Baaghi TV

Category: کھیل

  • شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں‌

    شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں‌

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھتے ہوئے پاکستان کیلئے خدمات انجام دینے پر سراہا ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہرکہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اورعاجزی کے ساتھ جاری رکھیں۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کے لیے مجھے اورازہان کو آپ پر فخر ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔

    شعیب ملک نے ورلڈ کپ کے موقع پر جون میں‌ ہی اس اہم ایونٹ کے اختتام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا. بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جانےو الا میچ ان کا ون ڈے کرکٹ کا آخری میچ تھا. اپنی ریٹائرمنٹ پر انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں‌ کا شکریہ ادا کیا تاہم اس صورتحال پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر جذباتی پیغام تحریر کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا.

    واضح‌ رہے کہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئر سے مطمئن ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کی طرف توجہ دیں‌ گے. شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر بعض‌ ساتھی کھلاڑی بھی افسردہ نظر آئے.

  • ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کی وطن واپسی شروع، سرفراز احمد کراچی پہنچ گئے

    ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کی وطن واپسی شروع، سرفراز احمد کراچی پہنچ گئے

    ورلڈ کپ میں‌ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ رہے ہیں. قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اورمحمد حسنین کراچی پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی ٹولیوں کی شکل میں وطن واپسی ہو گی. شعیب ملک، محمدعامر،وہاب ریاض اورمحمد حفیظ کچھ دن لندن میں اپنی فیملیز کے ساتھ قیام کریں گے اور پھر پاکستان واپس آئیں گے.

    قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق،بابراعظم اورآصف علی لاہورپہنچ گئے ہیں. اسی طرح‌ دوسرے کھلاڑی بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں‌ گے. پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین مایوس نظر آتے ہیں .

  • ورلڈ کپ 2019 بھارتی بلے باز روہت شرما نے5 سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    ورلڈ کپ 2019 بھارتی بلے باز روہت شرما نے5 سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    لندن :عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے باز روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی بلے باز نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی کپ میں عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھا اور شاندار سنچری اسکور کی۔

    روہت شرما کی ورلڈ کپ 2019 میں پانچویں سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسی بھی ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے قبل کسی ایک ورلڈ کپ ایونٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ عظیم سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 2015 ورلڈ کپ میں 4 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    بھارتی بلے بازروہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 122، پاکستان کے خلاف 140، انگلینڈ کے خلاف 102 اور بنگلہ دیش کے خلاف 104رنز کی اننگز کھیلی۔آج روہت شرما نے 94 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 103رنز کی اننگز کھیلی۔کرکٹ کی تاریخ میں صرف دو کھلاڑی ہیں جنہیں کسی ایک سیریز یا ٹورنامنٹ میں 5 سنچریاں بنانے کا حق رکھتے ہیں۔

  • لندن :جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو فتح کے لیے 326رنز کا ہدف

    لندن :جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو فتح کے لیے 326رنز کا ہدف

    لندن :مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا جنوبی افریقہ نےپہلے کھیلتے ہوئے فاف ڈیو پلیسی اور وین ڈر دوسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں فتح کے لیے 326رنز کا ہدف دیا ہے۔اوپنرز ایڈن مرکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اپنی ٹیم کو 79رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد مرکرم کی 34رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

    کوئنٹن ڈی کوک نے کپتان ڈیو پلیسی کے ہمراہ اسکور کو 114 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر وہ نیتھن لایون کی دوسری وکٹ بن گئے۔کوئنٹن ڈی کوک نے نے 95 رنز بنائے۔اپنی نصف سنچری مکمل کی.اس کے بعد ڈیو پلیسی کا ساتھ دینے وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 151 رنز کی شراکت قائم کی۔ڈیو پلیسی نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد وہ بہرن ڈورف کو وکٹ دے بیٹھے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

    جنوبی افریقہ کی طرف سے دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی جس کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 325رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ڈوسن اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہوئے،

  • لندن:سری لنکا کا بھارت کو 265 رنز کا ہدف ،ینجلو میتھیوز کی شاندار سنچری

    لندن:سری لنکا کا بھارت کو 265 رنز کا ہدف ،ینجلو میتھیوز کی شاندار سنچری

    لندن :بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کی پہلی انگز کھیلی جا چکی ہے اس میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیتنے کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا ہے .سری لنکا کی طرف سے ینجلو میتھیوز نے سنچری سکور کی .لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔ سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو 55 رنز پر ان کے ابتدائی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

    لیڈز میں‌بھارت اور سری لنکا کے درمیان میں جسپریت بمراہ نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے سری لنکن اوپنرز کو چلتا کردیا جس کے بعد پانڈیا نے آشکا فرنینڈو اور رویندرا جدیجا نے کوشل مینڈس کو چلتا کی۔اس موقع پر ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کا ساتھ دینے لہیرو تھری مانے آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 124رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔

    سری لنکا کےدونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریوں مکمل کیں جس کے بعد تھری مانے 53رنز کی اننگز کھیل کر کلدیپ یادو کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے میتھیوز نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور دھننجیا ڈی سلوا کے ہمراہ 74رنز کی اہم شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔میتھیوز 2 چھکوں اور 10 چوکوں سے مزین 113رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد بمراہ کی تیسری وکٹ بنے

    آخری اوورز میں سری لنکن بلے باز زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہ کر سکے اور سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 29، دمتھ کرونارتنے 10، کوشل پریرا 18 اور آوشکا فرنینڈو 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

  • پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے وطن واپس روانہ ہو گی

    پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے وطن واپس روانہ ہو گی

    ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آج کچھ دیر بعد واطن واپسی کیلئے ہیتھرو ایئر پورٹ لندن سے دبئی روانہ ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ اورشعیب ملک ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہورہے بلکہ وہ چند دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں ہی رکیں گے جبکہ دوسرے تمام کرکٹرز ہفتے ّاور اتوارکی درمیانی شب لاہور ،کراچی اور دوسرے شہروں میں پہنچیں گے۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر ضروری کام نبٹانے کے لیے جوہانسبرگ کی آڑان بھریں گے۔ ٹیم مینجر طلعت علی اور بولنگ کوچ اظہر محمود بھی لندن میں ہی قیام کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کے د وسرے تمام ارکان لاہور پہنچ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی نے اگرچہ ورلڈ کپ کا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت لیا تاہم کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں‌ کر سکی اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج واپس آرہی ہے.

  • پہنچ گئے سیمی فائنل میں !لے لو اب کپ!میجر سوریندرا کے پاکستانی ٹیم کو طعنے:ایسی گھٹیا سوچ پر افسوس ہی ہو سکتا ہے .جنرل آصف غفور

    پہنچ گئے سیمی فائنل میں !لے لو اب کپ!میجر سوریندرا کے پاکستانی ٹیم کو طعنے:ایسی گھٹیا سوچ پر افسوس ہی ہو سکتا ہے .جنرل آصف غفور

    نئی دہلی/ ‌اسلام‌آباد:بھارت کو ابھی تک 27 فروری والے دن 2 بھارتی جیٹ طیاروں کی تباہی اور ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کا دکھ ستائے ہوئے ہے اور اسی دکھ پر بھارتی اعلی فوجی حکام بھی ماتم کرتےدکھائی دے رہے ہیں. اس کی تازہ مثال ورلڈ کپ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں نہ پنچنا ہے .پاکستان کے سیمی فائنل نہ کھیلنے کی جتنی خوشی بھارت کو ہورہی ہے اور کسی کو نہیں ہوئی.

    اس عناداور فکری دہشت گردی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جب پاکستان بنگلہ دیش سے میچ جیتنے کے باوجود سیمی فائنل کھیلنے سے محروم رہ گیا تو ٹویٹر اکاونٹ پر میجر سوریندرا پونیا نے غیر سفارتی زبان استعمال کرتے ہوئے یہ ٹویٹ کی کہ "مبارک ہو پاکستان ورلڈ کپ میں 5 ویں پوزیشن حاصل کرسکا ،وہ میجر سوریندرا پونیا پھرپاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہمارا ہیرو ونگ کمانڈر ابھی نندن میجر جنرل آصف غفور کے دفتر میں تمہارے لیے ایک کپ چھوڑ آیا تھا جا کے وہاں سے اٹھا لواور خوشیاں مناو

    بھارتی فوج کے مذکورہ میجر سوریندرا پونیا کے اس غیر سفارتی ٹویٹرپیغام کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنےونگ کمانڈر ابھی نندن کی پاکستان میں گرفتاری کی یادوں پر مشتمل جوابی پیغامات بھیجے ہیں

    میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کی پاکستان کے خلاف نفرت آمیز سوچ اور فکرکا کچھ اس طرح جواب دیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ ورلڈکپ 2019 کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں ہم ایسی گٹھیا سوچ کے مالک نہیں اور نہ ہی کھیل اور تفریخ کو اس قسم کی گھٹیا چیزوں سے جوڑتے ہیں. خاص ایشوز سے اور باہمی تنازعات سے ہم اس قدروں کو نہیں جوڑتے میجر سوریندرا پونیا جی .

    الحمد للہ ہم بڑے دل رکھتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں.اگر کوئی شک ہے تو جاو اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن سے ہی پوچھ لیں،سچ پوچھیں تو تم میں تو کوئی اخلاق نام کی کوئی چیز ہی نہیں ،اخلاقی قدر کی گراوٹ کیا ہوتی ہے وہ تم نے انگلینڈ سے میچ کے دوران دکھا دی .بس میں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتا .خودہی اپنا خیال کرلو

    آخر میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی میجر سوریندرا پونیا کے جواب میں یہ پیغام دیتے ہیں کہ جناب جس کپ کی آپ بات کرتے ہیں وہ کپ اور ہمارے پاس آپ کا میگ 21 جیٹ طیارہ بھی ہے .میجر آصف غفور مزید کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے.میجر سوریندرا جی "آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ‘ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی’

  • پاکستان آوٹ:بنگلہ دیش کو94 رنز سے شکست ،جیت کسی کام نہ آسکی ،پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے،کرکٹ کے میدان سے میٹھی اور کڑوی خبریں

    پاکستان آوٹ:بنگلہ دیش کو94 رنز سے شکست ،جیت کسی کام نہ آسکی ،پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے،کرکٹ کے میدان سے میٹھی اور کڑوی خبریں

    لندن: بنگلادیش کی ٹیم 45 اوور زمیں 221 رنز پرڈھیر ہوگئی.بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہراکر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دل ٹھنڈا نہ ہوسکا ،سیمی فائنل نہ پہنچنے کا دکھ اگلے ورلڈکپ تک رہے گا .سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے دکھ نے کئی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے بھی دور کردیا اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی بھی اس موقع پر کرکٹ کو خداحافظ کہہ گئے،بنگلہ دیش سے جیت کی خوشی اور سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کے دکھ جہاں قومی ٹیم سخت پریشان ہے وہاں قوم بھی اس صدمے میں اپنے کھلاڑیوں کے دکھ میں‌برابر کی شریک ہے،

    پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اس وقت بہتر ہوئی جب ان کی جیت کسی کام کی نہ رہی ،بنگلہ دیش کی ٹیم 45 اورز میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں

    پاکستان کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے پرشاہین آفریدی نے مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا .شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی کہ بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور یہ اعزاز میرے لیے ،میرے خاندان اور میرے ہم وطنوں کے لیے ایک تحفہ ہے یاد رہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں 5یا زائد وکٹیں لینے والےکم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

    بابراعظم نے 96 رنزبنائے.امام الحق نے 100 رنزکی اننگزکھیلی لیکن اس کے باوجود سیمی فائنل نہ پہنچے کا دکھ ان کو ضرور رہے گا،بنگلہ دیش کی طرف سے .بنگلادیش کےشکیب الحسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے.بنگلادیش کے مستفیض الرحمان نےبھی 5وکٹیں حاصل کیں.پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 2 ، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

  • ورلڈکپ2019:پاکستان مقابلہ بنگلہ دیش ،امام الحق سنچری بناتے ہی آوٹ ہوگئے

    ورلڈکپ2019:پاکستان مقابلہ بنگلہ دیش ،امام الحق سنچری بناتے ہی آوٹ ہوگئے

    لندن :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھی تک 42ویں اوورمیں پاکستان کے امام الحق 100 رنز بناتے ہی آوٹ ہو کر واپس پویلین پہنچ گئے.بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ246 پر گر گئ.حفیظ 27 رنزبنانے کے بعد شکیب کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے.

    43ویں اوور میں پاکستان کے چار کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں.پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں‌پہنچنے کے لیے بہت زیادہ سکورکی ضرورت ہے. پاکستانی ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ بنگلہ دیش کو بڑا ہدف دیں. یاد رہے کہ اگر پاکستان بڑے مارجن سے نہ جیت پایا تو پھر یہ جیت کسی کام نہیں آئے گی اور پاکستان ٹیم کو اپنے وطن جلدی واپس آنا پڑ سکتا ہے.

  • پاکستان نے 150رنز بنا لیے بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ جاری

    پاکستان نے 150رنز بنا لیے بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ جاری

    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 29 ویں اوور میں 150رنز مکمل ہوگئے ہیں.بابر اعظم شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 پر ناٹ آوٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 29 ویں اوور میں 150رنز مکمل ہوگئے ہیں.بابر اعظم شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 پر ناٹ آوٹ
    گرین شٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان اور امام الحق قومی ٹیم کو کوئی بڑا آغاز فراہم نہیں کرسکے اور 23 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی اور اوپنر فخر زمان 31 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    آج کے میچ کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا ہے، تاہم ممکنہ طور پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے شعیب ملک کو آخری گروپ میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    ہاد رہے کہ عالمی کپ 2019 میں شعیب ملک ابتدائی میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے، جس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کرکے حارث سہیل کو شامل کیا گیا تھا۔