Baaghi TV

Tag: ایران

  • امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے  ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی،جنہیں مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے روکا تھا۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خلاف ورزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔صدر ٹرمپ نے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی ایرانی خلاف ورزیوں سے نمنٹے کے حوالے سے تمام اقدامات کی حمایت کی-

    دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شامی صدر احمد الشرع سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی احمد الشرع نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام سعودی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے-

    علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    سعودی ولی عہد سے عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا رابطے میں ملٹری کشیدگی، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا لبنان کے صدر نے مملکت پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ لبنان کی حکومت اور عوام دونوں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    روئٹرز کے مطابق شمالی عراق میں اربیل ائرپورٹ کے قریب ایک ڈرون گر کر تباہ ہوگیا، جس کے بعد علاقے سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا، واقعے کی وجوہات اور ممکنہ نقصان سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں،خطے میں حالیہ پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

    صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگا یہ جرم کبھی جواب کے بغیر نہیں رہے گا اور اس کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے عوام اور عالمی سطح پر آزاد لوگوں کی حمایت کے ساتھ اس واقعے کے ذمہ داروں کو ان کے اقدامات پر پچھتانا پڑے گا بیان میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے اسے امریکی اور اسرائیلی کارروائی سے جوڑا گیا۔

    صدر پزشکیان نے ملک بھر میں سات روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو پہلے سے اعلان کردہ چالیس روزہ سوگ کے علاوہ ہوگی۔ حکام کے مطابق سوگ اور تعطیل کا مقصد قومی سطح پر اظہارِ یکجہتی ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    اسی دوران خطے میں کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں قطری دارالحکومت دوحا میں رہائشیوں نے کم از کم گیارہ دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے،سیکیورٹی ذرائع صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے باعث اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے ہیں،حکام نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے فی الحال خطے میں حالات غیر یقینی ہیں اور مختلف ممالک کی جانب سے سرکار ی بیانات اور تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی کوششوں پر زور دے رہی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

    خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

  • آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں موجود 27 امریکی اڈوں پر حملے شروع کر دیے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ بمباری کے جواب میں چھٹے مرحلے کے حملے شروع کر دیے گئے ہیں اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، 27 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیل کے تل نوف ایئربیس، تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹرز ہاکیریا، اور اسی شہر میں ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پر بھی حملے کیے گئے ایرانی افواج انتقام کا ایک مختلف اور سخت قدم اٹھائیں گی اور پے در پے تھپڑ رسید کرے گی۔

    خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی

    امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے،صدر ٹرمپ

  • خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

    خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

    تہران: مرکزی قیادت کی شہادت کے بعد ایران نے عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم کردی۔

    ایران کے رہبرِ اعلیٰ (سپریم لیڈر) آیت اللہ علی خامنہ ای کے تقریباً 37 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے اور ان کی شہادت کی تصدیق کے بعد اب پوری دنیا کی نظریں اس بات پر لگی ہیں کہ ایران کا مستقبل کیا ہوگا اور اگلا سربراہ کون بنے گا ایران کے پیچیدہ نظامِ حکومت میں رہبرِ اعلیٰ کا عہدہ سب سے طاقتور ہوتا ہے کیونکہ وہی ریاست کے تمام معاملات میں حتمی فیصلے کا اختیار رکھتا ہے اور فوج سمیت پاسدارانِ انقلاب کا کمانڈر اِن چیف بھی ہوتا ہے۔

    خامنہ ای کی وفات کے بعد ایرانی آئین کے مطابق ایک عارضی قیادت کونسل تشکیل دے دی گئی ہے جو ملک کے روزمرہ امور چلائے گی اس کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزیشکیان، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہای اور گارڈین کونسل کا ایک نمائندہ شامل ہے یہ کونسل اس وقت تک کام جاری رکھے گی جب تک مستقل رہبر کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی

    ایرانی میڈیا کے مطابق عبوری کونسل عبوری مدت میں تمام ذمہ داریاں انجام دے گی جبکہ سپریم لیڈر کے انتخاب تک فوراً عمل کیا جائے گا، ایسا کونسل نظام ایران کے آئین میں درج ہے جس میں صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان کونسل کا منتخب فقیہ شامل ہوتا ہے۔

    مستقل رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب ایک 88 رکنی باڈی کرتی ہے جسے ماہرین کی کونسل یا اسمبلی آف ایکسپرٹس کہا جاتا ہے یہ تمام شیعہ علماء ہوتے ہیں جن کا انتخاب ہر آٹھ سال بعد عوامی ووٹوں سے ہوتا ہےقانون کے مطابق اس پینل کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد موزوں ترین شخصیت کو نیا رہبر منتخب کرے آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی موت سے قبل تمام امور اور فیصلوں کا اختیار علی لاریجانی کے سپرد کردیا تھا۔

    سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے،رضا پہلوی

    ماضی میں سابق صدر ابراہیم رئیسی کو خامنہ ای کا جانشین تصور کیا جاتا تھا لیکن مئی 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ان کی موت کے بعد اب اس وقت سب سے زیادہ زیرِ بحث نام علی خامنہ ای کے 56 سالہ بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کا ہے جو خود بھی ایک عالم دین ہیں اگرچہ انہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں سنبھالا لیکن وہ نظام کے اندر کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

    امیدواروں میں حسن خمینی دوسرے نمبر پر موجود ہیں روح اللہ خمینی کے پوتے ہونے کی حیثیت سے ان کے پاس اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی سے وابستہ ایک علامتی نسب موجود ہےسابق سربراہِ عدلیہ اور ایرانی مذہبی اشرافیہ کے دیرینہ رکن صادق آملی لاریجانی بھی نظام کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں، لیکن ماہرین فی الحال انہیں حسن خمینی اور مجتبیٰ خامنہ ای دونوں سے پیچھے دیکھ رہے ہیں۔

    امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے،صدر ٹرمپ

    علی رضا عارفی ایک کم معروف شخصیت ہیں لیکن وہ ایک سینیئر عالمِ دین ہیں جو حکومتی اداروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور خامنہ ای کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں وہ اس وقت ماہرین کی کونسل (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور طاقتور گارڈین کونسل کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایران کے تمام دینی مدارس کے نظام کے سربراہ بھی ہیں۔

    محمد مہدی میر باقری بھی ایک عالمِ دین اور ماہرین کی کونسل (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے رکن ہیں، جو مذہبی اشرافیہ کے سب سے قدامت پسند دھڑے کی نمائندگی کرتے ہیں حالیہ رپورٹس کے مطابق انہوں نے غزہ کی جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کا یہ کہہ کر دفاع کیا تھا کہ اگر اللہ کا قرب حاصل ہو تو دنیا کی آدھی آبادی کی موت بھی ”برحق“ ہے۔

    ’ایران وائر‘ کے مطابق، وہ مغرب کے سخت مخالف ہیں اور مومنین و کفار کے درمیان تصادم کو ناگزیر سمجھتے ہیں وہ اس وقت مقدس شہر قم میں اسلامک سائنسز اکیڈمی کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    دنیا ایک سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے ،انتونیو گوتریس

    ہاشم حسینی بوشہری بھی ایک سینئر عالمِ دین ہیں اور ان اداروں سے گہرا تعلق رکھتے ہیں جو جانشینی کے معاملات کو سنبھالتے ہیں، خاص طور پر ماہرین کی کونسل (اسمبلی آف ایکسپرٹس) جہاں وہ پہلے نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں کہا جاتا ہے کہ وہ خامنہ ای کے قریبی رہے ہیں، لیکن ملکی سطح پر ان کی پہچان زیادہ نہیں ہے اور پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بھی ان کے کسی مضبوط تعلق کا علم نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کی تاریخ میں اقتدار کی ایسی منتقلی اس سے پہلے صرف ایک بار 1989 میں ہوئی تھی جب انقلاب کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کا انتقال ہوا تھا۔

    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں احتجاج، امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش

  • دبئی  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

    دبئی میڈیا آفس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری کے مختلف حصوں میں دھواں بھر گیا تھا، جس کے باعث مسافروں اور عملے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا۔

    میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے چار افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہےحکام کے مطابق ایئرپورٹ پر آگ لگنے کے کسی بڑے واقعے کی اطلاع نہیں ملی تاہم دھویں کے باعث کچھ حصوں کو عارضی طور پر خالی کرایا گیا۔

    سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے،رضا پہلوی

    اسی دوران ڈرون کو تباہ کرنے کی کارروائی کے وقت برج العرب کے بیرونی حصے میں آگ لگ گئی حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہوٹل کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    اماراتی وزارت دفاع نے میزائل حملے کے بعد نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات یا شیلٹرز میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ایران کی جانب سے داغے گئے132 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ 195 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیاحکام کا کہنا ہے کہ دفا عی نظام پوری طرح متحرک ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

    امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے،صدر ٹرمپ

    دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحا میں بھی ایک بار پھر درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں تقریباً 15 سے 20 الگ الگ دھماکے ہوئےاطلاعات کے مطابق ایران نے قطر میں واقع العدید ایئربیس پر مزید 2 میزائل داغے ہیں قطری حکام کے مطابق ایران کی جانب سے65 میزائلوں اور 12 ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

  • سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے،رضا پہلوی

    سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے،رضا پہلوی

    ایران کے سابق شاہی خاندان کے رکن رضا پہلوی نے کہا ہے کہ حکومت کے باقی ماندہ عناصر اگر خامنہ ای کا کوئی جانشین مقرر کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ ابتدا ہی سے ناکام ہوگی-

    ایران کے سابق شاہی خاندان کے رکن رضا پہلوی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘علی خامنہ ای کو تاریخ کے صفحے سے مٹا دیا گیا ہے اور ان کی موت کے ساتھ ہی ‘اسلامی جمہوریہ عملاً اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اور بہت جلد تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دی جائے گی-

    رضا پہلوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے باقی ماندہ عناصر اگر خامنہ ای کا کوئی جانشین مقرر کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ ابتدا ہی سے ناکام ہوگی، جسے بھی ان کی جگہ بٹھایا جائے گا، اسے نہ تو عوامی جواز حاصل ہوگا اور نہ ہی وہ زیادہ عرصہ برقرار رہ سکے گا، اور وہ بھی اس نظام کے جرائم میں شریک سمجھا جائے گا۔

    امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے،صدر ٹرمپ

    انہوں نے ایرانی فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زوال پذیر نظام کو بچانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہو گی، یہ آپ کے لیے آخری موقع ہے کہ قوم کا ساتھ دیں اور ایران کو ایک آزاد اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جانے میں کردار ادا کریں-

    رضا پہلوی نے خامنہ ای کو ‘مجرم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اگرچہ بہائے گئے خون کا بدلہ نہیں، تاہم یہ ان خاندانوں کے زخموں پر مرہم کا کام کرسکتی ہے جنہوں نے ایران کے انقلاب میں اپنے پیاروں کو کھویا انہوں نے ایرانی عوام سے چوکس اور تیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے اور مل کر ایران کی آزادی کا جشن منایا جائے گا۔

    دنیا ایک سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے ،انتونیو گوتریس

  • امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے،صدر ٹرمپ

    امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے،صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہےاب یہ معاملہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے، ظاہر ہے’ اور انہوں نے مزید کہا کہ ‘کیونکہ وہ بری طرح دباؤ میں ہیں، ایران کی جانب سے ردعمل کے طور پر ملک بھر میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے ہیں،ہم سمجھ رہے تھے کہ حملے اس سے دوگنے ہوں گے۔’

    دنیا ایک سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے ،انتونیو گوتریس

    واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی، وہ 86 برس کے تھے خامنہ ای کی شہادت کے بعد حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے حملوں میں خامنہ ای کی بیٹی، بہو ،داماد اور پوتا بھی شہید ہوگئے ہیں۔

