Baaghi TV

Category: کھیل

  • سری لنکا کے خلاف سیریز،پاکستان کی ٹیم کا اعلان ہو گیا

    سری لنکا کے خلاف سیریز،پاکستان کی ٹیم کا اعلان ہو گیا

    سری لنکا کے خلاف سیریز، پاکستان نے ٹیم کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفنرس میں ٹیم کا اعلان کیا،

    سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے ،بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے ،محمد ریاض، شاداب خان، وہاب ریاض، عابد علی، فخر شمان، حارث سہیل ،افتخار احمد، عماد وسی، عثمان شنواری، وسیم خان، محمد عامر ٹیم میں شامل ہوں گے،

    حسن کو ان فٹ ہونے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی

    ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،

    کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا،
    آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں ملے گا، ‏حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کردی گئی ،لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ‏انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا

    عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا ،شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی

  • پاکستان کرکٹ میں ٹھیکیداری نظام شروع ،  گراؤنڈزمین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ میں ٹھیکیداری نظام شروع ، گراؤنڈزمین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بھی ٹھیکیداری کرنے لگی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گرائونڈز مین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کنٹریکٹ کا آغاز اس دن سے ہو گا جس دن سے پی یس بی کا نیا آئیین نافذ العمل ہوا ہے۔

    اس ٹھیکیداری نظام کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست تک کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں اور اگلا قدم اٹھانے سے قبل پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔انتظامیہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کےمطابق پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گرائونڈ اسٹاف کو کی گئی ہے جہاں نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔

  • کرکٹ آسٹریلیا 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے ، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

    کرکٹ آسٹریلیا 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے ، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

    تین روزہ دورہ پاکستان پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا ہے کہ اسٹریلوی کرکٹ بورڈ 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے لیکن کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو لے کر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے ،
    2009 میں سی لنکن ٹیم پر ہونے والے اٹیک کے بعد انٹرنیشنل ٹیم پاکستان آ کر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم سے پاکستان میں شیڈول آئندہ سیریز کے بعد پاکستان میں مزید ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کیلئے آئیں گی ،
    سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کیون رابرٹس کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان آ کر سیکیورٹی کے معاملات کو قریب سے دیکھنا تھا اور اس چیز کو جانچنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کس قدر تسلی بخش انتظامات کا ارادہ رکھتا ہے ، اور اگر حالات بہتر ہوئے تو آسٹریلوی ٹیم 2022 میں ضرور پاکستان کا دورہ کرے گی ،
    یاد رہے آخری بار آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان 1998 میں کیا تھا ،

  • ڈومیسٹک اسٹرکچر کیساتھ کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ بھی بدلنا ہو گا ، اسد شفیق

    ڈومیسٹک اسٹرکچر کیساتھ کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ بھی بدلنا ہو گا ، اسد شفیق

    پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے قائداعظم ٹرافی کا دوسرا سیزن شروع ہونے سے پہلے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکت کا معیار بلند ہو رہا ہے ، اچھی پچز تیار ہو رہی ہیں ، اچھے گراؤنڈز میں میچز ہو رہے ہیں ، کوکا بورا بال کا پاکستان کی ڈومیستک میں استعمال خوش آئند ہے ، لیکن اب کھلاڑیوں کو اپنے مائنڈ سیٹ بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے ،
    اسد شفیق کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں غیر مستقل مزاجی کے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ کے پچھلے کچھ عرصے سے ہم اچھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکے جسے بہتر کرنا ہو گا خواہ کیسی ہی مشکل کنڈیشنز ہوں ہمیں پروفیشنل کے طور پر پرفارم کرنا ہو گا ، مصباح الحق سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ مصباح الحق کے آنے سے یقیننا فرق پڑے گا ، وہ کسی بھی مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی حواس باحتہ نہیں ہوتے ،ان کے تجربے سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے ک وملے گا ،

  • ٹرائنگولر سیریز ، زمبابوے نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹرائنگولر سیریز ، زمبابوے نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی ٹرائنگولر سیریز کے پانچویں میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے ، جن میں رحمان اللہ کے 61 اور حضرت اللہ زازئی کے 31 رنز نمایاں تھے ، ان کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا ، زمبابوے کی طرف سے کرسٹوفر موفو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،
    جواب میں زمبابوے نے 155 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر لیا ، زمبابوے کے کپتان اور اوپنر بلے باز مساکڈزا نے 42 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، چاکابوا نے ان کا پورا ساتھ دیتے ہوئے 39 رنز اسکور کیے ، شین ولیمز نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، افغانستان کے کپتان اور شاندار لیگ اسپنر راشد خان سمیت کوئی افغانی باؤلر متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا، زمبابوے کے کپتان مساکڈزا کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا ،

  • سچ پوچھیں تو مصباح الحق ایک سحر انگیز شخصیت ہیں‌ ، وقار یونس کے بیان نے ہلچل مچادی

    سچ پوچھیں تو مصباح الحق ایک سحر انگیز شخصیت ہیں‌ ، وقار یونس کے بیان نے ہلچل مچادی

    لاہور : باولنگ کوچ وقار یونس نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ کی سحر انگیز شخصیت قرار دے ديا ۔ وقار یونس نے کہا کہ مصباح اور میری سوچ کافی ملتی ہے کوشش ہوگی کہ کوئی تنازغ کھڑا کیے بغیر۔پاکستان کرکٹ کو اچھے اندازمیں آگے لے کر چلیں وقار یونس کا کہنا تھا کہ ایک ہی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا تجربہ مختلف ممالک میں کامیاب ہوچکا ہے

    وقار یونس نے کہا امید ہے کہ پاکستان میں بھی یہ تجربہ کامیاب ہوگا ۔ اور مصباح الحق اچھے نتائج دیں گے ۔ کوشش کروں گا کہ مصباح الحق کی جتنی سپورٹ کی جائے کروں وقار یونس نے سرفراز کو تجربے کی بنیاد پر ٹیم کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سرفراز تجربہ کار ہیں ان کو پاکستان ٹیم میں ہونا چاہئیے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عمر اکمل اور احمد شہزاد کے بارے ميں يہ کھبي نہيں کہا تھا کہ ان کو ٹيم ميں نہيں ہونا چاہيئے بلکہ اپني رپورٹ ميں لکھا تھا کہ ان کو مزيد تجربے کے ليے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھیجا جائے ۔ اب بہت عرصہ ہوچکا ہے دونوں کارکردگي دکھا کر واپس آئے ہيں اور ان کے رویے میں بھي بہتری آئی ہے ۔

    دوسري جانب سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قذافي سٹيڈيم ميں جاري تربيتي کيمپ ميں لنکن ٹائیگرزکو قابو کرنے کےلئے پاکستانی شاہینوں کی مشقیں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ ٹریننگ کی جبکہ کیمپ میں ٹارگٹ میچ بھی کھیلا گیا۔

  • 9 واں  رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جاپان میں‌ شروع ،20 ٹیمیں‌ شرکت کررہی ہیں‌ ، آج تین میچوں کا فصیلہ

    9 واں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جاپان میں‌ شروع ،20 ٹیمیں‌ شرکت کررہی ہیں‌ ، آج تین میچوں کا فصیلہ

    ٹوکیو : جاپان میں نویں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں‌ 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں‌،اندازہ یہی ہے کہ شائقین رگبی کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ میگا ایونٹ میں اج ہفتہ کو تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ پول بی میں شامل ٹیموں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا ہوگا۔

    جاپان سے رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پول سی کی ٹیموں فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ آسٹریلیا اور فجی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق جاپان میں‌کھیلے جانے والے 9 ویں‌رگبی ٹورنامنٹ کے میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی20ٹیموں میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، میزبان جاپان، روس، ساموا، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکہ، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔

    میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 19 اور 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 2 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

  • پی سی بی 243 ریجنل کیوریٹرز اور گراؤنڈ سٹاف کو دو ماہ کا نیا  کنٹریکٹ دے گا

    پی سی بی 243 ریجنل کیوریٹرز اور گراؤنڈ سٹاف کو دو ماہ کا نیا کنٹریکٹ دے گا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گراؤنڈز مین اور کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی، پی سی بی گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کررہا ہے، کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا، پی سی بی نے گراؤنڈ اسٹاف کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں
    اس دوران پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا، ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گا، پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کو کی گئی ، پی سی بی کے نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں

  • عہدے معنی نہیں رکھتے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے، باؤلنگ کوچ وقار یونس

    عہدے معنی نہیں رکھتے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے، باؤلنگ کوچ وقار یونس

    عہدے معنی نہیں رکھتے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے، باؤلنگ کوچ وقار یونس

    باؤلنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سری لنکاکی آمد سے امید ہے کہ پاکستان کے میدان آباد ہیں.امید ہے اور بھ ٹیمیں پاکستان آئین گی. عہدے کچھ اہمیت نہیں رکھتے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے.کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں.
    باؤلنگ کوچ ، بیٹنگ، فیلڈنگ کوچ کو اسسٹ کرتا ہے.ہیڈ کوچ کے مائنڈ سیٹ‌پر چلنا پڑتا ہے.، کسی قسم کے تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا صرف پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات دینا چاہتا ہون.، کوشش ہے مصباح کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں.

  • کوئٹہ 11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا

    کوئٹہ 11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا

    کوئٹہ 11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا

    • بلوچستان قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں سدرن پنجاب کی میزبانی کرے گا
    • سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں فیصل آباد میں مدمقابل آئیں گی
    • خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان مقابلہ کراچی میں ہوگا
    • فیصل آباد میں شیڈول میچ لائیو اسٹریم کیا جارہا ہے
    • کوئٹہ میں شیڈول میچ کی لائیو اسکورنگ جبکہ کراچی سے تازہ ترین صورتحال پی سی بی کےسوشل میڈیا پر جاری رہیں گی

    لاہور، 20ستمبر 2019ء:

    تفصیلات کے مطابق : قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز سے 11 سال بعد کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ میزبان ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف21 ستمبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے 4 روزہ میچ کھیلے گی۔ میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔

    قائداعظم ٹرافی 2019-20 کے 4 میچز کوئٹہ میں شیڈول ہیں۔ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ رواں سیزن کا پہلا مقابلہ ہوگا۔

    خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔ ایونٹ کی ٹرافی بھی جمعرات کے روز کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔

    پہلے راؤنڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے 11 اور بلوچستان کے 7 پوائنٹس ہیں۔

    352 گیندوں پر 152 رنز بنانے والے امام الحق اور کپتان حارث سہیل کی عدم موجودگی میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی قیادت عمران فرحت کریں گے۔ گذشتہ سیزن میں حبیب بنک لمیٹیڈ کی قیادت کرنے والے عمران فرحت نے گذشتہ سال 11 میچز میں 744 رنز بنائے تھے۔

    سدرن پنجاب پرامید ہے کہ اوپنر سمیع اسلم کوئٹہ میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز 243 جبکہ دوسرے اننگز میں 50 رنز بنائے تھے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر کو دونوں اننگز میں کوئی باؤلر بھی پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر براجمان سندھ کرکٹ ٹیم ایونٹ میں مسلسل دوسرا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گی۔ سندھ دوسر ے راؤنڈ میں خیبرپختوانخوا کی میزبانی کرے گا۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ناردرن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گی۔ فیصل آباد میں شیڈول میچ لائیو اسٹریم ہوگا۔

    سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں سندھ کی قیادت اسد شفیق جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ صاحبزادہ فرحان پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ محمد رضوان کی جگہ ریحان آفریدی وکٹ کیپنگ کریں گے۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان مقابلہ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

    نیشنل ڈیوٹی پر مصروف بابر اعظم اور احمد شہزاد کی عدم موجودگی میں سنٹرل پنجاب کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ سنٹرل پنجاب کے 11 پوائنٹس ہیں۔ سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلہ فیصل آباد میں ہوگا۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروف حسن علی، فہیم اشرف اور عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب سیکنڈ الیون کے اسکواڈز سے کرے گی۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر براجمان ناردرن کرکٹ ٹیم کے 8 پوائنٹس ہیں۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی قیادت عمر امین کریں گے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم بھی کپتان عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان خان شنواری کے متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کا انتخاب سیکنڈ الیون اسکواڈ سے کرے گی۔
    سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ:
    ناردرن کرکٹ ٹیم میرپور آزاد جموں و کشمیر کے میدان میں سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گی۔ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز 20 ستمبر سے ہوچکا ہے۔

    بلوچستان اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپورمیں کھیلا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اور سندھ کے درمیان میچ نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا