Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاک بھارت ٹاکرا:محسن نقوی  کولمبو روانہ

    پاک بھارت ٹاکرا:محسن نقوی کولمبو روانہ

    کولمبو میں ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی لاہور سے سری لنکا روانہ ہو گئے ہیں –

    ذرائع کے مطابق وہ میچ سے قبل قومی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے اس کے علاوہ وہ مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے –

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے دیگر عہدیداران اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی اس اہم میچ کے موقع پر کولمبو میں موجود ہوں گے، یوں پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے نمائندے ایک ہی مقام پر جمع ہوں گےسری لنکا کرکٹ کی جانب سےمختلف بورڈز کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر بھی اس موقع پر شریک ہوں گے۔

    بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا شہباز شریف اور آصف زرداری سے اظہارِ تشکر

    آئی سی سی نے ایشیا کے پانچ بڑے کرکٹ کھیلنے والے ممالک پاکستان، بھارت، بنگلادیش، افغانستان اور سری لنکا کے سربراہان کو مدعو کیا ہے تاکہ باہمی مکالمے کے ذریعے حالیہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ ملاقات کولمبو میں پاک بھارت میچ کے موقع پر سائیڈ لائنز پر ہوگی اس اجلاس کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے جو ورلڈ کپ سے قبل بعض معاملات پر کشیدہ ہو گئے تھے، آئی سی سی چاہتا ہے کہ یہ نمائندے ایک ساتھ بیٹھیں، میچ دیکھیں اور مثبت بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔

    آلو کے کاشتکاروں کیلئے وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

  • میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں، کوئی بھی کھیل سکتا ہے،سلمان علی آغا

    میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں، کوئی بھی کھیل سکتا ہے،سلمان علی آغا

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل اسپنر عثمان طارق کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا ہمارے لیے یہ سب کھلاڑی ایک جیسے ہیں، عثمان طارق کو آپ سب نے بنایا، وہ ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں،عثمان طارق کے بولنگ ایکشن سے متعلق بات چلتی رہی ہے، عثمان طارق دو مرتبہ کلیئر ہوچکا، پتا نہیں اس کے ایکشن پر بات کیوں ہو رہی ہے، لیکن عثمان طارق پر اس سب کا کوئی اثر نہیں پڑتا، کسی کی رائے کو روک نہیں سکتے، سب کو اجازت ہے،کل بھی ایک بڑے لیول کا میچ ہوگا، ہم تیار ہیں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں اور پچ کا بھی علم ہے، بارش کا کچھ نہیں کر سکتے، اگر بارش کی وجہ سے اوور کم ہوتے ہیں تو اس کا بھی پلان کر رکھا ہے،میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں، کوئی بھی کھیل سکتا ہے، کنڈیشنز کو دیکھ کر ہی اپنی پلیئنگ الیون بنائیں گے، بابر اعظم رنز کر رہے ہیں، ہمارے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے، امید ہے بابراعظم کل بھی رنز کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا انڈیا کے خلاف ہمارا ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، لیکن ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور کوشش ہو گی کہ کل اچھا کھیلیں، انڈیا کی پوری پلئینگ الیون کے لیے پلان کیا ہوا ہے،بھارت کے جارح مزاج بیٹر ابھیشک شرما سے متعلق سوال پر پاکستان کے کپتان نے کہا امید ہے ابھشک کی ری کوری اچھی ہو رہی ہو گی اور وہ اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،جب آپ کپتانی کر رہے ہوتے ہیں تو یہ اضافی ذمے داری ہوتی ہے، دباؤ بھی ہوتا ہے، آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں تو سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں، ہمیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

  • پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن درست، بھارتی امپائر

    پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن درست، بھارتی امپائر

    
سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کے بعد بھارت کے انٹرنیشنل امپائر انیل چوہدری نے بھی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو قوانین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔
    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ شیڈول ہے، جس سے قبل پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر بحث تیز ہو گئی ہے۔ بھارتی سوشل اور مین اسٹریم میڈیا میں ان کے ایکشن پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔
    ‎عثمان طارق کا بولنگ انداز روایتی اسپنرز سے مختلف ضرور ہے، تاہم وہ آئی سی سی کی جانب سے کلیئر قرار دیے جا چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے امریکا کے خلاف میچ میں شرکت کی اور مؤثر بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
    ‎بولنگ کے دوران مختصر وقفے کی وجہ سے بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی، تاہم اس معاملے پر سابق بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون کے بعد اب بھارتی امپائر انیل چوہدری نے بھی وضاحت پیش کی ہے۔
    ‎ایک بھارتی ڈیجیٹل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انیل چوہدری نے کہا کہ عثمان طارق ہر گیند اپنے مخصوص انداز کے مطابق کرتے ہیں، اس لیے ان کا ایکشن قانونی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ صرف اس صورت میں پیدا ہوگا جب بولر اپنے معمول کے ایکشن سے ہٹ کر گیند کروائے۔
    ‎انیل چوہدری کے مطابق اگر عثمان طارق مستقل طور پر ایک ہی انداز برقرار رکھتے ہیں تو قوانین کے تحت ان کی بولنگ میں کوئی قباحت نہیں۔

  • کولمبو: آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

    کولمبو: آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

    کولمبو میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان پال اسٹرلنگ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق پال اسٹرلنگ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران گرنے سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بعد ازاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ان کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی، جس کے بعد سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
    ‎دوسری جانب ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارت کو بھی فٹنس خدشات کا سامنا ہے۔ جارح مزاج اوپنر ابھیشک شرما کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہے، تاہم طبیعت بہتر ہونے پر ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے۔
    ‎پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے بھارتی ٹیم آج رات دہلی سے روانہ ہوگی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے سابق چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے سابق چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرادیا

    کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں ایک دھماکے دار مقابلے میں زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر شائقین کو حیران کر دیا۔

    زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے برین بینیٹ نے شاندار فارم دکھاتے ہوئے 64 رنز بنائے، جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے بالترتیب 35، 35 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری کوشش کی، لیکن صرف میٹ رنشا ہی زمبابوے کے بولنگ حملوں کا مقابلہ کر سکے۔ رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز کا اضافہ کیا۔ باقی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور آسٹریلیا مقررہ اوورز میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی دعویداری ظاہر کی اور آسٹریلیا کے مداحوں کو ایک بڑا دھچکا دیا۔

  • سابق کپتان انضمام الحق راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک

    سابق کپتان انضمام الحق راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک

    اسلام آباد: پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ راولپنڈی کی جانب سے انہیں پریزیڈنٹ کرکٹ افیئرز مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انضمام الحق پہلے بھی پشاور زلمی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کے دوران راولپنڈی کی ٹیم کی خریداریوں پر نظر ڈالیں تو سب سے مہنگے کھلاڑی نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں ٹیم نے خریدا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیرل مچل بھی ٹیم کا حصہ بنے، جنہیں 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں شامل کیا گیا۔راولپنڈی فرنچائز نے محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کے لیے 3 کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگائی گئی۔دیگر اہم کھلاڑیوں میں لاری ایونز کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا، عماد بٹ کو 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام کو 65 لاکھ روپے میں شامل کیا گیا۔

    انضمام الحق کی شمولیت اور ٹیم کی مضبوط خریداریوں کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ راولپنڈی فرنچائز پی ایس ایل 11 میں شاندار کارکردگی دکھائے گی اور مضبوط مقابلہ فراہم کرے گی

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ابھیشک شرما کی شرکت غیر یقینی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ابھیشک شرما کی شرکت غیر یقینی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو اہم دھچکا لگ سکتا ہے، جارح مزاج اوپنر ابھیشک شرما کی شرکت تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم آج رات نئی دہلی سے کولمبو روانہ ہوگی، جہاں میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
    معدے کے انفیکشن کا شکاربھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک شرما حالیہ دنوں معدے کے شدید انفیکشن میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا اور انہوں نے ٹیم کو جوائن بھی کرلیا ہے، تاہم مکمل فٹنس ابھی حاصل نہیں کر سکے۔

    ذرائع کے مطابق انفیکشن کے باعث ان کی جسمانی کمزوری تشویشناک ہے اور ٹیم کی میڈیکل یونٹ مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف انہیں کھلانے یا نہ کھلانے کا حتمی فیصلہ کولمبو میں ہونے والے پریکٹس سیشن کے بعد کیا جائے گا۔

    ابھیشک شرما نے ساتھی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام میں اپنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چند روز سے صرف دال چاول کھا رہے ہیں اور بیماری کے دوران ان کا تقریباً دو کلو وزن بھی کم ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ ان کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے، تاہم مکمل توانائی کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے سے گریز کر سکتی ہے۔

    ابھیشک شرما اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث بھارتی ٹیم کی اوپننگ لائن اپ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی کی صورت میں بھارتی ٹیم کو بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل کرنا پڑ سکتا ہے، جو پاک بھارت میچ جیسے اہم مقابلے میں حکمت عملی پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھی اس میچ کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے اور شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔اب تمام نظریں کولمبو میں ہونے والے بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن پر مرکوز ہیں جہاں یہ طے ہوگا کہ آیا ابھیشک شرما پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے یا نہیں۔

  • بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دے دیا

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دے دیا

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مؤثر اور خطرناک ہتھیار قرار دیتے ہوئے آئندہ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنی ٹیم کو خبردار کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسپنرز کولمبو کی کنڈیشنز میں بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں، اس لیے بھارتی ٹیم کو غیر معمولی احتیاط برتنا ہوگی۔

    بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس معیاری اسپنرز کی ایک مضبوط لائن اپ موجود ہے جس میں ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو پاکستان کے “اسپن اسلحہ خانے” کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر کولمبو کی وکٹ اسپنرز کو مدد فراہم کرتی ہے تو پاکستان اپنی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا نے حالیہ میچز کا حوالہ دیتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ نمیبیا کے خلاف مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن کے پانچ کھلاڑی اسپنرز کا شکار بنے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اسی طرح امریکہ کے خلاف میچ میں بھی تین بھارتی بیٹرز اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ بھارتی ٹیم کو معیاری اسپن اٹیک کے خلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ٹیم میں موجود “چھوٹی دراڑیں” بڑے ایونٹ میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاک بھارت میچ میں دباؤ کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور ایسے میں معمولی کمزوری بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔بھارتی کرکٹ حلقوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں کھیل کی رفتار کم کرنے اور رنز کے بہاؤ کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر بھارتی بیٹرز سلو ڈاؤن کا شکار ہو گئے تو میچ کا کنٹرول پاکستان کے ہاتھ میں جا سکتا ہے۔ اسی لیے بھارتی ٹیم کو اسپن بولنگ کو مؤثر انداز میں “ڈی کوڈ” کرنا ہوگا تاکہ وہ دباؤ میں آنے سے بچ سکے۔کرکٹ شائقین کی نظریں اس ہائی وولٹیج مقابلے پر مرکوز ہیں جہاں ایک بار پھر اتوار کو روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے، اور بظاہر اس بار مقابلے کا مرکزی نکتہ پاکستان کا اسپن اٹیک بن چکا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے نمیبیا کوشکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے نمیبیا کوشکست دے دی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے نمیبیا کو با آسانی93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 209 رنز بنائے۔ایشان کشن 61 اور ہاردک پانڈیا نے 52 رنز بنائے،
    نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،بھارت کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں،یوں بھارت نے نمیبیا کےخلاف 93 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی،بھارت کا ایونٹ میں اگلا میچ 15 فروری کو پاکستان کے خلاف کولمبو میں ہوگا۔

  • پاکستان انڈیا میچ ، تمام ٹکٹس فروخت, ائیر لائنز کے ٹکٹ مہنگے

    پاکستان انڈیا میچ ، تمام ٹکٹس فروخت, ائیر لائنز کے ٹکٹ مہنگے

    ‎پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں مدِمقابل ہوں گی، اور ہمیشہ کی طرح اس میچ میں شائقین کی بے پناہ دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
    ‎گراؤنڈ کی تمام 28 ہزار نشستیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں اور ایئرلائنز نے بھی ٹکٹس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ شائقین اس میچ کے لیے دوستوں اور دیگر ذرائع سے بھی ٹکٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    ‎یہ میچ ابتدا سے بین الاقوامی خبروں میں رہا، خاص طور پر بنگلہ دیش کے معاملے پر پاکستان کے انڈیا سے میچ کھیلنے سے انکار کے بعد۔ بعد میں سری لنکا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو میچ کھیلنے کے لیے قائل کیا۔
    ‎بی بی سی نیوز سنہالا سے بات کرتے ہوئے ایک شائق، درشنا چمندا نے کہا کہ وہ اور ان کے دوست اتوار کے اس میچ کا ٹکٹ خریدنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، اور انڈیا پاکستان کے میچ کا سٹیڈیم میں دیکھنا ان کے لیے ہمیشہ یادگار لمحہ ہوتا ہے۔