سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)”سرگودھا کی لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں”
سرگودہا سپورٹس جمنازیم میں انٹر ڈویژنل فٹسال چمپیئن شپ میں پنجاب بھر سے لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا پہلے مرحلے میں سرگودہا کی فٹسال گرلز ٹیم نے فیصل آباد کی گرلز ٹیم کو شکست دی اس کے علاوہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،ساہیوال کی ٹیمیں بھی اس میں شریک ہیں
دوسرے روز کے موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب فٹسال چوہدری ممتاز اختر کاہلوں ۔چیئرمین پی ایچ اے سعد الله وڑائچ ۔آرگنائزنگ جبار حسین ۔مرزافضل الرحمن صدر چیمبر آف کامرس ودیگر مہمان شریک ہیں
Category: کھیل

لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں،سرگودہا کی لڑکیاں کھیلوں میں پیش پیش

فائنل ہار جاتے تو شاید کرکٹ چھوڑ دیتا: جوز بٹلر
لندن: انگلینڈ کی ورلڈ جیتنے والی ٹیم کے اہم کھلاڑی جوز بٹلر نے کہا ہے اگر ہم ورلڈ کپ 2019 کا فائنل ہار جاتے تومیرے لیے دوبارہ کرکٹ بیٹ اتھانا مشکل ہوجاتا،
ڈیلی میل کو انڑویو دیتے ہوئے انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں نے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل سے پہلے میں نے کل سات فائنل کھیلے اور سب میں میری ٹیم ہاری تھی، سمرسیٹ کاؤنٹی کیساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیلی لیکن فائنل نہیں جیت سکا، اسی طرح ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2016 کا فائنل اور چیمپینز ٹرافی کا سیمی فائنل ہارنا اور کسی دوسری ٹیم کو ٹرافی اٹھاتے دیکھنا بہت کٹھن مرحلہ تھا، اور ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں یہی خیال مجھے کھائے جا رہا تھا کہ فائنل ہارنے کے بعد کرکٹ کیسے کھیلوں گا،
وزیراعظم کا کرکٹ اصلاحات کا بھی اعلان
1992 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ کامیاب رہی کیونکہ وہاں میرٹ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزانہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم لائیں گے اور کرکٹ کا نظام ٹھیک کریں گے۔

ورلڈ کپ 2019 فائنل کے امپائردھرماسینا نے ورلڈ کپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کرلیا
لارڈز :پہلی بار کرکٹ کے بڑے یہ فیصلہ نہیں کرپارہے کہ کیا اوورتھرو پر 6 رنز دینا غلط تھا یا صیحح ، کرکٹ ورلڈکپ ختم ہوگیا لیکن فائنل کا تنازع ہے کہ ختم ہونے کونہیں آرہا، فائنل میچ میں اوورتھروپرانگلینڈکو چھ رنزدینے والے سری لنکن امپائردھرماسینا نے بھی غلطی کا اعتراف کرلیا۔
2019 کا کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کرکٹ تاریخ کا یادگارترین میچ بن گیا، میچ سنسنی خیزہونے کے علاوہ متنازعہ بھی بنا،باؤنڈری کی تعدادپرفیصلے کے علاوہ اوورتھروپرانگلینڈکوچھ رنز ملنے بھی غیرمنصفانہ فیصلہ قرارپایا۔
انگلینڈکوچھ رنز دینے والے دھرماسینا نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، دھرماسینا کاکہنا ہے کہ اب ٹی وی اسکرین پردیکھ کراپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے لیکن میچ کے دوران ان کے پاس ریپلے دیکھنے کی سہولت موجود نہیں تھی جس سے پتہ چل سکتا کہ بلے بازوں نے ایک دوسرے کوکراس نہیں کیا۔
ادھرماسینا کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے چھ رنزدینے سے قبل ٹاکی پرتمام امپائرزسے مشورہ کرنے کے بعد ہی چھ رنز دیے لیکن کسی امپائر نے اس بات کی نشاندہی نہ کی اورسب نے تصدیق کی ہے دورنز مکمل ہوچکے تھے۔

مسٹر ایشیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام،خانیوال کے جوان نے ملک کا نام روشن کردیا
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
ساؤتھ ایشن باڈی بلڈنگ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے نوجوان عثمان عمر گل نے گولڈ میڈل جیت لیا،تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو میں ہونے والی 12 ویں سالانہ ساؤتھ ایشن باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر 140 دس آر کے رہائشی سابق امیدوار قومی اسمبلی جہانیاں کیپٹن (ر) چوہدری اسد اقبال گل کے چچا زاد کزن،کرنل (ر) چوہدری عمر حیات گل کے صاحبزادے، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سابق طالب علم عثمان عمر گل نے "مسٹر ایشیاء” کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ایشیاء اور دنیا بھرمیں اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کردیا ہے،عثمان عمر گل کے گولڈ میڈل جیتنے پر آبائی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،شاندار کامیابی پر سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے عثمان عمر گل، چوہدری اسد اقبال گل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے علاقے اور ملک کے بہت بڑا اعزاز قرار دیاہے۔
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ سری لنکا نے ایک رن سے فتح کر لیا۔ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سری لنکا نے پہلی، پاکستان نے دوسری، بھارت نے تیسری، ایران نے چوتھی، بنگلہ دیش نے پانچویں اور نیپال نے چھٹی پوزیشن اپنے نام کی.
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدرسید فخر علی شاہ نے فائنل کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا نے ان کے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی. تاہم پاکستان نے بھی اچھے کھیل کا مضاہرہ کیا. ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کھیلا تاہم پہلی اننگ میں بن جانے والے 3 رنز فتح کی راہ میں رکاوٹ بنے جبکہ سری لنکا کے ڈیپ فیلڈرز کے 3 ناقابل یقین کیچز نے بھی فرق پیدا کیا۔ پاکستان کی جانب سے فضل الرحمن، ارسلان جمشید، فقیر حسین، اور سمیر زوار نے 1،1 رن اسکور کیا۔
ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے کہا کہ فائنل بہت دلچسب رہا اور دیکھنے میں مزہ آیا. ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم سری لنکا نے مارکہ مار لیا. ہماری ٹیم کو صرف دس دن کیمپ لگانے کا موقع دیا گیا اور سری لنکا کی ٹیم گزشتہ 6 ماہ سے دوسالہ کوچنگ پلان کے تحت کیمپ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ایک آدھ شعبے میں موجود کمی کو پورا کرکے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرینگے۔

