Baaghi TV

Category: کھیل

  • معروف باکسر عامر خان کا بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر ٹویٹ

    معروف باکسر عامر خان کا بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر ٹویٹ

    بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر پاکستانی باکسر عامر خان نے ٹویٹ کیا کہ آج بھارت نے پاکستان کو شکست دی ہے اور اس کا بدلہ میں آنے والی 12 جولائی کو سعودی عرب میں ہونے والی فائٹ میں نیراج گویت کو ہرا کر لوں گا.

    بھارت کے خلاف میچ ہارنے سے قوم بہت افسردہ ہوئی اور اسی لیے عامر خان نے قوم کو حوصلہ دینے کے لیے کہا کہ کرکٹ میچ بھارت نے جیتا ہے اور انشا اللہ باکسنگ فائٹ پاکستان جیتے گا.

    معروف باکسر عامر خان پاکستان کا فخر ہیں. وہ اب تک 38 فائٹس لڑ چکے ہیں اور 33 میں فاتح رہے. اولمپکس 2004 میں سلور میڈل بھی جیت چکے ہیں اور کئی ٹائٹلز بھی اپنے نام کر چکے ہیں.

  • شعیب ملک کی وڈیوبارے پی سی بی کی وضاحت آگئی

    شعیب ملک کی وڈیوبارے پی سی بی کی وضاحت آگئی

    شیعب ملک اور اس کی فیملی کے ساتھ گردش کرتی ویڈیو میچ سے دو دن پہلے کی ،شعیب اجازت سے باہر گئے پی سی بی کی وضاحت آگئی،
    تفصیلات کے مطابق :شیعب ملک اور اس کی فیملی کے ساتھ گردش کرتی ویڈیو میچ سے دو دن پہلے کی ،شعیب اجازت سے باہر گئے پی سی بی کی وضاحت آگئی،ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑی میچ کی رات ہوٹل میں ہی موجود تھے اور کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے، ورلڈکپ کے بعد کپتان، سلیکٹرز اور کوچزکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔

    پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی میچ سے قبل رات بھر آوارہ گردی، کیفے میں شیشہ پیتے رہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل
    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے کرکٹ‌ میچ میں‌ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اس کے پانچ کھلاڑی 137 رنز پر آؤٹ ہو گئے. کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ رکا تاہم دوبارہ شروع ہو گیا اور پاکستان شکست سے دوچار ہو گیا. پاکستان کا ایک کھلاڑی صرف 13 سکور پر آؤٹ ہو گیا. آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی امام الحق تھے. بھارت نے پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت کے پچاس اوور کے اختتام پر پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے . محمد عامر نے دس اوور میں سینتالیس سکور دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے. میچ کے دوران کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تاہم بارش رکنے پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا گیا. بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.

  • ثانیہ مرزا کا جوابی ٹویٹ

    ثانیہ مرزا کا جوابی ٹویٹ

    ثانیہ مرزا نے اپنی ویڈیو لیک ہونے پر جوابی ٹویٹ کیا کہ جو ویڈیو آپ نے بنا پوچھے بنائ اور کسی کی پرائیوسی کا احترام بھی نہیں کیا جبکہ ہمارے ساتھ ہمارہ بچہ بھی تھا.

    بنا اجازت کے ویڈیو بنائ اور ایسی کم معیاری والی حرکت کی. وہ آؤٹنگ صرف ڈنر کرنے کے لیے تھی اور کھانا کھانے کی اجازت تو ہوتی ہی ہے اگر میچ ہار جائیں. ثانیہ مرزا نے مزید مذاق اڑاتے ہوۓ کہا یہ بہت ہی بے وقوفی والی حرکت تھی. اگلی بار ٹرول کرنے کے لیے کوئ اچھا ثبوت ڈھونڈیں.

