Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔

    چودھری شجاعت کو صدر ق لیگ رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار

    الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ہے، اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے، حکم امتناع کےدوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔

    الیکشن کے فیصلے میں ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار دے دی گئی الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا –

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا تھا الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا تھا،۔الیکشن کمیشن نےسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

    عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست …

    جس کے بعد چوہدری وجاہت معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے گئے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ نے چوہدری وجاہت کی درخواست پر سماعت کی تھی عدالت نے چوہدری شجاعت حسین کوصدر مسلم لیگ ق ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کیس واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ق لیگ کی صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا-

    جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں،جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے؟ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں-

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    چودھری شجاعت کو صدر ق لیگ رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے چودھری وجاہت کی درخواست کا دوبارہ جائزہ لے کر 10 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی-

  • الیکشن کمیشن نے 14 مئی کوانتخابات کو واضح طور پر ناممکن قراردیا

    الیکشن کمیشن نے 14 مئی کوانتخابات کو واضح طور پر ناممکن قراردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں تین رپورٹیں جمع کرائی ہیں جن میں الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ مذکو رہ تاریخ کو صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاعدالت عظمیٰ اس معاملے کی مزید سماعت کےلیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

    گجرات میں پرویز الہی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ مقررہ تاریخ تک ضروری مطلوبہ انتظامات کی تکمیل ممکن نہیں ہے جب کہ انتخابات کے التوا یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیاجائے گاسپریم کورٹ نے مزید سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو طلب نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ 4 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے لیے 14 مئی کوانتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانےکی درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر نے سماعت کی تھی الیکشن کی تاریخ پر سیاسی اتفاق رائے کے لیے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سیاسی قائدین کو طلب کیا تھا چیف جسٹس نے کہا تھا کہ پنجاب الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ قائم ہے ، نہیں بدلے گا، نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    ہمارےگھر پر ریڈ کسی اندر کے بندے نے کروائی. چوہدری سالک حسین کا دعویٰ

    تین رکنی بینچ نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیےفنڈز کےحوالے سےکہا تھا کہ حکومت 21 ارب روپے 27 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فراہم کرے، حکومتی گرانٹ کے بل مسترد ہونے کا مطلب ہےکہ وزیر اعظم اورکابینہ ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی ہےجبکہ اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ ایسا نہیں اٹارنی جنرل سے فی الحال اتفاق کرتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دوسری صورت بھی حکومت کو سنگین آئینی مسائل کی طرف لےجا سکتی ہےعدالتی حکم کی نا فرمانی کے بھی سنگیں نتائج برآمد ہو سکتے ہیں لہٰذا ضروری ہےکہ حکومت 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرے ۔

    عدالت نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور وزارت دفاع کی متفرق درخواستیں نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹانےکا حکم بھی دے دیا۔

    ہم یقینی طور پرپاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے،امریکا

  • مزدور ریلی ،عمران خان لبرٹی میں کریں گے پہلا خطاب

    مزدور ریلی ،عمران خان لبرٹی میں کریں گے پہلا خطاب

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی آئین بچاؤ ریلی کے حوالے سے پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک پر سیاسی پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

    عمران خان زمان پارک سے لبرٹی روانہ ہو گئے ،عمران خان کچھ ہی دیر میں لبرٹی چوک پہنچ جائیں گے عمران خان آج ریلی سے ی خطاب کریں گے عمران خان اپنا پہلا خطاب لبرٹی چوک سے کرکے ریلی کا آغاز کریں گے عمران خان آج اپنا دوسرا اور آخری خطاب ناصر باغ میں کریں گے عمران خان کے خطاب کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوجائے گے

    عمران خان کی تمام گاڑیوں کی سیکورٹی کلیرنس مکمل کی گئی،عمران خان کے سیکورٹی عملے اور اسپیشل برانچ نے الگ الگ کلیرنس دی عمران خان لبرٹی چوک پہنچ کر پہلا خطاب کریں گے سینیٹر فیصل خان اور مسرت چیمہ زمان پارک سے لبرٹی روانہ ہو گئے، اسد عمر، فواد چوہدری ، اور دیگر مرکزی رہنما عمران خان کیساتھ زمان پارک سے روانہ ہوئے ٹائیگر فورس کے کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے ٹائیگر فورس نے عمران خان کے گھر کے داخلی راستے کا کنٹرول سنبھال لیا انصاف ٹائیگر فورس کے جوان عمران خان کی گاڑی کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں،

    پاکستان تحریک انصاف کی مزدور ریلی مختلف لیڈر ریلی میں شرکت کے لیے پہنچنا شروع ہو چکے میاں محمود الرشید بھی اپنے قافلے کے ساتھ لبرٹی چوک پہنچ گئے میاں عباد بھی اپنے سپورٹرز کے ساتھ لبرٹی چوک پہنچ گئے ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لبرٹی چوک کا دورہ کیا اور کہا کہ لاہور پولیس کے 2 ہزار کے قریب اہلکار ریلی کو سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئین کے دفاع کیلئے ساری قوم کو باہر نکلنا ہوگا،مذاکرات اگر نیک نیت سے ہورہا تو گرفتاریاں نہیں ہونی چاہیئے،کل رات بھی اسلام آباد میں گرفتاریاں کی گئی ہے پرویز الہی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے، علی امین کو ضمانت کے باوجود حراست میں رکھا گیا ہے، یہ سارے کام مذاکرات کیلئے سنجیدہ لوگ نہیں کرتے،

    شاہدرہ سے گجومتہ تک میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی، میٹروبس سروس کا آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ،صبح میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے لبرٹی سے ناصر باغ تک پی ٹی آئی کی ریلی کے سبب میٹرو بس آپریشن معطل کیا گیا سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر میٹرو بس سروس کو معطل کیا گیا

    رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان نے علامہ اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہم عمران خان کی کال پہ پاکستان کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئے، مزدوروں کو پچھلے سال روزی روٹی اور چھت کی فکر نہیں ہوتی تھی، ہماری حکومت نے محنت کشوں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا،آج احساس پروگرام ختم اور مفاد پروگرام شروع کر دیا گیا،آج نوسر بازوں اور منی لانڈررز کے لئے بہترین پروگرام شروع کیا گیا،پاکستان میں مزدور کا جینا اور مرنا حرام ہو چکا ہےملک کے اندر قانون کے بجائے آل شریف و زرداری کا قانون لایا جا رہا ہے

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی آج کی ریلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تحریری نوٹس بھی بھجوادیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے تحریری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیبر ڈے پر آپ کی قیادت میں لبرٹی چوک سے ناصرباغ تک ریلی نکالنے کا معلوم ہوا، جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لیناضروری ہے-

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    نوٹس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں،امیدوار ریلیوں اور جلسوں سےقبل ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، پیشگی اجازت کے بغیر ریلی نکالنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

  • سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پشاور شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق شہر میں ایک جگہ پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی سکیورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    پی ٹی آئی نےاسمبلی واپس جانےکافیصلہ کیابھی تومیں نہیں جاؤں گا. شیخ رشید

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسے جلوس کی اجازت سے انکار کر دیا تھا ،وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے جس کے باعث شہر کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

    ترجمان اسلام آباد کیپیٹل کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 پر کال کریں۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اس کے برعکس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالی کی اجازت دے دی تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی وال چاکنگ نہیں ہوگی، کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگے گا،پی ٹی آئی کی ریلی دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک لبرٹی سے ناصر باغ تک نکالی جائے گی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر 3 بڑے شہروں میں پیدل مارچ کا اعلان کیا گیا ہے لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں ایک بجے پیدل مارچ کا آغاز ہوگا تاہم راولپنڈی میں پیدل مارچ کا آغاز علامہ اقبال پارک، مری روڈ سے شروع ہوگا وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر مارچ کی قیادت کریں گے۔

    مہنگائی38 فیصد تک جانے کا خدشہ؛ آؤٹ لک رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے مزدوروں کے عالمی دن پرآج لاہور ، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں کا اعلان کررکھا ہے لاہور میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان خود ریلی کی قیادت کریں گے۔

  • فنڈنگ کی سکرونٹی،تحریک انصاف کی درخواست خارج

    فنڈنگ کی سکرونٹی،تحریک انصاف کی درخواست خارج

    سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی سکرونٹی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا کہ تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو آڈٹ رپورٹ پر اعتراض کیا تھا، درخواست گزارکے مطابق آڈٹ رپورٹس اے کیٹیگر ی کے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس کی نہیں ہیں آڈٹ فرم کے اے کیٹیگری کا ہونا قانونی طور پر لازمی نہیں الزام عائد کیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ قانون کے مطابق نہیں ہے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم پر امریکہ میں بھی رجسٹرڈ ہونے کا الزام لگایا گیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی تحقیقات پہلے ہی جاری ہیں، کسی اورسیاسی جماعت کی فنڈنگ کے خلاف کوئی درخواست نہیں آئی تھی،پیپلز پارٹی اورن لیگ کی فنڈنگ کا معاملہ سکرونٹی رپورٹ آنے پر دیکھا جائے گا

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ

    پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ

    پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ،پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو تندور کا نشان الاٹ کیا گیا حمزہ شہباز کو کشتی اور مور، عطاء تارڑ کو انتخابی نشان جھولا الاٹ کیا گیا جبکہ لیگی رہنما رانا مشہود کو مینار،غزالی سلیم بٹ کو جیب اور سیف کھوکھر کو ٹریفک سگنل الاٹ کیا گیا-

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر …

    واضح رہے کہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے شریف خاندان نے کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ ہی نہیں دیا،مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کروائے تھے جس کا مطلب اگر انتخابات ہوتے ہیں تو پارٹی کے پاس دو راستے ہوں گے، یا تو اس عمل کا بائیکاٹ کرے یا امیدواروں کو اپنی حمایت کے ساتھ آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کے لیے کہے۔

    مسلم لیگ (ن) نے خواہشمند امیدواروں کہا کہ چونکہ مئی میں پنجاب کے انتخابات مشکوک لگ رہے ہیں اس لیے انہیں پارٹی ٹکٹوں کی فکر نہیں کرنی چاہیےذرائع نےکہاتھا کہ اس کے علاوہ وفاقی اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے مؤقف پر متفق ہیں کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کو روکنے کے لیے حتی المقدور اپنی ہر ممکن کوشش کریں گےاگر مسلم لیگ (ن )کو کوئی شبہ بھی ہوتاتو وہ یقینی طور پر اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دیتی۔

    جاپانی وزیراعظم کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی …

    وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ حکمران اتحاد صرف ایک صوبے میں ہونے والے انتخابات کو روکنے کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہے اگرچہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور سابق قانون سازوں نے 14 مئی کے انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، پارٹی قائد نواز شریف اور دیگر نے عدالت عظمیٰ کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) اس کے فیصلے کو قبول نہیں کرتی تاہم مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا کیونکہ اس نے اپنے امیدواروں سے کاغذات واپس لینے کو نہیں کہا۔

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، مریم نواز 4 اور حمزہ 3 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

  • لاہور ہائیکورٹ، تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور ہائیکورٹ، تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور ہائیکورٹ، تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ،

    وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے،نگران حکومت پنجاب کو ہر تبادلے کے لئے مشاورت کرنے اور جواز بتانے کا پابند بنا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو تقرروتبادلے کرنے کا جاری نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔عدالت نے نگران حکومت پنجاب کو تقرر و تبادلوں کا اختیارات دینے کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    عدالت نے نے الیکشن کمیشن کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹائی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک ہی نوٹیفیکیشن کےذریعے الیکشن کمیشن نے نگران حکومت پنجاب کو تقروتبادلوں کا مکمل اختیار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اور ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ تقروتبادلوں کے لئے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔نگران حکومت پنجاب کو سیاسی مفادات کے لئے تقروتبادلوں کے مکمل اختیارات دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تقروتبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

  • خیبرپختونخوا انتخابات کیس:الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

    خیبرپختونخوا انتخابات کیس:الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

    پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور نے پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے کیس کی سماعت کی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔

    صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    دوران سماعت وکیل بیرسٹر گوہر خان نے عدالت کو بتایا کہ 18 اپریل کو نگراں حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے، مدت ختم ہونے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی بیرسٹر گوہر خان نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کا معاملہ ہے، جلد تاریخ دی جائے۔

    جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جواب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ گورنر اور الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔

    توشہ خانہ ریفرنس،الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا جس پر جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنے گے اور کیس کسی طور مزید ملتوی نہیں کریں گے بعد ازں عدالت نے 4 مئی تک انتخابات کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

  • الیکشن کیلئے فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن حکام نے سپریم کورٹ کو کیا آگاہ

    الیکشن کیلئے فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن حکام نے سپریم کورٹ کو کیا آگاہ

    پنجاب خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کا معاملہ ،الیکشن کمیشن حکام کی سپریم کورٹ آمد ہوئی

    الیکشن کمیشن نے فنڈز کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، سپریم کورٹ نے آج فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا کہ فنڈز نہیں ملے، اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم ٹرانسفر نہیں کی گئی،

    سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو براہ راست الیکشن کمیشن کو پنجاب کے الیکشن کے لئے فنڈز دینے کا کہا تھا تا ہم حکومت آڑے آ گئی، کابینہ اجلاس ہوا، پھر قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اسمبلی اجلاس میں فنڈز نہ دینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا،

    قبل ازیں گزشتہ روز قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر 21 ارب مختص کر دیے ہیں-سپریم کورٹ کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کے حکم کے تناظر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ، معاون خصوصی برائے خزانہ، وزارت خزانہ کے حکام شریک ہوئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے خصوصی اجلاس سے قبل ہونے والی مشاورت میں الیکشن کے لیے فنڈز کا اجرا روکنے کے حوالے سے قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی کہ اسٹیٹ بینک کو فنڈز اجرا سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک پنجاب میں انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرے، وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیےجائیں گے۔

    عدالت نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کو 18 اپریل تک فنڈز جاری کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن بھی 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

  • کیس پہلے آٹھ سال چلا مزید آٹھ سال لگ جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    کیس پہلے آٹھ سال چلا مزید آٹھ سال لگ جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینک اکاونٹس کی ضبطگی کے معاملے پہ کیس کی سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،عمران خان کی طرف سے وکیل انور منصور کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ آرڈر کو ہم نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے،آرڈر میں لکھا گیا کہ پیٹشن مسترد کردی گئی ہے،پیٹشن ناپختگی کی وجہ سے مسترد کی گئی،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپکو اسکروٹنی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے،اسکروٹنی کمیٹی کے معاملے پر تفصیلی سماعت ہوئی ،اس سماعت میں آپکو موقف پیش کرنے کا بھرپور موقع دیا گیا، کمیشن نے فائنل آرڈر کردیا ہے لگتا ہے صیح سمجھا نہیں گیا، اس متعلق تاریخ دے کر اپکے دلائل سن لیتے ہیں پھر آپکو سن لیتے ہیں، آرڈر دے دیں گے پھر آپ اسلام آباد ہائیکورٹ چاہے تو جاسکتے ہیں،کمیشن نے اپنا فائنل آرڈر کردیا ہے ہائیکورٹ کی منشا کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پھر آپ دوبارہ ہائیکورٹ جانا چاہتے ہیں تو جائیں،

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اتنا جوان نہیں ہوں کیوں اتنا دوڑانا چاہتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں کیس پہلے بھی آٹھ سال چلا ہے مزید آٹھ سال لگ جائیں گے، کونسی تاریخ چاہیئے کل اگر ادھر ہیں تو کل کرلیتے ہیں، وکیل نے کہا کہ میں کل یہاں نہیں ہوں کراچی جانا ہوتا ہے سولہ مئی رکھ لیتے ہیں،کیس کی سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی گئی

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل