Baaghi TV

Category: کھیل

  • سنوکر کے عالمی فاتح محمد آصف کا ڈپٹی کمشنر آفس میں استقبال

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سنوکر کے عالمی فاتح محمد آصف کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)فضل ربی چیمہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنرز زوہا شاکر،نازیہ موہل،عمردرازگوندل،فیصل سلطان،خرم شہزاد بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ایڈمن آفیسرریاض حسین انجم ودیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سنوکر میں دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے فیصل آباد کے سپوت کھلاڑی محمد آصف کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی عظیم کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی قوم کو اس پر بے حد فخر ہے جس نے سنوکر کے عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نہ صرف باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ مختلف کھیلوں کے فروغ وترقی اورکھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے سنوکر کے کھیل کی ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے بھر پور حوصلہ افزائی اور پرتپاک استقبال کرنے پر ڈپٹی کمشنر محمد علی ودیگرافسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی کے خاص فضل وکرم سے ان کی کامیابی پاکستانیوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد فیصل آباد کے شہریوں کے گرانقدر پیارومحبت کا ممنون ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کو ایک لاکھ روپے کے نقدانعام سے نوازا اور کہا کہ ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • دورہ پاکستان کی باضابطہ منظوری،کس ملک کی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے؟پی سی بی نے بتادیا

    لاہور: ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بھی پاکستان میں واپسی ہوگئی،ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ، اس اعلان کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ‌پھرسے رقم ہونے والی ہے، اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں‌ سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کی باضابطہ منظوری دے دی، سری لنکن ٹیم راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

    پی ایس ایل-5؛ ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    سری لنکن بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کیخلاف راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ‏پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ‏دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    فواد عالم پی سی بی پر پھٹ پڑے

    پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز ذاکر خان نے سری لنکن ٹیم کے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آنے کو شاندار خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا ٹیسٹ سیریز کیلئے رضامند ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہو گئے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

    میں‌پھراپنےاللہ اورقوم سے معافی مانگتی ہوں‌،باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گی، رابی پیرزادہ

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‏ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، ہمیں ‏یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

  • فواد عالم پی سی بی پر پھٹ پڑے

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ اس وقت اپنے ہی پیادوں کی تنقید کی زد میں‌، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم کے منتخب نہ ہونے والے کرکٹرز نے پی سی بی کے سلیکشن کے معیار کوغیرمعیاری قراردیا ہے ، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی دکھانے کے باوجود سلیکٹ نہ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

    پی ایس ایل-5؛ ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ شاید ذاتی پسند نہ پسند ہی ہے جس کی وجہ سے مجھے کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ پسند ناپسند ہے اور ایسا نظر بھی آرہا ہے اس میں زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    نیمل خاور کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

    ڈومیسٹک سیزن میں 56 کی اوسط سے 11830 رنز اسکورکرنے والے فواد عالم نے کہا کہ مجھے بھی سلیکٹ نہ کیے جانے والے سوالات کے جواب کی تلاش ہے کہ ٹیم میں کیوں منتخب نہیں ہوپارہا ہوں اورمجھ میں کیا کمی موجود ہے۔فواد کا کہنا تھا کہ ہر سال دو سال بعد ایک نیا جواز پیش کردیا جاتا ہے اور وہ اس پر کام کرنا شروع کردیتے ہیں تو نیا مطالبہ سامنے آجاتا ہے۔

    میں‌پھراپنےاللہ اورقوم سے معافی مانگتی ہوں‌،باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گی، رابی پیرزادہ

    واضح رہے کہ فواد عالم نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن کی 9 اننگز میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی ہے، فرسٹ کلاس کیریئر میں ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 32 ہوچکی ہے۔34 سالہ بلے باز کا کہنا تھا کہ جب کوئی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کرے اور ان کی بھی یہی کوشش ہے مگر پرفارمنس تو دے رہا ہوں لیکن سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہوں۔

  • کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ڈی سی جاوید محمود

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر پوری قوم کو فخر ہے جن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلوں کی جانب راغب ہوں۔انہوں نے یہ بات سنوکر کے کھیل میں دوسری بار عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرکے فیصل آباد پہنچنے والے کھلاڑی محمد آصف کا اپنے دفتر میں استقبال کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر مصور خاں نیازی ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے عالمی چیمپئن سنوکر کے باصلاحیت کھلاڑی محمد آصف کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر محمد آصف کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور دیگر تحائف دئیے گئے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ بیماری کی حالت میں کھیلتے ہوئے عالمی اعزاز جیت کر محمد آصف نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ فیصل آباد اور طن عزیز کا مقام بلند کردیا ہے جس کی بدولت عالمی سطح پرپاکستان کا ابھرتا تشخص اجاگر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں فیصل آباد کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے جن کی ہمیشہ بھرپور سرپرستی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کھیلوں کی ترویج وترقی اور نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں میں لانے کے لئے متعددسہولیات کے منصوبے پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔انہوں نے محمد آصف کی مزید ترقی اور صحت کی دعا کی۔سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ناسازی صحت کے باوجود جوش وجذبے اور قومی عزم سے کھلتے ہوئے عالمی اعزاز حاصل کرنا پاکستانی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی چیمپئن بننے پر شہریوں نے جس عزت وتوقیر سے نوازا ہے اس سے دیگر کھلاڑیوں کو بھی تحریک حاصل ہوگی۔انہوں نے سنوکر کے کھیل کی سرپرستی کرنے اور مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پرزور دیا۔محمد آصف نے ترکی میں کھیلے جانے والے سنوکر کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دی اوراس چیمپئن شپ میں دنیا کے 44ممالک نے حصہ لیا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • کرکٹ شائقین کےلیے خوشخبری، پاکستان میں‌ٹیسٹ کرکٹ بحال

    کرکٹ شائقین کےلیے خوشخبری، پاکستان میں‌ٹیسٹ کرکٹ بحال

    باغی ٹی وی : کرکٹ شائقین کےلیے خوشخبری، پاکستان میں‌ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گئی .پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے . پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا.سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی.آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچزراولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے،پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا.
    اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں‌ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیل چکی ہے . اس سیریز پر پاکستان نے سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے جو اقدام کیے تھے اس کو سراہا گیا.اور سری لنکن بورڈ نے مزید میچز کھیلنے کی بات کی تھی. اب یہ سلسلہ جاری ہونے جا رہا ہے .

  • دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار

    لاہور:پاکستان واقعی ایک امن پسند اورپرامن ملک ہے ، اطلاعات کےمطابق دنیا کے ٹاپ کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی، لیگ کیلئے ڈرافٹنگ چھ اور سات دسمبر کو ہوگی۔

    قیدی نوازشریف کو سہولتیں‌ دینی ہیں تو ہرقیدی کوملنی چاہیں‌، وفاقی وزرا ڈٹ گئے

    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے 27 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ پی ایس ایل فائیو کیلئے انگلینڈ کے سات، جنوبی افریقا کے چھ، ویسٹ انڈیز کے پانچ، آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین، سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    افغانستان سے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان، آسٹریلیا کے ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین پاکستان آنے کو تیار ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے کے ساتھ ساتھ نیپال کے سندیپ لمیچانے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی پاکستانی میدانوں پر جلوے بکھیریں گے۔

    نوازشریف ہمیں چھوڑکرجارہے ہیں ، شہباز شریف نےقیادت کا اجلاس طلب کر لیا

    جنوبی افریقہ کے سابق سٹار بلے باز ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی لیگ کا حصہ بن گئے۔ ویسٹ انڈیز سے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ پی ایس ایل فائیو کیلئے ڈرافٹنگ کا حصہ ہوں گے۔

    پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے مطابق یہ تمام کھلاڑی لیگ کی پلاٹینیم کیٹیگری میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں، لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ 6 اور سات دسمبر کو ہوگی۔

  • ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت ؛ قومی کرکٹر انورعلی کی پی سی بی پر تنقید

    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلوں پر حیرانگی ہوتی ہےکہ میرٹ نہیں پسند کومعیاربنایا ہوا ہے، میں‌نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھائی مگر اس کے باوجود مجھے نظرانداز کیا گیا قومی کرکٹر انور علی نے ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارت میں کشمیری نوجوان کو مار مار کرجان سے ہی ماردیا گیا ،ویڈیووائرل

    پی سی بی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قومی کرکٹر انور علی نے ٹی ٹین لیگ کی این او سی نہ ملنے پر کہا کہ پی سی بی کو اس طرح کے فیصلوں سے قبل سوچنا چاہیے۔ معاہدے کے مطابق کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےعلاوہ ایک دو لیگز بھی کھیل سکتے ہیں۔

    دھرنا ختم،کارکن شاہراہیں بند کردیں، کسی مسافر کوبھی ناگزرنےدیں‌، اب بنے گا نیا پاکستان ،مولانا کااعلان

    قومی کرکٹرانورعلی نے کہا کہ ٹین ٹین لیگ کھیلنے کی این او سی نہ ملنے پر ہم کچھ نہیں کر سکتے یہ سب کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انور علی نے کہا کہ بحثیت کرکٹر ہمیں نئے ڈومیسٹک سسٹم کو اپنانا پڑا اور ڈومیسٹک میں موقع ملا ہے تو کوشش ہے کہ یہاں پر فارم کروں۔ میرا دھیان اب پیسوں پر نہیں کرکٹ پر ہے۔

    بابری مسجد کی جگہ مندرجمعیت علمائےہند خوش: پاکستان میں‌ دنگہ فساد.از.زیدحامد

    انورعلی نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ میں میری باؤلنگ سوئنگ ہوتی تھی لیکن انجری کے باعث باؤلنگ کافی متاثر ہوئی۔ اس لیے اب میری توجہ باؤلنگ پر ہے اور انجری کے بعد اب یہ میرا دوسرا میچ ہو گا۔یاد رہےکہ پی سی بی پر اوربھی کھلاڑیوں نے تنقید کی ہےکہ پی سی بی نے اپنا معیار کا پیمانہ تبدیل کرلیا ہے،

  • دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل فائیو کے لئے پاکستان آنے کے لئے تیار

    دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل فائیو کے لئے پاکستان آنے کے لئے تیار

    انگلینڈ کے سات ، جنوبی افریقا کے چھ،ویسٹ انڈیز کے پانچ کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین ،سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی لیگ میں شامل ہیں.

    افغانستان سے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان ڈرافٹنگ کے لئے دستیاب ہوں گے .آسٹریلیاکے ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین پاکستان آنے کو تیار ہیں.انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے
    نیپال کے سندیپ لمیچانے اورنیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی.جنوبی افریقہکے ہاشم آملا، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہربھی پاکستانی میدانوں پر ایکشن میں ہوں گے . سری لنکا اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے. ویسٹ انڈیزسے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ پی ایس ایل فائیو میں شامل ہے.

  • دیارغیرمیں موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نمازہ جنازہ آج 2 بجے آبائی قبرستان معیار لوئر دیر میں ادا کی گئی۔نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا مکمل کرکے پاکستان آئیں گے

    وزیراعلیٰ عثمان بزداراورعورتوں پرتشدد، راجہ بشارت نے نئی کہانی سنادی

    ذرائع کے مطابق نسیم شاہ قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے جس کی وجہ سے وہ والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے۔فاسٹ بولر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا مکمل کرکے پاکستان آئیں گے۔

    کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے کے100دن مکمل، کشمیریوں کا قتل عام جاری ، آزادی کی جنگ جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے بھی نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، دونوں ٹیمیں پرتھ میں جاری پریکٹس میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری تھیں۔

    پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا اے کے پرخچے اڑا دئیے

    یاد رہے کہ پریکٹس میچ میں نسیم شاہ قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم والدہ کے انتقال کی وجہ سے انہیں آج آرام کرایا گیا، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر عمران خان سینئر اور شاہین آفریدی نے بولنگ کی۔

  • پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا اے کے پرخچے اڑا دئیے

    سڈنی: پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اپنی مثال نہیں‌ رکھتی ، کھیلنے لگے تو اچھا کھیلتی ہے اور اگرکھیل نہ سکیں‌توپاکستانی ٹیم سے زیادہ مایوس کن بھی کوئی نہیں‌کھیلتا ،تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دئیے، آسٹریلیا اے کی پوری ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے 313 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستان کے 428 رنز کے جواب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمران خان سینئر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان 7 رنز بنالیے ہیں،دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز اظہر علی اور شان مسعود بالتریتب 1 اور 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    جام کمال سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ کی ملاقات

    آسٹریلیا اے کے کیمرون بین کرافٹ 49 اور میرڈیتھ 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلوی ٹیم کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔عثمان خواجہ 6، ٹریوس ہیڈ 13، کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مائیکل نیسر 2 اور رچرڈسن کو صفر پر عمران خان سینئر نے آؤٹ کیا۔

    3دن کے بعد اپنا گھر نہیں ملے گا ، 17 لاکھ 50 ہزار افراد رجسٹریشن کروا چکے ، نادرا

    پاکستان کے عمران خان سینئر نے آدھی آسٹریلوی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور اسپنر افتخار احمد نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے اور دوسرے بلے بازوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

    ترک حکومت کا جناح ہسپتال کو جدید مشینوں کا تحفہ

    افتخار احمد اور وکٹ کیپر محمد رضوان 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاہین شاہ آفریدی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا اے کے رچرڈسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مائیکل نیسر اور میرڈیتھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