    شعیب ملک کی پرفارمنس پورے ٹورنامنٹ میں خراب رہی. سینیئرز کے شعیب ملک کو بھارت کے خلاف نہ کھلانے کے مشورے کے باوجود بھی کپتان سرفراز احمد نے انہیں ٹیم میں رکھا. ورلڈ کپ میں 6 بار بھارت سے ہار کر اس بار بھی اپنی روایت پر قائم رہے اور شائقین کرکٹ کے ساتھ پوری قوم کو افسردہ کیا.

    میچ ہارنے کے بعد باہر ڈنر کرنے گئے تو ایک آدمی نے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی اور کہا کہ میچ ہرا کر خود آؤٹنگ پرآ ۓ ہوۓ ہیں. اس بات کے جواب میں ثانیہ مرزا نے جوابی ٹویٹ کیا.

  • بہت ہو گیا، چیئرمین پی سی بی،چیف سلیکٹراستعفیٰ دیں، اہم خبر

    بہت ہو گیا، چیئرمین پی سی بی،چیف سلیکٹراستعفیٰ دیں، اہم خبر

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پراعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے

    پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی میچ سے قبل رات بھر آوارہ گردی، کیفے میں شیشہ پیتے رہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ‌ کپ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ناقص کارکردگی پر مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی،چیف سلیکٹرسمیت ذمہ داران کےاستعفےکامطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کےہاتھوں شکست پرپوری قوم میں غم وغصہ پایاجاتاہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم نےورلڈکپ میں بری کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے،ورلڈکپ کےلیےپی سی بی نہ توپلاننگ کی اورنہ ہی قوم کوبہترین کھلاڑی دےسکے، متن میں مزید کہا گیا کہ بھارت سے شکست پرشائقین کرکٹ میں انتہائی مایوسی پائی جارہی ہے ،کھلاڑیوں کےحوالے سے وزیراعظم بھی انھیں ریلو کٹے قرار دے چکےہیں .قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پراعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ،کمیٹی تحقیقات کرےکہ میچ سےقبل کھلاڑی نائٹ کلب میں کس طرح پارٹیاں مناتے رہے

    واضح رپے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انڈیا سے شکست کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی چار میچز باقی ہیں اچھا سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے. ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بولنگ پلان کےمطابق کی جائے تو میچ آسان ہوجاتاہے
    واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت کے روہت شرما عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار رہے. میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد 12 ، محمد حفیظ 9 ، امام الحق 7 اور شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہوئے. پاکستانی کھلاڑی فخر زمان واحد کھلاڑی تھے جو نصف سنچری بنانے میں‌ کامیاب ہوئے. بابر اعظم 48 رنز بنا کر نمایاں‌ رہے.

  • "سرفراز -کو-گھر- بھیجو-"ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    "سرفراز -کو-گھر- بھیجو-"ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سوشل میڈیا سائٹ ٹوٹر پر "سرفراز -کو -گھر- بھیجو-” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    باغیی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن اور ناقص کارکردگی پر پاکستانی عوام چیخ اٹھی.سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو سرفراز پر پھٹ پڑے ،اس موقع پر میچ کی وہ مناظر بھی شیئر ہوتے رہے جس میں سرفراز جمائیاں لے رہا ہے .
    مثلا ایک صارف شاکر وزیر نے دو تصویریں ایڈ کیں ایک میں بھارتی کپتان سخت مشقت اور ورزش کر رہا ہے جبکہ دوسری تصویرمیں سرفراز ہلا گلا کرتے ہوئے کسی فنکشن میں رقص کر رہا ہے


    سید شیر شاہ نے لکھا کہ جہاں سرفراز کو گھر بھیجا جاے وہاں بار میں شیشہ پیتے ان کھلاڑیوں کو بھی نہ چھوڑا جائے جو صرف اور صرف ٹیم میں دھڑا بندی کرتےہیں ان کا اشارہ شعیب ملک کی جانب تھا.
    https://twitter.com/SyedSherShah999/status/1140494735179747328
    عمیر شاہ نے دو تصاویر عمران خان جب وہ کپتان تھے اوردوسری سرفراز احمد کی لگا کر لکھا کہ جنہوں نے چیمپیئن بنناہوتا ہے اور جنہوں نے گھر لوٹنا ہوتا ان میں یہی فرق ہے.


