Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • حلقہ بندیوں  کے حوالے سے غلط فہمیاں  پھیلائی جا  رہی  ہیں

    حلقہ بندیوں کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں

    میڈیا پر حلقہ بندیوں کے حوالے سے چند غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں ۔

    باغی ٹی وی : الیکشن ایکٹ 2017 اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
    1۔ الیکشن رولز 8(1)کے تحت صوبہ کی آبادی کوآئین کے آرٹیکل 106،51کےتحت صوبہ کے لئے مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹہ کا تعین ہو جاتا ہے ۔

    2۔ دوسرے مرحلہ میں اضلاع کی سیٹیوں کے تعین کے لئے رولز 8(2) کے تحت نکالے گئے کوٹہ کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہےجس سے اس ضلع کی سیٹیں مقرر ہو جاتی ہیں اس میں کسی ضلع کو اگر مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سے کم رہ جاتی ہو تو اس کو نظر انداز کیا جاتا ہے ، اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو اسے ایک سیٹ دے دی جاتی ہے مثلاً اگر کسی ضلع کی آبادی کے مطابق اس کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو اسکو 4سیٹیں دی جاتی ہے ، اگر اس کی سیٹوں کا حصہ 4.52 بنتا ہے تو وہ ضلع 5سیٹیں لتیا ہے بشرطیکہ کوئی اور ضلع موجو د نہ ہو جس کی Fraction اس سے زیادہ ہو مثلاً 4.56 اس میں یہ وضاحت ضرور ی ہے کہ سب سےپہلے اس ضلع کوسیٹ ملے گی جس کی Fraction سب سے زیادہ ہو گی یعنی 4.80،4.75،4.70،4.70 ،4.66حتی کی آخری سیٹ تک اسکو چیک کیا جاتا ہے –

    عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    اس طریقہ کار کے مطابق بعض اوقات اگر صوبہ میں سیٹ ہو تو کسی ضلع کو 4.50 پر بھی ایک سیٹ مل جاتی ہے اور اگر سیٹیں Fraction کو مدنظر رکھتے ہوئے ختم ہو جائیں اور Lower Fraction چاہے 4.51 یااس سے زیادہ کیوں نہ ہووہ نظر انداز کرد ی جاتی ہے سیٹیوں کے تعین کا طریقہ کار الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 18، الیکشنز رولز کے سیکشن 8میں واضح ہے الیکشن کمیشن اس میں کوئی ردوبدل نہیں کر سکتا اور یہ کام پورا کمیشن )چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبران الیکشن کمیشن(کرتے ہیں ، البتہ ابتدائی حلقہ بندیو ں پر اعتراضات کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ان پر سماعت الیکشن کمیشن کا دور یا تین روکنی بینچ کرتا ہے۔

    تااحیات نااہلی کا معاملہ،سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل

    الیکشن کمیشن یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ ضلع حافظ آباد کی آبادی 1319909 ہے جبکہ قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کا کوٹہ 905595 ہے جوکہ 1.46 بنتاہے کیونکہ رولز 8 (2)کے تحت باقی آبادی 0.5 سے کم ہے ، لہذا سے ایک سیٹ دی گئی ہے اس طرح گوجرنوالہ کی آبادی 4966338ہے اور مذکورہ بالا کوٹہ کے مطابق اسکا سیٹوں کا حصہ 5.48ہے اس کا Fraction بھی 0.5 سے کم ہے لہذااسے بھی 5 سیٹیں دی گئی ہیں ۔

    الیکشن کمیشن یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کسی ضلع کو دوسرے ضلع کے ساتھ Club کرنے کا پابند نہیں ہے ۔

    سارہ انعام کیس، شاہنواز امیر نے سزائے موت کیخلاف اپیل کر دی

  • جے یو آئی کا   کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ

    جے یو آئی کا کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمیشنر سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو درخواست لکھی ،درخواست میں کامران مرتضیٰ نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا، سیاسی جماعتوں نے الیکشن کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لیے تین دن کا اضافہ کیا جائے، البتہ سکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے چار دن کیا جاسکتا ہے جس سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ جے یو آئی ف کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر ردوبدل کرسکتا ہے کاغذات نامزدگی کے وقت میں اضافہ جے یو آئی ف کے لیے بطور سیاسی جماعت باعث اطمینان ہوگا اور اس کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امیدواروں کے چناؤ میں بھی آسانی ہوگی۔

