Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • سینیٹرعرفان صدیقی کے خلاف پراپیگنڈا ، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش

    سینیٹرعرفان صدیقی کے خلاف پراپیگنڈا ، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش

    سینیٹرعرفان صدیقی کے خلاف پراپیگنڈا ، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش

    سینیٹ کی کمیٹی برائے قواعد، ضوابط و استحقاق کا اجلاس سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    سابق ڈائریکٹر جنرل، ریڈیو پاکستان اور وزارت اطلاعات و نشریات کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل (سائبر ونگ) محمد عاصم کھچی کے خلاف سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک استحقاق کو زیر بحث لایا گیا۔ وزارت کے حکام نے سینیٹر عرفان صدیقی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا مہم چلانے پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ "چونکہ درختوں کی کٹائی کا معاملہ وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی دیکھ رہی ہے اور اس نے ایک انکوائری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے, اسلئے میں اپنی ذات کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک استحقاق پر زور نہیں دینا چاہتا.”

    کمیٹی نے طے کیا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کی فراہم کردہ رپورٹ ضروری کارروائی کیلئے وزارت اطلاعات کو بھیج دی جائے۔ جو کمیٹی کے آئندہ اجلاس تک آگاہ کرے کہ اس نے رپورٹ میں نامزد کیے گئے ملازمین کے خلاف کیا کاروائی کی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ "میں درختوں کے استحقاق کو اپنے ذاتی استحقاق پر ترجیح دیتا ہوں۔” کمیٹی کے تمام حاضر ارکان نے سینیٹر عرفان صدیقی کی تجویز کی حمایت کی۔

    میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

    شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم کھچی نے تحریک استحقاق پر مزید زور نہ دینے پر سینیٹر عرفان صدیقی اور دیگر کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین کمیٹی نے ارکان کی متفقہ رائے کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ مزید کاروائی کیلئے وزارت کو بھیجتے ہوئے تحریک استحقاق کو نمٹا دیا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر عرفان صدیقی اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے شرکت کی

  • امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے:عمران خان

    امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے:عمران خان

    اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کو میرا واضح پیغام ہے کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی سے کچل رہا ہے، یہ ٹولہ عوام کا منی لانڈرڈ / کرپشن کیا ہوا 1100 ارب روپیہ چوری کر رہا ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے اور مکمل سیاسی اور اقتصادی تباہی میں معمولی سا وقت درکار ہے۔

  • اسلام آباد کے اتوار بازارو ں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کے ریٹ جاری

    اسلام آباد کے اتوار بازارو ں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کے ریٹ جاری

    اسلام آباد کے اتوار بازارو ں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کے ریٹ جاری کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں آلو 43 ، پیاز 70 ،اور ٹماٹر 82 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ،ادرک215 ، لہسن 132 اور لیموں 210 روپے فی کلو بکنے لگے،بینگن 42، ٹینڈا80 ، کھیرا 46 اور شملہ مرچ 65 روپے فی کلو بک رہے ہیں-

    پنجاب کے بازار اور مارکیٹیں رات دیر تک کھولنے کی اجازت

    سبز مرچ 150، پھول گوبھی 64، بھنڈی 55 اور پالک 14 روپے فی کلو جبکہ کریلا75، اروی 90، لوکی 73 اور فرشبین 135 روپے فی کلومقرر کئے گئے ہیں-

    اسلام آباد اتوار بازاروں میں پھلوں کی قیمتوں میں سیب 125 ،خوبانی 120، جامن 100 اور تربوز 26 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں،کیلا 120 روپے فی درجن، آم سندھڑی 151، آم لنگڑا 63 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں-

    جبکہ اسلام آباد اتوار بازاروں میں انڈے 192 روپے فی درجن،مرغی فی کلو 285 روپے میں فروخت کی جارہی ہے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عوام اور تاجر برادری کوبڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں عید الاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید الاضحٰی پر لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے جبکہ حمزہ شہباز نے کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر اضلاع کے انتظامی افسران کو عید الاضحٰی پر فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی-

  • پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی

    پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی

    اسلام آباد: (باغی ٹی وی) ہفتے کی رات تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ میں ایک بار پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا, جلسے میں شریک پی ٹی آئی کے متوالوں نے خواتین کو آتا دیکھ کر انہیں غلط راستہ بتایا بعد ازاں انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی, خاتون صحافی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ جب انہوں نے پارٹی کی خواتین ونگ میں جاکر شکایت کی تو وہاں موجود خواتین نے ماننے سے انکار کردیا بلکہ انہیں ہی غلط کہا, خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی دوسروں کو تو سیدھا راستہ دیکھانے کی ازخود ذمے داری لئے ہوئے ہیں, عمران خان اپنے چاہنے والوں کے لئے کیوں نہیں تربیتی نشتوں کا اہتمام کرتے ہیں? ان کی کیوں نہیں اخلاقی تربیت کرتے ہیں, اگر تحریک انصاف خواتین کے تقدس کا احترام نہیں کرسکتی ہے تو ان کی تذلیل کرنے کے لئے انہیں بلایا بھی نہ کریں۔

    جلسے میں شریک ایک اور خاتون نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ ایسے بنتی ہے جیسے جلسے میں آنے والے لوگ خواتین کے ساتھ پیش آ رہے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف کیوں ایکشن نہیں ہوتا ۔ ایسے لگتا ہے کہ جلسے میں کچھ لوگ خواتین کو ہراساں کرنے کا مقصد لے کر ہی شریک ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کو اس حوالہ سے غور کرنا چاہئے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے قائدین سے خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ پنڈال کے ساتھ الگ راستہ بھی ہونا چاہئے تا کہ جلسے میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے خواتین بچ سکیں ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو خواتین جلسے میں آنا چھوڑ دیں گی ۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے میں بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم کی آمد؟خبریں تیزی سے وائرل

    پی ٹی آئی کے جلسے میں بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم کی آمد؟خبریں تیزی سے وائرل

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج ہفتہ کو اسلام آباد میں مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج اور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم بھی پہنچ چکے ہیں‌

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2 جولائی کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔

    وزیرِاعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

    عمران خان راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے، جبکہ ملک کے دور دراز علاقوں سے پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اسلام آباد:پریڈ گراؤنڈ جلسہ، ایک شخص سے پستول اور گولیاں…

    لیکن کیا بھارتی اداکار رنبیر کپور اور پاکستانی کرکٹر عماد وسیم بھی جلسے میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں؟سوشل میڈیا پر جلسے کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بول وڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم کے ہم شکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    عمران خان کنٹینر پر سوار،جلسہ گاہ پہنچ گئے

  • اسلام آباد:پریڈ گراؤنڈ جلسہ، ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد

    اسلام آباد:پریڈ گراؤنڈ جلسہ، ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد

    اسلام آباد:پریڈ گراؤنڈ جلسہ، ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ،

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس حکام نےاس وقت اس شخص کی تلاشی لی جب یہ شخص جلسہ گاہ میں داخل ہورہاتھا،پولیس کا کہنا ہے کہ پریڈ گراونڈ جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ پر غنی نامی شخص سے اسلحہ برآمد کیا

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ جلسے میں آنے والا اسلحہ بردار شخص کے پی کے، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ کے پی سے آئے ہوئے اس شخص کے قبضے سے تیس بور پسٹل، دس راؤنڈ برآمد ہوئے ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اسلحہ بردار شخص گرفتار کر لیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص سے تفتیش جاری ہے اورتحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے

    وفاقی پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے احکامات جاری کر دئیے ۔

    ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو ضلع بھر میں سرچ و کومنگ آپریشنز کرنے کی ہدایات،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیک پوائنٹس لگادئیے گئے جو دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں گے ۔

    اس کے علاوہ ریڈ زون میں بھی سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی اور پولیس کے خصوصی دستے تعینات کر دئیے گئے جبکہ کسی بھی لااینڈآرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو10ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ خوداپنے اپنے علاقوں میں رہیں اور کسی بھی لااینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں ۔

    ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے ۔ دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز خود شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔

  • وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانےکا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانےکا اعلان

    اسلام آباد:پنجاب پولیس کی طرح وفاقی پولیس کی بھی سُنی گئی ہے اوراطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بڑے شہر ہیں وہاں سیف سٹی کیمرے وقت کی اہم ضرورت ہیں،اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ خامیوں کے باعث صحیح طور پر نہ چل سکا۔اہم جگہوں اور زیادہ ضرورت کی چیزوں کے لیے 4 کروڑ روپے مہیا کر دیئے گئے۔

    اس سلسلے میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو فوری فزیبلٹی بنانے کا کہا ہے اور اسی سال میں سو فیصد سیف سٹی کوریج کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے قطعا اس کی ادائیگی میں کوئی حیل و حجت نہیں کی اور کوشش کریں گے اس مالی سال میں اسے مکمل کریں، ایک ارب 22 کروڑ روپے کی رقم شہدا کے لیے بقایا جات تھے اور افسوس ہے جنہوں نے قربانیاں دیں ان کے اہلخانہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔

    شہدا کے لواحقین سے معذرت خواہ ہوں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا تھا تو حکومت نے اسلام آباد پولیس کا مطالبہ پورا کر دیا ہے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اور مراعات پنجاب پولیس کے برابر کر دیئے گئے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے پر تمام افراد اور ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں اور جس ٹیم نے اس دہشت گرد کو مارا ہے انہیں بھی میڈل اور ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ 140ملین کی ابتدائی رقم اسلام آباد پولیس کو دی گئی ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ فسادی ٹولے کو پسپا کرنے پر اسلام آباد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو ہر سہولت دی جائیں گی جبکہ اسلام آباد 3 طرف سے ایسے معاملات کا شکار ہو سکتا ہے۔

    25 مئی کو فسادی ٹولہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونا تھا لیکن پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی حکام نے فسادی ٹولے کو پسپا کر دیا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ سیف سٹی صرف سڑکوں پر نہیں بلکہ سب کچھ کیچ ہو گا اور کارروائی بھی ہو گی۔ کسی کو تشدد کی قطعا کوئی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ فیصل آباد کی سیٹ ہم جیت رہے ہیں تاہم کچھ مشکلات بھی ہیں۔ بتائیں کیا انہوں نے بینرز کی اجازت لی تھی ؟ فیس ادا کی تھی؟

  • اگر حالات خراب ہوئے تو زمہ دار حکومتی انتظامیہ ہوگی. شیخ رشید

    اگر حالات خراب ہوئے تو زمہ دار حکومتی انتظامیہ ہوگی. شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہنگامی بنیادوں پر ایک ویڈو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ: ہم نے جو رات تین بجے عمران خان کے بڑے بڑے پوسٹرلگائے تھے،وہ انتظامیہ نے سرکاری ٹرکوں پر اتاری اور پھر جب ہم واپس آئے تو انہوں دوبارہ انہی جگہ پر عمران خان کے خلاف نازیبا پوسٹر لگا دیئے.

    ان کا انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہناتھا کہ: انتظامیہ ان سے ملی ہوئی ہے اورمیں مقتدر حلقوں کو کہنا چاہتا ہوں، اور ساتھ میں ایجنسیز کو بھی کہنا چاہتا ہوں یہ (امپورٹڈ حکومت) لڑائی کرنا چاہتے ہیں، اور ہم لڑائی سے اجتناب کریں اوراس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے.

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ: جو پوسٹر شہر میں بانٹے جارہے ہیں تحقیق کی جانی چاہئے کہ ان کے پیچھے کون ہے؟ اور ایسا کیوں کیا جارہا ہے.

    ان کا کہنا تھا اگر کوئی لڑئی وغیرہ ہوئی تو آج صبح ہم نے جو صادق آباد تھانہ میں جن لوگوں کو پکڑ کر دیا ہے ان سے تفتیش ہونی چاہئے.

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی زمہ دار یہ انتظامیہ اور امپورٹد حکومت ہوگی.


    شیخ رشید نے کہا کہ: آج 3 بجے لال حویلی سے ریلی کے ساتھ راشد شفیق کے ہمراہ رحمان آباد نکلوں گا۔22 فیصد مہنگائی52 فیصد بجلی،46 فیصد گیس،100 روپے لیٹر پیٹرول بڑھ گیا ہے۔اس لیے لوگ خود نکلیں گے۔ہمارے بینر اتارے اور عمران خان کے خلاف لگوائے جارہے ہیں۔حالات کی خرابی کی ذمّہ دار امپورٹڈ حکومت خود ہوگی۔

  • اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔جیسے ہی لوگوں نے ان زلزلوں کے جھٹکوں کو محسوس کیا۔ تو لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوۓ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ویسے بھی عمومی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ جب زلزلہ آۓ تو گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے چلے جانا چاہئے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی اسلام آباد میں لوگوں نے ان زلزلوں کے جھٹکوں کو محسوس کیا تو ان میں بہت زیادہ خوف پیدا ہو گیا تھا۔اور جب زلزلے کی شدت کو ریکٹر اسکیل پر دیکھا تو پتا چلا کہ زلزلے کی شدت تو 4 عشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔اور یہ بھی پتا چلا کہ زلزلہ 130 کلومیٹر زیر زمین آیا۔
    ان زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت جب عوام نے محسوس کی تو وہ بہت زیادہ خوف میں مبتلا ہو گے۔ لیکن شکر ہے کہ ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔ لوگوں میں پھر خوف کم ہوا۔ اور وہ اپنے اپنے گھروں میں چلے گئے۔

  • سپین نے خوسے انتونیو اورے کو پاکستان میں سفیر مقرر کردیا

    سپین نے خوسے انتونیو اورے کو پاکستان میں سفیر مقرر کردیا

    اسلام آباد:ہسپانوی حکومت نے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے کے لئے نئے سفیر خوسے انتونیو کو نامزد کیاہے۔ ذرائع کے مطابق خوسے انتونیو جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان روانہ ہوں گے۔

    میڈرڈ میں پیدا ہونے والے خوسے انتونیو1990 سے سفارتکاری کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مشنز، یونیسکو کے ہیون رائٹس آفس مین ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ وہ بگوتا، کولمبیا، اور دہلی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

    سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وفد نے نامزد سفیر سے مادرید میں ملاقات کی۔ نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما اقبال چوہدری نے کہاکہ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں سپین ایمبیسی میں درپیش مسائل لے حوالے سے آگاہ کیاگیاہے۔ جن میں فیملی ریگروپاسیون کے کیسزمیں تاخیر، نیشنلٹی رکھنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور کاغذات کی تصدیق جیسے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے.
    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاکیچی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق مہمت پاکیچی موجود ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کی جگہ لیں گے، رواں ہفتے احسان مصطفی یرداکل کی وطن واپسی متوقع ہے، مہمت پاکیچی کا شمار ترک صدر رچپ طیپ اردوان کے قابلِ اعتماد حلقوں میں ہوتا ہے۔


    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمت پاکیچی نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ تھیالوجی ( دینیات) میں پی ایچ ڈی کر رکھا ہے، نامزد ترک سفیر انقرہ یونیورسٹی میں 1983 سے 2007 تک تدریس اور اکادیمیہ سے بھی منسلک رہے ہیں، مہمت پاکیچی 2014 سے 2019 تک ہولی سی میں بطور ترک سفیر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔

    وہ انقرہ میں ایوان صدارت کے شعبہ مزہبی امور میں بطور ڈی جی خارجہ امور بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، مہمت پاکیچی ترکی کے ایوان صدارت کے شعبہ مذہبی امور کی جانب سے بطور خصوصی ایلچی واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفارت خانے میں بھی کام کر چکے ہیں۔

    مہمت پاکیچی کو دور جدید میں قرآن پاک سے متعلق سوالات کی تشریح اور تفسیر میں خصوصی مہارت حاصل ہے، پاکستان پہنچنے کے بعد نامزد ترک سفیر اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کریں گے۔