Baaghi TV

Category: کھیل

  • ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور کوچز کے کنٹریکٹ کے حوالے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم فیصلے آگئے

    ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور کوچز کے کنٹریکٹ کے حوالے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم فیصلے آگئے

    لاہور:ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور کوچز کے کنٹریکٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ڈومیسٹک کرکٹرز اور کوچز کے کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ 30 جون کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں 31 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ تمام کھلاڑیوں اور کوچز کا 12 ماہ پر مشتمل آئندہ سالانہ کنٹریکٹ یکم اگست سے شروع ہوگا۔

    کنٹریکٹس میں توسیع کا فیصلہ شعبہ ہائی پرفارمنس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ شعبہ ہائی پرفارمنس ان دنوں تمام ڈومیسٹک کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ عمل آئندہ ماہ کے آغاز میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے حتمی اسکواڈز کا اعلان جولائی کے آخر میں کردیا جائے گا۔

    سیزن 2019-20 میں پی سی بی نے 192 ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی جس میں سے 186 کھلاڑیوں نے کنٹریکٹ قبول کرلیے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ایک جامع اور وسیع ترین عمل کے تحت تمام کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی جانچنے کا یہ عمل تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں خود اپنا محاسبہ، انٹرویوز، کھلاڑیوں اور ساتھی کوچز کی آراء شامل ہیں۔

    ندیم خان نے کہا کہ پیشہ ور افراد کی کارکردگی جانچنے کا یہ ایک جدید طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین دستیاب کوچز لگانے کے خواہشمند ہیں تاکہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں بھی بہتری لانے کا سبب بنیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی تمام کوچز کی کارکردگی جانچنے کا یہ طریقہ کار مکمل ہوجائے گا ویسے ہیں چھ کوچز، کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کی تشکیل کے عمل کا آغاز کردیں گے۔ ندیم خان نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ یہ تمام عمل جولائی کے آخر میں مکمل ہوجائے گا اور ڈومیسٹک کرکٹ کا آئندہ سالانہ کنٹریکٹ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بدلتی صورتحال اور اپنے کھلاڑیوں اور عہدیداران کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہوگا کہ ڈومیسٹک سیزن 2020-21 کا آغاز کب ہوگا تاہم اب محدود وقت پر مشتمل نوٹس پر بھی آئندہ سیزن کے آغاز کے لیے تیار رہیں

  • انگلینڈ سیریز اہم، گیند چمکانے کے لئے تھوک کی جگہ کیا استعمال کرینگے؟ حارث رؤف نے بتا دیا

    انگلینڈ سیریز اہم، گیند چمکانے کے لئے تھوک کی جگہ کیا استعمال کرینگے؟ حارث رؤف نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے ویڈیو لنک کا کانفرنس میں کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم میں شامل ہونے پر بے حد خوش ہوں ۔

    حارث روف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔ انگلینڈ میں کرکٹ ہمیشہ ٹف ہوتی ہے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔
    میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں جارہا ہوں سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کروں گا،محمد عباس ، وہاب ریاض اور عمران خان سینئر تجربہ کار ہیں ان سے سیکھوں گا۔ وائیٹ بال کرکٹ کھیل چکا ہوں ریڈ بال کرکٹ سے ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ ہے۔ طویل باولنگ سپیل کرچکا ہوں اگر موقع ملے تو ریڈ بال کرکٹ میں بھی اچھا پرفارم کروں

    حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ اگر گیند چمکانے کے لئے تھوک کی جگہ پسینے کا استعمال کریں گے ۔ لاک ڈاون کے دوران اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کام کیا ۔ فٹنس کی وجہ سے پی ایس ایل اور انٹر نیشنل کرکٹ میں بگ بیش کی طرح پرفارم نہیں کر پایا،لاک ڈاون کے دوران کے وسیم اکرم ، شعیب اختر اور دیگر سیشنز سے کافی کچھ سیکھا ۔ اپنی فٹنس پر کام کیا ہے اور امید ہے کہ انگلینڈ میں فٹنس مسائل نہیں ہوں گے۔

    حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ گیند چمکانے کے لئے قوانین میں تبدیلی سے ریورس سوئنگ کرنا مشکل ہوگی ۔ ریورس سوئنگ کے ساتھ دیگر آپشنز پر کام کرنا ہوگا ۔ اس مشکل صورت حال میں رفتار میں ردو بدل اور سلو باونسرز پر توجہ دینا ہوگی ۔ کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ حاصل کرکے ایسے خوشی مناوں جس سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ ہی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کے پاس ٹائٹل جیتنے کا اچھا موقع تھا ۔ پوری دنیا میں ایک وبا پھیلی ہوئی جس میں لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں ۔ عاقب جاوید اور وقار یونس دونوں کے کوچنگ کرنے کا اپنا انداز ہے۔ وقاریونس سے کریز کا استعمال اور ریورس یارکر سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

  • قومی کرکٹرز کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی تاریخ  طے، انگلینڈ کب روانگی متوقع؟

    قومی کرکٹرز کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی تاریخ طے، انگلینڈ کب روانگی متوقع؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏قومی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی تاریخ 22 جون طے ہو گئی

    باخبر ذرائع کے مطابق پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور پشاور میں ہو گی ۔ ‏ قومی کرکٹرز کی ٹیسٹنگ کے لیئے پہلے 20 جون کی تاریخ شیڈول تھی ،‏ دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے لیئے 25 جون کی تاریخ تجویز کی گئی ہے ۔

    ‏ دوسری ٹیسٹنگ انگلینڈ روانگی کی تاریخ سے مشروط ہے۔ ‏ پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی روانگی کی تاریخ کو کل حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے ۔ انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ حکام کے درمیان کل سیریز کے حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

    باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق 28 جون کو قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی متوقع ہے ۔ انگلش بورڈ کا جیٹ طیارہ 26 جون کو پہنچنے گا ۔حتمی۔شیڈول آئندہ ایک دوروز میں انگلش بورڈ جاری کرے گا

    واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

    دورہ انگلینڈ کے لیے طویل اور محدود، دونوں طرز کی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں پر مشتمل ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی ایک ساتھ انگلینڈ روانگی اور پھر واپسی ہے۔

    حیدر علی نے سیزن 2019-20 میں شاندار کارکردگی کی بدولت سیزن 2020-21 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کٹیگری میں جگہ حاصل کی تھی۔

    حیدر علی نے جون میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 317 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بہترین بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے پانچویں بہترین بیٹسمین تھے۔ انہوں نے ایونٹ میں 218 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹسمین نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے کے علاوہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 645 رنز بنائے۔ وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین رہے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 158 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 9 میچوں میں 239 رنز بنائے۔

    حیدر علی کے علاوہ 29 رکنی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں اسپنر کاشف بھٹی بھی اپنے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔ وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف اعلان کے کردہ اسکواڈ کا حصہ تھے مگر فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    اُدھر فاسٹ باؤلر سہیل خان کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا نواں اور آخری ٹیسٹ میچ 2016 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں کھیلا تھا۔ سہیل خان نے گذشتہ سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے 9 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
    29 کھلاڑیوں کے نام:

    اوپنرز (4): عابد علی (سندھ)، فخر زمان (خیبر پختون خواہ)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور امام الحق (بلوچستان)

    مڈل آرڈر بیٹسمین(9): اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم (سینٹرل پنجاب)، بابر اعظم، نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم (سینٹرل پنجاب)، اسد شفیق (سندھ)، فواد عالم (سندھ)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختون خواہ)، خوشدل شاہ (خیبر پختون خواہ)، محمد حفیظ (سدرن پنجاب) اور شعیب ملک (سدرن پنجاب)

    وکٹ کیپرز (2): محمد رضوان (خیبر پختون خواہ) اور سرفراز احمد (سندھ)

