علی، شاداب خان اور عماد وسیم کے فٹنس ٹیسٹ بھی آج ہوں گے،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل لیے جائیں گے ،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک لے رہے ہیں ،ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ متعلقہ ٹیموں کے ٹرینرز لے رہے ہیں

    واضح رہے کہ فٹنس ٹیسٹ مارچ کے آخر میں ہونا تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔بعد ازاں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹرینر یاسر ملک کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کیلئے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا منصوبہ تیار کیا ۔سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے علاوہ صوبائی ایسوسی ایشنز کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور مذکورہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے

    ۔یہ ٹیسٹ ان ٹیموں کے ٹرینرز اور کوچز لے رہے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے وہ ٹرینر اور کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور انہیں تمام ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں نے جلد ٹیسٹ لینے کی درخواست کی تھی اس لئے اُن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ صوبائی ایسوسی ایشنز لے رہی ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ کا اصل مقصد گھروں میں محدود کھلاڑیوں کی جسمانی ساخت کو برقرار رکھنا ہے تاکہ جب کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں تو وہ پہلے کی طرح فٹ نظر آئیں اور میدان میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔

  • کھیل کے میدان پھر سجنے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ دے دیا،کل سے کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

    کھیل کے میدان پھر سجنے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ دے دیا،کل سے کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

    لاہور:کھیل کے میدان پھر سجنے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ دے دیا،کل سے کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا،اطلاعات کےمطابق ‏کورونا وائرس کے باعث ان دنوں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کھلاڑی گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اس دوران دنیا بھر کے کھلاڑی کسی نہ کسی طرح خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کچھ کھلاڑی نئے نئے چیلنج متعارف کرا رہے ہیں اور اس کا مقصد بھی انڈور سرگرمیوں میں خود کو مصروف رکھتے ہو ئے فٹنس حاصل کرنا ہے۔

    ‏اس صورت حال میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کھلاریوں کی فٹنس ٹیسٹنگ مارچ کے آخر میں ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث فٹنس ٹیسٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی اور پھر اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹرینر یاسر ملک کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس لینے کا پلان بنایا اور اس سلسلے میں محدود دستیاب سہولیات کو سامنے رکھتے ہو ئے کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیئے پلان دیا گیا۔۔

    قومی ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے دو روزہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے اور ایک وقت میں چھ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے علاوہ صوبائی ایسوسی ایشنز کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، یہ ٹیسٹ ان ٹیموں کے ٹرینرز اور کوچز لے رہے ہیں۔

    ‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پیر سے شروع ہو رہے ہیں، فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے میں اور ٹرینر کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور انہیں تمام ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں نے جلد ٹیسٹ لینے کی درخواست کی تھی اور ان کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ صوبائی ایسوسی ایشنز لے رہی ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کا اصل مقصد گھروں میں محدود کھلاڑیوں کو اصل شیپ میں برقرار رکھنا ہے تاکہ جب کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں تو وہ پہلے کی طرح فٹ ہوں اور میدان میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالات جلد ٹھیک ہوں گے اور کھلاڑی میدانوں میں لوٹیں گے اور سب کو اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • بھارتی لیگ آئی پی ایل بھی کرونا کی نذر

    بھارتی لیگ آئی پی ایل بھی کرونا کی نذر

    بھارتی لیگ آئی پی ایل بھی کرونا کی نذر

    باغی ٹی وی بھارتی حکومت کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کے باعث آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا جس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک اضافہ بتایا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے 29مارچ کو شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا اور بی سی سی آئی نے اس وقت یہ جواز پیش کیا تھا کہ مرکزی حکومت نے عالمی وبا پر قابو پانے کی غرض سے بھارت کیلئے تمام ویزے 15 اپریل تک معطل کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے ایونٹ کے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔

    اگرچہ منگل کو بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ 21 روزہ لاک ڈاؤن ختم ہو گیا تھا لیکن بھارتی وزیراعظم نے اس میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے موجودہ حالات کے تحت تصدیق کردی ہے کہ آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا اور فی الوقت اس کیلئے نئی ونڈو پر غور بھی نہیں کیا جا سکا ہے۔

    آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمنگ امین نے ایونٹ میں شریک آٹھ فرنچائز کو مطلع کردیا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کے بعد ممکن نہیں رہا کہ ٹورنامنٹ کا ریگولر سمر ونڈو میں انعقاد کرایا جا سکے۔

    واضح‌رہےکہ کورونا وائرس نے جہاں دنیا کے معاشی اور سماجی ایونٹ متاثر کیے وہاں بھارتی آئی پی ایل بھی متاثڑ ہوئی . آئی پی ایل سے زیر معاہدہ کرکٹرز معاوضوں سے محروم ہیں اور انڈین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اشوک ملہوترا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث نقصانات ہوئے تو ڈومیسٹک کرکٹرز بھی متاثر ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم بی سی سی آئی حکام رواں برس کوئی متبادل ونڈو تلاش نہیں کر سکے تو امکان ہے کہ ایونٹ کو منسوخ کر دیا جائیگا۔ اور اب یہ فیصلہ کرنا پڑا.

  • نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع،درخواستیں بھی طلب کرلیں

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع،درخواستیں بھی طلب کرلیں

    لاہور:نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع،درخواستیں بھی طلب کرلیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ اور نئے اسٹاف کی تلاش شروع کردی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں.

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری سٹرکچرنگ کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ، پی سی بی نے رواں برس 31 مئی کو ڈائریکٹر اکیڈمیز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کے اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے سے قبل اس عہدے کے لئے موزوں امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، ہیڈ ہائی پرفارمنس کوچنگ، ہیڈ انٹرنیشنل پلئیرڈویلپمنٹ اور ہائی پرفارمنس آپریشنز مینجر کی اسامیوں کے لئے اشتہار جاری کیا. ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل یا ٹیسٹ کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔ پندرہ سال کے تجربے کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹر بھی درخواست دے سکتا ہے۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا پول تیار کرے گا اس شعبے کے سربراہ کے لیے لیوی تھری کوچنگ کورس کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ درکار ہے ، پلئیر ڈویلپمنٹ کے سربراہ کے لیے لیول تھری کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ کوالیفائیڈ کوچ کے ساتھ سابق انٹرنیشنل کرکٹراور پانچ سال کا تجربہ رکھنے والے شخص کو ترجیح دی جائے گی۔

    ہائی پرفارمنس سنیٹرز کے مینجر کے لیے گریجویشن اور پانچ سالہ تجربے کی شرط رکھی گئی ہے ، پی سی بی کے مطابق ان عہدوں کے لئے خواہشمند افراد 29 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں.علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے آئندہ کرکٹ سیزن کی حکمت عملی تیار کرنے کام شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نیا ڈومسیٹک کرکٹ سیزن شروع کرنے کی تجویز ہے۔

  • ڈیرن سیمی دنیا بھرمیں عمران خان کا پیغام پھیلانے لگے ،کیا ہے وہ اہم پیغام سیمی بتاتے ہیں‌

    ڈیرن سیمی دنیا بھرمیں عمران خان کا پیغام پھیلانے لگے ،کیا ہے وہ اہم پیغام سیمی بتاتے ہیں‌

    لاہور:کرکٹ کی دنیا کی ہردلعزیز شخصیت ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ایک بار پھر پاکستانیوں کیلئے خاص پیغام کے ساتھ میدان میں آگئے۔

    لاک ڈائون : بیوی بچوں سے تنگ شخص 300کلومیٹرسفر طے کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرا یہ خاص پیغام پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہے، آپ کے وزیراعظم نے کورونا سے جنگ لڑنے کے لیے ریلیف فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے لیے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘۔

     

    اپنے ویڈیو پیغام میں ان کہنا تھاکہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘۔ انہوں نے کہا یہ مددپاکستان کی کورونا وائرس سے جنگ کیلئے مددگار ثابت ہوگی، اور آ پ کے عطیات کسی کے کام آئیں گے۔اپنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہمیں اپنے بھائیوں کا خیال رکھنا ہے آئیں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

    کونا وائرس کی وجہ سے خواجہ سراوں کے متعلق حکومت کے فیصلے نے تہلکہ مچادیا

    واضح رہے کہ صدر پاکستان نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کیلئے محبت بھرے جذبات رکھنے پر انہیں اعزازی شہریت دینے کا اعلان کررکھا ہے تاہم تئیس مارچ کی جس تقریب میں انہیں پاکستانی شہریت سے نوازا جانا تھا وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کردی گئی تھی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالی آسامیوں کے لیے تلاش شروع کر دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالی آسامیوں کے لیے تلاش شروع کر دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش شروع کر دی

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ، ہیڈ ہائی پرفارمنس کوچنگ ، ہیڈ انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ اور ہائی پرفارمنس آپریشنز مینجر کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا .ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس مانگا گیا ہے.سنٹر کے کوچنگ ہیڈ کے لیے لیوی تھری کورس کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے.مشتاق احمد ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ تھے ان کے بعد سے سیٹ خالی تھی.مدثر نذر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ہیں وہ معاہدہ بڑھانا نہیں چاہتے واپس انگلینڈ جارہے ہں .مدثر نذر ۔ مشتاق احمد اور علی ضیا کی جگہیں فل ہونگی

    :ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کو پول تیار کرے گا.ہائی پرفارمنس سنٹرز کے مینجر کے لیے گریجویشن اور پانچ سال کا تجربہ مانگا ہے .خواہشمند افراد تمام عہدوں کے لیے 29 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں
    پی سی بی نے عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ ڈسپلنری پینل کے ہاتھ میں دے دیا

  • سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی

    سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی

    لاہور:سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی ،اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا ہے۔

    ویڈیو بیان میں چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہویا ڈومیسٹک سب ہمارے اسٹیک ہولڈر ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تنخواہوں میں کوئی غیرمعمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیے جائیں گے۔

    لاک ڈاون جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے، یہ ہے 2020 کا بھارت ،…

    احسان مانی نے کہا کہ اسٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پینشن دینے سمیت ہرممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس باربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی سی بی کے اخراجات میں کمی ضرورکرنا ہوگی، اس کے لیے مناسب طریقہ کاراختیارکیا جائے گا۔

    چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے مستقبل قریب میں بھارت کے ساتھ سیریز کے امکانات کو رد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موجودہ براڈ کاسٹنگ کا معاہدہ تقریبا ختم ہو گیا ہے ۔احسان مانی نے کہاکہ آئندہ فیوچر ٹور پرواگرام میں ہماری انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ساتھ ہوم سیریز ہے۔

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہاکہ براڈکاسٹنگ رائٹ فروخت کرنے میں مشکل ضرور ہوگی مگر اس کے لیے پلان بنارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ فی الوقت سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ براڈ کاسٹ رائٹ فروخت کرتے وقت بھارت کی سیریز کو مدنظر نہیں رکھیں گے ۔

  • پی سی بی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کیسے لے گی؟ یاسر ملک نے بتا دیا

    پی سی بی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کیسے لے گی؟ یاسر ملک نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے کوچ یاسر ملک نے کہا ہے کہ ہمیں اس سال میں کم از کم 6 ٹیسٹ کرنے چاہئے، ہم چار کر چکے

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم آگے نہیں کر سکے اس وجہ سے ہم نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو صحیح کرنے اور دستیاب وسائل کے مطابق ہماری کوشش تھی کہ ایسی پریکٹس ٰڈیزائن کی جا سکے کہ کھلاڑی گھروں میں‌ رہتے ہوئے فٹنس کا خیال رکھیں

    ہمارے پاس جم میسر نہیں،کھلاڑی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے جم کے علاوہ گھروں میں مصروف ہیں،آن لائن ویڈیو کال پر ہم ایک میکنزم بنا رہے ہیں، ایک وقت میں 6 کھلاڑیوں کو لیں گے، نو بجے سٹارٹ کرتے ہیں کہ ہر دس منٹ بعد ہر کھلاڑی کو ایک کال جائے گی،کہ وہ ریڈی رہیں ،ایک پلیئر ایک ٹیسٹ کرتا ہے تو وہ دوسرا بھی کرے گا، آٹھ ٹیسٹ ہیں، پش اپ، اس کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے، جو ایک منٹ کرنے ہوں گے. آٹھ ٹیسٹ مکمل کرنے ہوں گے، اگر کوئی پارک مین جا سکتا ہے تو وہ پارک میں کرے اور اگر نہیں جا سکتا اور حالات اجازت نہیں دیتے تو گھر کی چھت پر کام کیا جا سکتا ہے

    حالات کو دیکھتے ہوئے ہم فیصلہ کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کی جو ڈیمانڈز ہیں انکو پورا کرین گے، ٹیسٹ میں سب کو آنا پڑے گا تا کہ وہ کلیئر کر سکیں. ہم نے سات ماہ جو کام کیا اس پراگریس کو ضائع نہیں کرنا چاہتے، لاک ڈاؤن کا موقع اہم ہے، پروفیشنل کھلاڑی کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے، کرکٹ جب بھی شروع ہو گی ان کو کھیلنا پڑے گا،فٹنس آپ کے سکل کو پرفارم کرنے میں مدد کرتی ہے، اگر فٹنس صحیح‌ ہو تو آپ کا سکل بہتر رہتا ہے، کھلاڑیوں کو کہتے سنتے ہوں گے کہ اگر فٹنس صحیح ہوتی تو میں 5 سال اور کھیل سکتا، فٹنس پر کمپرومائیز نہیں کیا جا سکتا.

    واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹب کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی اور قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے

    چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی طرف سے تمام صوبائی اور قومی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو پلان وٹس ایپ کردیا گیا ،فزیکل فٹنس ٹیسٹ سال کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ہے ،یویو ٹیسٹ کا معیار 18 رکھا گیا ہے

    لاننگ رننگ ، جم اور سکن فولڈ ٹیسٹ فزیکل فٹنس ٹیسٹ بیٹری میں شامل نہیں کئے گئے ،یہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ،جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے ،جون میں حالات نارمل ہونے پر جم ، لاننگ رننگ اور سکن فولڈ بھی فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے