Baaghi TV

Tag: اجلاس

  • عمران خان کیخلاف گھیرا تنگ کریں گے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کر لیا

    عمران خان کیخلاف گھیرا تنگ کریں گے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کر لیا

    اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی،نواز شریف، فضل الرحمان اور آصف زرداری نے فوری الیکشن نہ کروانے پر اتفاق کیا عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،جہاں بھی کرپشن کا ثبوت ملا فوری قانونی کاروائی ہوگی ،سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ،حکومت معیشت سے متعلق دیگر شراکت داروں سے بھی ملے گی،اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،

    نجی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے مل کر ہی بجائیں گے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کرینگے،اجلاس میں شہباز شریف کو مشاورت سے بڑے فیصلے کرنے کا مکمل فری ہینڈ بھی مل گیا،

    قبل ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا تمام جماعتوں نے 2023 تک اپنی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا، تمام اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی۔وزیراعظم اور تمام اتحادیوں نے معیشت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

  • پاکستان:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج :سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا

    پاکستان:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج :سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں درآمدات، برآمدات اور تجارتی توازن کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سافٹ ویئر ایکسپورٹ اور آئی ٹی شعبے کی شرح نمو کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی، پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر اعزازی نوٹ کے اجرا کی منظوری بھی دی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق ای سی سی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق سینٹ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے اور یہ اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے صدرمملکت کواجلاس کی ریکوزیشن بھیجنے کے بعد طلب کیا ہے ،

    اس اہم اجلاس میں کیا فیصلے ہوں گے ، اس کےبارے میں فی الحال تو کوئی واضح چیزیں سامنے نہیں آئیں تاہم یہ کہا جارہا ہےکہ یہ اجلاس بھی ہنگامہ خیز ہوسکتا ہے کیونکہ سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرز کی طرف سے سخت ردعمل کی توقع ہے ، ادھر اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیاہےکہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ اس اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے‌حوالے سے کوئی پیش رفت کے طور پرمعاملے کو زیربحث لائے

  • لندن: حتمی فیصلوں کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،اہم اعلان متوقع

    لندن: حتمی فیصلوں کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،اہم اعلان متوقع

    لندن: نواز شریف نے حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ملکی صورت حال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی جبکہ ن لیگ کی قیادت نے آج دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے-

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومتی ٹیم نے معاشی حقائق کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات کے بارے میں اپنی آراء پیش کیں تھیں نواز شریف نے حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کے لئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے اتحادی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا اور پھر اُن کی تائید و حمایت کے بعد نواز شریف اہم اعلان کریں گے۔

    آئین شکن عناصرسےقانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔نوازشریف کی زیرصدارت فیصلہ

    بعد ازاں نواز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گےجس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان بھی موجود ہوں گے توقع کی جارہی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی وجوہات اور کرپشن کے حوالے سے اہم معلومات سے پردہ اٹھائیں گے۔

    قبل ازیں لندن پہنچنے کے بعد وزیراعظم اورکابینہ اراکین نےمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سےملاقات کی اس دوران نوازشریف انتہائی گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی بھی دی اس موقع پر نواز شریف سے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق نے بھی ملاقات کی جبکہ اسحاق ڈار عابد شیر علی اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

    نواز شریف نے لندن میں وزیراعظم شہباز شریف سے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ مشاورت کی جبکہ ملک سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور عام انتخابات سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اجلاس میں اتفاق رائے پایا گیا کہ آئین شکن عناصر سے آئین اور قانون کےمطابق نمٹنا ہوگا اجلاس میں توانائی کےشعبے میں سابق حکومت کے پیدا کردہ سنگین بحران، لوڈشیڈنگ، تیل اور ایل این جی نہ منگوانے کی تفصیلات بیان کی گئیں جبکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلانے اور ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف سفارشات پر بھی غور ہوا۔

    شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. مریم نواز

    دوسری جانب باغی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی لندن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہےویڈیو میں ایم کیو ایم لندن کے بانی سربراہ الطاف حسین نے کہا ہےکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں یہ صرف آپکو نہیں معلوم پوری دنیا کو معلوم ہے کہ جس زمانے میں رابطہ کمیٹی ہوا کرتی تھی اورمختلف اوقات میں مشاورت کے لئے، بات چیت کے لئے پاکستان سے لندن آیا کرتے تھے میرے پاس، یہی جماعت ہے بہت شور مچاتے تھے کہ رابطہ کمیٹی لندن یاترا کرنے گئی ہے، وہاں سے جو فیصلہ ہو گا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے

    الطاف حسین نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آج مجھ پر طعنہ زنی کرنے والے آج وہی مسلم لیگ والے نواز شریف کے پاس لندن نہیں آئے پاکستان سےان سے بات کرنے کے لئےاب کوئی لندن یاترا کا نام دے تو کیسا لگے گا، جب تک رابطہ کمیٹی نے اجتماعی طور پر ٹھاکر کے سامنے سجدہ نہیں کیا اسوقت تک پارٹی ڈسپلن نظم و ضبط آئین کے مطابق تھا، وفا پرست پاکستان و دنیا بھر میں موجود ہیں، ٹھاکر کے سامنے اجتماعی سجدہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے-

  • وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ڈیز ل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا چیف سیکریٹری،پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ،سیکریٹری توانائی شرکت کریں گے-

    سیکریٹری صنعت،کمشنر لاہورڈویژن اورڈی سی لاہوربھی اجلاس میں شرکت کریں گے تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے-

    واضھ رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لیا تھا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں-

    عمران خان نے سیاسی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے،شازیہ مری

    حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی تھی گورنر ہاؤس،وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی، تقریب میں ن لیگی رہنماؤں نے شرکت کی تھی حمزہ شہبازشریف سے حلف لینے کیلئے سٹیج سجا یا گیا تھا، جبکہ بڑی سکرین بھی لگائی گئی تھی-

    حمزہ شہباز تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے گورنر ہاوس کے پنڈال میں پہنچے تو مریم نواز اور ایاز صادق ان کے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی پنجاب سمیت انتظامیہ کے اعلی عہدیدار تقریب میں موجود تھی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے ڈی سی لاہور عمر چٹھہ بھی گورنر ہاؤس موجودتھے ، گورنر ہاؤس کے اندر ایک ہزار مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری تقریب میں پیپلز پارٹی کا وفد سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں شریک تھا،ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھیں-

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ ہمارے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں لوگوں کو ریلیف فراہم کریں گزشتہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت کئی چیلنجز چھوڑے ہیں امن و امان کی صورتحال کا بھی مسئلہ ہے ہمیں تمام چینلجز کو پورا کرنا ہے یہ صرف (ن) لیگ کی حکومت نہیں ہے اس میں اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں یہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جس وجہ سے سب کومل کر فیصلہ لینا ہوتا ہے صوبہ بہت بڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں چاہتے ہیں انہیں پورا کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز جہانگیر ترین کو ملنے پہنچ گئے

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے پنجاب آئینی بحران کا شکار تھا،پنجاب اسمبلی کے اندر تماشا لگایا گیا، پرویز الہٰی نے آئین اور قانون کی دھجاں بکھیریں، گورنر پنجاب نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کا مذاق بنایا، یہ آئین کا نہیں، پاکستان اور پنجاب کی 12 کروڑ عوام کا مذاق ہے،دنیا نے دیکھا کہ عمران خان نے اپنی انا کے آگے آئین کو چھوٹا کر دیا، سپریم کورٹ کو رات کے 12 بجے عدالت لگانا پڑی،سپریم کورٹ عدالت نہ لگاتی تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جاتا، پنجاب کے عوام کا کیا قصور ہے کہ انہیں چیف ایگزیکٹو سے محروم رکھا،اپنے اتحادیوں کے ساتھ پاکستان اور پنجاب کے عوام کے مفاد میں آگے بڑھیں گے، تحریک انصاف نے بربادی، بیڈ گورننس اور کرپشن کی مثالیں قائم کیں-

    حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز ان ایکشن، اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

  • وزیراعلیٰ  پنجاب کا انتخاب ،صوبائی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،صوبائی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،صوبائی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : وزارت اعلیٰ پنجاب کے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز اپوزیشن کے قافلے کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے ، حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان ایک ہی بس میں ایک ساتھ بیٹھ کر پنجاب اسمبلی پہنچے جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی کی افواہیں دم توڑ گئیں ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس لائیں گے ،ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے ،صوبو ں کیساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن بنائیں گے ،ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر پاکستان کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

    عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان ہواہے عمران خان نے عثمان بزدار کی شکل میں نکما ترین شخص منتخب کیا ، عمران خان کے غلط فیصلوں کی شائد تلافی نہ ہو سکے ۔

    جبکہ وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے حکومتی امیدوار چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کی نیت صاف نہیں لگ رہی ،وقت بتائے گا کہ دوست محمد کتنے ایماندار ہیں ۔

    وزارت اعلیٰ پنجاب کے حکومتی امیدوارچودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو میں یہاں نہ آتا، آج میں کسٹوڈین نہیں ہوں ،آج پتاچلے گا کہ کون کسٹوڈین ہے اور اس کاکنڈکٹ کیا ہے ڈپٹی سپیکر کا آج پتا چلے گا کہ ان کا کنڈکٹ کیا ہے ۔

    صحافی نے سوال کیا کہ جو بھی نتیجہ آتا ہے کیا آپ اسے تسلیم کریں گے ، جس پر چودھری پرویز الہیٰ نے جواب دیا کہ اگر ناانصافی ہوتی ہے تو کون مانے گا کوشش کریں گے کہ الیکشن شفاف ہوں لیکن نیتیں صاف نہیں ہیں –

    قبل ازیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا تھا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہو گی اور نتیجہ بھی آج ہی آئے گا، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسمبلی آکر ماحول خراب کر سکے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ تعاون کریں اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو پر امن طور پر چلنے دیں ، تمام عمل انتہائی صاف اور شفاف ہوگا ، میؑڈیا کے نمائندگان اسمبلی کے اندر اور باہر موجود ہوں گے جو کچھ ہوگا ان کے سامنے ہوگا۔

    دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہو گی کہ ماحول ایسا پیدا کیا جائے کہ معاملہ التواء کا شکار ہو جائے ۔ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں بعد ازاں ان کے پارٹی چیف کارروائی کر سکیں گے امن و امان سے متعلق کل آئی جی پنجاب سے میٹنگ ہوئی تھی ، وہ تمام معاملے کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ، سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

  • نئےسپیکرکاچناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    نئےسپیکرکاچناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وکیل منصور اعوان اور زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے ن لیگ کے مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی، درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 13 اپریل کا سرکلر جس میں اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا گیا آئین سے متصادم ہے لہٰذا ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے فوری اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکریٹری پارلیمانی افیئرز اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔

    وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سیکریٹری پارلیمانی افئیرز اور سیکریٹری اسمبلی کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ نئے سپیکر کے چناؤ کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ بدل دی گئی ہےقائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا ،اجلاس میں سپیکر اسد قیصر کی جگہ نیا سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جائے گا اجلاس ہفتہ 16 اپریل کو شیڈول تھا جو اب 22 اپریل بروز جمعہ کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    قبل ازیں گزشتہ روزسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا گیا تھا اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کئے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے اس قیصر نے سپیکر شپ سے عدم اعتماد کی کامیابی سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا، ایاز صادق نے عدم اعتماد کے وقت اجلاس کی صدارت کی تھی،عمران خان پر عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں اور اس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا، اب اجلاس 16 کو ہو گا، اور اسی روز سپیکر کے لئے بھی ووٹنگ ہو گی، متحدہ اپوزیشن اپنا سپیکر کا امیدوار لائے گی،کیونکہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے چکی ہے، متحدہ اپوزیشن میں سے کس پارٹی کے نام قرعہ نکلتا ہے اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا-

    وزیر اعظم کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس کا زیرالتواء منصوبہ جلد مکمل کرنے کی…

  • نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل

    نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل

    نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈیول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر3 بجے تک ہو گی۔

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر متحدہ اپوزیشن کا ملک بھر میں جشن

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن کل بروز پیر دوپہر2 بجے ہو گا جبکہ اس سے قبل نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزارتِ عظمٰی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے-

    قومی اسمبلی میں پارلیمانی قائدین کے خطاب کے بعد ایاز صادق نے اجلاس 11 اپریل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا تھا ایاز صادق کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کیلئے کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے اور کاغذات کی اسکروٹنی سہ پہر تین بجے تک ہو گی جس کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب 11 اپریل کو ہوگا-

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں-

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوکر ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے تھے جس کے بعد ان کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی گئی اس دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے تھے اور حکومتی ارکان ایوان سے چلے گئے تھے-

    ایوان میں 5 منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں اور دروازے بند کردیئے گئے تھے جس کے بعد ایاز صادق نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پڑھ کر سنائی اور ایوان کا اجلاس 12 بج کر دو منٹ تک ملتوی کردیا گیا تھا-

    بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ تلاوت قرآن پاک سے باقاعدہ شروع ہوا اور نوید قمر نے عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جس کے بعد رائے شماری کا آغاز ہوا تھا

    نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

    اس دوران 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور یوں عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

    تحریک عدم اعتماد کے دوران منحرف ارکان نے اپنے ووٹ نہیں کاسٹ کیے جبکہ حکومتی عمران چونکہ ایوان میں موجود نہیں تھے لہٰذا ان کے ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوئے اور یوں تحریک عدم اعتماد 0-174 سے کامیاب قرار پائی۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے اور کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے اور پاکستان کے عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کرلی ہیں۔

    تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خطاب میں کہا تھا کہ ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان ،پاکستان میں پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے اور ایک تاریخ رقم ہوئی ہے جبکہ آج 10 اپریل 1973 کو آئین منظور کیا گیا تھا انہوں نے تحرک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی تھی-

    وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

  • آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

    آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

    تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لئے اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اوربلاول بھٹو آصف زرادری سمیت تمام عیاسی رہنما پارلیمنٹ میں موجود ہیں-

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیئے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے-

    اجلاس کے شروع میں تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کرائی گئی-

    بعد ازاں اپوزشین لیڈر شہباز شریف نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم سب اور پوری قوم اللہ تعالیٰ کے ہاں سربسجود ہے، اس کے لیے قوم پوری متحدہ اپوزیشن کی قیادت سلام پیش کرتی ہے جن کی جدوجہد کے نتیجے میں آج قوم کو یہ دن دیکھنا نصیب ہوا پرسوں پاکستان کی تاریخ میں تابناک دن تھا نظریہ ضرورت کا سہارا لیاگیا،عدالت نے اس کو دفن کردیا سپریم کورٹ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی کام کو کالعدم قرار دیا،آج پارلیمان سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہاہے-

    شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اسپیکر یہ کارروائی چلائیں،آج آپ آئین اورقانون کے تحت سپریم کورٹ کے حکم پر کھڑے رہیں،آج پارلیمانی نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے، آج آئین و قانون و عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے لیے کھڑے ہوجائیں،

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا چاہتا ہوں جو ماضی میں ہوا خدارا آج آپ اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں نام لکھوا لیں ہمارے سینوں میں بھی پاکستانی دل دھڑکتا ہے-

    شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ اگر آپ سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی، آپ سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کر رہے ہیں –

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزارش کرتا ہوں سپریم کورٹ کا جو حکم ہے اس کے تابع آج ہاؤس کی کارروائی چلائیں، وہ ہوا،شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا پیرا بھی پڑھ کر سنایا-

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کروں گا بیرونی سازش پر بھی آج ایوان میں بات ہونی چاہیئے-

    حکومت کی جانب سے سابق وزیر خارجہ شاہ مھحمود قریشی نے کہا کہ تحریک سے متعلق اپوزیشن لیڈر نے جو بات کی تسلیم کرتاہوں تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے تحریک کو پیش کرنا اپوزیشن کا حق ہے آئین میں تحریک عدم اعتماد کی گنجائش موجود ہے آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ آئین شکنی سے بھری پڑی ہے 12 اکتوبر 1999 کو آئین شکنی ہوئی جس کی قوم گواہ ہے اور اسی اعلیٰ عدلیہ نے ایک آمر کو آئین میں ترمیم کا اخیار کیا جس کی تاریخ بھی گواہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف نے بیانات دیے کہ کوئی نظریہ ضرورت قبول نہیں کریں گے، میں خوش ہوں کہ ہماری جمہوریت پروان چڑھی ہے اور کوئی نظریہ ضرورت قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی پاسداری کے لیے خدمت میں حاضر ہوئے ہیں، 3 اپریل کو جو کچھ ہوا اسے دہرانا نہیں چاہتا لیکن عدلیہ نے اس کا نوٹس لیا، اتوار کو دروازے کھولے گئےکارروائی کا آغاز ہوا اور متفقہ طور پر رولنگ کو مسترد کیا –

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کئی سال سے نئے انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے متحدہ اپوزیشن عدالت کیوں گئی اورسوموٹو کیوں لیا گیا اس کا پس منظر ہے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر دوستوں کو اعتراض تھا عدالت نے فیصلہ سنا دیا-

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ازخود نوٹس کیوں لیا گیا؟ اس کا ایک پس منظر ہے، قاسم سوری نے آئینی عمل سے انکار نہیں کیا،ایک نئی صورتحال آئی ہے، بیرون سازش کی بات ہو رہی ہے اس لیے اجلاس کا غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہونا ضروری ہے۔

    مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کے حوالے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں بیرونی سازش ہورہی ہے اس کی تحقیق ہونی چاہیے نیشنل سیکیورٹی کونسل اعلی ٰترین فورم ہے نیشنل سیکیورٹی کونسل میں لیٹر کا بھی ذکر ہوا قومی سلامتی کمیٹی نے مراسلہ دیکھ کر اسے سنگین مسئلہ قرار دیا اور پھر دفتر خارجہ امریکی سفیر کو ڈی مارش کرنے کا حکم دیا دفتر خارجہ کو حکم دیا جاتا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن میں احتجاج کیا جائے ہم نے اسلام آباد اور واشنگٹن دونوں جگہ احتجاج کیا-

    شاہ محمود قریشی نے دھمکی آمیز مراسلے پر بات شروع کی تو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور کہا کہ وزیر خارجہ پھر اس مراسلے سے متعلق بات کر رہے ہیں، آج کے ایجنڈے میں صرف تحریک عدم اعتماد شامل ہے۔

    اپوزیشن کے شور شرابے کے بعد حکومتی بینچز سے بھی نعرے بازی شروع ہو گئی اور اسی دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ موصول ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا حکم نامہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو دوبارہ ساڑھے 10 بجے ہو گا اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے-

    امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کریں گے عوام میں جائیں گے:وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    قومی اسمبلی کے چھ نکاتی ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شامل ہے،آرٹیکل 95 کے تحت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قرارداد پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی ایجنڈے میں وقفہ سوالات، دو توجہ دلاؤ نوٹس اور ایک نکتہ اعتراض شامل ہے۔

    پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

    قومی اسمبلی اجلاس کے اہم سیشن کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند رہے گا جبکہ منحرف اراکین اسمبلی کے لیے اضافی سکیورٹی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ کوکالعدم قرار دیتے ہوئے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

    وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

  • وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

    وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

    وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود ہی اجلاس طلب کیا

    میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حیرت انگیز فیصلہ کیا سپریم کورٹ نے کہا منحرف اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں منحرف اراکین کا کیس تو سپریم کورٹ کےپاس تھا ہی نہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی اب نہیں رہی سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اب پارلیمان کی حاکمیت سپریم کورٹ کو منتقل ہو گئی ہے، ہم فیصلے پر نظرثانی کیلئے بھی جائیں گے،سپیکر کی رولنگ غلط کیسے ہو گئی اسکے تو عدالت کے پاس کوئی شواہد ہی نہیں،آپکے پاس دستاویز ہی نہیں تو کیسے پتہ لگا لیا اسپیکر نے غلط کام کیا سپریم کورٹ اپنا کام کرے پارلیمنٹ اپنا کام کرے گی یہ عمومی تحریک عدم اعتماد نہیں ہے، ہوتا تو ہم اسے ویلکم کرتے، تحریک عدم اعتماد بین الاقوامی سازش کے تحت لائی گئی،کل سازش سے متعلق اصل ریکارڈ ممبران اسمبلی کے سامنے رکھا جائیگا،

    حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کمیشن خود اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بنا سکے گا کمیشن تحقیقات کرے گا سازش کہاں سے ہوئی، کابینہ نے الیکشن کمیشن کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، ہمیں اپنی جدوجہد 23 مارچ 1940 سے شروع کرنی ہو گی ،ہم کہیں نہیں جا رہے عمران خان وزیر اعظم ہیں اور رہیں گے اچکنیں ٹنگی رہ جائیں گی 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں،

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

    آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

    پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

    صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

    پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

  • پنجاب اسمبلی اجلاس،آج ہو گا یا نہیں؟ کنفیوژن پیدا کر دی گئی

    پنجاب اسمبلی اجلاس،آج ہو گا یا نہیں؟ کنفیوژن پیدا کر دی گئی

    پنجاب اسمبلی اجلاس،آج ہو گا یا نہیں؟ کنفیوژن پیدا کر دی گئی
    نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا یا نہیں ایک بار پھر کنفیوژن پیدا کر دی گئی ہے

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا تھا، لیکن ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والے اجلاس کی تردید کر دی ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔

    جبکہ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے ہوگا دوست محمد مزاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا، قائد ایوان کے لیے پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز آمنے سامنے ہونگے۔

    گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کرنے کی منظوری دی تھی، ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کیلئے موخر کیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے 6 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ردعمل میں کہا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےعدالت میں کل اجلاس بلانےکا کہا مگر خبر آئی پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے 40 ممبران معطل کر کے اپنے نمبرپورے کرنا چاہتے ہیں پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کی جلد انکوائری ہو گی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا حمزہ شہباز نے تمام اراکین کو لاہور نہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی،اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پنجاب میں 200 سے زائد ارکان موجود ہیں ان کے پاس 140 ارکان تھے یہ بہانے سے اجلاس کو معطل کرنا چاہتے ہیں ، ہماری اپنے ارکان کی تعداد 162 ہے پاکستان پیپلزپارٹی ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر گروپ کے ارکان بھی ہمارے ساتھ ہیں ترین گروپ نے ہمیں سپورٹ کیا ہم ان کا ووٹ بھی کاسٹ کرائیں گے ہمارے ساتھ 4 آزاد ارکان بھی ہیں

    پنجاب اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 371 ہے جبکہ قائد ایوان منتخب ہونے کیلئے 186اراکین کی حمایت ضروری ہے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183اورمسلم لیگ (ق)کے 10 ارکان ہے تاہم پی ٹی آئی کے ناراض گروپس کے 24ارکان حکومتی امیدوارکو ووٹ نہیں دیں گے مسلم لیگ (ن)کے165، پیپلزپارٹی کے7، راہ حق پارٹی کا 1 اور 1 آزاد رکن نے اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کااعلان کیا ہے۔ ترین گروپ کے13ارکان،علیم خان گروپ کے9 ارکان اور سابق صوبائی وزیر سمیت 24ارکان نےبھی اپوزیشن کی حمایت کااعلان کیا ہے جس سے اپوزیشن کے نمبرز 198 تک پہنچ جائیںگے۔

    مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

    پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

    ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

    پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

    شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

    عدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے

    عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان

    دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے

    فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

    پی ٹی آئی کارکنان نے منحرف اراکین کا گھیراؤ کر لیا

    عمران خان آپکو شرم تو نہیں آتی،علیم خان پھٹ پڑے، بہت کچھ بتا دیا