Baaghi TV

Category: کھیل

  • ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا….اہم خبر پڑھیے

    ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا….اہم خبر پڑھیے

    ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا.اس بارے انگلیڈ کو نیوزی لینڈ سے زیادہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے.1992کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایجبسٹن میں جمعرات کو انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دی، کپتان اوئن مورگن نے 39 گیندوں پر45 اور جو روٹ نے 46 گیندوں پر 49 رنز بنائے دونوں ناٹ آوٹ رہے۔

    مورگن اور روٹ نے تیسری وکٹ کی نا قابل شکست شراکت میں 79 رنز بنائے، انگلینڈ نے ہدف 107گیندوں پہلے دو وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا۔

    جمعرات کو ایجبسٹن میں بارش کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی اور جیسے ہی انگلش کپتان نے وننگ اسٹروک کھیلا تو بارش شروع ہو گئی لیکن اس وقت تک آسٹریلیا کا آٹھویں بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو چکا تھا۔

    انگلش بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 49 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر کر دیا اور کینگروز بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 7 آسٹریلوی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

    1996 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا، ہوم گراونڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔

  • کیوی فاسٹ باؤلر بولٹ نے  وسیم اکرم بار ے بڑی بات کہہ دی

    کیوی فاسٹ باؤلر بولٹ نے وسیم اکرم بار ے بڑی بات کہہ دی

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو اپنا ہمیشہ سے آئیڈل ہونے کا انکشاف کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو شکست سے دوچار کرنے والی کیوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نےایک انٹرویو میں کہا کہ وسیم اکرم جو کچھ گیند کے ساتھ کرتے تھے وہ قابل دید تھااور وہ میرے ہمیشہ سے آئیڈیل رہے.

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ وہ وسیم اکرم سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان میں زیادہ تر تماشائیوں کی حمایت گرین شرٹس کے ساتھ ہونے پر بولٹ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس دن کافی سردی تھی تاہم اس کے باوجود گراؤنڈ میں تماشائی خاصے پرجوش تھے۔

    بھارت کے خلاف میچ میں ٹاپ آرڈر کی وکٹیں لینے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین آغاز تھا۔

    بولٹ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم اچھی گیند بازی کریں تو ہماری گیندیں کسی کے لیے بھی مشکل کھڑی کرسکتی ہیں، ہماری گیند بازی سے ان کی بیٹنگ پر دباؤ پڑا۔

  • امپائر سے نا مناسب رویہ پر جیسن روئے پر 30 فیصد جرمانہ عائد

    امپائر سے نا مناسب رویہ پر جیسن روئے پر 30 فیصد جرمانہ عائد

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جیسن روئے نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امپائر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا جس کے نتیجے میں ان پر میچ کی فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے. کھیل کے دوران آؤٹ ہونے پر جیسن روئے نے امپائر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا تھا.

    جیسن روئے کے کیرئیر میں وہ دو بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر چکے ہیں.

    واضح رہے اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور فتح میں اپنا کردار ادا کیا لیکن آؤٹ ہونے پر غیر مناسب رویے کی وجہ سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ دینا ہوگا.

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019:اسٹارک نے تاریخ رقم کردی، میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019:اسٹارک نے تاریخ رقم کردی، میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    لندن ؛کرکٹ ورلڈکپ 2019 جہاں بہت سے کھلاڑیوں کے لیے اچھا نہیں رہا وہاں اس ورلڈ کپ میں بہت سے کھلاڑیوں کے لیے خوشی اور کامیابی کا سبب بھی بنا ہے . ایسے ہی آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور وہ کسی ایک ورلڈ کپ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

    کرکٹ کے گراونڈ سے آنے والی خبریوں کے مطابق انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز نے جونی بیئراسٹو کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔مچل اسٹارک نے بیئراسٹو کو آؤٹ کرکے ورلڈ 2019 میں اپنی وکٹوں کی تعداد 27 کر لی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق عظیم آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کے پاس تھا گیلن میک گرا نے 2007 ورلڈ کپ میں 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 71 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی میک گرا کے پاس ہی ہے

    اسٹارک اب تک ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 18 میچز میں 14.81 کی شاندار اوسط سے 49 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ ان کی نسبت میک گرا نے میک گرا نے 39میچ کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

    یاد رہے کہ مچل اسٹارک نے 2015 ورلڈ کپ میں بھی 22 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔اسٹارک نے اب تک صرف دو ورلڈ کپ 2015 اور 2019 میں شرکت کی ہے لیکن انہیں ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے ہر میچ میں وکٹ حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے

  • انگلینڈ نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    انگلینڈ نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی. انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ نے آسٹریلیا کا بلا چلنے نہ دیا اور 224 رنز کا ہدف آسانی سے عبور کر لیا.

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھا سکور نہ کر سکے. شروعات میں ہی آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی. سمتھ 85 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور پھر رن آؤٹ ہو گئے. ورلڈ کپ کی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل میں بھی بری طرح ہار گئی.

    راشد اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, آرچر نے 2 اور ووڈ نے 1 وکٹ لی. انگلینڈ کی حیران کن پرفارمینس نے آسٹریلیا کے چھکے چھڑا دیے اور 33 ویں اوور میں ہی ہدف عبور کر لیا.

    اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی لمبی اننگز کھیلی, روٹ نے 49 اور کپتان ایون مورگن نے 45 رنز بنائے.

    واضح رہے ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل نیوزیلینڈ نے فتح کیا اور فائنل میں ہے. اب 14 جولائی کو لورڈز میں ہونے والے فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا نیوزیلینڈ سے ہوگا.

  • بھارت کی سیمی فائنل میں‌ڈرامائی شکست، دو بھارتی شائقین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

    بھارت کی سیمی فائنل میں‌ڈرامائی شکست، دو بھارتی شائقین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

    نئی دہلی :بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں ہار کئی بھارتیوں کی زندگی کی ہار ثابت ہوئی .ہار سے دلبرداشتہ دو شائقین جان کی بازی ہار گئے.نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوا لیکن بھارت کی اس شکست بھارتیوں کی جان لے بیٹھی

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں بدھ کو میچ دیکھتے ہوئے ایک کرکٹ شائق اشوک پسوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اس سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔

    دوسری جانب ضلع ہوگلی کے رہائشی 33سالہ سری کانتہ میٹی کو میچ کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد دورہ پڑا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔یاد رہے کہ سیمی فائنل ہارنے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے

  • ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 224 رنز کا ہدف دیدیا

    ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 224 رنز کا ہدف دیدیا

    برمنگھم: ورلڈ کپ کادوسرا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جار ہا ہے. آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 224رنز کا ہدف دے دیا ہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ارون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کیا، تاہم دونوں اوپنر اس بار بڑی پارٹنر شپ بنانے میں ناکام رہے، دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر کپتان فنچ جوفرا آرچر کی ان سوئنگ بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بیٹسمین نے امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا جو ضائع گیا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم کو اس وقت اور نقصان اٹھانا پڑا جب تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر ڈیوڈ وارنر کرس ووکس کا نشانہ بن گئے، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 11 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ 14 کے مجموعی سکور پر ووکس نے ایک مرتبہ پھر شاندار گیند کرتے ہوئے پیٹر ہینڈز کومب کو بولڈ کر دیا۔ بیٹسمین صرف 4 رنز کی باری کھیل سکے۔

    سمتھ اور وکٹ کیپر الیکس کیری نے سکور کو محتاط انداز میں آگے بڑھایا اور شاندار 103 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، اس دوران وکٹ کیپر بیٹسمین کا آرچر کی گیند پر جبڑا ٹوٹ گیا تاہم پلیئر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے جبڑے کے ساتھ بیٹنگ کی۔

    برطانوی سپنرنے آل راؤنڈر مارکس سٹونز کو ایل بی ڈیبیو کر دیا۔ گلین میکسیویل نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا تاہم آرچر نے زبردست گیند کرتے ہوئے وکٹ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ کمنز بھی 6 رنز بنا کر سپنر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے۔ سٹیو سمتھ نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ 119 گیندوں پر 85 رنز کی باری کھیلی اور بٹلر کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کے ساتھ مل کر 51 رنزکی پارٹنر پش بنائی۔

    نویں وکٹ مچل سٹارک کی گری جو کرس ووکس کی گیند پر وکٹ کیپر جوز بٹلر کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 29 سکور بنائے۔ آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بہرنڈروف تھے جنہوں نے 1 رن بنایا۔ ووڈ نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 223 رنز بنا سکی۔ عادل راشد اور کرس ووکس نے تین تین شکار کیے، آرچر کے حصے میں دو وکٹیں آئی۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کےپہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے .کرکٹ ماہرین کا آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سیمی فائنل انگلینڈ جیت جائے.

  • آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. کپتان کہتے ہیں کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اور اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.

    اوپنر فنچ اور وارنر اچھا سکور کرنے کے لیے پر امید ہیں. اچھا ہدف دینے سے ہی انگلینڈ پہ پریشر آئے گا.

    انگلینڈ کے کپتان کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.اگر اوپنرز پہلے دس اوور تک وکٹ نہ دیں تو دوسری ٹیم پر پریشر آ جاتا ہے.
    آج کا میچ جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کو کڑی محنت کرنا ہوگی.

    واضح رہے نیوزیلینڈ بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے. اب جو ٹیم آج کا میچ جیتے گی فائنل میں نیوزیلینڈ کے ساتھ ٹاکرا کرے گی.

