Baaghi TV

Tag: امریکا

  • عاشورہ سے محبت کرنیوالی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،علی لاریجانی

    عاشورہ سے محبت کرنیوالی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،علی لاریجانی

    امریکا اور ایران کے درمیان میزائلوں کے ساتھ ساتھ بیانات کی جنگ بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے سخت انتباہ کے بعد ایرانی سپریم کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔

    ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،ماضی میں بھی ایران سے زیادہ طاقتور قوتیں ایرانی قوم کو ختم نہیں کر سکیں،انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دینے سے پہلے خود اپنے انجام کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

    وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی کوشش کی تو امریکا اس کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ سخت کارروائی کرے گا، اگر تیل کی ترسیل میں خلل پیدا کیا گیا تو امریکا ایران پر اب تک کیے گئے حملوں سے بیس گنا زیادہ سخت حملہ کرے گا۔

    امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکا ایسے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے جنہیں آسانی سے تباہ کیا جا سکتا ہے اور جن کے تباہ ہونے کے بعد ایر ان کے لیے دوبارہ بطور ریاست اپنے آپ کو بحال کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا ایسی صورتحال میں موت، آگ اور شدید تباہی ایران پر مسلط ہو سکتی ہے۔

    وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    نہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایسا نہ ہو آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل جاری رہنا دراصل چین اور ان دیگر ممالک کے لیے ایک طرح کا تحفہ ہے جو اس راستے سے بڑی مقدار میں تیل درآمد کرتے ہیں،امید ہے کہ ان ممالک کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جائے گا۔

  • ایران کو یقینا فتح ہوگی،   روسی فوجی ماہر  کی پیشگوئی

    ایران کو یقینا فتح ہوگی، روسی فوجی ماہر کی پیشگوئی

    روس کے فوجی ماہر ولادیمیر یوسی یف نے پیشگوئی کی ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایرانی قوم فاتح ہوگی، فتح یقینا ملت ایران کے لئے ہے۔

    ولادیمیر یوسی یف نے ارنا کےساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ترکیہ کے معتبر ذرائع کے مطابق اس جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی، متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکا کے دو فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے میں، 113 فوجی ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ہیں،اس وقت ایرانی قوم کو امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی ایک بڑی جارحیت کا سامنا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ایرانی قوم فاتح ہوگی، فتح یقینا ملت ایران کے لئے ہے۔

    روس کے فوجی اور علاقا‏ئی سیکورٹی کے ماہر ولادیمیر یوسی یف نے ایرانیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ اس وقت علاقے کے مستقبل کے سیکورٹی نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کیونکہ ان دشمنوں کے ساتھ زندگی نہیں گزاری جاسکتی جنہوں نےآپ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پراپنے اڈے بنا رکھے ہیں، آپ کے لئے ان اڈوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔

    ایران کیخلاف امریکا واسرائیل جنگ:چین کا خصوصی ایلچی ثالثی کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

    انہوں نے کہا کہ ترک کہتے ہیں کہ جنگ کے آغاز میں صرف متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکا کے فوجی اڈوں پر حملے میں 113 فوجی ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ہیں، امریکی فوج کےحقیقی جانی نقصانات یقینا اس سے بہت زیادہ ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ ایرانیوں نے امریکا کے جنگی بحری جہاز پر جو حملہ کیا ہے، ابھی تک اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، اس میں بھی بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہوگا۔

    بنگلہ دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  • ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا ہے-

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے اور یہ کوئی بڑی قیمت نہیں ہیں، یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے اور صرف احمق ہی اس بات سے اختلاف کر سکتے ہیں ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے کے بعد یہ قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی۔

    انہوں نے لکھا کہ تیل کی قیمتوں میں عارضی اضافہ قابلِ قبول ہے کیوں کہ اس کے بدلے امریکا اور دنیا کو سلامتی اور امن حاصل ہوگا امریکا اور دنیا کے امن اور سلامتی کے لیے تیل کی عارضی بلند قیمت ایک بہت چھوٹی قیمت ہے اور جو اس کے جو اس کے برعکس سوچے گا وہ احمق ہی ہوگا۔

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہےپیر کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں جولائی 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

  • ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

    امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے، جس کے بعد اس تنازع میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

    یہ تصدیق ایک روز بعد سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا ایران کی فوجی اور سیاسی قیادت نے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا اعلان کر دیا ہے انہیں اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی جگہ ملک کا نیا سپریم لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تازہ اطلاعات کے مطابق قم اور تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی حملوں میں ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث تہران میں زہریلا دھواں پھیل گیا۔

    مشرق وسطیٰ کشیدگی: تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    ایران کی جوابی کارروائیوں کے دوران سعودی عرب کے شہر الخرج میں 2 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے،لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے در میان جاری جھڑپوں کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اطلاعات کے مطابق مسلسل گولہ باری کے باعث لبنان میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

    ریاست کی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے،شفیع اللہ جان

  • ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی، چینی نوسترادامس کی پیشگوئی

    ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی، چینی نوسترادامس کی پیشگوئی

    چینی نوسترادامس نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے پروفیسر ژوچن جیانگ، جنہیں ‘چین کا نوسترادامس‘ کہا جاتا ہے نے 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور ایران کے خلاف جنگ کی درست پیشگوئی کی تھی ٹرمپ نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ ملک کی نیوکلیئر صلاحیتیں ختم ہوں اور جمہوریت لائی جا سکے، لیکن ایران نے پروکسی گروپس کے ذریعے سخت جوابی کارروائیاں کیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پروفیسر ژوچن جیانگ نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی عزت، وقار اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ڈٹا ہوا ہے اور کسی بھی دباؤ کے تحت سرنڈر نہیں کرے گا۔

    ایک انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت اپنی قوم اور اپنے وقار کا دفاع کر رہا ہے اور ملک کی عزت و وقار فروخت کے لیے نہیں ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس بھی ایران سے غیر مشروط سرنڈر کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ایران نے اس وقت بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔

    ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں اور ملک نے ماضی میں بھی اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا تھا جب تک مکمل جنگ بندی کا واضح عہد نہیں کیا جاتا، ایران اپنی مزاحمت جاری رکھے گا اور لڑائی جاری رہے گی، ایران اپنے قومی مفادات اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی صورت میں سرنڈر نہیں کرے گا۔

  • روس انٹیلیجنس شیئر کر بھی رہا ہو تو ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،ٹرمپ

    روس انٹیلیجنس شیئر کر بھی رہا ہو تو ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس ایران کو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کے بارے میں معلومات فراہم بھی کر رہا ہے تو اس کا ایران کی کارروائیوں پر زیادہ اثر نہیں پڑ رہا۔

    صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہا کہ اگر ایران کو معلومات مل بھی رہی ہیں تو گزشتہ ہفتے کی صورتحال دیکھیں تو اس سے ایران کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ، ٹرمپ نے روس کے تعاون کے اثرات سے متعلق سوال پر بھی کہا کہ روس کہہ سکتا ہے کہ امریکا بھی اسی طرح کام کرتا ہے اور اس پر کچھ خاص فرق نہیں پڑتا۔

    بھارتیوں نے مودی اسٹیڈیم کو اپنی ٹیم کے لیے منحوس قرار دیا

    انہوں نے یوکرین کی مثال دی جہاں روسی حملوں کے بعد امریکا نے چار سال میں یوکرین کو دفاع اور ہدف نشانے کی معلومات فراہم کی ہیں وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ جنگ اس وقت ختم ہو سکتی ہے جب ایران کی فوجی طاقت ختم ہو جائے یا ملک میں موجود ہ قیادت اقتدار میں نہ رہے اگر ایران کی فوج تباہ ہو جائے اور ممکنہ قیادت ختم ہو جائے تو بات چیت بے معنی ہو سکتی ہے کسی وقت شاید ایسا ہو کہ کوئی باقی ہی نہ بچے جو کہہ سکے کہ ہم ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔

    ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں میں اضافے کی وجہ کیا؟سابق سی آئی اے افسر نےبتادیا

  • ٹرمپ نے پرائمری سکول پر بمباری میں  175 افراد کی شہادت کا الزام ایران پر عائد کر دیا

    ٹرمپ نے پرائمری سکول پر بمباری میں 175 افراد کی شہادت کا الزام ایران پر عائد کر دیا

    امریکا و اسرائیل حملے کی ایران میں سکول پر بمباری اور 175 افراد کی شہادتوں کا الزام ٹرمپ نے ایران پر عائدکر دیا-

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور صدر ٹرمپ نے ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے ایک مہلک حملے کے بارے میں بی بی سی کے صحافی کے سوال پر روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 فروری کو ایران کے جنوبی شہر میں واقع ایک گرلز پرائمری اسکول پر فضائی حملے میں 168 طالبات کی شہادت کی تصدیق ہوئی تھی۔

    رپورٹر نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے اندر سکول پر بمباری کرکے 175 بچوں کو مار دیا ؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ نہیں یہ ایران نے کیا تھا۔

    ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں میں اضافے کی وجہ کیا؟سابق سی آئی اے افسر نےبتادیا

    ٕٕٕٕٕٕ

    تاہم رپورٹر نے یقین نہ کرتے ہوئے ٹرمپ کو نظر انداز کرکے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ سے سوال ، کیا یہ درست بات ہے مسٹر ہیگستھ ؟جس پر ہیگیستھ نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ،جبکہ اس دوران ٹرمپ نے ڈھٹائی برقرار رکھی اور بولے کہ میں کہہ رہا ہوں یہ ایران نے ہی کیا ہے-

    علاوہ ازیں گزشتہ روز جب پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو اس دوران بی بی سی کے صحافی نے پوچھا کہ کیا امریکی فوج اس حملے کی ذمہ دار ہے؟ شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے الزامات پر آپ کیا کہیں گے؟

    امریکا نے جزیرہ قشم میں صاف پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے ایک نیا اور سنگین جرم کیا ہے، ایران

    اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ابھی اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    جب صحافی نے پوچھا کہ اتنی انٹیلی جنس کے باوجود بھی بچیوں کے اسکول پر بمباری کیسے ہوگئی؟ آپ کے پاس اس وقت کیا معلومات ہیں؟

    تو امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے صرف اتنا کہ کہ امریکی فوج عام طور پر شہری اہداف کو نشانہ نہیں بناتی تاہم اس خاص واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فی الوقت میں یہی کہہ سکتا ہوں۔

    ناروے میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا

    یاد رہے کہ پرائمری اسکول پر حملے میں 160 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر کم عمر طالبات شامل تھیں حملے کے وقت بچے کلاسوں میں موجود تھےادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے،امریکا اور اسرائیل نے اب تک اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کی ہے جبکہ امر یکی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کا مقصد ایران کی فوجی تنصیبات اور میزائل صلاحیتوں کو نشانہ بنانا ہے۔

  • امریکا نے جزیرہ قشم میں صاف پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے ایک نیا اور سنگین جرم کیا ہے، ایران

    امریکا نے جزیرہ قشم میں صاف پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے ایک نیا اور سنگین جرم کیا ہے، ایران

    ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکا نے جزیرہ قشم میں صاف پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےسوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے قشم جزیرے پر واقع پانی صاف کرنے والے ایک پلانٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 گاؤں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے،امریکا نے صاف پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے ایک نیا اور سنگین جرم کیا ہے، یہ حرکت ایک غمناک اور مایوس کن اقدام ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے سے ایران کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں،ایران کے انفراسٹرکچر پر حملے ایک خطرناک حرکت ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے، اور یہ عمل امریکا نے شروع کیا ہے نہ کہ ایران۔

    کویت میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں

    قشم جزیرہ ایران کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور یہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ پانی صاف کرنے کے پلانٹس علاقے کے لوگوں کے لیے پینے کے پانی کی اہم فراہمی کا ذریعہ ہیں، اور ان پر حملہ ایک بڑے انسانی بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

    ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکا کی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں اور اس کے نتیجے میں خطے کی معاشی اور انسانی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

    ناروے میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا

  • خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے امریکا اور اسرائیل کی سہولتکاری کرنے والے ممالک کو خبردار کر دیا

    خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے امریکا اور اسرائیل کی سہولتکاری کرنے والے ممالک کو خبردار کر دیا

    خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے امریکا اور اسرائیل کی سہولتکاری کرنے والے ممالک کو خبردار کر دیا-

    آذربائیجان، ترکی، عمان اور پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئےاپنے بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے مفادات اور قومی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور اب تک ان کے خلاف کوئی جارحیت نہیں کی ،تاہم، کہیں بھی جو جارحیت کا ذریعہ بنتا ہو، ایران کے خلاف براہ راست یا بالواسطہ طور پر، ایک جائز ہدف ہے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں قطعاً پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    دوبارہ آذربائیجان، عمان اور ترکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو اپنی فضائی حدود یا سہولیات فراہم نہیں کیں وہ اس لمحے تک ہمارا ہدف نہیں ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ہمارا ہدف ہوں گے ،تاہم، تمام اڈے جو عزیز ایران کے خلاف جارحیت کے لیے اصل مقام کے طور پر کام کرتے ہیں، پہلے کی طرح، زمین، سمندر اور فضا میں شدید حملے کیے جائیں گے۔

    ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم یہ واضح طور پر کہتے ہیں ہم ان پر حملہ کریں گے اور انہیں تباہ کر دیں گے تاکہ یہ ہر اس شخص کے لیے سبق بن سکے جو ہماری قوم کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کی جرأت کرتا ہے اب سے دشمن کے نام پر بنائی گئی کوئی بھی چیز، جو ان اڈوں، تنصیبات اور ساز و سامان سے ملتی جلتی ہے، بعد میں آنے والی کرشنگ ضربوں سے بار بار تباہ ہو جائے گی۔

    ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ

    بیان میں دوٹوک کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے تیل کے ٹینکروں کی حفاظت اور امریکی فوجی موجودگی کے دعوے کا بھرپور خیر مقدم کرتا ہے اور ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈ کواٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے ایک پیغام جاری کرکے آپریشن وعدہ صادق 4 کے چھٹے دن دشمنوں کو پہنچائے جانے والے سنگین نقصانات بیان کئے انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دشمنوں کے ٹھکانوں اور اڈوں پر متعدد حملے کئے گئے۔

    رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان

    خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی فوج کی فضائیہ اور بحریہ نے بارود سے بھرے ڈرون طیاروں سے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے رامات ڈیوڈ فضائی اڈے اور میرون رڈار سائٹ پر کامیاب حملے کئےاسی طرح کویت میں امریکی فوج کے العدیری کیمپ پر بھی ڈرون طیاروں سے کامیاب حملے کئے گئے۔

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

    خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے بتایا کہ عراق کے کردستان ریجن میں بھی امریکی دہشت گرد فوج کو نشانہ بنایا گیا اور اربیل میں اس کے اڈے پر کامیاب ڈرون حملے کئے گئے انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ آئندہ دنوں میں غاصب صیہونی حکومت اور امریکا کی دہشت گرد فوج کے ٹھکانوں، اڈوں اور مراکز پر ایران کے حملے زیادہ شدید اور وسیع تر ہوجائیں گے۔

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

  • ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ

    ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ

    سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں امریکا جنگ میں ہلاک ظاہر کر رہا ہے ساتھ ہی انہوں نے خطے میں امریکی اڈوں پر حملے جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    علی لاریجانی نے ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ متعدد امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا ہے تاہم امریکی حکام ان فوجیوں کے جنگ میں مارے جانے کا دعویٰ کررہے ہیں، امریکا کی جانب سے حقائق کو چھپانے کی کوششیں بے سود ہیں اور وہ زیادہ دیر تک سچائی کو دنیا سے پوشیدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

    ایرانی سیکیورٹی چیف کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے سے روکیں بصورت دیگر ایران خود اس کا راستہ روکنے پر مجبور ہوگا، ایران اپنے رہنماؤں اور عوام کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس ظلم کی قیمت ضرور چکانا ہوگی۔

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

    اس سے قبل ایران کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا نے سوچا تھا کہ وہ ایران میں بھی وینزویلا جیسا منظرنامہ دہرا سکتا ہے امریکا کو لگا تھا کہ وہ ایران پر حملہ کر کے کنٹرول حاصل کر لے گا اور معاملہ ختم ہو جائے گا لیکن اس کے اندازے غلط ثابت ہوئے اور اب وہ خود اس صورت حال میں بری طرح پھنس چکا ہے۔

    علی لاریجانی نے کرد گروہوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے واضح طور پر انہیں پیغام دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو انہیں اس کا جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

    اسرائیل کا تہران میں آئل انفراسٹرکچر پر فضائی حملہ

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ کرد فورسز کو اس جنگ میں شامل نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ اس سے تنازع مزید پیچیدہ ہوسکتا ہے، حالانکہ اس سے قبل انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو میں ایران کے خلاف جنگ میں کردوں کی شمولیت کی صورت میں حمایت کا اظہار کیا تھا۔