Baaghi TV

Tag: ایران

  • عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا، امریکی حکام کا دعویٰ

    عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا، امریکی حکام کا دعویٰ

    امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی کرد جنگجوؤں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہزاروں افراد سرحد عبور کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں-

    امریکی حکام کے مطابق عراقی کرد جنگجوؤں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق تقریباً ایک ہزار عراقی کرد جنگجو سرحد عبور کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر بھی سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ جنگجو ایران کے سرحدی علاقوں میں پیش قدمی کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر مزید کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔

    ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایران کے خلاف باغیوں کو مسلح نہیں کر رہی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کے دیگر حصے ممکنہ طور پر اس عمل میں شامل ہو سکتے ہیں امریکا ایران کے خلاف جنگ میں برتری حاصل کر رہا ہے اور جلد مزید حملوں کی نئی لہر شروع کی جا سکتی ہے۔

    وزیرِاعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے اس وقت زمینی افواج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا آنے والے چند گھنٹوں میں فضائی برتری حاصل ہونے کی توقع ہے تاہم ایرانی خبر ایجنسی نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔

    ایران جنگ میں ہرگز شریک نہیں ہوں گے، اسپین نے وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا

    ادھر ایرانی خبر ایجنسی نے سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے داخل ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات درست نہیں ہیں،اس کے علاوہ عراق کے کردستان ریجن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی سختی سے اس بات کی تردید کی ہے کہ ’عراقی‘ کرد اس مبینہ حملے میں شامل ہیں۔

    ایران جنگ میں ہرگز شریک نہیں ہوں گے، اسپین نے وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا

  • ایران جنگ میں ہرگز شریک نہیں ہوں گے، اسپین نے وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا

    ایران جنگ میں ہرگز شریک نہیں ہوں گے، اسپین نے وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا

    اسپین کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران پر امریکی فوجی حملوں میں تعاون نہیں کرے گی، جبکہ وائٹ ہاؤس نے اس کے تعاون کا دعویٰ کیا تھا۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرو لائن لیویٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین نے ایران کے خلاف امریکی فوجی مشن میں تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اس بات کا دعویٰ انہوں نے صحافیوں کو ایک طویل بریفنگ میں دیا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ان کے خیال میں اسپین نے صدر ٹرمپ کے گزشتہ روز کے پیغام کو واضح طور پر سن لیا ہے اور گزشتہ چند گھنٹوں میں امریکی فوج کے ساتھ تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے یہ بیان اس سوال کے جواب میں دیا کہ اگر امریکا اسپین پر تجارتی پابندی عائد کرتا ہے تو یہ یورپی یونین کی رکنیت کے تناظر میں کیسے ممکن ہوگا۔

    چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان

    لیویٹ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج اسپین میں اپنے ہم منصب اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ توقع رکھتے ہیں کہ تمام یورپی اتحادی تعاون کریں گے کیوں کہ ایرانی حکومت نہ صرف امریکا بلکہ یورپی ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔

    دوسری جانب اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مینوئل الباریس نے ایک مقامی ریڈیو انٹرویو میں ترجمان وائٹ ہاؤس کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپین کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    اسپین کے وزیر خارجہ جوس مینوئل البارس نے کہا ہے کہ اسپین کی حکومت کی ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور امریکی فوج کو جنوبی اسپین کے کسی بھی فوجی اڈے کے استعمال کی اجازت صرف اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق دی جا سکتی ہے۔

    اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانشیز نے کہا ہے کہ اسپین جنگ کی مخالفت پر قائم رہے گا کیونکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یوکرین ہو، غزہ یا عراق، اسپین کا اصولی مؤقف ہے کہ تنازعات کا حل جنگ نہیں ہونا چاہیے۔

    کیڈینا ایس ای آر ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ البارس نے وائٹ ہاؤس کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور ایران میں بمباری کے حوالے سے ہماری پالیسی اور ہمارے فوجی اڈوں کے استعمال سے متعلق مؤقف میں ایک حرف بھی تبدیلی نہیں آئی۔

    ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ
    اسپین نے واضح طور پر وائٹ ہاؤس کے بیان کو مسترد کیا اور امریکی فوج کے ساتھ کسی بھی غیرقانونی یا اقوامِ متحدہ کے چارٹر سے ہٹ کر تعاون کے امکان کو ختم کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیین اور یورپی کونسل کے صدرانتونیو کوسٹا نے بھی پیڈرو سانشیز کی حمایت کی ہے، انتونیو کوسٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یورپی یونین ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے رکن ممالک کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے۔

    ادھر ایران کے صدر مسعود پزیکشیان نے اسپین کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میڈرڈ کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی دنیا میں اب بھی ایسے ممالک موجود ہیں جو بین الاقوامی قانون اور اخلاقی اصولوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکا جب چاہے اسپین کے فوجی اڈوں کو استعمال کر سکتا ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

  • چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان

    چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات پُرامن طریقوں سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہیں۔

    چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کرنے چاہئیں،انہوں نے اعلان کیاکہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا،چینی وزیر خارجہ نے جہاز رانی کے لیے بحری راستے محفوظ ہونے پر بھی زور دیا ۔

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ

    آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

  • ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ

    ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ

    ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور اب امریکا ایرانی کرد رہنماؤں سے رابطے بڑھا رہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ایرانی کرد مسلح گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ایران میں عوامی بغاوت کو ہوا دینا بتایا جا رہا ہے ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی اپوزیشن گروپوں اور عراق کے کرد رہنماؤں سے ممکنہ فوجی تعاون کے حوالے سے سرگرم رابطے شروع کر رکھے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی کرد مسلح گروہوں کے ہزاروں جنگجو عراق اور ایران کی سرحد کے ساتھ سرگرم ہیں، جن کی بڑی تعداد عراق کے کردستان ریجن میں موجود ہے حالیہ دنوں میں ان میں سے کئی گروہوں نے بیانات جاری کیے ہیں جن میں ممکنہ کارروائیوں کا اشارہ دیا گیا اور ایرانی فوجی اہلکاروں کو حکومت سے الگ ہونے کی اپیل بھی کی گئی۔

    آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

    دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی ان گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور منگل کے روز دعویٰ کیا کہ کرد فورسز کو درجنوں ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا، سی آئی اے کی جانب سے ایرانی کرد گروہوں کی مبینہ حمایت کا آغاز جنگ شروع ہونے سے کئی ماہ پہلے ہی ہو چکا تھا۔

    اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز عراقی کرد رہنماؤں مسعود بارزانی اور بافل طالبانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی امریکی حکام کے مطابق اس گفتگو میں ایران میں جاری امریکی فوجی کارروائی اور مستقبل میں امریکا اور کرد قیادت کے ممکنہ تعاون پر بات کی گئی۔

    کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت

    امریکی خبر رساں ادارے ایکسوس نے بھی اس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گفتگو ایران پر امریکی حملے کے ایک روز بعد ہوئی، تاہم اس کی تفصیلا ت منظرِ عام پر نہیں آئیں، یہ رابطہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے مشورے پر کیا گیا۔

    سی این این کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایرانی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ حجری سے بھی رابطہ کیا، جن کی جماعت کو ماضی میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے نشانہ بنایا تھا۔

  • سعودی عرب کی ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی حملےکی شدید مذمت

    سعودی عرب کی جانب سے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی حملےکی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب نے بدھ کے روز 9 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کردیے، ایک ڈرون مشرقی علاقے اور 2 کروز میزائل الخُرج گورنریٹ میں تباہ کیےگئے اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پرایرانی حملےکی شدید مذمت کی۔

    ادھر امریکی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے فون پرگفتگو کی اور ایرانی خطرات، علاقائی استحکام اورخطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    ایرانی وزیر خارجہ اور کرد رہنما بافل طالبانی میں ٹیلیفونک رابطہ

    دوسری جانب سعودی عرب میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

    پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں، بالخصو ص وزٹ ویزا یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کی سہولت کے لیے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

    سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پاکستانی شہری لینڈ لائن نمبرز 966126689149 اور 966126692371 پر رابطہ کر سکتے ہیں شہری موبائل نمبرز 966563870732 اور 966542099348 پر بھی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

    سفارتخانے کے مطابق تمام سعودی ایئرپورٹس پر بھی پاکستانی سفارتخانے کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی رہنمائی اور مدد کی جا سکےسفارتخانے نے پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر جاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔

  • ایرانی وزیر خارجہ اور کرد رہنما بافل طالبانی میں ٹیلیفونک رابطہ

    ایرانی وزیر خارجہ اور کرد رہنما بافل طالبانی میں ٹیلیفونک رابطہ

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراق کے کرد رہنما اور پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے سربراہ بافل طالبانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا-

    ترک خبر رساں ایجنسی ’انا دولو‘ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراق کے کرد سیاسی رہنما اور پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے سربراہ بافل طالبانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اور عراق کی مشترکہ سرحد کے قریب مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں اور سرحدی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،گفتگو کے دوران بافل طالبانی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکت پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، جنہیں ایرانی بیان میں ’امریکی اور صہیونی جرم‘ کا نشانہ قرار دیا گیا۔

    رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

    ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے سرحدی علاقوں میں “دہشت گرد نقل و حرکت” کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان موجود سیکیورٹی مفاہمتوں کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا بافل طالبانی نے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں جانب تعاون اور رابطہ کاری کے ذریعے کسی بھی ممکنہ عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمی کو روکا جا سکتا ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ سرحد پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    "آپریشن غضب للحق” ، سرحد پار گونجتی شاہینوں کی پرواز اور فیصلہ کن پیغام،تحریر:جان محمد رمضان

  • رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

    رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

    ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے اسلامی جمہوریہ میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا ایسی صورت میں دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر ایران کے ممکنہ اہداف میں سرفہرست ہوگا۔

    ایرانی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ تہران کے پاس ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے، ایران اپنی خودمختاری اور نظام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

    "آپریشن غضب للحق” ، سرحد پار گونجتی شاہینوں کی پرواز اور فیصلہ کن پیغام،تحریر:جان محمد رمضان

    دوسری جانب ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی شعبدہ بازیوں کے باعث امریکی عوام کو ایران کے خلاف ایک ظالمانہ جنگ میں دھکیل دیا ہے۔

    ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق علی لاریجانی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مسخرہ پن پر مبنی حرکات سے متاثر ہوئے اور انہوں نے امریکی عوام کو ایران کے خلاف غیر منصفانہ جنگ میں گھسیٹ لیا، اب اُنہیں حساب لگانا ہوگا کہ صرف چند دنوں میں 500 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا امریکا اب بھی پہلے نمبر پر ہے یا اسرائیل؟-

    کمشنر لاہور ڈویژن کی پرائس کنٹرول کی فیلڈ کارکردگی،قیصر شریف نے بھانڈا پھوڑ دیا

    علی لاریجانی، جو ماضی میں ایران کے سپریم لیڈر کے سینیئر مشیر رہ چکے ہیں اور اس وقت ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ہیں نے ایک مبہم پیغام میں خبردار کیا کہ کہانی ابھی جاری ہے۔

    ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی میں شدت آتی جا رہی ہے یہ جنگ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے سے شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہو گئے، ان کے ساتھ کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز بھی مارے گئے، جنہوں نے جون 2025 کی جنگ میں اسرائیل کے ہاتھوں اپنے پیش روؤں کی ہلاکت کے بعد عہدے سنبھالے تھے۔

    ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا،ٹرمپ

    حکومتی اندازوں کے مطابق اب تک چار روزہ جھڑپوں میں تقریباً ایک ہزار پچاس ایرانی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں جنوبی ایرانی شہر میناب کے 165 اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ بچوں کی ہلاکت پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کو وسطی تہران میں واقع ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں ان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے، جن میں ان کی اہلیہ، بیٹی، بہو، داماد اور پوتے پوتیاں شامل تھے ایرانی قیادت نے خامنہ ای کی شہادت کا سخت انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا اور اسرائیل و مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کر دیے ہیں پیر کے روز جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا تھا کہ ایران نے طویل جنگ کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے۔

