Baaghi TV

Tag: ایران

  • امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا،ٹرمپ

    امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا،ٹرمپ

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل متاثر نہ ہو، حتیٰ کہ ضرورت پڑنے پر ساحلی علاقوں کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ کئی ممالک، خاص طور پر وہ جو آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثر ہو سکتے ہیں، امریکہ کے ساتھ مل کر اس آبی راستے کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجیں گے۔

    امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اس کوشش میں حصہ لیں گے تاکہ عالمی تجارت کے لیے اہم اس سمندری راستے کو محفوظ بنایا جاسکے ،دنیا کے متعدد ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے بحریہ تعینات کرنے پر آمادہ ہیں تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے اس دوران امریکا ایران کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں یا جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ایران اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم ہمسایہ ممالک کو نشانہ نا بنائے،حماس

    تاہم انہوں نے اس بات کی حتمی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ کون سے ممالک اس اقدام میں عملی طور پر شامل ہوں گے دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کن ممالک نے اس علاقے میں اپنے جنگی جہاز بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

    ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

  • ایران  اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم   ہمسایہ ممالک کو نشانہ نا بنائے،حماس

    ایران اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم ہمسایہ ممالک کو نشانہ نا بنائے،حماس

    فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم ردعمل کے دوران ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے، تاکہ خطے میں مزید کشیدگی نہ ہو۔

    رائٹرز کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایران کو ایسا ردعمل اختیار کرنا چاہیے جس سے دیگر ممالک براہِ راست متاثر نہ ہوں ساتھ ہی حماس نے عالمی برادری اور خطے کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں اور ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے دیں جس سے پورا مشرق وسطیٰ ایک بڑے تنازع کی طرف بڑھ جائےمشرق وسطیٰ کے ممالک کو باہمی بھائی چارے اور تعاون کے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ خطے میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔

    ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت آرمی چیف، وزیر دفاع، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی شہید ہوگئے تھے جس کے جواب میں ایران نے سعودی عرب، قطر، بحرین اور متحدہ عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے جس کے باعث دنیا کو تیل کی سپلائی رک گئی ہے

    مبصرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب حماس نے ایران کی پالیسیوں کے حوالے سے عوامی سطح پر اس نوعیت کا تبصرہ کیا ہے، اس سے قبل تنظیم جنگ کے دوران ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی رہی ہے، تاہم اب تک اس نے کسی ممکنہ جوابی کارروائی کی دھمکی دینے سے گریز کیا تھا۔

    دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ نے دو مارچ کو اسرائیل پر راکٹ فائر کیے تھے یہ کارروائی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی اس کے بعد اسرائیل نے لبنان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔

    پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    اسی دوران حوثی تحریک، جو یمن میں سرگرم ہے اور ایران کے قریب سمجھی جاتی ہے، نے بھی تہران کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا ہے اس گروپ نے غزہ کی جنگ کے دوران بحیرہ احمر میں اُن جہازوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی تھیں جنہیں وہ اسرائیل سے منسلک سمجھتا تھا، تاہم اب تک اس نے دوبارہ حملے شروع کرنے کی کوئی واضح دھمکی نہیں دی۔

  • ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

    ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران نے ایک بار پھر میزائلوں کی نئی لہر فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی افواج نے تازہ میزائل حملوں کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ان حملوں کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں،ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اب جدید اور زیادہ طاقتور ہتھیاروں کے استعمال میں اضافہ کرے گا، بالخصوص بیلسٹک میزائلوں اور زیادہ تباہ کن صلا حیت رکھنے والے دیگر میزائلوں کا استعمال بڑھایا جائے گا۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے متحدہ عرب امارات میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اہم بندرگاہوں کے اطراف کے علاقوں کو خالی کر دیں، دبئی کی جبل علی بندرگاہ، ابوظہبی کی خلیفہ بندرگاہ اور فجیرہ بندرگاہ کے اردگرد کے علاقوں کو خالی کرنے کا کہا گیا ہے ان مقامات کو ممکنہ اہداف قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں شہری تنصیبات کے درمیان امریکی فوجی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہےکہ ان علاقوں کو آنے والے گھنٹوں میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    ایران اس دوران اسرائیل اور خلیج کے بعض پڑوسی ممالک کی طرف میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے اسی کے ساتھ ایران نے آبنائے ہرمز کو مؤثر طور پر بند کر دیا ہے یہ وہ اہم سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی عالمی تجارت گزرتی ہےدوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے جنگی طیارے ایران کے اندر مختلف فوجی اور دیگر اہداف پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اس صورتحال نے پورے خطے میں سکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے اور کئی ممالک ہائی الرٹ پر چلے گئے ہیں۔

    پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی یہ جنگ اب تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو اس کے اثرات پورے خطے اور عالمی معیشت پر مزید گہرے ہو سکتے ہیں، خطے کے ممالک اور عالمی برادری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر کھڑے طیاروں کو نقصان پہنچنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا ہے۔

    امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے دو نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر موجود پانچ امریکی طیارے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں متاثر ہوئے ہیں،متاثر ہونے والے طیارے بوئنگ کے سی 135 اسٹریٹو ٹینکر ہیں جو جنگی اور بمبار طیاروں کو دوران پرواز ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، حملے کے وقت یہ طیارے زمین پر کھڑے تھے اور میزائل حملے کے نتیجے میں انہیں نقصان پہنچا،پرنس سلطان ایئر بیس سعودی دارالحکومت ریاض سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسے خطے میں امریکی افواج کی ایک اہم فوجی تنصیب سمجھا جاتا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ اڈے پر چند روز پہلے حملہ ضرور ہوا تھا لیکن طیاروں کو نہ تو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور نہ ہی وہ تباہ ہوئے پانچ میں سے چار طیاروں کو تقریباً کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ دوبارہ سروس میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ ایک طیارے کو نسبتاً زیادہ نقصان پہنچا لیکن وہ بھی جلد دوبارہ پرواز کے قابل ہو جائے گا۔

    انہوں نے اس خبر کو شائع کرنے پر اخبار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض میڈیا ادارے ایسی خبریں دے کر یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں جیسے امریکا جنگ ہار رہا ہو۔

    ٹرمپ نے ایک علیحدہ پوسٹ میں لکھا کہ جعلی خبروں کا میڈیا یہ بتانے سے نفرت کرتا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف کتنا اچھا کام کیا ہے، جو مکمل طور پر شکست خوردہ ہے اور ایک ڈیل چاہتا ہے-لیکن ایک ایسا معاہدہ جسے میں قبول کروں گا! اس معاملے پر آپ کی توجہ کے لیے آپ کا شکریہ۔

    پاکستان کے جوابی حملوں کا خوف، افغان طالبان عہدیدار کابل سے فرار

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی فضائیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایک آپریشن کے دوران دو سی 135 طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے،اس حادثے کے نتیجے میں ایک طیارہ تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار چھ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

  • حالیہ جنگ:روس   ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

    حالیہ جنگ:روس ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

    روس حالیہ جنگ کے دوران ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    کینیا میں روسی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس کا ایک Il-76 کارگو طیارہ 13 ٹن سے زیادہ طبی سامان لےکر آذربائیجان پہنچا، جہاں سے یہ امداد ایرانی حکام تک منتقل کی جائے گی۔

    روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ امدادی کھیپ ادویات اور طبی سامان پر مشتمل ہے، آذربائیجان سے امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے سرحد کے راستے ایران بھیجا جائےگا،یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے یہ امداد روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے احکامات پر بھیجی گئی ہے۔

    اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری، 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

    ایرانی جزیرے پر امریکی حملے سے نقصان کی تفصیلات جاری

    محکمہ موسمیات کی عید کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی

  • اسرائیل کی  لبنان میں اسپتال پر بمباری، 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

    اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری، 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

    اسرائیل نے لبنان میں اسپتال پر بمباری سے 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق ہو گئیں-

    عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ جنوبی قصبے برج قلعویہ میں واقع ایک کلینک پر کیا گیا جہاں طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا حملے میں کلینک مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں ڈاکٹرز، نرسیں اور ایمبولینس سروس کے اہلکار شامل ہیں، حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں مزید حملے بھی کیے جن میں رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،اسرائیلی حملوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے، حملوں کے ساتھ ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان میں انخلا کے عمل کو بھی تیز تر کردیا ہے۔

    ایرانی جزیرے پر امریکی حملے سے نقصان کی تفصیلات جاری

    محکمہ موسمیات کی عید کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی

    پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی مستحکم ہے،محمد اورنگزیب

  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے سے نقصان کی تفصیلات جاری

    ایرانی جزیرے پر امریکی حملے سے نقصان کی تفصیلات جاری

    امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے خارگ پر شبانہ آپریشن میں پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔

    سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ شب خارگ جزیرے میں بڑے پیمانے پر آپریشن انجام دیا، اس دوران ایرانی بحریہ کی بارودی سرنگوں والی تنصیبات کو تباہ کیا گیا،حملوں میں میزائل گودام، بنکرز اور دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور جزیرے میں ایران کے 90 سے زائد فوجی اہداف کامیابی کے ساتھ تباہ ہوئے۔

    دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ خارگ سے ایندھن کی برآمدات بلا تعطل جاری ہیں اور وہاں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی عید کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی

    پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی مستحکم ہے،محمد اورنگزیب

    امریکی سٹی بینک کی شاخوں پر دبئی اور منامہ میں حملہ

  • امریکی  سٹی بینک کی شاخوں پر دبئی اور منامہ میں حملہ

    امریکی سٹی بینک کی شاخوں پر دبئی اور منامہ میں حملہ

    تیسرے امریکی بینک سٹی بینک کی شاخوں پر دبئی اور منامہ دونوں میں حملہ کیا گیا۔

    عرب خبررساں ادارے المیادین کے مطابق یہ حملہ آج علی الصبح نامعلوم ڈرونز کے ذریعے کیا گیا جس کی وجہ سے ان شاخوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    چند روز قبل صیہونی حکومت نے ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا اور بینک کے ملازمین کو قتل کردیا تھا،جس کے بعد ایران نے خطے میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ معاشی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری

    پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا تھا کہ دشمن کے اقدامات نے ایران کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ خطے میں موجود امریکا اور اسرائیل سے منسلک اقتصادی مراکز کے خلاف کارروائی کرے اس سلسلے میں گوگل، مائیکروسافٹ اور اوریکل جیسی بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں کے دفاتر اور مالیاتی ادارے ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں،پاسداران انقلاب نے ایرانی عوام کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ ایسے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے دور رہیں جو امریکا یا اسرائیل سے وابستہ ہیں۔

    ایران،اسرائیل کشیدگی: میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید لہر، شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر حملے

  • ایران،اسرائیل کشیدگی: میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید لہر، شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر حملے

    ایران،اسرائیل کشیدگی: میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید لہر، شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر حملے

    وعدہ صادق کی 49 ویں لہر میں ایرانی میزائل اور ڈرون یونٹوں نے الظفرہ ایئر بیس پر پیٹریاٹ ریڈارز، کنٹرول ٹاور اور ایئر ڈیفنس ہینگرز کو کامیکاز ڈرونز اور درست بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا-

    رپورٹ کے مطابق شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو بھی میزائلوں اور ڈرونز نے نشانہ بنایا، جس سے ابتدائی وارننگ ریڈار، ہوائی جہاز کے شیلٹرز، مرکزی ریمپ، اور امریکی طیاروں کے ایندھن کے ٹینک تباہ ہو گئے، جو آگ میں جل گئے، الادیری ہیلی کاپٹر بیس کو بھاری میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے سازو سامان کے ہینگرز، گیدرنگ پوائنٹس، اور ہیلی کاپٹر اسٹوریج ہینگرز تباہ ہوئے، آبنائے ہرمز پوری طرح سے IRGC بحریہ کے کنٹرول میں ہے، اور جار حین اور ان کے اتحادیوں کے تیل کے ٹینکروں اور تجارتی جہازوں کا گزرنا ممنوع ہے کسی بھی ٹرانزٹ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    صدرمملکت کی افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی شہری علاقوں پرحملوں کی مذمت

    افغان رجیم کے پاکستان کی چوکیوں پر قبضے اور نقصان کے دعوے مسترد

    یمنی حوثیوں کا ایران کی حمایت کا اعلان

  • یمنی حوثیوں کا ایران کی حمایت کا اعلان

    یمنی حوثیوں کا ایران کی حمایت کا اعلان

    یمن کے حوثی باغیوں (انصاراللہ) نے تصدیق کی ہے کہ وہ عسکری طور پر ایران کے ساتھ صف بندی کے لیے تیار ہیں۔

    عرب نشریاتی ادارے ’المیادین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں حوثی تحریک کے سیاسی رہنما اور ترجمان محمد البخیتی نے کہا کہ یمن خطے کی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، خصوصاً ایران کے ساتھ قریبی ہم آہنگی برقرار ہے صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے انصاراللہ کے رہنما سید عبدا لملک الحوثی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ ’ہماری انگلی ٹریگر پر ہے، اور ضرورت پڑنے پر مداخلت کے لیے تیا ر ہیں ۔

    محمد البخیتی نے مزید کہا کہ یمن کی جنگ میں شمولیت کے لیے وقت کا انتظار ہے، اس حوالے سے مکمل رابطے میں ہیں،ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خطے میں موجود ان امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جہاں سے اس کے خلاف حملے کیے جا رہے ہیں ، اس وقت نشانہ صرف ایران نہیں بلکہ تمام عرب اور اسلامی ممالک ہیں امریکا کو خلیجی ممالک کی سلامتی کی کوئی فکر نہیں بلکہ وہ انہیں ایران کے خلاف جنگ میں الجھانا چاہتا ہے۔

    افغان رجیم کے پاکستان کی چوکیوں پر قبضے اور نقصان کے دعوے مسترد

    انہوں نے خطے کے تمام ممالک سے فوری طور پر مشترکہ مؤقف اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکی جارحیت کی مذمت کرنی چاہیے اور اس محاذ پر ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیےیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے اور ہمیں اسے اس وقت تک جاری رکھنا ہوگا جب تک ہم اپنی شرائط منوانے میں کامیاب نہ ہو جائیں۔ انہوں نے اس جنگ کو فیصلہ کن معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا انجام حق کی فتح کی صورت میں نکلے گا۔

    یمن میں جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں ہونےوالے مظاہروں میں بھی ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا مظاہرین نے حزب اللہ اور عراق کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔

    امت مسلمہ کو اتحاد،اخوت اور مضبوط نظریاتی بیانیے کی ضرورت ہے،حافظ طلحہ سعید

    واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی جنگ ہفتے کے روز اپنے 15ویں دن میں داخل ہو گئی ہےایران کی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کے طور پر ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت اب تک 48 سے زائد حملے کیے ہیں اور اسرائیلی فوجی تنصیبات اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے ایران کی حمایت کے بعد ممکنہ طور پر امریکا اور اس کے اتحادیوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے ’باب المندب‘ کو بھی بند کیا جاسکتا ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو بحیرہ احمر آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا، سعودی تیل کی برآمدات اچانک رک جائیں گی اور عالمی تجارت کو ایک اور شدید جھٹکا لگے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں بندرگاہیں جائز ہدف ہیں، ایران