Baaghi TV

Category: کھیل

  • ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پرجنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات

    ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پرجنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات

    ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اہم کھلاڑی پر متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات عائد کیے ہیں،یریبین کے اسپورٹس میکس ٹی وی کی ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق اس کرکٹر کا تعلق گیانا سے ہے اور موجودہ قومی ٹیم کا حصہ ہے، تاہم 11 خواتین کی جانب سے الزامات کے باوجود اب تک کرکٹر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ کھلاڑی جنوری 2024 میں برسبین میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی ٹیم کا بھی حصہ تھا اور وطن واپس پہنچنے پر مذکورہ کھلاڑی کا شاندار استقبال کیا گیا تھا میں نے کم از کم 11 خواتین کے بیانات سنے ہیں، جن میں سے ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے، جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ اس کھلاڑی نے جنسی زیادتی، ریپ یا ناپسندیدہ جنسی حرکات کیں۔

    سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم

    اسپورٹس میکس ٹی وی نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سے اس بارے میں رابطہ کیا کہ آیا وہ اس معاملے سے واقف ہیں، کیا کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور کیا حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اس پر کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر کشور شالو نے کہا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کو ان حالات کا علم نہیں، لہٰذا اس وقت ہم کوئی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، وکیل نائیجل ہیوز کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین نے ابھی تک کھلاڑی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا، آسٹریلیا کے دورے کے بعد جب کھلاڑی واپس گیانا آیا تو اس کے خلاف باتیں بھی دب گئی تھیں۔

    سوات میں سیاحوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دینے کا ذمہ دار کون ہے؟حافظ خالد نیک

  • بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

    بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دی، ذرائع کے مطابق نجم الحسن ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔

    نجم الحسن کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، ٹیم کی بہتری کے لئے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے میرے خیال میں تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتانوں کا فیصلہ سمجھداری نہیں،تین مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے مشکل ہوگا۔

  • جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم کا کونسا نمبر؟

    جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم کا کونسا نمبر؟

    ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کردی۔

    جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود ہیں ارشد ندیم کی 1370 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے، انہوں نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی،بھارت کے نیرج چوپڑا نے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر سے پہلی پوزیشن چھین لی اور نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں،گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجو ہیں۔

    اداکارہ شیفالی کی اچانک موت،رہائشی سوسائٹی کے گارڈ کا بیان سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ بہتر نہ ہوئی، اس کے علاوہ ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل ارشد ندیم نے 2 سے 3 ایونٹس میں شرکت کرنا ہے، رواں برس ارشد کے رینکنگ پوائنٹس سے بہتری کی امید ہے۔

    سانحہ سوات روکا جا سکتا تھا، لیکن نااہلی اور غفلت نے قیمتی جانیں لے لیں، عظمیٰ بخاری

  • وزیراعظم سےویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات

    وزیراعظم سےویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثناء میر کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی،وزیراعظم نے ثناء میر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کے طور پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ،امید ہے آپ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی،حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے،کرکٹ سمیت کھیل کے ہر میدان میں مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے

    ثناء میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں،ثناء میر نے پاکستان میں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز دیں اور کہا کہ امید ہے کہ حکومت پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور خصوصاً خواتین کی کرکٹ کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی

  • رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    سعودی عرب کے معروف فٹبال کلب النصر نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ دو سالہ معاہدے کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت وہ 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔

    النصر کلب کی انتظامیہ کے مطابق، رونالڈو کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے میں توسیع کر دی گئی ہے، اور وہ آئندہ دو سال مزید ٹیم کا حصہ بنے رہیں گے۔اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ "ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے، آئیں ایک ساتھ مل کر تاریخ رقم کریں۔”

    واضح رہے کہ رونالڈو نے 2022 میں النصر کلب کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جو اب مزید دو سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

    پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

    ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

  • سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم

    سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم

    کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے دو پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عثمان طارق کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا، جس کے بعد اداکار کو بھارت میں انتہاپسندوں کی تنقید اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر، جو اس سے قبل سی پی ایل کے چار سیزن کھیل چکے ہیں، اب پہلی بار شاہ رخ خان کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ عامر نے اب تک سی پی ایل میں 39 میچز میں 51 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔دوسری جانب، نوجوان پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور 10 وکٹیں حاصل کر کے خود کو منوایا۔

    تاہم، شاہ رخ خان کے اس فیصلے پر بھارت میں ہندو انتہاپسند حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی بھارتی صارفین اور کچھ سیاسی شخصیات نے پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر نہ صرف تنقید کی بلکہ شاہ رخ خان کو دھمکیاں بھی دی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف ایک منظم آن لائن مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، جس میں ان سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز سی پی ایل کی معروف فرنچائز ہے جو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ملکیت میں ہے، اور دنیا بھر کے اسٹار کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔

    پینٹاگون کی رپورٹ سے ٹرمپ کو دھچکا، ایرانی تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ غلط قرار

    بلوچستان اسمبلی سے 896 ارب روپے کا بجٹ منظور، بڑی اسکیموں کا اعلان

    گنڈاپور نےصوابدیدی فنڈز 5 کروڑ کی بجائے 50 کروڑ خرچ کر دیے،تحائف و تفریح پر 11 کروڑ خرچ

    سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا

    عید پر غیر حاضری: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط

  • ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں کو 82 لاکھ کے کیش انعامات، 22 فیڈریشنز کو کروڑوں کی گرانٹس جاری

    ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں کو 82 لاکھ کے کیش انعامات، 22 فیڈریشنز کو کروڑوں کی گرانٹس جاری

    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹس فیڈریشنز کی حوصلہ افزائی کے لیے کیش انعامات اور گرانٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی، جس میں مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    تقریب کے دوران پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والے 36 کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 82 لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ 22 اسپورٹس فیڈریشنز کو 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر 20 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا، جبکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو 1 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی۔

    فیڈریشنز کو جاری کی گئی دیگر گرانٹس درج ذیل ہیں:

    الپائن کلب: 21 لاکھ

    پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن: 11 لاکھ

    باڈی بلڈنگ فیڈریشن: 25 لاکھ

    ہینڈ بال فیڈریشن: 50 لاکھ

    جوڈو فیڈریشن: 10 لاکھ

    جوجٹسو فیڈریشن: 20 لاکھ

    کراٹے فیڈریشن: 30 لاکھ

    کبڈی فیڈریشن: 30 لاکھ

    تائیکوانڈو فیڈریشن: 11 لاکھ

    نیشنل رائفل ایسوسی ایشن: 20 لاکھ سالانہ + 50 لاکھ خصوصی گرانٹ

    پاکستان رگبی یونین: 11 لاکھ

    ونٹر اسپورٹس فیڈریشن: 20 لاکھ

    اسکواش فیڈریشن: 50 لاکھ

    سوئمنگ فیڈریشن: 22.5 لاکھ

    ٹیبل ٹینس فیڈریشن: 22.5 لاکھ

    ٹینس فیڈریشن: 10 لاکھ

    ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن: 25 لاکھ

    والی بال فیڈریشن: 50 لاکھ

    ریسلنگ فیڈریشن: 30 لاکھ

    ووشو فیڈریشن: 10 لاکھ

    اس موقع پر حکام نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں اور کھیلوں کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ پاکستان کھیلوں کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔

    12 دن بعد بیت المقدس میں مقدس مقامات دوبارہ کھل گئے، عبادات بحال

    شہادت کی افواہ، ایرانی جنرل تہران میں جشن میں شریک، ویڈیو وائرل

    ڈیرہ غازی خان: محرم سیکیورٹی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

    24 گھنٹوں میں ً74 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی

  • بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا  بدترین ریکارڈ

    بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا بدترین ریکارڈ

    باغی ٹی وی: بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، پانچ سنچریوں کے باوجود وہ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار ہو گئی۔

    5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت وہ پہلی ٹیم بن گئی جس نے کسی ایک ٹیسٹ میں پانچ سنچریاں بنانے کے باوجود میچ ہارا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 1929 میں آسٹریلیا کے پاس تھا، جو چار سنچریوں کے باوجود ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی۔

    بھارتی بلے باز رشبھ پنت نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں، پہلی اننگز میں 134 اور دوسری اننگز میں 118 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان شبمن گل نے 147، یشاسوی جیسوال نے 101 اور کے ایل راہول نے 137 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت نے پہلی اننگز میں تین سنچریوں کی مدد سے 471 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 465 رنز بنا کر صرف 6 رنز کی برتری دی۔

    بھارت نے دوسری اننگز میں دو سنچریوں کے باوجود 364 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا، جو انگلش ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    انگلینڈ کی طرف سے بین ڈکٹ نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، زک کرولی نے 65، جو روٹ نے 53 اور جیمی اسمتھ نے ناقابلِ شکست 44 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی تاریخی جیت نے بھارتی بیٹنگ کارکردگی کو گہنا دیا۔

    نئی دہلی میں فلسطین حامی تنظیموں کا احتجاج، اسرائیلی مظالم اور مودی حکومت پر شدید تنقید

    ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم، غلط خبریں نشر کرنے کا الزام

    وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

    وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، کامیاب سفارتی دوروں پر وفد کو خراج تحسین

  • شاہ رخ کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

    شاہ رخ کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی نامور فرینچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے 2 پاکستانی پلیئرز سے ساتھ معاہدہ کیا ہے سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹی کے آر سے معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں-

    محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،جبکہ عثمان طارق نے پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں لیں،یہ عثمان طارق کا سی پی ایل میں ڈیبیو ہوگا-

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں اس کے علاوہ بھی وہ دنیا کی کئی کرکٹ فرنچائز کی ملکیت رکھتے ہیں-

    امریکی فوجی اڈوں پر حملہ:قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرا دی

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرا دی

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرا دی

    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ظہرانے کی دعوت ٹھکرا دی۔

    اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے سفر کے 5600 روپے ادا کیے جس پر عماد شکیل نے شکریہ کے ساتھ دعوت مسترد کردی کہا کہ اتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں، کپتان نے رقم ناکافی ہونے کا کہہ کر ایونٹ سے باہر ہونے کا انتخاب کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ظہرانے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جن میں سفیان خان، رانا وحید ،عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ظہرانے کے لیے دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6-2 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے امکانات ہیں، اسپارکو

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں