Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • بچوں کے حقوق، فلاح و بہبود، اور ترقی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں،وزیراعظم

    بچوں کے حقوق، فلاح و بہبود، اور ترقی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نےعالمی یومِ اطفال کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج، عالمی یومِ اطفال کے موقع پر، میں پاکستان کے بچوں کے حقوق، فلاح و بہبود، اور ترقی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ یہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ہماری قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم بلا تفریق ہر بچے کے حقوق کے تحفظ اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، اور ایک محفوظ اور پرورش کرنے والا ماحول فراہم کریں، تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کر سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔پاکستان کی حکومت نے بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، جیسے دانش اسکولز کا قیام، جو دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کم وسیلہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ ان اسکولز نے بے شمار بچوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور انہیں ایک روشن مستقبل کی راہ دکھائی ہے۔ ہم نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وسائل کو متحرک کرکے خواندگی کی شرح میں اضافہ، اسکولوں کی تعمیر نو، اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمیونٹی آؤٹ ریچ اور خاندانوں کو بچوں کو اسکول بھیجنے کی ترغیب دینے کے لئے خصوصی مہمات کے ذریعے اسکول نہ جانے والے لاکھوں بچوں کے داخلے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ غذائی قلت کو دور کرنے اور تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے لئے، حکومت نے سرکاری اسکولوں میں غذائیت کا پروگرام متعارف کیا ہے تاکہ بچوں کو صحت مند کھانا ملے جو ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں معاون ہوں۔یہ تمام تر اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم اپنے نوجوان نسل کی نشوونما اور خوشحالی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔میں والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی، اور پالیسی سازوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مل کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر بچے کی اہمیت ہو اور وہ خود کو محفوظ اور قیمتی محسوس کرے۔ عالمی یومِ اطفال کے موقع پر، آئیں ہم عہد کریں کہ اپنے بچوں کو قومی ترجیحات میں اولیت دیں گے، اور ایک ایسا مستقبل یقینی بنائیں گے جہاں وہ عزت، برابری، اور امید کے ساتھ پروان چڑھ سکیں۔

  • 24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی نے جڑوں شہروں کیلئے کمیٹی بنا دی

    24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی نے جڑوں شہروں کیلئے کمیٹی بنا دی

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جڑواں شہروں کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے،اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت ، شعیب شاہین ، سید علی بخاری ، قاضی تنویر اور ملک عامر کمیٹی میں شامل ہیں،راولپنڈی کی کوارڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر ، شہریار ریاض ، امیر افضل ، عقیل خان ، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،کمیٹی 24 نومبر کے احتجاج کے لئے قائم کی گئی ہے جو جڑواں شہروں میں احتجاج کے معاملات کو دیکھے گی

    دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور چھٹی پرگئے اہلکار واپس بلا لیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے 8 ہزار پولیس اہلکار پنجاب، کشمیر اور سندھ سے مانگ لیے، پولیس کو آنسو گیس شیل، ربڑ کی گولیاں اور اینٹی رائٹ کٹس مہیا کر دی گئیں۔

    دوسرے صوبوں کے پولیس اہلکار 21 نومبر کی رات اسلام آباد رپورٹ کریں گے، وفاقی دارالحکومت میں رینجرز اور ایف سی اہلکار پہلے ہی تعینات ہیں، اسلام آباد کے گردونواح میں کنٹینرز پہنچانے کا کام شروع ہوگیا ہے-

    24 نومبراحتجاج: جو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے باہر ہو جائےگا،عمران خان

    24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

  • زائرین کو سہولیات  ،وفاقی وزیر کی عراقی حکومت کے ساتھ ایم او یو  کی ہدایت

    زائرین کو سہولیات ،وفاقی وزیر کی عراقی حکومت کے ساتھ ایم او یو کی ہدایت

    وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آنگی چوہدری سالک حسین سے عراق میں پاکستانی سفیر محمد ذیشان احمد نے ملاقات کی،

    ملاقات میں عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ زائرین مینجمنٹ پالیسی وفاقی کابینہ نے اپریل 2021 میں منظور کی گئی، پالیسی کا بنیادی مقصد پاکستانی زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، وزارت مذہبی امور اور عراق کی وزارت مذہبی امور کے مابین ایم او یو کا ڈرافٹ وزارت خارجہ کو بھجوایا گیا ہے، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد از جلد عراقی حکومت کے ساتھ ایم او یو کرنے کی ہدایت، ایم او یو کے تحت پاکستانی زائرین کو عراق میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں گی،

    چوہدری سالک حسین نے کربلا میں پاکستان ہائوس اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ کا قیام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے، محرم، سفر اور اربعین کے موقع پر ذائرین کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستانی سفیر کی عراق میں پاکستانی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی۔

    اپووا کی تربیتی ورکشاپ،لکھاریوں کی تحسین

    یوم اقبال پر اپووا کی تقریب،تحریر:عینی ملک

    اپووا تربیتی ورکشاپ کی یادیں،تحریر: فیصل رمضان اعوان

    اپووا کی سنگ رنگی تقریب،تحریر:ریاض احمد احسان

    اپووا تربیتی ورکشاپ کے یادگار لمحات،تحریر:اورنگزیب وٹو

  • 24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

    24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

    24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ نےسخت ترین اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے

    وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نے احتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، شر پسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں سکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے

    وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیو فنسنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے احتجاج کے دوران شر پسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غورکیاگیا،احتجاج میں شامل شر پسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ اور سم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غورآیا، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے،

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

  • پی سی بی کوئی مقدس گائے نہیں،قائمہ کمیٹی نے محسن نقوی کو کیا طلب

    پی سی بی کوئی مقدس گائے نہیں،قائمہ کمیٹی نے محسن نقوی کو کیا طلب

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیٸرمین پی سی بی کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا

    قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین ثناء اللہ دستی خیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیٸرمین پی سی بی کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا,ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ پی سی بی کوئی مقدس گائے نہیں، کیا پی سی بی عہدےداران کوئی آسمانی مخلوق ہے؟ محسن نقوی وزیرداخلہ ہونگے تو اپنی جگہ ہونگے،لیکن کمیٹی کےسامنےمحسن نقوی کو جواب دیناپڑےگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جواب نہ ملنے پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور محسن نقوی کو طلب کر لیا، اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا،تین دن میں متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، قائمہ کمیٹی نے پی سی بی کوکابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں ثناء اللّٰہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آتے ہوئے بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آ گئی،بھارت کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان پُرامن ملک ہے، کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، حکومتوں کی پالیسی کو چھوڑ کر کھیلوں کو کھیلوں کی حد تک رہنا چاہیے، ضرورت پڑی تو فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے،نگراں حکومت نے کیسے فیصلہ کرلیا کہ پی سی بی کو قائمہ کمیٹی سے نکالا جائے، نگراں سسٹم پالیسی کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • اراکین اسمبلی سے شریک حیات  و  بچوں کے اثاثوں، واجبات کے گوشوارےطلب

    اراکین اسمبلی سے شریک حیات و بچوں کے اثاثوں، واجبات کے گوشوارےطلب

    اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24 کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24مجوزہ فارم۔بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2024 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔ سیکشن 137 کے مندرجات ذیل میں بھی دیے جاتے ہیں۔ سیکشن 137- اثاثہ جات اور واجبات کے گوشواروں کی فراہمی۔ ہر ممبر اسمبلی و سینٹ سابقہ 30 جون تک کے اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے بصورت مجوزہ فارم۔بی ہر سال 31دسمبر سے پہلے یا 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے گا۔ سیکشن137 کی ذیلی شق(2)کے تحت کمیشن ایک پریس ریلیز کے ذریعے ہر سال یکم جنوری کو مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کرے گا۔ 16جنوری کو ایک حکم کے تحت کمیشن 15 جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت معطل کردے گا اور مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک وہ پارلیمنٹ و اسمبلی کی کسی بھی کاروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اگرکوئی ممبر اپنے پیش کردہ گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا تو کمیشن سیکشن 137 کے تحت گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر اس بد عنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کاروائی کرے گا۔ اس حوالے سے تیار کردہ ہدایات / راہنمائی کے ساتھ مقررہ فارم۔بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینٹ سیکرٹریٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، فارم۔بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا،محسن نقوی

    مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا،محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔ سینیٹر کامران مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • سینیٹ، تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانےکاترمیمی بل،سب کمیٹی قائم

    سینیٹ، تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانےکاترمیمی بل،سب کمیٹی قائم

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے سکولوں کی نصابی کتب میں تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانے کے حوالے سے ترمیمی بل پر سب کمیٹی بنادی گئی بل پر اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے طلب کرلی گئی ۔بل کی محرک سینیٹر قرۃ العین مری نے کہاکہ بچیوں کی بلوغت کے ساتھ جلدی شادی ہوجاتی ہے اس لیے ان کو اس حوالے سے تعلیم دینا ضروری ہے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے بلوچستان کے 3 ہزار طلبہ غائب ہیں اور رپورٹس ہیں کہ وہ خودکش بن رہے ہیں۔

    منگل کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرپرسن بشرہ انجم بٹ کی زیر صدارت ہوا ۔سینیٹر کامران مرتضیٰ اور فلک ناز نے شرکت کی جبکہ سینیٹر شہادت اعوان اور قرۃالعین مری نے بطور محرک شرکت کی۔کمیٹی میں قرہ العین کی طرف سے ایوان میں پیش کیا گیا بل فیڈرل سپرویژن آف کریکولر ٹیکسٹ بک اینڈ مینٹیننس آف سٹنڈرڈ آف ایجوکیشن ترمیمی بل 2024 پر بحث ہوئی ۔قرۃ العین نے کہاکہ بل میں ری پروڈکشن (تولیدی عمل) کے عمل کو کتابوں میں پڑھایا جائے گا ۔ بچیوں کی جلدی شادی ہوتی ہے ان کو اپنے جسم کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا ہے اس طرح ان کو پتہ چل جائے گا۔وزارت نے بل کی حمایت کردی اور کہاکہ اس بل کے لیے سب کمیٹی بنادی جائے ۔ ذہنی صحت کو بھی اس بل میں شامل کیا جائے ۔سب کمیٹی سینیٹر کامران مرتضیٰ کی زیرصدارت بنادی گئی ۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے کو ٹیبو بنادیا گیا ہے یہ حقیقت ہے ۔

    وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے 137 اساتذہ مستقلی کا نوٹیفکیشن بحال
    سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہاکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے 137 اساتذہ مستقلی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے، 137 اساتذہ نے بیان حلفی دیا ہے کہ سنیارٹی کلیم نہیں کریں گے، ان اساتذہ کو 18 نومبر کو مستقل کیا گیا ہے،ایف پی ایس سی کے ذریعے مستقل ہونے والے ملازمین ان سے سینیرز ہوں گے، ان 137 اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلہ سے منسلک ہو گا، ان کے بیان حلفی عدالت میں جمع کروائیں گے، چئیرپرسن کمیٹی بشری بٹ نے کہاکہ خوش آئیند ہے کہ کمیٹی کی مداخلت سے ان اساتذہ کا معاملہ حل ہوا، ملازمین عدالتوں سے حکم امتناعی لے کر کمیٹی کو رجوع کرتے ہیں، آئندہ عدالت میں زیر التواء کوئی مقدمہ کو کمیٹی میں نہیں لیں گے،

    سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ بیرون ملک سکالرشپ پر جانے والوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں اس لیے میرا ایجنڈا موخر کردیا جائے جب تک یہ مکمل تفصیلات نہیں دیئے جاتے ہیں۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے کوٹے پر دیگر صوبوں کے لوگ بیرون ملک سکالر شپ پر جارہے ہیں بیرون ملک جانے والے طلبہ سے جو دستاویزات لی جاتی ہیں اس کی ڈرافٹنگ صحیح نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے جو طلبہ تعلیم مکمل نہیں کرتے ہیں ان سے ریکوری نہیں ہوسکتی ہے ۔ بنگلہ دیش کی حکومت پاکستانی طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے پاکستان کو بھی بنگلہ دیش کے طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اعلان کرنا چاہیے ۔حکام ایچ ای سے نے کہاکہ ہم تمام مطلوبہ معلومات سینیٹر شہادت اعوان کو فراہم کریں گے ۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشاء کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے انہوں نے تمام ڈیٹا ایچ ای سی کو دے دیا ہے اب آپ اپنا کام شروع کردیں ۔ نمائندہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا نے کہا کہ19نومبر تک ہم نے ڈیٹا دے دیا ہے ۔6556بچوں کا ڈیٹا ہم نے دے دیا ہے حکام ایچ ای سی نے کہاکہ ہم اس ڈیٹا کا آڈٹ کریں گے اس کےبعد جو فیصلہ ہوگا اس سے آگاہ کردیں گے ۔