  • بہت جلد ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے، احسان مانی بول اٹھے

    بہت جلد ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے، احسان مانی بول اٹھے

    لاہور:کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی ،کھلاڑیوں کا مستقبل کیا ہوگا اس کے متعلق بہت جلد فیصلے کرنے والے ہیں ایک نجی ٹی وی سے انٹریو میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ‘ بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، میری اننگز تو اب شروع ہوئی ہے، نئی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔یاد ر ہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی احسانی مانی جلد بورڈ میں بڑی تبدیلیاں کریں گے۔

    کپتان سرفراز کی کپتانی سے متعلق احسان مانی کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو ورلڈکپ میں کچھ ہی ماہ باقی تھے اور اسی وجہ سے ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سال کے دوران قومی ٹیم کی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک باقاعدہ طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔

    احسان مانی نے کہا کہ مکی آرتھر نے بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ سے قبل اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا۔ایک سوال کے بارے میں جس میں کہا گیا کہ سرفراز احمد نے بھی کپتانی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو اس پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ سے قبل اس معاملے پر بھی کچھ کہنا نامناسب ہوگی۔

    ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ اس میں بہت اگر مگر ہے، تاہم اس کا جائزہ لینے کا موزوں فورم کرکٹ کمیٹی ہی ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ کی اہلیت سے متعلق کافی سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ بورڈ پر سخت تنقید کی گئی تھی .جس کے بعد کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے اہم فیصلے کرنے کا اعلان کیا ہے.

  • نہ دنیا ختم ہوئی نہ ہم برباد ہو گئے ہیں، شائقین کی شدت پسندی درست نہیں، ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس

    نہ دنیا ختم ہوئی نہ ہم برباد ہو گئے ہیں، شائقین کی شدت پسندی درست نہیں، ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ نہ دنیا ختم ہو ئی ہے اور نہ ہم برباد ہوگئے ہیں. بھارتی شائقین کو جذباتی ہونے کی بجائے اپنا کرکٹ کلچر تبدیل کرنا ہو گا. جیت پر تو بہت خوش ہوتے ہیں لیکن ایک ہار پر کھلاڑیوں‌ پر سخت تنقید شروع کر دی جاتی ہے، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ بری طرح شکست کھانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہاکہ بھارتی عوام کی طرح میں‌ بھی شکست پر دکھی ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب آج کے سیمی فائنل جیسے کسی بڑے میچ میں 6 رنز پر 3 وکٹ گرجائیں تو پھر واپسی مشکل ہوجاتی ہے. دھونی اور رویندر جڈیجا نے بہترین بیٹنگ کی، آخری 4 اوورز میں ہمیں جیت کی توقع تھی لیکن نیوزی لینڈ نے چھوٹے اسکور کے باوجود کمال بولنگ کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ذہنی طور پر مضبوط تھی اور انہوں نے اپنے اعصاب کو کنٹرول میں رکھا، میں نے جڈیجا کی اس سے بہترین اننگز کبھی نہیں دیکھی۔

    ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کی باؤلنگ کی بہت تعریف کی اور کہا کہ انہوں‌ اچھی باؤلنگ کے ذریعہ ہم پر بہت دباؤ رکھا. اب ہمارے لوگوں کو اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہوگا، کسی بھی کام میں شدت پسندی درست نہیں ہے. ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ 2015 اور 2019 کے فائنل میں فرق ہے، بولٹ اور ہینری کی بولنگ نے ہمیں جیت دلوائی، پچ مشکل تھی اور ہمیں اندازہ تھا کہ جیت کیلئے ہمیں وکٹیں لینی ہیں۔

    واضح‌ رہے کہ انڈیا کی ٹیم کی شکست کے بعد کوہلی پر سخت تنقید کی جارہی ہے. ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑی جو کل تک ہیرو قرار دیے جارہے تھے آج سبھی کو زیرو کہا جارہا ہے. بھارتی میڈیا دھونی کی طرح ویرات کوہلی کے بھی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے.

    ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبار لگانے والے ویرات کوہلی صرف ایک سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے. کہا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی کا بلا بڑے میچوں‌ میں‌ کبھی نہیں‌ چلتا جس سے بلے باز کی قلعی کھل جاتی ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبارلگانے والے وراٹ کوہلی صرف ایک رن پرآوٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی اس عالمی کپ سے پہلے سال 2015 اور2011 میں ہوئے عالمی کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ اب تک پانچ ناک آوٹ مقابلے کھیل چکے ہیں، لیکن ان کے اعدادوشمارحیران کرنے والے ہیں۔ ان پانچ ناک آوٹ میچ کی اننگ میں کوہلی نے 14.40 کی اوسط سے صرف 72 رن بنائے ہیں۔