    فاسٹ باؤلرز (10): فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، حارث رؤف (ناردرن)، عمران خان (خیبر پختون خواہ)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد حسنین (سندھ)، نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، سہیل خان (سندھ)، عثمان شنواری (خیبر پختون خواہ) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)

    اسپنرز (4): یاسر شاہ (بلوچستان)، عماد وسیم (ناردرن)، کاشف بھٹی (سندھ) اور شاداب خان (ناردرن)

    دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

  • ساوتھ ایشین ویمن اتھلیٹکس  آن لائن سیمینار میں  ماہر آفیشلز کے لیکچرز

    ساوتھ ایشین ویمن اتھلیٹکس آن لائن سیمینار میں ماہر آفیشلز کے لیکچرز

    ساوتھ ایشین ویمن اتھلیٹکس آفیشلز آن لائن سیمینار میں ماہر آفیشلز کے لیکچرز

    باغی ٹی وی :ساوتھ ایشین ویمن اتھلیٹکس آئن لائن سیمینار ختم ہو گیا.سیمینار میں ساوتھ اور ایشیا کے علاوہ یورپین ممالک کی ٹیکنیکل آفیشلز نے بھی شرکت کی

    سمینار میں 22 پاکستانی خواتین نے حصہ لیا.منیجر او اے اے مسز ریگن گاما نے شرکت کی .فلپائن امیچور ٹریک فیلڈ ایسوسی ایشن کے فلپ ایلا نے لیکچر دیا . انگلینڈ کے سینئر ٹیکنیکل آفیشلز کرس چون نے اختتامی لیکچر دیا.چیئرمین سیف اتھلیٹکس میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے سیمینارکی افادیت سے آگاہی دی

    ورلڈ اتھلیٹکس کے صدر لارڈ سبسٹائن نے سیمینار کا افتتاح کیا تھا. سمینار میں کامیاب ہونے والی خواتین آفیشلز مستقبل میں بین الاقوامی ایونٹس میں ذمہ داریاں نبھائیں گی

  • گیند کو تھوک لگانے پر گریک چپل بھی بول پڑے

    گیند کو تھوک لگانے پر گریک چپل بھی بول پڑے

    گیند کو تھوک لگانے پر گریک چپل بھی بول پڑے

    گیند کو تھوک لگانے کا مواملہ ایک بار پھر زیر بحث‌ ہے . سابق آسٹریلین کپتان گریگ چیپل نے کرکٹ کے کھیل میں گیند چمکانے کیلئے تھوک پر پابندی کی بحث کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختراع کے ماہر باؤلرز کیلئے اس فیصلے کی حیثیت چائے کے کپ میں طوفان سے زیادہ نہیں کیونکہ گیند کو چمکانے کیلئے پسینے کا استعمال بھی کافی ہوگا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دوران آئی سی سی نے گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال پر عبوری مدت کیلئے پابندی عائد کردی ہے تاکہ وبا کا پھیلاؤ روکا جا سکے جس پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ باؤلرز ریورس سوئنگ سے محروم ہو جائیں گے اور کھیل پر بیٹسمین حکمرانی کر رہے ہوں گے۔

    اس بحث کے تناظر میں گریگ چیپل کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ تھوک کی پابندی سے کیا فرق پڑے گا کیونکہ پسینہ اس کا بہترین متبادل ہے اور یہ اتنا زیادہ اہم معاملہ نہیں جس پر اتنی بحث کی جا رہی ہے۔

  • فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیا آن لائن لیکچر

    فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیا آن لائن لیکچر

    فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیا آن لائن لیکچر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے آن لائن لیکچر کا انعقاد کیا

    فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر دیا،اولمپئین سمیع اللہ کے لیکچر میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور منجمنٹ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی، سمیع اللہ نے کھلاڑیوں کو موجودہ حالات میں متحرک رہنے کے گر بتائے ، سمیع اللہ نے کھلاڑیوں کو دماغی طور پر مضبوط بننے کیے لئیے مشورے دئیے

    سمیع اللہ نے لیکچر میں کہا کہ فٹنس پر دھیان دیں ٹیم میں جگہ مستقل بنانے پر فوکس ہونا چاہئے ، مقابلے سے مت گھبرائیں اور اپنے انفرادی گول مقرر کریں گے ،

    ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لیجنڈری سمیع اللہ کا لیکچر کھلاڑیوں کے لئیے مفید ثابت ہو گا ،لیجنڈری کھلاڑیوں کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا لاک ڈاون میں کھلاڑی سمیع اللہ جیسے کھلاڑی کی باتیں سب کر متحرک ہوں گے

    قومی کرکٹرز کو بھی حال ہی میں سابق کرکٹرز نے لیکچرز دئیے تھے

  • انگلینڈ ٹور مشکل ہوتا ہے،میری توجہ کس پر ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

    انگلینڈ ٹور مشکل ہوتا ہے،میری توجہ کس پر ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

    انگلینڈ ٹور مشکل ہوتا ہے،میری توجہ کس پر ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا ہے کہ انگلینڈ ٹور ہمشیہ مشکل ہوتا ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے ۔ کوویڈ کی وجہ سے مشکل ٹائم سے گذرے ہیں۔قبل از وقت انگلینڈ جا رہے ہیں ایڈجسٹ کرنے کا وقت ملے گا۔اپنی حالیہ کارکردگی کو برقرار رکھوں اور اچھی پرفارم کروں ۔ہم نے آخری ٹیسٹ سیریز میں کافی پلان کیا تھا ۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں گذشتہ برس لارڈز جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ دو ماہ کرکٹ سے دور رہے جس وجہ سے نیٹ پریکٹس شروع کی ۔ اب پی سی بی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں میری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور کوشش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پرفارم کروں سہیل خان ، عمران خان سینئر، وہاب ریاض انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں ۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وقار بھائی جیسے عظیم فاسٹ باولر ہمارے ساتھ ہیں جس کا فائدہ ہوگا۔ہم سے پہلے ویسٹ انڈیز کھیل رہی ہے دیکھیں گے وہ گیند کس طرح استعمال کرتے ہیں ۔ کوشش ہوگی کہ گیند کو اچھے انداز میں استعمال کریں ۔ اپنی فٹنس پر کام کیا ہے اور امید ہے کہ اچھا پرفارم کروں ،وہاب ریاض کا واپس آنا خوش آئند ہے اس سے مدد ملے گی ۔

  • کرکٹر عمر اکمل پابندی کے بعد اولیا ئے کرام مزارات پر حاضری دینے لگے

    کرکٹر عمر اکمل پابندی کے بعد اولیا ئے کرام مزارات پر حاضری دینے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی بابا فرید کے مزار پر حاضری ، کرکٹر عمر اکمل پابندی کے بعد اولیا ئے کرام مزارات پر حاضری دینے لگے،

    عمر اکمل نے بابا فرید کے مزار پر حاضری دی،مزار پر پہنچنے پر دیوان احمد مسعود چشتی نے عمر اکمل کا استقبال کیا،عمر اکمل نے دوستوں کے ہمراہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،عمر اکمل نے دیوان احمد مسعود چشتی سے اپنی مشکلات کے حل کی دعا بھی کروائی.

    واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی۔ تین برس تک عمر اکمل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے عمراکمل کےمتعلق تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق وہ 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

    فیصلے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہوگی۔

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اورسزا کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

    عمر اکمل نے سزا کو چیلنج کر رکھا ہے، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔

  • پی سی بی  میں‌ جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، سرفراز نواز نے بڑا دعوٰ‌ی کردیا