    عثمان یسین نے لکھا کہ بطور پاکستانی میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور کرکٹ ٹیم پر لکھ دی لعنت.
    اسی طرح پورا ٹرینڈ پاکستانی ٹیم اور خاص کر سرفراز کے خلاف نفرت اور بے زاری سے بھرا پڑا تھا.

  • ورلڈ ٹور پر آئے بائیکر کی گجرات آمد، محتصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ

    ورلڈ ٹور پر آئے بائیکر کی گجرات آمد، محتصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ورلڈ ٹور پر آئے انٹرنیشنل بائیکرز کی گجرات آمد،بابر امتیاز کا شاندار ظہرانہ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر دنیا کا چکر لگانے والے سپین، اٹلی اور جرمنی کے تین بائیکرز پاکستان آئے اور ان میں سے ایک سٹی فینو سپولونو آج گجرات آئے جن کا استقبال جی ٹی بائیکر کے ممبر عامر اشرف نے کیا اور ان کو جی ٹی بائیکرز کے چیف پیٹرن امتیاز بابر کی رہائش گاہ پر لے کر گئے جہاں پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا مختصر قیام کے بعد وہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گے یاد رہے کہ ورلڈ ٹور پر یہ نوجوان بوسینیا، یونان، ترکی اور ایران سے ہوتے ہوئے تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے کوئٹہ ملتان سے ہوتے ہوئے لیے لاہور آئے دو روز لاہور دیکھا اور پھر بذریعہ گجرات اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے یہ نوجوان بائیکرز کے ٹو بیس کیمپ تک جانے کے بعد واپس آکر بذریہ واہگہ بارڈر انڈیا جائیں گے اور پھر نیپال سے ہوتے ہوئے دیگر ممالک کا رخ کریں گے۔

  • کرکٹ ٹیم کو سابق کپتان نےکیا کہہ دیا جانیے اس خبر میں

    کرکٹ ٹیم کو سابق کپتان نےکیا کہہ دیا جانیے اس خبر میں

    پاکستان کرکٹ کی ناقص اور مایوس کن کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئےقومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیم کو ذہنی طور پر کمزور قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق :ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست اور دیگر میچوں میں مایوس کن کارکردگی پر تبصرہ کرنے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم ذہنی طور پر کمزور ہے، میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم دباؤ میں تھی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کیں۔ٹیم کو میچورپن کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا.ایسے میچ میں پریشر کو برداشت کیا جاتا ہے اور احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ میچ کو آگے لے کر چلا جاتا ہے

    سابق کپتان ٹیم مینجمنٹ سے بھی ناخوش دکھائی دیے اور کہا کہ‏ ٹیم سلیکشن میں غلطیاں کی گئیں، ‏انہیں یہ علم نہیں کہ 6 اچھے بیٹسمین اور 5 اچھے بولر کون ہیں۔

    انہوں نے نظم و ضبط اور انتضامیہ کو بھی ہدف تنقید بنایا مصباح الحق کا کہنا تھاکہ ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن کا فقدان ہے، جبکہ ‏بھارتی ٹیم ان سب معاملات میں پاکستان سے آگے ہے. پاکستان کے مقابلے میں ڈسپلن کےساتھ کھیل رہی ہے، اسی تسلسل کے باعث بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کی حالیہ ورلڈ کپ میں کارکردگی پر عوام سے لے ماہرین کرکٹ اور سب لوگ پریشان اور مایوس ہیں.

  • خراب باؤلنگ شکست کا سبب بنی، پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ مشکل ہو گیا، سرفراز احمد کا اعتراف

    خراب باؤلنگ شکست کا سبب بنی، پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ مشکل ہو گیا، سرفراز احمد کا اعتراف

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انڈیا سے شکست کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی چار میچز باقی ہیں اچھا سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے. ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بولنگ پلان کےمطابق کی جائے تو میچ آسان ہوجاتاہے
    اچھی اوپننگ پارٹنرشپ کی وجہ سے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے کہاکہ پاکستان کےلیے ٹورنامنٹ اب مشکل ہوگیا ہے. میچ کے دوران بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی جس کا نقصان اٹھانا پڑا.

    واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت کے روہت شرما عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار رہے. میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد 12 ، محمد حفیظ 9 ، امام الحق 7 اور شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہوئے. پاکستانی کھلاڑی فخر زمان واحد کھلاڑی تھے جو نصف سنچری بنانے میں‌ کامیاب ہوئے. بابر اعظم 48 رنز بنا کر نمایاں‌ رہے.

  • ورلڈ کپ، بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا، پاکستانی ٹیم 89 رنز سے ہار گئی

    ورلڈ کپ، بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا، پاکستانی ٹیم 89 رنز سے ہار گئی

    بھارت نے ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ جس پر ساری دنیا کی نظریں‌ لگی ہوئی تھیں پاکستانی ٹیم کو شرمناک شکست سے دوچار کر دیا ہے اور کرکٹ کے میدان میں‌ پاکستانی ٹیم کو 89 رنز سے شکست سے دوچار کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کی جانب سے فتح کیلئے 337 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پے درپے پاکستانی وکٹیں‌ گرتی رہیں. اس دوران وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث میچ کو 40 اوورز تک محدود کرکے پاکستان کو 302 رنز کا نیا ہدف دیا گیا لیکن گرین شرٹس یہ ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوگئے۔ قومی ٹیم مقررہ 40 اوورز میں 302 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز سے ہی بناپائی اور یہ میچ 89 رنز سے ہار گئی۔

    پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی میچ سے قبل رات بھر آوارہ گردی، کیفے میں شیشہ پیتے رہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے کرکٹ‌ میچ میں‌ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اس کے پانچ کھلاڑی 137 رنز پر آؤٹ ہو گئے. پاکستان کا ایک کھلاڑی صرف 13 سکور پر آؤٹ ہو گیا. آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی امام الحق تھے. بھارت نے پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے 337 رنز کا ہدف دیا . بھارت کے پچاس اوور کے اختتام پر پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے . محمد عامر نے دس اوور میں سینتالیس سکور دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے. میچ کے دوران کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تاہم بارش رکنے پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا گیا. بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. ہاردک پانڈیا اور دھونی نمایاں‌کارکردگی نہیں‌ دکھا سکے. اسی طرح محمد عامر کے علاوہ پاکستانی باﺅلر میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑی تیزی سے سکور میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اورپاکستانی باﺅلرز کو کھیلنے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے مابین یہ اہم میچ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شروع میں محمد عامر نے اچھے اوور کئے تاہم کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ بھارتی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 163 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے نصف سنچری مکمل کی لیکن لوکیش راہول 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی بلے باز بغیر کسی پریشانی کے بغیر مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب رہے ۔ ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیںبھا۔رت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل تھے۔

  • شاہد آفریدی کی میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی کرکٹ بورڈ کو مبارکباد

    شاہد آفریدی کی میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی کرکٹ بورڈ کو مبارکباد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی اور میچ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ‘آج کی جیت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، وہ اس کے مستحق تھے’۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت حالیہ میچ میں‌ مقابلے کا معیار انتہائی بلند رہا اور اس کا کریڈٹ انڈین پریمیئر لیگ کو جاتا ہے جس نے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈا اور انہیں نکھارا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ کو ہینڈل کرنے کے طریقوں سے بھی روشناس کرایا۔

    شاہد آفریدی کا ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا تھا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ سسٹم کے تحت بھارت کو پاکستان پر 86 رنز کی برتری حاصل تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے کرکٹ‌ میچ میں‌ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اس کے پانچ کھلاڑی صرف 137 رنز پر آؤٹ ہو گئے. بھارتی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظآہرہ کیا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں‌کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی جس سے انڈیا یہ انتہائی اہم میچ پاکستان سے باآسانی جیت گیا.