    آڈیو لیکس کیس: ایف آئی اے سمیت دیگر کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت

    واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، ان کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی،جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے، عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی، گزشتہ روز این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے جب کہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے لیے 3حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی لیے گئے۔

    عمران خان سائفر کیس،درخواستگزار کو رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت،سماعت ملتوی

  • عام انتخابات 2024:الیکشن کمیشن نے جولائی 2023کو ووٹر لسٹیں منجمند کی  تھیں

    عام انتخابات 2024:الیکشن کمیشن نے جولائی 2023کو ووٹر لسٹیں منجمند کی تھیں

    اسلام آباد (محمداویس)عام انتخابات 2024میں ووٹ ڈالنے کے لیے 14لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا ووٹ مختلف حلقوں میں منتقل کیا جبکہ 78لاکھ ووٹرز نے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ 25جولائی 2023کے بعد یکم دسمبر 2023تک 16لاکھ سے زائد نئے نوجوان ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے ۔

    باغی ٹی وی: خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جولائی 2023کو ووٹر لسٹیں منجمند کی تھیں جس کے بعد 25ستمبر 2023کو ووٹرلسٹیں غیر منجمند کی گئیں اور 28اکتوبر 2023کو دوبارہ منجمند کردی گئیں اس دوران ووٹر ز کو یہ سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنا ووٹ منتقل کرسکتے ہیں اور جو 28اکتوبر تک 18سال کو پہنچنے والوں کے ووٹ رجسٹرڈ کئے گئے ۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق 25ستمبر 2023تک ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 69لاکھ 80ہزار 272تھی جس میں اب 16لاکھ 5ہزار 487نوجوان ووٹرز کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے کل ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 85لاکھ85ہزار 760ہوگئی ہے ۔

    اس مختصر ایک ماہ اور چند دن کے اندر 14لاکھ 44ہزار384ووٹرز نے ملک بھر میں اپنے ووٹ کو مختلف حلقوں میں منتقل کیا اس کے ساتھ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیا گیا کوڈ 8300جس سے ووٹرز اپنے ووٹ کے بارے میں جان سکتے تھے کہ وہ کس حلقہ میں ہیں کے حوالے سے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کل 78لاکھ 5ہزار 38لوگوں نے 8300پر میسج کرکے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

  • عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا

    عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا

    اسلام آباد: ملک میں انتخابات کے لیے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی:عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا بھی آغاز کردیا ہے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھا جس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی امیدوار متعلقہ حلقے کے آر او آفس میں جمع کرائیں گے،ریٹرننگ آفیسر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔

    عمران خان توشہ خانہ،سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی

    دوسری جانب امیدوار صبح ساڑھے آٹھ سے شام ساڑھے چار بجے تک کاغذات حاصل اور جمع کروا سکتے ہیں امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی، جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

    واضح رہےکہ گزشتہ روز این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے جب کہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے لیے 3حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی لیے گئے۔

  • الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو فوری مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو حکم دیا ہے کہ احد چیمہ کو فوری مشیرکے عہدے الگ کردیاجائے احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، اور وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں فواد حسن فواد سے متعلق 21 دسمبر کو مزید سماعت کی جائےگی۔

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ناسا نے خلا میں 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے بلی کی …

    انٹرا پارٹی انتخابات، آپ کے جواب کو سن کر جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، چیف …

  • کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، ترجمان الیکشن کمیشن

    کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، ترجمان الیکشن کمیشن

    ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ھے کہ چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا کی گئی ھے ۔ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا میں ہے اور اس ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی۔البتہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص شخصیت کے لئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ھے ۔مزید یہ کہ الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے ایک اعلامئے میں کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے آبائی ضلع جہلم کے لئے دو قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کیں جس کی آبادی 13 لاکھ 82 ہزار ہے،جبکہ ضلع حافظ آباد، جس کی آبادی تقریباً 13 لاکھ 20 ہزار ہے اسے صرف ایک سیٹ مختص کی گئی ہے،انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں،یہ واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، پاکستان بار کونسل ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی،سپریم کورٹ کو چیف الیکشن کمشنر کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے،پاکستان بار کونسل نے بڑا مطالبہ کر دیا

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

  • انٹرا پارٹی انتخابات، آپ کے جواب کو سن کر جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

    انٹرا پارٹی انتخابات، آپ کے جواب کو سن کر جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں الیکشن کمیشن کیجانب سے بھیجے گئے سوالات کا معاملہ ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی

    چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کمیشن پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس سوالنامے میں چالیس سوال ہیں، چالیس سوال تین کیٹیگریز میں آتے ہیں، کل کی سماعت کے فوری بعد چالیس سوالات تھما دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جتنے بھی سوالات دیئے گئے وہ ایک پروسس کا حصہ ہے،کمیشن نے جب دیکھا تو اس لیے آپکو سننے کا فیصلہ کیا ،اس کیس کی تو کل پہلی بحث تھی،ہم نے سوالات دے کر ٹائم بچایا ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم اس اقدام کو بہت زیادہ سراہتے ہیں،الیکشن کمیشن کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ پہلے آپ سوالات کے جواب دیں مایوس نہ ہوں ، چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان سکندر راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آپ کے جواب کو سن کر جلد فیصلہ کرنا چاہتا ہے،علی ظفر نے کہا کہ مجھے کل تک 40 سوالوں کا نہیں معلوم تھا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے آپ سے ابتدائی سوالات پوچھے گئے تھے،جب آپ نے جوابات جمع کروائے تو مذید سوالات اس لئے پوچھے گئے کہ آپ کو سنا جائے،یہ ہم نے آپ کی سہولت کے لئے سماعت رکھی تاکہ آپ کو سنا جائے،

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات دیکھے ہیں،ہمیں کہا جاسکتا ہے پارٹی کے مجاز سے دستخط کروائیں،پہلے ہم نے کروائے تو کہا گیا ہیڈ سے کروائیں اب کہا جارہا ہے مجاز سے کرائیں،اس بنیاد پر انتخابات ختم نہیں کیے جاسکتے ،پوچھا گیا فارم 65 چیئرمین نے کیوں دستخط کیا ،رول کہتا ہے کہ پارٹی ہیڈ کو دستخط کرنا ہوں گے ،مسلم لیگ ن کے شہباز شریف جبکہ اے این پی کے اسفندیار ولی خان نے دستخط کیے، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں ہورہا ہے،ہمیں بتا دیں کہ مجاز شخص نے دستخط کرنے ہیں یا پارٹی ہیڈ نے کرنے ہیں، یہ ایسا معاملہ نہیں کہ آپ انتخابی نشان روک دیں گے،آپ نے انتخابات کروانے کا کہا ہم نے کروائے ، آپ نے کالعدم کیے اور پھر کروانے کا کہا ، آپ نے بیس روز میں انتخابات کروانے کا کہا ، ہم نے کروائے ،اب آپ خود سے پوچھ رہے ہیں کیوں کروائے، ہم نے کل سب دستاویزات دیکھائی کہ ہم نے میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا ،آٹھ لاکھ و ووٹرز میں سے کوئی پینل دوسرا سامنے نہیں آیا، ہم نے انتخابات لڑنے سے کسی کو نہیں روکا، الیکشن کمیشن نے ہمیں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا، ہم الیکشن کرا چکے ہیں، سوالنامے میں سوال نمبر ایک کی کوئی مطابقت نہیں، دوسرے سوال میں الیکشن سے قبل شیڈول اور ووٹر لسٹیں مشتہر نہ کرنے کا سوال پوچھا گیا،ہم نے کسی کو انٹرا پارٹی الیکشن لڑنے سے نہیں روکا، الیکشن کمیشن اس کیس میں براہ راست متاثرہ فریق نہیں،تیسرے سوال میں پوچھا گیا نیشنل کونسل کیوں نہ بنائی اور وفاقی الیکشن کمشنر کیوں مقرر نہیں کیا، یہ ایسا ہی سوال ہے کہ پہلے مرغی آئی یا انڈہ، جب تک الیکشن نہ ہو جائیں نیشنل کونسل کا قیام ممکن نہیں،

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ایک سوال پوچھا کہ پارٹی آئین کیوں نہیں لگایا؟ پہلے اعتراض کے بعد پارٹی آئین جمع کرایا جاچکا ہے،یہ دراصل ڈانٹ ڈپٹ ہے کہ پہلے کیوں نہیں جمع کرایا،الیکشن کمیشن نے پوچھا پارٹی آئین کے رولز فراہم نہیں کئے گئے؟ رولز فراہمی کا سیکشن 209 کے تحت پارٹی سرٹفیکیٹ سے متعلق نہیں ہے، رولز اس لئے فراہم نہیں کہ قانون میں اس کی فراہمی کا زکر نہیں ہے،قانون کے مطابق صرف پارٹی آئین جمع کرانے کےپابند ہیں، اگر الیکشن کمیشن کہتا کہ رولز فراہم کریں تو فراہم کردیتے،کہا گیا ویب سائیٹ پر رولز کیوں نہیں ڈالے،رولز 2022 میں ڈالے تھے اب کتابچہ چھاپ دیا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس 175 جماعتیں رجسٹرڈ ہیں صرف 20 جماعتوں کی ویب سائیٹ ہے،
    کیا الیکشن کمیشن نے باقی جماعتوں سے پوچھا ویب سائیٹ کیوں نہیں؟ ممبر سندھ نے کہا کہ ہوسکتا ہے بڑی جماعتوں کی ہوں، بیرسٹر ظفر نے کہا کہ چلیں جن کو نشان الاٹ ہوا یا جن کا ہوگا ان سے پوچھا ؟چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان کا مطلب ہے آپ سپیشل جماعت ہیں،چیف الیکشن کمشنرکے جملہ پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، بیرسٹر علی ظفر نےا کہا کہ اس سوال کا پارٹی سرٹیفکیٹ سے کوئی تعلق نہیں،پھر پوچھا گیا کہ انٹرا پارٹی کے دو شیڈول کیوں نہیں دئیے؟بپھر وہی سوال جس کا جواب دیدیا گیا ہے،کیا یہ سوالات کسی اور جماعت سے پوچھے گئے؟ممبر کے پی نے کہا کہ کیا آپ نے کسی اور کے الیکشنز چیلنج کیوں نہیں کئے؟ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم کیسے کرسکتے ہیں یہ اختیار کمیشن کا ہے ہم سے جو سوالات کمیشن نےپوچھے ہیں اس کو بھی کسی نے چیلنج نہیں کیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کئی جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشنز ختم کئے ہیں، ابھی وقت نہیں ہے ورنہ آپ کو تفصیلات دیتے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پوچھا گیا کہ پینل بلامقابلہ کیوں ہوئے الیکشنز میں کیوں نہیں گئے؟ اب ہم انتظار کرتے کہ مخالف پینل آئے تو الیکشن کرائیں؟ بلامقابلہ الیکشنز پارٹی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

     

  • پاکستان بار کونسل کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض،شفاف انتخابات کا مطالبہ

    پاکستان بار کونسل کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض،شفاف انتخابات کا مطالبہ

    پاکستان بار کونسل نے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے

    پاکستان بار کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کے انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں آزادنہ اور شفاف انتخابات نہیں کرائے جا سکتے،ایسا لگتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس ہر سیاسی جماعت یا فرد کے لیے مختلف ضابطے ہیں،

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے،موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں ہو سکتے۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے آبائی ضلع جہلم کے لئے دو قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کیں جس کی آبادی 13 لاکھ 82 ہزار ہے،جبکہ ضلع حافظ آباد، جس کی آبادی تقریباً 13 لاکھ 20 ہزار ہے اسے صرف ایک سیٹ مختص کی گئی ہے،انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں،یہ واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، پاکستان بار کونسل ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی،سپریم کورٹ کو چیف الیکشن کمشنر کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے،پاکستان بار کونسل نے بڑا مطالبہ کر دیا

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

    پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل کا پختہ یقین ہے کہ بنیادی مقصد محض انتخابات کا انعقاد نہیں ہے بلکہ ان کا آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے انعقاد، تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے،پاکستان بار کونسل نے وکلاء کنونشن بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے جو کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ممکن نہیں،

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر نگرانی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں چیف الیکشن کمشنر کو گھر جانا چاہیے کیونکہ ان کے زیر نگرانی شفاف انتخابات ممکن نہیں،موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی انتخابات کی شفافیت پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں،شکایات کو دور کیے بغیر محض انتخابی ٹائم لائنز پر عمل کرنا استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے،اس سے پہلے بھی شکوک و شہبات دور کیے بغیر انتخابات کے انعقاد سے قیمتی وسائل اور ملک کا نقصان ہوا تھا،