    پی سی بی میں‌ جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، سرفراز نواز نے بڑا دعوٰ‌ی کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں‌ جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، سرفراز نواز نے بڑا دعوٰ‌ی کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سابق فاسٹ‌ باؤلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں‌ جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں‌ انہوں نے سلیم ملک کی معافی اور ان کو دوبارہ کرکٹ کے لیے ذمہ داریاں دینے بارے سخت تنقید کی ہے . سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ سلیم ملک کہ جن کے میچ فکسنگ کی وجہ سے کرکٹ کے لیے دروازے بند ہیں ان کو پھر سے دوبارہ کرکٹ کے میدان میں‌ لانے کی تیاریاں‌ ہوری ہیں. اور اس سلسلے میں‌ جسٹس قیوم کی رپورٹ کو کاالعدم قرار دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.
    سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ سلیم ملک بارے پہلے انظمام الحق کا بیان آیا کہ انہیں‌موقع ملنا چاہیے اور ان کے ساتھ جونسے کھلاڑی سزا یافتہ تھے وہ بھی تو ذمہ داریاں‌ نبھا رہے ہیں‌. اور پھر ثقلین مشتاق نے بھی اس کے حق میں‌بول دیا ، اسی طرح‌ عطاء الرحمن نے بھی ایسی ہی بات کی ہے . سرافراز نواز نے دعوٰی کیا ہے کہ یہ ساری پلاننگ دراصل کرکٹ بورڈ‌سے ایماندار لوگوں کو نکال کر جواریوں کو لانے کی زمہ داریاں سونپنے کی ہیں.
    انہوں نے کہا کہ احسان مانی جیسے قابل شخص کو بھی فارغ کیا جار ہا ہے. اور ان کی جگہ وسیم اکرم کو چیئرمین بورڈ بنانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے. کیونکہ وسیم اکرم عمران خاں کا فیورٹ‌ہے .
    واضح رہے کہ سلیم ملک کئی سالوں‌سے میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں. اب انہوں نے اپنے اوپر الزامات کا دفاع کرنے کاعلان کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پی سی بی سے انصاف نہ ملا تو میں‌ آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا.
    ان کے اوپر الزامات بارے سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز نے سلیم ملک پر جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی

    عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ آفر کے الزامات لگائے ،جس سیریز میں فکسنگ آفر کے الزامات لگائے اسے ختم ہوئی بھی چھ ماہ ہوگئے تھے ،آسٹریلوی الزامات پر آئی سی سی نے پاکستان کو تحقیقات کرنے کا کہا

    عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ مرحوم فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں کمیشن بنایا لیکن آسٹریلوی کرکٹرز پیش نہ ہوئے ،شین وارن ، مارک وا اور ٹم میں کا حلف نامہ بھی نامکمل تھا ،فخرالدین جی ابراہیم نے اپنی تحقیقات مکمل قرار دینے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز کو جھوٹا قرار دیا ،مرحوم فخرالدین جی ابراہیم کی رپورٹ کی روشنی میں آسٹریلوی بورڈ نے شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے پر پابندی بھی لگائی اور جرمانے بھی کیے

    عارف علی خان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سلیم ملک کیخلاف جسٹس قیوم کمیشن نے پھر انہی کرکٹرز کو ایگزامن کیا جو سمجھ سے بالا تر ہے،ایک مرتبہ ایگزامن کیے گیے گواہوں کو دوبارہ ایگزامن نہیں کیا جاتا

    21سال بعد انضمام الحق اورثقلین مشتاق نے سابق کرکٹرسلیم ملک کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

  • کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز نے کیون رابرٹس کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ ایرل ایڈنگز نے اس حوالےسے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے بورڈ کی ورکنگ میں بہت انتشار پایا جاتا تھا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ کیون رابرٹس اُصول پرست انسان ہیں انہوں نے کھیل کی بہتری کے لیے کام کیا۔
    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کو عبوری ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ کیون رابرٹس سے استعفیٰ لیا گیا ہے کیونکہ انہیں کاسٹ کٹنگ اور مالی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔

    آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ ایک برس کے لیے ملتوی ہو سکتا ہے۔ ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آیندہ ماہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