    شاہینوں کا افغانستان کی فضاؤں پر راج،قندھار میں 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹر تباہ

  • ایران کیخلاف فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو دھمکیاں

    ایران کیخلاف فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو دھمکیاں

    اسپین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے-

    امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر اسپین نے ایران پر حملوں سے متعلق مشنز کے لیے اپنی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی تو امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی معاملات ختم کر دے گا، اگر وہ چاہیں تو اسپین میں جا کر ان کا فوجی اڈہ استعمال کر سکتے ہیں اور انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

    تاہم امریکی صدر کی دھمکی کے بعد کہا ہے کہ امریکا کو بین الاقوامی قانون اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدوں کا احترام کرنا چاہیے، اسپین کے وزیرِ اعظم پیدرو سانچیز پہلے ہی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے چکے ہیں اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکر ا ت پر زور دے رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری

    اسپین کے وزیر خارجہ حوزے مینول البیرس نے واضح کیا کہ ملک کے فوجی اڈے جو امریکا کے ساتھ مشترکہ طور پر چلائے جاتے ہیں وہ ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔

    اس فیصلے کے بعد امریکا نے جنوبی اسپین کے روٹا اور مورون فوجی اڈوں سے 15 طیارے، جن میں ایندھن بردار ٹینکر بھی شامل تھے، منتقل کر دیے، جبکہ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسپین نے برا رویہ اختیار کیا ہے اور انہوں نے اپنے وزیر خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ اسپین کے ساتھ تمام لین دین ختم کر دیا جائے۔

    جیفری ایپسٹین کے سائنسدانوں سے تعلقات ؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

    اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں امریکا کو اسپین کے ساتھ تجارت میں 4.8 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل تھا۔

  • ایرانی حملے:پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان

    ایرانی حملے:پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان

    ایران کے حملوں کے پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، جس میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز، F-15E اسٹرائیک ایگل طیارے اور ریڈار سسٹمز شامل ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم نقصانات میں شامل ہیں:

    AN/FPS-132 ایرلی وارننگ ریڈار، القاعدہ ایئر بیس، قطر: $1.1 بلین
    تین F-15E سٹرائیک ایگل کو کویتی فضائی دفاع کی دوستانہ فائر میں نقصان: $282 ملین
    2 سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز AN/GSC-52Bs، بحرین: $20 ملین
    AN/TPY-2 THAAD ریڈار، متحدہ عرب امارات: $500 ملین

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ،وزیراعظم کو خط

    ایران نے کم از کم 7 امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں شامل ہیں: بحرین میں 5ویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر، کویت کے کیمپ عریفجان اور کیمپ بیورنگ، عراق میں اربیل بیس، دبئی میں جبل علی پورٹ، اور قطر کا القاعدہ ایئر بیس۔

    سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے بھی حملوں کی زد میں آئے سعودی عرب میں ریاض میں امریکی سفارتخانہ پر 2 ڈرون حملے، کویت سٹی میں امریکی سفارتخانہ پر ڈرون اور میزائل حملے، دبئی میں امریکی قونصل خانہ پر ڈرون سے آگ لگی، تاہم فوری قابو پایا گیا۔

    بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ کارروائیاں امریکی فوجی اور سفارتی تنصیبات پر بھاری نقصان اور تناؤ پیدا کر رہی ہیں، جبکہ امریکی عملہ اور سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کے اقدامات جاری ہیں۔

  • ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق  رکھتے ہیں،سعودی عرب

    ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں،سعودی عرب

    سعودی عرب نے کہا ہےکہ وہ بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق منگل کی شب سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی،اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کابینہ نے کہا کہ مملکت بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے۔

    اجلاس میں مملکت کے ائیرپورٹس پر پھنسے خلیجی شہریوں کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا،کابینہ نے سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور پاکستان کے احتساب ادارے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام اوراس سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ،وزیراعظم کو خط

    بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات
    ایران پر حملے سے قبل دورہ اسرائیل:مودی کو کڑی تنقید کا سامنا