    کمیٹی کو پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پر بریفنگ دی گئی ۔وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ بلوچستان کا کوٹہ ہم نے ڈبل کردیا ہے۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں بلوچستان کے طلبہ کو شک کے آنکھ سے دیکھا جارہاہے بلوچستان کی تین ہزار طلبہ غائب ہیں اور رپورٹ ہیں کہ وہ خودکش بننے چلے گئے ہیں۔ قائمقام سی ای او انڈوومنٹ فنڈ نے بتایا کہ اس سے پہلے بہت زیادہ کرپشن ہوئی ہے کیس ایف آئی اے میں ہے ہم نے 116ملین روپے ریکور بھی کرلیئے ہیں اب 3ہزار سے سکالرشپ 10ہزار کررہے ہیں ۔کمیٹی نے جلدازجلد سی ای او لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگلے اجلاس میں آڈٹ رپورٹ بھی کمیٹی میں پیش کی جائے ۔وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ بلوچستان میں 4 دانش سکول بنائے جارہے ہیں ،ایجوکیشن پر سرمایہ کاری سے امن آئے گا ۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 1970 میں ایک غلطی بلوچستان نے کی ہے کہ دیگر صوبوں کے اساتذہ بلوچستان سے نکال دیئے گئے تھے آج تک ہمیں اس کا نقصان ہورہا ہے

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24نومبر کو حتمی احتجاج سے قبل انتظامیہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی،اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی حتمی کال دی ہوئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت تیاریوں میں مصروف ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا زیادہ افراد کےجمع ہونےپرپابندی عائد کردی گئی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی مذہبی و سیاسی اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے اور کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا ہے،احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی خاصی متحرک نظر آرہی ہیں-

  • 30 نومبر کو غیررجسٹرڈ وی پی این مکمل بند کردیں گے،چیئرمین پی ٹی اے

    30 نومبر کو غیررجسٹرڈ وی پی این مکمل بند کردیں گے،چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں 30 نومبر کو وی پی اینز مکمل بند کردیں گے ،قائمہ کمیٹی نے وی پی این بند کرنے کا خط لکھنے پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا،قائمہ کمیٹی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے کے فتوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا،اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے کے بعد ہم بین الاقوامی فورم پر کس طرح جواب دیں گے یہ تو اسلام کا مذاق ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے وزیر مملکت اور سیکرٹری آئی ٹی کے کمیٹی میں نہ آنے پر شدید برہمی کااظہار کیا ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ محمد کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ،سینیٹر ندیم،سینیٹر افنان اللہ سینیٹر ہمایوں مہمند،سینیٹر سیف اللہ سرور نیازی،گردیپ سنگھ نے شرکت کی ۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ یہ ہماری تیسری میٹنگ ہے مگر وزیر صاحبہ کمیٹی میں نہیں آرہی ہیں وزیر کو کمیٹی میں آنا چاہیے تھا کمیٹی میں سیکرٹری نہیں ہے اگر وہ نہیں آتے ہیں تو ہم ان کی کار کردگی پر بات کریں گے وزارت جواب دینے سے پرہیز کررہی ہے ۔ سیکرٹری صاحب بھی مصروف ہیں تو ہم کس سے بات کریں ۔ ہم اپنے میٹنگ منٹس وزیراعظم کو بھیجیں گے ۔ کامران مرتضیٰ نے کہاکہ انٹرنیٹ بنیادی حق ہے حکومت کی وجہ سے یہ کمپرومائز ہورہاہے جو کچھ ہورہاہے سب کی منشا کی وجہ سے ہورہاہے فائر وال لگاکر لوگوں کو حق سے روکا جارہاہے 50سے 60ارب روپے لگائے گئے ہیں ہم دو دو روپے کی خیرات مانگ رہے ہیں ۔جو کمیٹی میں نہیں آرہے ان کے خلاف رولز کے مطابق کاروائی کی جائے ۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ وزارت داخلہ کے خط پر وی پی این پر پابندی لگادی گئی ہے کس قانون کے تحت وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھا ہے وی پی این سے لوگوں کا روز گار لگاہواہے ۔اسلامی نظریاتی کونسل کی ہزاروں سفارشات ہیں ان پر عمل نہیں ہورہاہے مگر اس عمل کی بہت زیادہ تشہیر کی گئی ہے ۔

    اسلامی نظریاتی کونسل اسلام کا مذاق بنارہی ،وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے پر قائمہ کمیٹی برہم
    کمیٹی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے وی پی این کے خلاف فتویٰ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اسلام کا مذاق بنارہی ہے ان کو یہ مسئلہ بھیجا کس نے تھا ،غلط کام غلط ہے وی پی این سے اگر کوئی اچھا کام کرتا ہے تو جائز ہے اور اگر کوئی غلط کام کیا ہے تو حرام ہے ۔ کل انٹرنیشنل فورم پر کسی نے اس حوالے سے سوال کیا تو ہم کیا جواب دیں گے ۔ کمیٹی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتویٰ کی مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا کہ بتایا جائے کہ پی ٹی اے کو وی پی این بند کرنے کا خط کیوں لکھا ۔

    وزارت آئی ٹی کی وی پی این بند کرنے کی مخالفت کا انکشاف
    ٹویٹر سے زیادہ گند ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مگر بلاک ٹویٹر کیوں، سینیٹر افنان اللہ
    چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا وی پی این کی ضرورت جو یہاں کمیٹی میں ہیں ان کو نہیں ہے فری لانسر کے لیے وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے، 2016میں وی پی این کی پالیسی آئی کہ وی پی این کو رجسٹرڈ کیا جائے ۔ اب ہم وی پی این رجسٹرڈ کررہے ہیں ۔ جنہوں نے وی پی این رجسٹرڈ کیا ہوتا ہے ان کا سسٹم نیٹ بند ہونے کے باجود کام کرتا ہے 25 ہزار لوگوں نے وی پی این رجسٹرڈ کرلیا ہے ۔ جو حکم آتا ہے میں اس پر عمل کرتا ہوں پالیسی حکومت دیتی ہے ۔ 2.5ملین پاکستانی فری لانس کام کررہے ہیں ۔ جو سیکرٹ کام کرتا ہے اس کو وی پی این پر کام کرنا ہوتا ہے ۔پیکا رولز کے مطابق فیڈرل حکومت عدالت اور وزارت داخلہ ہمیں خط لکھ کر سوشل میڈیا بند کرنے کا کہے سکتے ہیں ۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ وی پی این سوشل میڈیا نہیں ہے ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہم نے فخش ویب سائٹ کو بلاک کیا اور 2 کروڑ لوگوں نے وی پی این کے ذریعے اس کو ایکسس کیا ہے ۔ممبر لیگل وزارت آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ وی پی این پی کا ایکٹ کے اندر نہیں آتا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ وی پی این صرف آئی ٹی کا بزنس کرنے والا ہی رجسٹرڈ کرسکتا ہے ۔ میں اپنے ڈومین میں رہ کر کام کررہاہوں میں ملازم ہوں ۔سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ ٹویٹر سے زیادہ گند ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ہے مگر بلاک ٹویٹر ہے ۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ جو کام ہم کر نہیں سکتے ہیں اس کے لیے لوگوں کو کیوں تنگ کررہے ہیں ۔حکام آئی ٹی نے بتایا کہ ایک دن انٹرنیٹ بند ہوجائے تو 2سے 3 ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ 30 نومبر کو وی پی این بند کردیں گے ۔لوگ وی پی این رجسٹرڈ نہیں کروارہے ہیں ۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ 30نومبر کے بعد اصل غدر مچے گا ،ممبر ٹیلی کام وزارت آئی ٹی نے کہاکہ ہم نے وی پی این کو بلاک کرنے کی مخالفت کی تھی وزارت داخلہ میں یہ اجلاس ہواتھا ہم نے بتایا تھا کہ اس کا فائدہ نہیں ہوگا ۔

    کمیٹی نے تین پی ایچ ڈی امیدواروں کا نظرانداز کرکے گریجویٹ کو وفاقی سیکرٹری آئی ٹی لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا.

    رپورٹ. محمد اویس، اسلام آباد

    پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، چیئرمین پی ٹی اے

    اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہر اشرفی کاوی پی این فتویٰ سے اختلاف

    فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟حافظ نعیم الرحمان

    وی پی این غیرشرعی، فتویٰ پر کھراسچ میں مذہبی رہنماؤں کا ردعمل

    وی پی این کا استعمال غیر شرعی،فتویٰ غلط ہے،مولانا طارق جمیل

    دہشتگردوں کا ہتھیار "وی پی این” حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    دہشتگرد بھی وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپانے لگے

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام