Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان ہاکی ٹیم 3 برس بعد اہم ٹورنمنٹ میں‌ حصہ لینے جارہی

    پاکستان ہاکی ٹیم 3 برس بعد اہم ٹورنمنٹ میں‌ حصہ لینے جارہی

    پاکستان ہاکی ٹیم 3 برس بعد اہم ٹورنمنٹ میں‌ حصہ لینے جارہی

    باغی ٹی وی پاکستان ہاکی ٹیم 3 برسوں کے بعد ملائیشیا میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کو پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

    ‏ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اس وقت اولین ترجیح یہی ہے کہ عالمی باڈیز کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا جا ئے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ساتھ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی رابطوں میں ہیں، ان باڈیز کے ساتھ تعلقات کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔

    آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 2016 کے بعد ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی تھی اور اس کی کئی وجوہات رہی ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عین وقت پر بھی اپنی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ملائیشین ہاکی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے تھے۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،گرین شرٹس کی پوزیشن میں نمایاں‌بہتری

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،گرین شرٹس کی پوزیشن میں نمایاں‌بہتری

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ، گرین شرٹس کی پوزیشن میں نمایاں‌بہتری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نےنئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی بریکنگ:- ٹیسٹ رینکنگ،بابراعظم نےچھٹی پوزیشن حاصل کرلی بریکنگ:- اسدشفیق 20 ،اظہرعلی26 ،شان مسعود 41،عابدعلی 62 ویں پوزیشن پرآگئے بولرزمیں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناپایا بریکنگ:- کراچی:محمدعباس 15 ویں اوریاسرشاہ 22 ویں نمبرپرموجود بریکنگ:- پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی رینکنگ بدستور ساتویں نمبر پربراجمان ہیں

  • نسیم شاہ پانچ وکٹ لینےوالےکم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد نےآبدیدہ کردیا

    نسیم شاہ پانچ وکٹ لینےوالےکم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد نےآبدیدہ کردیا

    کراچی : نسیم شاہ پانچ وکٹ لینے والے کم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد نےآبدیدہ کردیا،اطلاعات کےمطابق نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمرترین فاسٹ بالر بن گئے ہیں۔

    نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جہاں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی وہیں نسیم شاہ نے بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔نسیم شاہ نے صرف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین فاسٹ بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

    اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے ہی محمد عامر کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں 17 سال کی عمر میں اپنے نام کیا تھا۔نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،ڈاکٹرظفرمرزا

    میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے بتایا کہ میں نےٹیپ بال سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا اور شعیب اختر، وقار یونس کی بالنگ دیکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر شین بونڈ کا ایکشن بہت پسند تھا۔

    بھارت مظفرنگرمیں مسلمانوں پرقیامت طاری،لوٹ مارقتل وغارت گری شروع

    والدہ کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ والدہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں تھی لیکن وہ دعا کرتی تھیں ,والدہ پوچھتی تھیں کہ کون جیتا اور کون ہارا،جب بھی ہارتے تھے تو والدہ دعا کرتی تھیں۔نسیم شاہ نے کہا کہ مشکل وقت تھا جب والدہ کا انتقال ہوا۔آج کا دن بہت خوشی کا دن ہے اور گھر والے دیکھ رہے ہوں گے اس لیے والدہ سے متعلق مزید کچھ بتا نہیں سکتا،والد دیکھ کر پریشان ہو جائیں گے۔

    بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے،اوآئی سی سیکرٹریٹ

  • چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم سے کیا امید لگا لی؟ سرفراز احمد بارے کیا کہا؟ اہم خبر

    چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم سے کیا امید لگا لی؟ سرفراز احمد بارے کیا کہا؟ اہم خبر

    چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم سے کیا امید لگا لی؟ سرفراز احمد بارے کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کی شاندارکامیابی کے بعد اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ پاکستان میں ہی ہوں گے اورامید ہے بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں میچ کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کی سکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے کوئی منفی تاثر نہیں دیا اس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔سری لنکن ٹیم کیساتھ اگر کچھ ہوجاتا تو کرکٹ واپسی چلی جاتی،سری لنکن کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہارکیا انہیں ٹی20اورون ڈے کھیلنا چاہیے تھا،

    احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔صرف مصباح الحق نہیں ان کے ہمراہ 6مزید سلیکٹرز بھی ہیں۔ امید ہے سرفرازاحمد ڈومیسٹک ٹیم میں کارکردگی بحال کریں گے۔سرفرازاحمد سے متعلق کوئی یوٹرن نہیں لیا۔سرفرازاحمد اپنی فارم بحال کریں گے تو ٹیم میں واپس آجائیں گے۔ابھی اظہر علی کپتان ہیں،پرفارم کرتے ہی سرفراز احمد ٹیم میں واپس آجائے گا،میں اتنا فٹ ہوں کہ پہاڑ پر چڑھ سکتا ہوں،تنقید ہم پر ضرور کی جائے لیکن حقائق جاننا بھی لازمی ہے،

    پاکستان کو ملی کراچی ٹیسٹ میں شاندار فتح

    احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آئی سی سی میں کام کیا ہے ، کسی کھلاڑی کی سیکیورٹی پررسک نہیں لوں گا صرف غیرملکی ٹیمیں ہی نہیں بلکہ دیگرممالک کے بورڈزکے ممبران بھی پاکستان آئے،

  • پاکستان کی شاندار کامیابی، شاہینوں نے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی،محمد مصطفی بن طلحہ

    پاکستان کی شاندار کامیابی، شاہینوں نے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی،محمد مصطفی بن طلحہ

    پاکستان کی شاندار کامیابی، شاہینوں نے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی،محمد مصطفی بن طلحہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹراوساکا بیٹریز محمدمصطفی بن طلحہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سر زمین پر 13 سال بعد فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستانی شاہینوں نے ہوم گراؤنڈ پر میچ جیت کر تاریخ رقم کی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹراوساکا بیٹریز محمدمصطفی بن طلحہ نے جناح کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ سیریزاوساکا بیٹریز کپ میں قومی ٹیم کے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتے کے موقع پر ٹرافی دیتے ہوئے کیا۔

    پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

    انہوں نے عابد علی، نسیم شاہ، بابر اعظم، شان مسعود کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ اوساکا بیٹریز نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔خوشی کے ان لمحات میں اوساکا بیٹریز پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

  • بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکارکردیا

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکارکردیا

    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکارکردیا ،اس سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہارکردیا تھا .لکین تازہ فیصلےسے پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے

    اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 سیریزکھیلنے کے لیے رضامندی ظاہرکردی ہے.پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے بدھ کے روز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ایک خط لکھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ بنگلہ دیش پاکستان میں نہ کھیلنے کی وجوہات بیان کرے

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے تو جنوری فروری میں پاکستان ٹیسٹ کھیلنےکےلیے رضا مندی ظاہر کی تھی ،وسیم خان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بیان کرے

    انہوں نے کہا کہ 10سال بعدٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے،سری لنکن ٹیم نے پاکستان آکراس کا دوبارہ آغازکرکے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہےاورکھیل کے لیے موزوں ترین بھی ہے

  • پاکستان کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم لڑکھڑانے لگی

    پاکستان کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم لڑکھڑانے لگی

    پاکستان کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم لڑکھڑانے لگی

    باغی ٹی وی : شان مسعود اور عابد علی کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی سری لنکا کے خلاف سنچریاں اسکور کر دیں اور پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا ہے۔جبکہ سری لنکن ٹیم تعاقب میں اپنی آدھی وکٹیں صرف 100 کے سکور پر گنوا بیٹھی ہے

    کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کھانے کے وقفے پر 555 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔قومی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 57 اور بابراعظم 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے تیز رفتاری سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچریاں اسکور کیں۔
    اس سے قبل تیسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے تھے، عابد علی نے 174 اور شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔

    پاکستانی اوپنر عابد علی نے ایک اور سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، وہ دو ٹیسٹ میچز میں دو مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریا ں بنائی تھیں۔

    کھیل کے اختتام پر اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز پر کھیل رہے ہیں، سری لنکا کی جانب سے کمارا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

  • حارث رؤف نے دکھائی آسٹریلیا میں متاثر کن کارکردگی

    حارث رؤف نے دکھائی آسٹریلیا میں متاثر کن کارکردگی

    باغی ٹی وی :پاکستان کے کھلاڑی نے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ناقدین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے. لاہور قلندرز کی دریافت تیز گیند باز حارث رؤف نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوبارٹ کے خلاف میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    26 سالہ حارث ان پانچ وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر بھی بن گئے ہیں۔میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر حارث کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق کو مخاطب کرتے ہوئے حارث کی جانب توجہ دلائی ہے۔

  • کراچی ٹیسٹ: کپتان اظہر علی اور بابراعظم نے  میدان مار لیا، سمیٹی اہم کامیابی

    کراچی ٹیسٹ: کپتان اظہر علی اور بابراعظم نے میدان مار لیا، سمیٹی اہم کامیابی

    کراچی ٹیسٹ: کپتان اظہر علی کے بعد بابراعظم نے بھی میدان مار لیا، سمیٹی اہم کامیابی

    قومی ٹیم کے سلامی بلے بازوں اور کپتان اظہر علی کے بعد بابراعظم نے بھی سنچری اسکور کر لی ہے۔

    اظہرکی سنچری کے ساتھ پاکستان کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے اوپنر اور ون ڈاؤن بلے باز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دوسرے میچ میں تادم تحریر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 555 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا ہے جبکہ سری لنکا پر قومی ٹیم نے 475 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
    دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

    پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پانچ اور محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئ تھی ۔
    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ تھا

  • کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

    باغی ٹی وی :دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں تادم تحریر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا ہے جبکہ سری لنکا پر قومی ٹیم نے 347 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    اس سے قبل تیسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے تھے، عابد علی نے 174 اور شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔

    پاکستانی اوپنر عابد علی نے ایک اور سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، وہ دو ٹیسٹ میچز میں دو مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریا ں بنائی تھیں۔
    دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

    پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پانچ اور محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئ تھی ۔
    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ تھا