Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز نیٹ پر اپلوڈ کر دی گئی

    طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز نیٹ پر اپلوڈ کر دی گئی

    اسلام آباد ،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے سیکٹر آئی نائن ٹو میں step to learn سکول انتظامیہ نے 6 سالہ طالب علم کو گیارہ ماہ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز نیٹ پر اپلوڈ کر دی۔ انتظامیہ نے بچے کی پڑھائی کی مد میں والدین سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔متعلقہ دفعات ایف آئی آر سے غائب کر دی گئی۔تفتیشی کا کہنا تھاکہ جو دفعات بنتی ہیں وہ فوراً لگا کر ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    مدعی مقدمہ کا کہنا تھاکہ میرا بیٹا محمد کعب صفدر عمر تقریبا6 سال عرصہ 18-11 ماہ سے (Step to Learn (STL سکول واقع پلاٹ نمبر 216 سٹریٹ نمبر 7 سیکٹر 9/2-1 اسلام آباد میں بطور طالب علم پڑھتا ہے۔سکول مذکورہ بورڈنگ و رہائش بھی فراہم کرتا ہے۔اور جو بچے Outism کا شکار ہیں ان کو تعلیم مہیا کرتا ہے اوراس کی مد میں تقریبا3 لاکھ روپے ماہانہ سائل سے فیس وصول کرتا ہے یہ کہ جنوری 2022 سے لیکر آج تک الزم علیہ عمیر بن طاہر اور الزم علیہ سعد عمیر کو تقریبا 50 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں اور دیگر اخراجات اس رقم سے علیحدہ ہے یہ کہ کچھ عرصہ قبل الزم علیہ عمیر بن طاہر نے بذریعہ فون میری زوجہ کو لاہور میں اطلاع دی کہ آپ کچھ عرصہ اسلام آباد آکر رہائش پذیر ہو جائے اور اپنے بیٹے کعب کے ساتھ وقت گزاریں۔ کیونکہ وہ آپ کو روزانہ پکارتا ہے۔جس پر میری بیوی عرصہ 1 ماہ سے اسلام آباد رہائش پذیر ہیں یہ کہ چند روز قبل میری بیوی کو شک ہوا کہ بچے کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے تو مورخہ 19.05.23 کو بوقت صبح12:00 بجے واقع سکول STC میری زوجہ اس کا بھائی حسن اور ہمشیرہ آمنہ پہنچے تو چیخوں کی بلند آواز میں سنیں اور بشم خود دیکھا کہ الزام علیہان عمیر طاہر ، سعد عمیر ، عائشہ عمیر ودیگر سٹاف کے ممبران 2 کس جن کے نام سے واقف نہیں میرے بیٹے کعب پر بہیمانہ تشدد کر رہے تھے۔جس پر الزام علہیان کو روکا توہ طیش میں آگئے اور واقع CCTV فوٹیج مانگنے پر الٹا۔میری زوجہ عائشہ ملک و دیگران کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھکے دیئے اور عورت کی بے حرمتی بھی کی اور ہمارا داخلہ سکول میں بند کر دیا

    بعد ازاں جب الزام علہیان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ الٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور اپنی رقم کی واپسی تقریبا 50 لاکھ کا واپسی کا تقاضا کیا تو ہمیں بلیک میل کرنے کی غرض سے میرے بیٹے محمد کعب کی غیراخلاقی و نازیبا ویڈیو You Tube پر ڈال دی مزید یہ کہ غیر اخلاقی ویڈیو کو وائرل کردیا اور مزید تحقیق کرنے پر پتہ چلاکہ میرے بچے کے جسم پر بے شمار تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ اور بچے کا خون وغیرہ بھی نکالتے رہے اور بھوکا پیاسا وغیرہ رکھ کر زہنی اذیت دیتے رہے اور اب ہمیں اسلام آباد سے واپس جانے اور قانونی کاروائی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 709/23 بجرم 337F1/328A/506/34 درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

    مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہ

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

  • القادر ٹرسٹ کرپشن کیس،عمران خان کی پیشی، سرکلر جاری

    القادر ٹرسٹ کرپشن کیس،عمران خان کی پیشی، سرکلر جاری

    القادر ٹرسٹ کرپشن کیس ،عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 31 مئی کو ہو گی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر سرکلر جاری کر دیا ،سرکلر میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل ڈویژن بینچ کرے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا، القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت دن دو بجے ہو گی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں ضمانت درخواست پر سماعت اڑھائی بجے ہو گی، عمران خان کے کیسز کی سماعت کے دوران کورٹ روم میں داخلہ خصوصی پاسز پر ہو گا،

    واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا تا ہم بعد میں عمران خان کو رہائی مل گئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اس کیس میں ضمانت منظور کر لی تھی، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے ہوئے، عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، املاک کو جلایا گیا، عمران خان اب کیس میں پیش ہوں گے یا نہیں اس پر ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا

     پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

    ،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں

    آخر یہ القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا؟

    عمران خان ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے.

  • اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔

    باغی ی وی: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی اسدعمر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جب وقوعہ ہوا تو اسدعمراسلام آباد ہائیکورٹ میں تھےواقعہ کے دن اسدعمر جوڈیشل کمپلیکس آئے ہی نہیں۔

    وزیراعظم کی طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ وہی دن ہے جس دن جج ظفراقبال کی عدالت اے ٹی سی کمرہ عدالت میں لگائی گئی تھی، مجھے رات کو ایک بجے پیغام آیا تھا کہ میری عدالت صبح جج ظفراقبال کی عدالت میں لگے گی۔

    پراسیکوٹر عدنان علی نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر نہ صرف کارکنان کو لائےبلکہ جلاؤ گھیراؤ بھی کروایا جج نےپراسیکیوٹرسے استفسار کیا کہ کوئی ایساکیس بتا دیں جہاں دہشت گرد اسلحےکےبغیرآیا ہویہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جب دہشت گرد خالی ہاتھ آیا ہے پراسیکیوٹر عدنان علی نے جواب دیا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کی مہم کی گئی، پی ٹی آئی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑیاں جلائیں۔

    لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں لڑائی

    عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنایا جائے گاجج راجا جواد عباس درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنائیں گے۔

  • تفتیشی افسر کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی

    تفتیشی افسر کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،علی نواز اعوان اور راجہ خرام نواز کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ کیس کی سماعت ہوئی،

    ایڈشنل سیشن جج سکندرخان نے کیس کی سماعت کی ،علی نواز اعوان اور راجہ خرام نواز کے وکیل راجہ یاسر شکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں، تفتیشی افسر کے چھٹی پر ہونے کے باعث وکیل صفائی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، ملزم وکیل نے عدالت میں کہا کہ تفتشی افسر کی موجودگی میں اپنے دلائل دینا چاہتے ہیں ،سماعت کو کسی اور دن کے لیے مقرر کیا جائے،عدالت نے کیس کی سماعت 10 جون تک کے لئے ملتوی کر دی علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے

    خیال رہے اسلام‌ آباد میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافز کر رکھا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر پولیس ایکشن لے رہے جبکہ دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اگر قانون کی خلاف ورزی عمل میں لائی جائے گی تو پھر پولیس ضرور ایکشن لے گی.

    عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

  • اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: شدید زلزلے کے جھٹکوں سے اسلام آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے بارشوں کا امکان

    پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہلم، سوات، راولپنڈی، شانگلہ، دیامر، پنڈدادنخان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 محسوس کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد ہے زلزلے کی گہرائی 223 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ خیبر پختونخوا کے شہر سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل،مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئیرز کو خراج …

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔

  • مشکلات کے باوجود معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی،وزیرِ اعظم

    مشکلات کے باوجود معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی،وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے وزیرِ اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں. ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے. مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائقِ تحسین ہے.ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا. تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

  • پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،عدالت

    پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،ایڈوکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں،آئی جی اسلام آباد کی عدم موجودگی پر عدالت نے حیرت کا اظہارکیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آئی جی نہیں آئے ؟ یہ توہین عدالت کا کیس ہے ، آئی جی کو یہاں ہونا چاہیے تھا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی جی صاحب بنچ ون کے سامنے ہیں کچھ دیر تک آجائیں گے ،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن بتا دیتے ریاست کی پوری مشنری کیوں ایکٹیو ہے ،پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،یہ بھی بتا دیتے جو کچھ ہو ریا ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں تھا ، عدالت کو بتا دیتے یہ سب کچھ سیاست ہو رہی ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ، ریاست پہلے دن بتا دیتی شیریں مزاری کی گرفتاری کا نقص امن کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ، پوری ریاستی مشنری سیاست میں لگی رہی ہمیں بتا دیتے ، بتا دیتے ہم کوئی اور کیسز سن لیتے کوئی رینٹ کیس کوئی اور کیس سن لیتے ،بادی النظر میں آئی جی نے ڈی سی پنڈی کے آرڈر کو اس عدالت کے آرڈرز پر ترجیع دی ،

    آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے گئے، عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروائیں ،کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دی-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخو است پر سماعت کی عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا-

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے

    دوسری جانب ملیکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت بھی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی وکیل درخواست گزار تیمور ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو ڈی سی پنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کیا گیا، دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت ڈی سی پنڈی کے حکم پر گرفتارکیا گیا۔

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    جس پر عدالت نے کہا کہ پنڈی کا کیس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، آپ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کریں بعدازاں عدالت عالیہ نے ہدایت کے ساتھ درخواستیں نمٹا دیں۔

  • بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں،عدالت

    بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں،عدالت

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی گرفتاری اور تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ، اسد عمر کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تھری ایم پی او کے تحت اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسد عمر کو ہدایت کی کہ پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے سے متعلق بیان حلفی جمع کرائیں، بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں، عدالت نے اسد عمر کو ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی

    عدالت نے اسد عمر کو رہائی کا حکم سناتے ہوئے ہدایت کی کہ رہا ہونے پر پریس کانفرنس کریں جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے اس پر اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پریس کانفرنس تو ہم بالکل نہیں کریں گے ، عدالت نے کہا کہ آپ کی کچھ ٹویٹس ہیں انہیں ڈیلیٹ کریں اور جو بیان حلفی عدالت میں جمع کروا رہے ہیں اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے اسد عمر کا سیاسی کیریئر بھی داؤ پر ہو گا

    اسد عمر کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سیاست دان ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور قانون پر عمل کرانے کیلئے جدوجہد بھی کرتے ہیں پی ٹی آئی رہنما کی کچھ دیگر مقدمات میں ضمانت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا جس پر عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

  • گزشتہ 10 ماہ کے دوران اسلام آباد میں 118 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ

    گزشتہ 10 ماہ کے دوران اسلام آباد میں 118 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سینیٹر محمدہمایوں مہمند کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-

    جوائنٹ سیکریٹری وزارت صحت نے ملیریا، ایچ آئی وی ایڈز اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے علاوہ گلوبل فنڈ سے ملنے والی امداد اور اس کی تقسیم پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی-سینیٹرز نے حکام سے فنڈز اور کنٹرول پروگرام کے حوالے سے کافی سوال و جواب کئے-انہوں نے بتایا کہ اب تک پاکستان کو گلوبل فنڈ کی جانب سے کل 1100 ملین ڈالرز موصول ہوئے ہیں -ان کا کہنا تھا کہ ہوسٹ ملک کو ڈرائیونگ سیٹ پر ہونا چاہئے-کمیٹی نے حکام سے کہا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے گلوبل فنڈ سے جو گزارشات ہیں اس حوالے سے نوٹ کمیٹی کو دے دیں جس کی کمیٹی توثیق کرے گی اور تجاویز بھی نوٹ کے ہمراہ گلوبل فنڈ کو بھیجے گی-حکام کا کہنا تھا کہ ہوسٹ ملک ہونے کے باوجود“اے ایس پی(ایڈیشنل سیفگارڈ پالیسی)”منسوخی کے بعد پاکستان ایچ آئی وی/ایڈز اور ٹی بی کے خلاف مہم نہیں چلا سکتا-کوشش کر رہے ہیں کہ“اے ایس پی”کو بحال کیا جائے-ریڈیو میں بہت موثر آگاہی مہم چلا رہے ہیں اور پہلی دفعہ 150 ملین لوگوں تک ہماری آواز پہنچی ہے-

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز والوں کیلئے کمیونٹی کئیر سنٹر بنا رہے ہیں تاکہ یہ لوگ ایک ہی کمیونٹی میں رہیں – اسپیشل سیکریٹری وزارت صحت نے بتایا کہ“بلڈ ٹرانسفیوژن کے دوران ایچ آئی وی کی اسکریننگ نہیں کی جاتی اس کے علاوہ جو پاکستانی ڈپورٹ ہو کر وطن واپس آرہے ہیں ان کی میڈیکل کنڈیشن بھی نہیں دیکھی جاتی”-گزشتہ سال تقریباً 26000 پاکستانی جلا وطن ہو کر پاکستان آئے جن میں کسی کی اسکریننگ نہیں ہوئی انہوں نے تجویز دی کہ“بغیر میڈیکل کنڈیشن ,اسکریننگ کے کسی بھی جلا وطن شخص کو پاکستان قبول نا کرے-بہت سے جلا وطن ایچ آئی وی مثبت ہوتے ہیں -“وزارت صحت کے حکام نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں گلوبل فنڈ کی جانب سے 460 ملین ڈالرز پاکستان کو دئیے گئے ہیں -فنڈ کا زیادہ حصہ ٹی بی کیلئے مختص ہے-کمیٹی نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ اتنے ذیادہ مل رہے ہیں لیکن کیسز میں کمی نہیں آرہی بلکہ بڑھ رہے ہیں -جوائنٹ سیکریٹری وزارت صحت نے بتایا کہ“بلوچستان کیلئے گلوبل فنڈ کی جانب سے 26 گاڑیاں دی گئی لیکن پتہ نہیں کہ وہ گاڑیاں کہاں ہیں -چیف سیکریٹری بلوچستان کے ساتھ معاملے کو اٹھایا ہوا ہے-“سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کے سوال کے جواب میں حکام نے بتایا کہ“گزشتہ 10 ماہ کے دوران اسلام آباد میں 118 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  -انہوں نے بتایا کہ علاج معالجے کی مشین جو پمز میں ہے اس پر راولپنڈی، جہلم، اٹک سے بھی لوگوں کا کافی لوڈ ہے-بدقسمی سے ماضی میں ایچ آئی وی کیسز کے حوالے سے اسلام آباد کیلئے اچھے الفاظ استعمال نہیں کئے گئے-جوائنٹ سیکریٹری نے کہا کہ بہت جلد ڈبلیو ایچ او کی طرز پر ایپ لانچ کر رہے ہیں جس کے بعد ادارے کی کارکردگی کی رپورٹ بھی ڈبلیو ایچ او کے ڈیش بورڈ میں دیکھی جاسکے گی-

    کمیٹی نے سینیٹر نصیب اللّہ بازئی کی جانب سے پیش کیا گیا“دی پرائم یونیورسٹی آف نرسنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2022”کو موور نہ ہونے کی وجہ سے خارج کردیا گیا-چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ 500 دن ہوگئے ہیں یونیورسٹی بل پر کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی جبکہ سینیٹر نصیب اللّہ بازئی نے بھی بتایا کہ وہ اس معاملے کی نمائندگی نہیں کرتے-چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو اس بل کو دوبارہ ایجنڈے پر رکھ دیں گے-کمیٹی میں سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کیاگیا“دی پاکستان فارمیسی(ترمیمی) بل 2022”طویل بحث کے بعد متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا-کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فارمیسی کونسل کی جانب سے جس شق پر خدشات کا اظہار کیا گیا کمیٹی اس کو خود دیکھے گی-

    شہری حاجی عبدالوہاب کی خیبرپختونخواہ صوبے کو تعلیم اور صحت کیلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے عوامی عرضی نمبر 5226 کو بحث کے بعد خارج کردیاگیا-چئیرمین کمیٹی نے بتایا کہ فنڈز کا معاملہ صوبوں کا اختیار ہے لیکن اپنے دائر اختیار میں رہتے ہوئے کمیٹی محکمہ صحت خیبرپختونخواہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کو معاملے کے حوالے سے خط ضرور لکھے گی-سینیٹرفوزیہ ارشد کی جانب سے اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاو اور سینیٹر مہرتاج روغانی کی جانب خیبرانسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال پشاور کو فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملات موور نہ ہونے کی وجہ سے موخر کردئے گئے-

    صدر پی ایم ڈی سی نے کونسل ممبرز کی تقرریوں کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا-صدر پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ چارج سنبھالنے کے بعد کونسل کی ابتدائی ایک میٹنگ ہو چکی ہے اگلی میٹنگ چند روز میں متوقع ہے-کمیٹی ممبران کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کونسل ممبران کی تقرریاں میرٹ پر ہوئی ہیں جبکہ تقرری بھی وزیراعظم خود کرتے ہیں -سینیٹر سردار شفیق ترین نے کونسل ممبران کی تقرریوں کے حوالے سے چند تحفظات کا اظہار کیا اور کونسل ممبران کے کوائف دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جس کے بعد چئیرمین کمیٹی نے اگلی میٹنگ میں کونسل ممبران کی تقرریوں بارے پی ایم ڈی سی حکام سے دوبارہ بریفنگ طلب کرلی-وزارت صحت نے میڈیا میں کونسل ممبران کی میرٹ اور قانون کے برخلاف تقرریوں کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی-

    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج