Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    حکومت پاکستان نے انڈین پریمیر لیگ کو پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کے مطابق لائیو اسٹریمنگ ایپس کے ذریعے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کو اب نہیں دکھایا جائے گا، فیصلہ بھارتی حکومت کے جواب میں کیا گیا۔آن لائن اسٹریمنگ چینل کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات پر آئی پی ایل کی آن لائن اسٹریمنگ اب پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی۔حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے تہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اپنے ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔بھارت کے لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’فینکوڈ‘ نے اچانک (پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی براہ راست نشریات معطل کردیں جب کہ ٹورنامنٹ سے متعلق تمام ویڈیوز بھی اپنے چینل سے ڈیلیٹ کردیں۔

    فینکوڈ نامی اسپورٹس چینل بھارت میں پاکستان سپر لیگ کا واحد ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا جس نے پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے 13 میچز بھارت میں براہ راست اپنے پلیٹ فارم پر دکھائے تھے۔جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پاکستان کے حکم پر پی ایس ایل 10 کے 23 بھارتی براڈ کاسٹرز کو واپس بھارت بھیج دیا تھا۔

    غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

    صحافت واقعی آزاد ہے؟ تحریر:نور فاطمہ

    ” غلامی سے غلامی تک ". تحریر :عائشہ اسحاق

  • پی ایس ایل 10، سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو شکست

    پی ایس ایل 10، سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو شکست

    پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔

    چار کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں رنز نہیں بنا سکا۔ حسن نواز 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رلی روسو نے 27 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ محمد وسیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 39، کائل مائیرز 22 ، کالن منرو 9، سلمان علی آغا 0، اینڈریز غوس 8 ،محمد شہزاد 0 ، حیدر علی 10 ، محمد نواز 49 اور نسیم شاہ 1 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔جیسن ہولڈر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوئٹہ کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 جبکہ ابرر احمد ، خرم شہزاد , کائل جیمیسن اور سعود شکیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد کا ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں شاداب خان کی جگہ سلمان علی آغا اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کررہے ہیں، شاداب خان انجری کے باعث آج میچ نہیں کھیل رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 7 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اتنے ہی میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ 9 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

    میچ کے لیے ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)، مارک چیپ مین، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد، فن ایلن

    اسلام آباد یونائیٹڈ: کائل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغا (کپتان)، اینڈریز گوس (وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم شاہ، سلمان ارشاد

  • پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی  اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل سیزن 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔صاحبزادہ فرحان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    جیت کے لیے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 20 گیند پہلے ہی 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔معاذ صداقت 55 اور بابر اعظم 53 رنز (ناٹ آؤٹ) کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کائیلی میئرز ، بین ورشوس، نسیم شاہ اور ریلی میریڈتھ نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

  • پی ایس ایل 10:کراچی کنگز  سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

    پی ایس ایل 10:کراچی کنگز سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز سے 87 رنز سے شکست ملتان سلطانزپلے آف سے باہر ہوگئی-

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے،ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    205 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 17 ویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور شکست کے باعث ایونٹ کے پلے آف سے بھی باہر ہوگئی،ملتان سلطانز کی جانب سے کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے،کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3، میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

  • بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ انڈیا ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کو کون سپورٹ کرتا ہے؟ نہ ہمارا ملک کرتا ہے اور نہ ہمارا مذہب کرتا ہے، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کتنے عرصے سے کر رہے ہیں، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، ہمارا مذہب بھی اس کیخلاف ہے، ہمارا مذہب امن کا نام ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔

    بھارتی فوج میں "سکھ”اہلکاروں کی وفاداری پرشک،خفیہ دستاویزات لیک

    اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے ایک بیان میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگادیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ فوج ہے، پھر بھی یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔

    پہلگام،بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام

    جس پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا، اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی تھی۔

  • پی ایس ایل 10: یونائیٹڈ کا  قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: یونائیٹڈ کا قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایونٹ کے 19 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    لاہور قلندرز:

    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی

    اسلام آباد یونائیٹڈ:

    آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ

  • مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی،  کرکٹرز کے بھی  چینل بلاک

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، میڈیا کے بعد کرکٹرز کے بھی چینل بلاک کر دیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حیران کن طور پر راولپنڈی ایکسپریس کا چینل بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے, شعیب اختر کے علاوہ باسط علی کے یوٹیوب اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے.بھارت میں 16 پاکستانی نیوز چینل کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد سابق پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی، راشد لطیف کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا۔

    حالانکہ شعیب اختر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنے یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ پر پہلگام تو کیا کسی قسم کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جب کہ ان کے چینل پر موجود گزشتہ تینوں ویڈیوز بھارتی ٹیم سے متعلق ہیں، جن میں چیمپئنز ٹرافی میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔اس کے باوجود یوٹیوب پر 38 لاکھ سبسکرائبر اور ’ایکس‘ پر 64 لاکھ فالورز رکھنے والے شعیب اختر کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔

    یہاں واضح رہے کہ شعیب اختر واحد پاکستانی کرکٹر نہیں ہیں جن کا چینل بھارت میں بلاک کیا گیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی اور راشد لطیف کے اکاؤنٹس تک رسائی بھی محدود کردی گئی ہے، دونوں سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی ٹی وی چینلز پر کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہیں۔

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

    کامونکی: صفائی مشن میں جی ڈبلیو ایم سی کا کلیدی کردارہے ۔ماہم واحد

  • عمراکمل نے سرفراز  کے بارے نیا انکشاف کردیا

    عمراکمل نے سرفراز کے بارے نیا انکشاف کردیا

    پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم سے کیوں باہر ہیں، قومی کرکٹر عمر اکمل نے اس حوالے سے لب کشائی کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بیٹر عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد اپنے پاس تھوڑی سی اتھارٹی رکھتے جیسے شاہد آفریدی اور یونس خان نے رکھی ہوئی تھی تو ایسا نہ ہوتا۔انھوں نے کہا کہا شاہد بھائی اور یونس بھائی نے بھی لمبی کپتانی کی ہے اور ٹیم کو ساتھ لے کر چلے ہیں، اگر سرفراز اس وقت اتھارٹی رکھتے تو وہ آج بھی کپتان ہوتے۔ عمر اکمل نے چیمپئنزٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کے پاکستان ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ بتائی، عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد بہت جلدی باتوں میں آگئے تھے، اگر وہ باتوں میں نہ آتے تو شاید یہ آج پی ایس ایل بھی کھیل رہے ہوتے، اور ٹیم میں بھی ہوتے۔

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں جو آج کھچڑی بنی ہوئی ہے کہ کپتان میں نہیں ہوں اور اس نے یہ کردیا وہ کردیا، میں نے نہیں پرفارم کرنا۔تاہم آج سرفراز احمد کپتان ہوتے تو سارے اس کی زیرکپتانی کھیل رہے ہوتے اور جس طرح انھوں نے پاکستان کی ٹیم کو دو سال ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ بال میں نمبر ون رکھا ہے آج بھی ٹیم وہیں پر ہوتی۔قومی بیٹر عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کپتان ہوتے تو پاکستان کا نام اور بڑا ہوتا، ایسا نہیں ہوتا کہ آج ہم یہ سوچتے ہیں کہ افغانستان سے سیریز جیت جائیں یار۔

    ننکانہ: ڈپٹی کمشنراچانک ہسپتال پہنچ گئے، پرچی کاؤنٹر بند ملنے پر انتظامیہ کی سرزنش

  • موسم کی شدت، پی ایس ایل 10 کے میچز ری شیڈول

    موسم کی شدت، پی ایس ایل 10 کے میچز ری شیڈول

    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 2 میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق یکم مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ اب یکم مئی کو ہی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم یکم مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا، پہلا میچ یکم مئی کو سہ پہر 3 بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جب کہ شام 8 بجے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملتان میں 10 مئی کو ہونے والا میچ اب 11 مئی کو کھیلا جائے گا، 11 مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شام 8 بجے شروع ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ میچز کا شیڈول موسم کی شدت اور آپریشنل آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے بدلا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم مئی کے ملتان میچ کے آن لائن خریدے گئے ٹکٹ خودکار طور پر ریفنڈ ہوجائیں گے جب کہ ایکسپریس سنٹرز سے خریدے گئے ٹکٹ فزیکلی واپس کرانے ہوں گے۔

    مزید کہا کہ یکم مئی کو لاہور میں ڈبل ہیڈر کا لطف ایک ہی ٹکٹ سے اٹھایا جا سکتا ہے جب کہ 10 مئی کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹ 11 مئی کے میچ پر قابل استعمال ہوں گے۔

    پاکستان نے مودی سرکار کو اہم پیشکش کر دی، خواجہ آصف کا انکشاف

    پہلگام بہانہ،قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے

    اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان

    اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان

    بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سابق بھارتی رکن اسمبلی

  • پی ایس ایل 10، کوئٹہ کی پشاور زلمی کو  بڑے مارجن  سےشکست

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ کی پشاور زلمی کو بڑے مارجن سےشکست

    پی ایس ایل 10 کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64رنز سے شکست دے دی۔

    179رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 15.2اوورز میں 114رنز پر ڈھیر ہوگئی ،حسین طلعت39رنز بنا کر نمایاں رہے۔محمد حارث17،مچل اوون15اوربابراعظم نے12رنز بنائے،لیوک ووڈ8،صائم ایوب اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 5،5رنز کی اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں،خرم شہزاد2،محمد عامر،محمد وسیم اورابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اسکواڈ

    پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔

    پشاور زلمی کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، ریلے روسیو، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن شامل ہیں۔دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل سیزن 10 میں دو، دو میچز جیت چکی ہیں۔

    پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

    سینیٹ الیکشن میں حمایت ، پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ربطہ ، ملاقات کو مثبت قرار

    کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی

    کینیڈا فیسٹیول میں بےقابو گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک

    روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی