Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان میں‌ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی،پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں

    پاکستان میں‌ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی،پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں

    لاہور:پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈنے کوششیں شروع کردیں ہیں‌،اس سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے کی دعوت دے دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، سری لنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے تاہم پی سی بی سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ پاکستان میں کرانے کا خواہش مند ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہش مند ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب ملک میں سکیورٹی کی صورت حال یکسر مختلف ہے لہذا سری لنکن بورڈ اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھیج کر صورت حال کا جائزہ لے سکتا ہے۔یا درہےکہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ لاہور میں کھیلا گیا تو پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی 10 سال بعد واپسی ہوگی۔

  • استعفیٰ یا انکشافات،چیف سلیکٹر انضمام الحق کل پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے

    استعفیٰ یا انکشافات،چیف سلیکٹر انضمام الحق کل پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے

    لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچ اور سلیکٹرز پر تنقید نے کرکٹ میں نئی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کردیا ہے. اس سلسلے میں کل چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک اہم پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں .اس میں کیا اعلان کریں گےوقت ہی بتائے گا.

    ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ سلیکشن معاملات پر شریک رہنے اور پھر نجی دورے پر چیریٹی کیلئے فنڈز جمع کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو دوپہر ڈھائی بجے انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، اگر وہ خود استعفی دیتے ہیں تو ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں عہدہ چھوڑنے والے پہلے اہم اور طاقتور شخص ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ورلڈکپ کے ساتھ ہی قومی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے جبکہ پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے نئے لوگوں کا تقرر کرنا چاہتا ہے۔طلعت علی، گرانٹ فلاور، اظہر محمود اور انضمام الحق کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے.

    اس کے علاوہ 29 جولائی کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس سے قبل انضمام الحق اپنی پریس کانفرنس میں شکست کے اسباب پر بات کریں گے اور اپنے مستقبل کے بارے میں اعلان کریں گے۔

  • بھارت :ورلڈکپ میں ناکامی، کوہلی کی کپتانی دیگر کھلاڑیوں کے کیئریر کو خطرہ

    بھارت :ورلڈکپ میں ناکامی، کوہلی کی کپتانی دیگر کھلاڑیوں کے کیئریر کو خطرہ

    نئی دہلی:ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست نے کئی بھارتی کھلاڑیوں کو شکست خوردہ کردیا اوردوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ بھی غم میں ڈوبا ہوا ہے .اس ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ورلڈکپ میں ناکامی پربھارتی کرکٹ بورڈ نے پورے کوچنگ اسٹاف کوفارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئے کوچز کی تلاش کیلئے اشتہاربھی دے دیا گیا، ایک روزہ کرکٹ میں ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتانی دینے پربھی غورجاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈ مستقبل میں بہتر نتائج کیلئے ویرات کوہلی کو ٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی کی کپتانی تک محدود رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ان پربوجھ کوکم کیا جاسکے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کوہلی کے علاوہ اور بھی بہت سے کھلاڑیوں کے کیئریر کو خطرہ ہے.

  • ورلڈ کپ جیتنے پر بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز ‘نائٹ ہُڈ’ دیا جائے گا

    ورلڈ کپ جیتنے پر بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز ‘نائٹ ہُڈ’ دیا جائے گا

    لندن :برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ورلڈ کپ جیتنے پر برطانیہ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق ورلڈ چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار اد کرنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو انگلینڈ کے اعلیٰ ترین اعزاز ترین اعزازات میں سے ‘نائٹ ہڈ’ سے نوازا جائے گا۔

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں‌لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں بین اسٹوکس کی چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد ناقابل شکست 84رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ جوز بٹلر کے ہمراہ اہم شراکت قائم کی جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کی میچ میں واپسی ہوئی۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ فائنل میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو میچ میں زیادہ باؤنڈریز مارنے کی بنیاد پر ورلڈ چیمپیئن قرار دیا گیا۔بین اسٹوکس کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور اب انہیں انگلینڈ کے اہم ترین اعزازات میں سے ایک ‘نائٹ ہڈ’ سے نوازا جائے گا۔

    برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی جگہ انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم بننے کی ریس میں شامل جانسن اور ہنٹ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا اسٹوکس کو ‘نائٹ ہُڈ’ دیا جائے گا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔

    یاد رہے کہ یہ اعزاز کسی بھی فرد کو اس کی برطانیہ کے لیے شاندار خدمات پر بادشاہ یا ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیا جاتا ہے اور جس شخص کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے وہ اپنے نام کے ساتھ ‘سر’ لگا سکتا ہے۔

    بین اسٹوکس وصول کرنے والے انگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں کرکٹر ہوں گے۔اس سے قبل سابق عظیم انگلش اوپننگ بلے باز ایلسٹر کُک وہ آخری کھلاڑی تھے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

  • باغی پول میں بھی اکثریت نے انگلینڈ کو فاتح قرار دیا

    باغی پول میں بھی اکثریت نے انگلینڈ کو فاتح قرار دیا

    باغی پول کے اندر اپنی رائے پیش کرنے والوں کی اکثریت نے انگلینڈ کو فاتح قرار دیا تھا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق باغی پول کی اکژیت نے اپنی رائے میں انگلینڈ کو فاتح قرار دیا تھا .تقریبا53 فیصد نے انگلینڈ کی فاتح قرار دیا تھا جبکہ 43 فیصد نے نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دیا.

    واضح رہے کہ اس دفعہ کا ورلڈ کپ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز ہوا تھا جس میں آخر کار انگلینڈ ٹائٹل جیت کر چیمپئن بن گیا اور کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ اس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے

  • آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟ اہم خبر

    آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟ اہم خبر

    آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم اورکھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے.

    باغی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلےنمبر پر موجود ہے. بھارتی ٹیم دوسرے،نیوزی لینڈتیسرے،آسٹریلیاچوتھےاورجنوبی افریقاپانچویں نمبرپرہے، پاکستان ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹےنمبرپرموجود ہے،

    ٹاپ10بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلےنمبرپرہیں، قومی کرکٹربابراعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرےنمبرپرموجود ہیں، بولرزکی رینکنگ میں بھارتی بولرجسپریت بھمراپہلےنمبرپربراجمان ہیں، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولرز شامل نہیں، آل راؤنڈرمیں بنگلادیش کےشکیب الحسن پہلےاورپاکستان کےعمادوسیم چوتھےنمبرپرہیں،

  • ورلڈ کپ میں شکست، کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر کس کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    ورلڈ کپ میں شکست، کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر کس کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پہلے بھارتی ٹیم میں‌ دھڑے بندی اور اختلافات کی خبریں‌ آ رہی تھیں اب یہ کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے دھڑے کو لیڈ کرنے والے کھلاڑی روہت شرما کو کپتان بنایا جاسکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ‌ بورڈ‌ نے سیمی فائنل میں ناقص حکمت عملی کے سبب اہم میچ ہار کر ورلڈ کپ سےباہر ہونے پر ٹیم کی کپتانی تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور روہت شرما کے ہاتھ میں دیے جانے کا یہ اچھا وقت ہے کیونکہ وہ بہترین اوپنر، اچھے کھلاڑی اور ویرات کوہلی کے بہتر متبادل ثابت ہو سکتے ہیں.

    کہا جارہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو ٹیسٹ میں وہ بدستور کپتان رہیں گے. بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں گروہ بندی کی خبروں سے متعلق بھی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے. واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے میچ ہارنے پر کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • انٹرنیشنل ایمپائر سائمن ٹافل نے ورلڈ کپ فائنل میں فیلڈ ایمپائر کی بڑی غلطی پکڑ لی

    انٹرنیشنل ایمپائر سائمن ٹافل نے ورلڈ کپ فائنل میں فیلڈ ایمپائر کی بڑی غلطی پکڑ لی

    سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو غلط طور پر ایک اضافی رن دیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ‌ کپ کے فائنل میں آخری اوور کے دوران نیوزی لینڈ کی طرف سے فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی کی تھرو انگلینڈ کے بیٹسمین بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن کراس کر گئی تھی جبکہ اس دوران بین اسٹوکس اپنا دوسرا رن مکمل کرنے کے لیے بھاگ رہے تھے، اس پر فیلڈ امپائر دھرماسینا نے انگلش ٹیم کو 6 رنز دے دیے جو کہ انگلیںڈ کی فتح کا بنیادی سبب بنے،

