Baaghi TV

Tag: امریکا

  • محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ

    محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکا کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاذرائع کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات بھی گفتگو کا اہم حصہ رہے۔ امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام غیر ملکی مہمانوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے پاکستان اپنے تمام خاص مہمانوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    ملاقات میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔

  • متحدہ عرب امارات کی امریکا کو ڈالر کی جگہ چینی کرنسی اپنانے کی دھمکی

    متحدہ عرب امارات کی امریکا کو ڈالر کی جگہ چینی کرنسی اپنانے کی دھمکی

    متحدہ عرب امارات نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ اگر ایران جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں بحران مزید شدت اختیار کرتا ہے تو اسے مالیاتی تحفظ کے لیے ایک حفاظتی نظام فراہم کیا جائے۔

    یہ انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی پیر کے روز شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو خدشہ ہے کہ ایران جنگ اس کی معیشت اور عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے، جس سے نہ صرف اس کے زرمبادلہ کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ وہ سرمایہ کار بھی خوفزدہ ہو سکتے ہیں جو اسے ایک مستحکم اور محفوظ سرمایہ کاری مرکز سمجھتے تھے۔

    اماراتی حکام نے امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں زور دیا کہ اگرچہ یو اے ای اب تک اس تنازع کے سب سے بڑے معاشی اثرات سے بچا ہوا ہے لیکن مستقبل میں اسے کسی معاشی سہارے کی ضرورت پڑ سکتی ہے یو اے ای کے مرکزی بینک کے گورنر خالد محمد بالاامہ نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں امریکی ٹریژری سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ اور فیڈرل ریزرو اور ٹریژری حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں کرنسی سوئپ لائن کا تصور پیش کیا۔

    اماراتی حکام نے امریکی فریق کو بتایا کہ اگر ملک میں ڈالر کی قلت پیدا ہوتی ہے تو وہ تیل کی فروخت اور دیگر مالی لین دین کے لیے چینی یوآن یا دیگر کرنسیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے اماراتی حکام نے امریکا کو آگاہ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے نے خطے کو ایک تباہ کن جنگ میں دھکیل دیا ہے، جس کے اثرات ابھی ختم ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

    امریکی حکام کے مطابق اس نوعیت کے کرنسی سوئپ معاہدے عام طور پر فیڈرل ریزرو کے ذریعے کیے جاتے ہیں، تاہم فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے لیے یو اے ای کے ساتھ ایسا معاہدہ منظور کرنا ممکنہ طور پر مشکل ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ سہولت عموماً صرف ان ممالک کو دی جاتی ہے جنہیں امریکی معیشت کے لیے خطرہ بننے والے مالیاتی بحران کا سامنا ہو۔

    فیڈرل ریزرو کے پاس برطانیہ، کینیڈا، جاپان، سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین کے مرکزی بینکوں کے ساتھ مستقل کرنسی سوئپ معاہدے موجود ہیں، جبکہ شدید مالیاتی بحران جیسے 2020 کی کووڈ-19 وبا کے دوران اس نے میکسیکو، جنوبی کوریا اور برازیل سمیت نو دیگر مرکزی بینکوں کو بھی یہ سہولت فراہم کی تھی، تاہم یو اے ای کے امریکا کے ساتھ مالیاتی روابط ان روایتی شراکت داروں کے مقابلے میں نسبتاً کمزور سمجھے جاتے ہیں۔

    یو اے ای کی کرنسی درہم امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک (پیگڈ) ہے اور ملک کے پاس تقریباً 270 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق جنگ کے باعث سرمایہ کے انخلاء، مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

    ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق یو اے ای کے مضبوط مالیاتی اور بیرونی ذخائر اسے اس بحران کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں، تاہم طویل جنگ کی صورت میں تیل کی برآمدات میں رکاوٹ اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان بڑے خطرات کے طور پر برقرار رہ سکتے ہیں یہ جنگ یو اے ای کو امریکا کے مزید قریب لے آئی ہے، جبکہ ماضی میں ایران کے ساتھ سفارتی اور مالیاتی روابط قائم کرنے کی کوششوں سے دور کر رہی ہے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

    امریکی ٹریژری حکام نے حال ہی میں واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں کے موقع پر خلیجی ممالک کو انفراسٹرکچر اور بحالی کے منصوبوں پر بات چیت کی دعوت دی، جسے ضرورت پڑنے پر امریکی حمایت کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں شریک وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی فوری معاشی بحالی کے امکانات کم ہیں۔

  • گھریلو تنازع:امریکا میں والد نے اپنے ہی 8 بچوں کو قتل کر دیا

    گھریلو تنازع:امریکا میں والد نے اپنے ہی 8 بچوں کو قتل کر دیا

    امریکا کی ریاست لوئزیانا میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے بعد اپنے ہی 7 بچوں سمیت 8 کمسن افراد کو قتل کر دیا، جبکہ پولیس تعاقب کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ واقعے نے پورے علاقے کو سوگ میں ڈبو دیا۔

    امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر شریوپورٹ میں اتوار کی صبح پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنے ہی سات بچوں اور ایک مرد کو قتل کر دیا واقعے میں ہلاک ہونے والےبچوں کی عمریں ایک سے14 سال کے درمیان تھیں حکام کا کہنا ہے کہ سات بچوں کی لاشیں گھر کے اندر سے ملیں، جبکہ ایک بچہ جان بچانے کے لیے چھت پر چڑھنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ ملزم نے پہلے ایک خاتون کو گولی ماری اور اس کے بعد قریبی گھر جا کر بچوں کو نشانہ بنایا، فائر نگ کے واقعے میں دو خواتین بھی شدید زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ملزم اور زخمی خواتین میں سے ایک، ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین تھے۔

    واقعے کے بعد ملزم نے ایک گاڑی چھین لی اور فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کیا اور گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،شہر کے میئر نے اسے اپنی تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیا ہے-

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد گھریلو تشدد کے کیسز میں بروقت مداخلت اور وسائل کی فراہمی کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں اس سال اب تک 100 سے زائد اجتماعی فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

  • امریکی وفد کی آج پاکستان آمد متوقع،معاہدہ نا ہونے پر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

    امریکی وفد کی آج پاکستان آمد متوقع،معاہدہ نا ہونے پر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہنگامی اجلاس کے بعد ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس بار معاہدہ نہ ہو سکا تو ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا پہلے ہی ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا چکا ہے اور تہران اب مزید دباؤ ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں، صدر ٹرمپ نے سخت مؤقف کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کا راستہ بھی کھلا رکھا اور اعلان کیا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل امریکی وفد پیر کی شام تک اسلام آباد پہنچ جائے گا، جہاں منگل اور بدھ کو مذاکرات متوقع ہیں۔ اگر مذاکرات کامیاب رہے تو وہ خود بھی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں،امریکی صدر کے مطابق ایران کو امریکی محاصرے کے باعث اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

    دوسری طرف ایران کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے مکمل تیار ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران کے دفاعی فیصلوں کا تعین کرے۔

    ایرانی فوج کے سپاہ سالار امیر حاتمی نے بھی خبردار کیا کہ ایران کی افواج ہر وقت تیار ہیں اور آخری دم تک ملک کا دفاع کریں گی ایرانی خفیہ اداروں نے کرمن سے امریکا اور اسرائیل کے لیے مبینہ جاسوسی کرنے والے 51 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

    اُدھر اسلام آباد میں مجوزہ مذاکرات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاہم ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے فی الحال مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا کے مطالبات غیر معمولی حد تک سخت ہیں جبکہ اس کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

  • امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بڑی حد تک مکمل ہو چکے، ترک وزیر خارجہ

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بڑی حد تک مکمل ہو چکے، ترک وزیر خارجہ

    ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا دونوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کا عزم موجود ہے،جبکہ دونوں کے درمیان مذاکرات بڑی حد تک مکمل ہو چکے ہیں-

    جنوبی صوبے انطالیہ میں ایک سفارتی فورم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے کہاکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات بڑی حد تک مکمل ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی متعدد نکات پر اختلافات برقرار ہیں آئندہ ہفتے ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کی جانی چاہیے کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ایک نئی جنگ چھڑ جائے، ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین جنگ بندی میں توسیع کریں گے۔

    اس موقع پر ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مذاکرات میں کئی پیچیدہ مسائل زیر غور ہیں۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھی عویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا اشارہ دیا ہےصدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، امریکا اور ایران کے مذاکرات کار ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ملاقات کریں گے، جہاں ایک حتمی معاہدے کو شکل دی جا سکتی ہے، یہ ممکنہ معاہدہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کر ے گا بلکہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • ایران نہ تو جنگ کو بڑھانا چاہتا ہے اور نہ ہی کبھی کوئی جنگ یا تنازع شروع کیا،ایرانی صدر

    ایران نہ تو جنگ کو بڑھانا چاہتا ہے اور نہ ہی کبھی کوئی جنگ یا تنازع شروع کیا،ایرانی صدر

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نہ تو جنگ کو بڑھانا چاہتا ہے اور نہ ہی اس نے کبھی کوئی جنگ یا تنازع شروع کیا-

    عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران کو اس کے پرامن جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کرے ایران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہےایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران نہ تو جنگ کو بڑھانا چاہتا ہے اور نہ ہی اس نے کبھی کوئی جنگ یا تنازع شروع کیا ہے ایران کا مؤ قف ہمیشہ دفاعی رہا ہے اور ملک اپنے دفاع کے قانونی اور جائز حق کو استعمال کر رہا ہے۔

    مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی خطے میں کشیدگی بڑھانا چاہتا ہےدشمن اپنے طے شدہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ایران پر حملوں کے دوران انفرا اسٹرکچر، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ایسے اقدامات انسانی اصولوں اور عالمی ضوابط کے خلاف ہیں ایران کی تہذیب کو تباہ کرنے اور اسے پتھر کے دور میں دھکیلنے جیسے بیانات دشمن کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔

  • امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے،الجزیرہ

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے،الجزیرہ

    عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکام نے انتظامات تیز کر دیے ہیں سخت بیانات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے امکانات مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔

    مذاکرات سے قبل دارالحکومت میں وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں کم از کم دو بڑے ہوٹلز، جن میں سرینا ہوٹل بھی شامل ہے جہاں اس سے قبل بھی اہم مذاکرات ہو چکے ہیں، کو مہمانوں سے خالی کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے دو سی 17 گلوب ماسٹر طیاروں کی آمد کے بعد ایئرپورٹ سے ریڈ زون جانے والی سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک بسوں کی آمدورفت محدود کی جائے گی، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بھاری ٹریفک تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے اس کے علاوہ پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کو بھی پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران سیکیورٹی کے لیے تقریباً 20 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں پنجاب پولیس، رینجرز، اسلام آباد پولیس اور پاک فوج کے دستے شامل ہوں گےریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ اہم شاہراہوں کے اطراف پرچم آویزاں کیے جا رہے ہیں اور گرین بیلٹس کو رنگ برنگے پھولوں سے سجایا جا رہا ہے ان تمام اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ سے قبل اہم مذاکرات کا انعقاد متوقع ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

  • ہر روز نہیں دیکھ سکتے کہ کوئی صدر ٹوئٹ میں  دنیا کو دھمکا رہا ہو،برازیلین صدر کی ٹرمپ پر تنقید

    ہر روز نہیں دیکھ سکتے کہ کوئی صدر ٹوئٹ میں دنیا کو دھمکا رہا ہو،برازیلین صدر کی ٹرمپ پر تنقید

    برازیل کے صدر کا کہنا ہے کہ ہر روز نہیں دیکھ سکتے کہ کوئی صدر ٹوئٹ میں جنگوں کا اعلان کر رہا ہو-

    بارسلونا میں منعقدہ ایک ترقی پسند رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےبرازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں، کیونکہ ان کی ناکامی کے باعث ایران میں جنگ کو روکنے میں کامیابی نہیں ہو سکی۔

    برازیلی صدر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم ہر صبح یہ نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی ہر رات اس کے ساتھ سو سکتے ہیں کہ کسی صدر کا ایک ٹوئٹ دنیا کو دھمکا رہا ہو اور جنگوں کا اعلان کر رہا ہو،کوئی بھی رہنما دنیا کو جنگ کی دھمکی دینے کا حق نہیں رکھتا۔

    اس سے قبل ایک ہسپانوی اخبار ‘ایل پائس’ کو دیے گئے انٹرویو میں بھی لولا دا سلوا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو خوف کے ذریعے حکمرانی کے بجائے باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے ٹرمپ کو کسی ملک کو صبح اٹھ کر دھمکیاں دینے کا حق حاصل نہیں ، انہیں اس لیے منتخب نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکی آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔

  • ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے،امریکی صدر

    ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے،امریکی صدر

    صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے-

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا اشارہ دیا ہےصدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، امریکا اور ایران کے مذاکرات کار ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ملاقات کریں گے، جہاں ایک حتمی معاہدے کو شکل دی جا سکتی ہے، یہ ممکنہ معاہدہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کر ے گا بلکہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    امریکی صدر نے لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی کے حصے کے طور پر فوری بند ہوں، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کو اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی،اسرائیل عمارتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا اور امریکا اس کی اجازت نہیں دے گا، ان کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سفارتی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • امریکا اتنا طاقتور نہیں جتنا اسے سمجھا جاتا تھا ،بیلاروسی صدر کی امریکی خارجہ پالیسی اور عالمی کردار پر سخت تنقید

    امریکا اتنا طاقتور نہیں جتنا اسے سمجھا جاتا تھا ،بیلاروسی صدر کی امریکی خارجہ پالیسی اور عالمی کردار پر سخت تنقید

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کا مقابلہ نہیں کر سکا تو اسے چین جیسی بڑی طاقت سے الجھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے امریکا کی خارجہ پالیسی اور عالمی کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ امریکا اتنا طاقتور نہیں جتنا اسے سمجھا جاتا تھا اگر امریکا ایران کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکا تو وہ چین جیسے مضبوط ملک کا سامنا بھی نہیں کر پائے گا، امریکا کے اصل مفادات تیل اور گیس کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہیں، اور وہ ان وسائل کے حصول کے لیے مختلف خطوں میں مداخلت کرتا رہا ہے۔

    اپنے خلاف عائد ’آمر‘ ہونے کے امریکی الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے لوکاشینکو نے کہا کہ اصل آمریت تو کیوبا، وینزویلا اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسیوں میں نظر آتی ہے امریکا خود کو جمہوریت کا علمبردار کہتا ہے، مگر وہاں نہ حقیقی جمہوریت موجود ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے دعووں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیل کے کہنے پر امریکا نے ایک خودمختار ملک میں اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