  • عام انتخابات، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرا آج سے

    عام انتخابات، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرا آج سے

    عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز کل سے ہو گا تا ہم قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع ہو گیا ہے

    الیکشن کمیشن کے باہر کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لئے ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے،کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے لیے 11 صفحات پر مشتمل فارم دستیاب ہے،نامزدگی فارم میں امیدواروں کو اقرار نامہ اور بیان حلفی بھی جمع کروانا ہو گا،بیان حلفی میں امیدوار کو اپنے آپ کو انتخابات کے لئے اہل ثابت کرنا ہو گا،نامزدگی فارم میں ختم نبوت پر قعطی اور غیر مشروط ایمان رکھنے کا کالم بھی شامل ہے،قائد اعظم محمد علی جناح کے اعلان کی وفاداری کا کالم بھی شامل ہے،پاکستان کا صدق دل سے وفادار رہنے کا حلف بھی دینا ہو گا،پاکستان کی سالمیت، خوداری اور دفاع کا حلف بھی شامل ہے،اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہنے کا اقرار بھی حلف نامے میں شامل ہے،مخصوص اور غیر مسلم نشستوں کے لیے بھی فارم وصول کئے جا سکتے ہیں ،ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتا ہے ،نامزدگی فارم میں بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی شامل ہیں،نامزدگی فارم میں اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرنا ہوں گی

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کل سے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بار اعوان کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،حلقہ این اے 54 سے ہی عامر مغل اور عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان ایڈوکیٹ بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، والد صنم جاوید کا کہنا ہے کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی ،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کے لئے ہدایات کا اعلان کیا گیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک امیدوار مختلف تجویز کنندہ و تائید کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ کا غذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار کے لیے فیس 30 ہزار روپے ہے ،ایک کا غذات نامزدگی کا فارم کی قیمت 100 روپے ہے۔صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کے لیے فیس 20 ہزار روپے ناقابل واپسی ہے۔کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر دفتری اوقات صبح ساڑھے آٹھ سے شام ساڈھے چار بجے تک 20 سے 22 دسمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کے ساتھ امید وار، اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا ہونگی، کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے ووٹ کا الیکشن کمشنر سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ منسلک کرنا ہو نگے،امید وار گزشتہ تین سالوں کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔امیدوار کی جانب سے پاسپورٹ کی مکمل نقل کا غذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی فیس نقد براہ راست ریٹرننگ آفیسر یا بذریعہ بینک ڈرافٹ جو کہ ریٹرننگ افسر کے نام ہو یا کسی بھی نیشنل بینک کی شاخ میں نقد جمع کروائی جا سکتی ہے،بینک میں رقم جمع کرانے کی صورت میں امیدوار رسید کا غذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا،

    انتخابی اخراجات سے متعلق ہر امیدوارکسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے اور اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تو بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذات نامزدگی میں درج کریں، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہوگا جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی امیدوار اسٹامپ پیپرپر تصدیق کراکے دےگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ بننے کے لیے امیدوار پاکستان کا شہری ہو، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہ ہو۔

    الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری کر دیا ،خواتین 20 سے 22 دسمبر تک کاغزات نامزدگی جمع کروا سکیں گی ،23 دسمبر کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ اویزاں کی جائے گی ، 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی۔ کاغذات کے خلاف اپیل 3 دسمبر تک دائر کی جا سکے گی ، امیدواروں کی نظر ثانی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی ،13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،

  • عام انتخابات:الیکشن کمیشن نے  رجسٹرڈ ووٹرزکا ڈیٹا جاری کر دیا

    عام انتخابات:الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرزکا ڈیٹا جاری کر دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے رجسٹرڈ ووٹرزکا ڈیٹا جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاریاعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے، ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے جس میں 5 لاکھ68 ہزار 406 مرد ووٹرز اور 5 لاکھ14 ہزار 623 خواتین ووٹرز ہیں، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے جس میں مرد ووٹرز 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہیں، سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جس میں مرد ووٹر ایک کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 ہے۔

    مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں نصب کرنے کا فیصلہ

    pakistan
    بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ55 ہزار 783 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جس میں ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔

    سعودی عرب میں ارتداد اور ہم جنس پرستی سزاؤں کو ختم ہونا چاہیے ،اطالوی …