    ایران نے خامنہ ای کے سینیئر سیاسی مشیر علی شمخانی اور انقلابی گارڈ کے کمانڈر ان چیف محمد پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔

    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں احتجاج، امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش

  • ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے، ایرانی سرکاری میڈیا

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے، ایرانی سرکاری میڈیا

    ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی، سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔ان کے نامزد جانشین مجتبٰی خامنی آج صبح شہید ہوچکے ہیں-

    ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اورنواسے کی شہادت کی بھی تصدیق کردی ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی شہید ہوگئیں-

    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں احتجاج، امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش

    اسلام آباد کے ایرانی سفارت خانے میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی تصویر کے سامنے شہید لکھ دیا ہ گیا ہے ایرانی آئین کے مطابق فوری طور پر تین رکنی کمیٹی مجلس نگہبان نئے رہبر کا تقرر کرے گی،کیوں کہ جانشین بھی شہید ہوگئے ہیں-

    اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر 30 بم گرائےگئے ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔

    ایران کے جوابی حملے : اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے، متعدد شہری زخمی

    ادھر بر طانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ خامنہ ای کی لا ش ملی ہے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈربھی مارے گئے ہیں، خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ اورسینئر جوہری حکام بھی مارے گئے اور آنے والے دنوں میں مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے ایران کے خلاف کارروائی جب تک ضروری ہوئی جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہوگئے ہیں۔

    ٹرمپ کا ایران پر حملہ: امریکی اخبار کی کڑی تنقید

  • ایران کے جوابی حملے : اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے، متعدد شہری زخمی

    ایران کے جوابی حملے : اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے، متعدد شہری زخمی

    ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اب تک ایران کی جانب سے تقریباً 150 بیلسٹک میزائل اور درجنوں حملہ آور ڈرون اسرائیل کی طرف داغے گئے ایران نے یہ میزائل مختلف لہروں کی صورت میں وقفے وقفے سے داغے جن میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہواآئرن ڈوم اور دیگر میزائل دفاعی سسٹمز پر مشتمل فضائی دفاعی نظام نے اکثر میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیاتاہم کچھ میزائل کھلے علاقوں میں گرے جبکہ کئی مقامات پر میزائلوں اور انٹر سیپٹرز کے ملبے کے ٹکڑے بھی گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

    ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے درجنوں حملہ آور ڈرون بھی داغے گئے جن میں سے ایک درجن سے زائد کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو فوری طور پر زیرزمین پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت دی گئی کئی شہروں میں لوگ میٹرو اسٹیشنز اور دیگر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد کو معمولی زخمی حالت میں طبی امداد دی گئی جن میں سے زیادہ تر افراد پناہ گاہوں کی طرف جاتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جن میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اسرا ئیل نے لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا جس میں طالبات اور عملے سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئےان حملوں کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب، قطر، بحرین وغیرہ میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔

    امریکی فضائی دفاع قطر میں العدید اڈے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانیوالے ایرانی میزائل کو روکنے میں ناکام

  • ٹرمپ کا ایران پر حملہ: امریکی اخبار کی کڑی تنقید

    ٹرمپ کا ایران پر حملہ: امریکی اخبار کی کڑی تنقید

    امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملے کو غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ اقدام قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔

    اخبار نے لکھا کہ صدرٹرمپ نے نہ توعوام کے سامنے اس کارروائی کا واضح جواز پیش کیا اورنہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری حاصل کی، جس سے آئینی اورسیاسی سوالات جنم لے رہے ہیں،ٹرمپ نے 2024 کی انتخابی مہم کے دوران بیرونِ ملک جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال میں وہ سات ممالک میں فوجی کارروائیوں کا حکم دے چکے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ادھر امریکی عہدیداروں کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کارروائی سے قبل کانگریس کے اہم رہنماؤں کے گروپ ’گینگ آف ایٹ‘ سے رابطہ کیا تھا-

    واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے جبکہ حملے ملک کے 24 صوبوں میں کئے گئےخطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے اورسفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 ارکان سمیت 201 افراد ہلاک، 747 زخمی