    سائمن ٹافل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر کو یہاں انگلینڈ کو پانچ سکور دیے جانے چاہئیں تھے تاہم فیلڈ‌ایمپائر نے یہاں‌ بہت بڑی غلطی کی اور انگلینڈ کو چھ سکور دے دیے گئے. جب فیلڈر نے گیند پھینکی تو بیٹسمین نے اپنا دوسرا سکور مکمل نہیں کیا تھا یہی وہ غلطی تھی جس سے بین اسٹوکس کو سٹرائیک ملی. سائمن ٹائفن نے اپنی اس بات کو درست ثابت کرنے کیلئے ایم سی سی قوانین میں درج قانون کا حوالہ بھی دیا اور اسے ایک بڑی غلطی قرار دیا.

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے حالیہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل جیت لیا ہے. یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ورلڈ کپ کے چیمپئن ہونے کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا.

  • پلانک ورزش کے جادوئی اثرات

    پلانک ورزش کے جادوئی اثرات

    پلانک ایک جادوئی ورزش ہے جس کے اثرات انسانی جسم پر بہت زیادہ ہے یعنی کم وقت میں اپنا اثر دکھاتی ہے

    تفصیلات کے مطابق شروع سے سنتے آئے ہیں کہ ورزش نہایت اہم ہے اور یہ صحت کے لیے لازم ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہے . اگر آپ اپنی مصروف ترین مصروفیت میں سے 20 سے 30 منٹ بھی ورزش کر لیں تو آپ میں لازمی واضح مثبت اثر پڑے گا.

    پلانک ایک ایسی ورزش کا نام ہے جس کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ پر اس کا بہت جلدی اور مثبت اثر آتا ہے، دفاتر میں 8 سے 10 گھنٹے بیٹھنے والوں کے لیے یہ ایک جادوئی ورزش ہے، پلانک کے بے حد فوائد ہیں جن میں کمر کے درد کا ختم ہو جانا، کمر کے پٹھوں کا مضبوط ہونا، پیٹ سمیت اضافی وزن کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ برداشت بھی پیدا ہوتی ہے۔

    پلانک ایک محنت طلب ورزش ہے جس کے بہترین نتائج آپ کو دنوں میں ملتے ہیں، اسی لیے اسے چیلنج سمجھ کی بھی کیا جاتا ہے، پلانک نہ صرف آپ کے پیٹ کو دنوں میں کم کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی سارے جسم کو بے ڈھنگی شکل سے ایک مناسب شکل بھی دیتا ہے، پلانک کمر کے درد کے لیے موزوں ورزش ہے۔

    دفتر کے کام کاج بالخصوص صرف ایک جگہ ہی بیٹھ کر کام کرنے والے فرصت ملتے ہی خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ، ایسے لوگوں کا پلانک کو انجام دینے سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے اور دماغی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے جس سے انسان خود کو چوکنا، خوش اور ہلکا محسوس کرنے لگتا ہے

  • ورلڈ کپ فائنل، ایسا میچ پہلے کبھی نہیں‌ دیکھا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، وسیم اکرم

    ورلڈ کپ فائنل، ایسا میچ پہلے کبھی نہیں‌ دیکھا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، وسیم اکرم

    پاکستان کے سابق مایہ ناز باؤلر اور نامور کرکٹر وسیم اکرم نے ورلڈ کپ کے فائنل میں دونوں‌ ٹیموں‌ کے کھیل کی زبردست تعریف کی اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا میچ کبھی نہیں‌ دیکھا. انگلینڈ‌ کی ٹیم نے فائنل میں بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق قومی کرکٹ وسیم اکرم نے کہاکہ میچ کے آغاز میں انگلینڈ کی ٹیم سخت دباؤ‌ میں تھی اور اس کی چار وکٹیں 86 سکور پر گر گئی تھیں‌ تاہم بعد میں‌ انگلینڈ کی ٹیم نے بہت اچھے طریقے سے بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو دباؤ سے نکالا.

    وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ فائنل میچ میں‌ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اچھا کھیلی، میں‌ سمجھتا ہوں‌ کہ دونوں ٹیموں کو داد دینی چاہیے جس طرح‌ کا شاندار کھیل انہوں‌ نے پیش کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اچھا کھیلی ہے اور دوسری مرتبہ فائنل میں آئی ہے ۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ‌ نے ورلڈ‌کپ جیت لیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ورلڈ‌کپ کے فائنل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا ہے.