مہندرا سنگھ دھونی نے ایک بار پھرٹیم کی بجائے بھارتی فوج کو خدمات پیش کردیں
نئی دہلی : بھارتی کھلاڑی کرکٹ کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ ملکی فوج کے لیے بھی خدمات دینے لگے .ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی دھونی کئی بار فوج میں وقت گزار چکے ہیں.ایسے ایک واقعہ میں مہندرا سنگھ دھونی نے خود پر ہونے والی تنقید کے باوجود انٹرنیشنل کرکت سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا البتہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دستیابی ظاہر نہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
دھونے کے قریبی دوستوں کے مطابق سلیکٹرز کی جانب سے بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بارے میں سوچ بچار سے قبل ہی دھونی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ وہ ٹیم کو دو ماہ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
سابق کپتان بھارتی فوج کی رجمنٹ کو جوائن کریں گے اور اگلے دو ماہ تک اپنا بیشتر حصہ بھارتی فوج کے ساتھ گزاریں گے۔یاد رہے کہ دھونی بھارت فوج کے ایک مخصوص دستے میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سینئر عہدیدار کے مطابق دھونی اس وقت کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے البتہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی ہے کیونکہ وہ آئندہ دو ماہ پیرا ملٹری رجمنٹ کے ساتھ گزاریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دھونی بھارتی فوج کی مختلف رجمنٹوں میں خدمات دے چکے ہیں .یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ دھونی پاکستانی بارڈر کے ساتھ بھارتی فوج میں کچھ عرصہ رہ چکے ہیں.

پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی
پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے6.5 ملین ڈالرزکی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپرپی سی بی کو11.5ملین ڈالرزملناہیں، 6.5ملین ڈالرزپی سی بی کےاکاؤنٹ میں جمع ہوچکےہیں، 2017اور2018 کےآڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیرکی وجہ سےمعاملہ التواکاشکارہوا، آئی سی سی ہرسال ممبرمالک سےسالانہ پرافٹ ریونیوشیئرکرتاہے،
کرکٹ کی عالمی باڈی کی جانب سےدوسری قسط بھی جلدجاری کیے جانےکاامکان ہے.

باونڈری کی بنیاد جیتنے والے برطانوی کپتان نے اسے "غیر منصفانہ "قرار دے کر نئی بحث چھیڑ دی
لندن : میں باونڈری کی بنیاد پر فتح کو غیر منصفانہ سمجھتا ہوں ،یہ الفاظ ورلڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فاتح انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے ٹائم کو انٹریو کے دوران کہے ،یار ہے کہ ورلڈ کپ فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو مرتبہ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو متنازع قانون کی روشنی میں چیمپیئن قرار دے دیا گیا
14جولائی کو لارڈز میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میچ میں مقابلہ مقررہ اوورز میں ٹائی رہا جس کے بعد ون ڈے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا شائقین کرکٹ اس وقت دم بخود رہ گئے جب سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی ہو گیا اور انگلینڈ کو میچ میں زیادہ باؤنڈریز مانرے کی بنیاد پر چیمپیئن قرار دیا گیا۔
انگلینڈ کو اس انداز میں چیمپیئن قرار دیے جانے پر دنیا بھر کے سابق کرکٹرز اور ماہرین نے اس قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اپنی کرکٹ کمیٹی کو اس قانون کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
مورگن نے ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جب دونوں ٹیموں میں اتنا معمولی فرق ہو تو میرے خیال میں اس طرح سے فیصلہ کرنا منصفانہ نہیں، ہم میچ کے کسی بھی لمحے کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نتیجے میں میچ کا فیصلہ ہوا، یہ ایک انتہائی متوازن میچ تھا۔

نیٹ بال ورلڈ کپ: سنسنی خیز سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا
نیٹ بال ورلڈ کپ: سنسنی خیز سیمی فائنل میں آسٹریلیا جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا.
آسٹریلیا ٹیم کی کوچ لیسا الیگزینڈر نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے. ٹیم کی ہر کھلاڑی ایک مضبوط فائٹر ہے. پریشر میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرتی ہے جب کبھی ہمیں ضرورت ہوتی ہے.
ایونٹ کی فیورٹ ٹیم آسٹریلیا نے گزشتہ پانچوں میچز میں شاندار کھیل پیش کیا اور اب سیمی فائنل کے بعد فائنل میں جگہ بنائی.
واضح رہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ نیوزیلینڈ سے ہوگا. دونوں ٹیموں میں سے جو فاتح ہوگا فائنل میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گا.
https://www.bbc.com/sport/netball/49057223









