Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ماہ نور بلوچ کے نئے لک  کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

    ماہ نور بلوچ کے نئے لک کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

    پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں-

    ماہ نور بلوچ جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور سے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مقبول ہیں، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ساتھ نظر آئیں،وائرل تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے بال بھی باب کٹ انداز میں رکھے ہوئے ہیں،تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے لک پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا ہے کہ لگتا ہے انہوں نے کسی قسم کی سرجری کروائی ہے، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کی شکل پہلے سے مختلف لگ رہی ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ان کا چہرہ کافی پھولا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

    ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی جگہ بنائی ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں صرف 23 سال کی عمر میں قدم رکھا، انہوں نے اپنی اداکاری اورخوبرو نظر آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

    ماڈلنگ کیریئر کے دوران آغاز پر ہی انہیں سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی سے نشر ہونے والے معروف ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، یہ اُن کی زندگی کا نیا باب ثابت ہوا جس کے بعد اداکارہ نے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کا نیا سفر شروع کیا اداکاری کے بعد ماہ نور بلوچ نے ہدایت کاری اور پروڈیکشن بھی کی اور اس میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

  • فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیمیں کون سی ہیں؟

    فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیمیں کون سی ہیں؟

    امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے،ناک آؤٹ مرحلے کے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے جاری ہیں-

    امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے،ناک آؤٹ مرحلے کے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے جاری ہیں، جن کے دوسرے روز تک 4 ٹیموں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے اب تک کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں مراکش، فرانس، نارو ے اور انگلینڈ شامل ہیں۔

    اب راؤنڈ آف 16 کے چار اہم مقابلے باقی ہیں 6 جولائی کو امریکا کے شہر ڈلاس میں پرتگال اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ اسی روز سیئٹل میں امریکا اور بیلجیئم کے درمیان میچ کھیلا جائے گا 7 جولائی کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا، جبکہ اسی روز امریکا کے شہر اٹلانٹا میں ارجنٹینا اور مصر آمنے سامنے ہوں گے ان مقابلوں کے فاتحین کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

    کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 9 جولائی سے ہوگا پہلے میچ میں فرانس اور مراکش کی ٹیمیں بوسٹن میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی 10 جولائی کو لاس اینجلس میں امریکا یا بیلجیئم کی فاتح ٹیم کا مقابلہ پرتگال یا اسپین کی فاتح ٹیم سے ہوگا 11 جولائی کو میامی میں ناروے اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا، جبکہ آخری کوارٹر فائنل 12 جولائی کو کنساس سٹی میں ہوگا، جہاں ارجنٹینا یا مصر کی فاتح ٹیم کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ یا کولمبیا کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

    ورلڈ کپ کے اس مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیموں کا ٹائٹل جیتنے کا سفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

  • کریتی سینن کا فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق انکشاف

    کریتی سینن کا فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں کریتی سینن نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں صنفی امتیاز کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاروں کو مختلف پیمانوں سے پرکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں ماڈلنگ، انجینئرنگ کالج اور فلم انڈسٹری سمیت جن بھی شعبوں سے وابستہ رہی، بالی وڈ ہی وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑاجب بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیاتو خواتین کے لیے دستیاب مواقع آج کی نسبت بہت محدود تھے، اس وقت بہت سی فلمیں مرد مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی تھیں اور خواتین کے کردار اکثر صرف رومانوی دلچسپی کے عنصر کے طور پر لکھے جا تے تھے انڈسٹری میں بتدریج بہتری آئی ہے اور اب خواتین کے لیےبہتر انداز میں کردار لکھے جا رہے ہیں لیکن صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک اب بھی مختلف طریقوں سے موجود ہے۔

    اپنے انٹرویو میں کریتی سینن نے فلمی سیٹ پر مرد اور خواتین اداکاروں کے لیے اپنائے جانے والے مختلف معیارات کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے کرداروں اور فلمی سینز کے بارے میں سوالات پوچھنے کے لیے جانی جاتی ہیں، لیکن جب کوئی خاتون ایسا کرتی ہے تو اکثر اسے ‘مشکل مزاج’ یا ‘بہت زیادہ سوالات پوچھنے والی’ سمجھا جاتا ہے لیکن اگر یہ ہی سوال کوئی مرد اداکار کرے تو اس کی بات کو سنا جاتا ہے اور سیٹ پر مردوں کو زیادہ سہولیات دی جاتی ہیں۔

  • امینا خان کا 4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

    امینا خان کا 4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

    اداکارہ، ہدایت کارہ اور سماجی کارکن امینا خان کو صرف 4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے دعوے پر سوشل میڈیا پرٹرولنگ کا سامنا ہے-

    امینا خان ماضی میں ڈراموں میں اداکاری کے بعد اشتہارات کی ہدایتکاری کی جانب منتقل ہوئیں اور حال ہی میں ایک ڈرامے کے ذریعے دوبارہ اداکاری کرتی نظر آئیں، انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے نوجوانی میں سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا، میں اس دوران مختلف ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھی، اس لیے تیاری کے لیے صرف 4 دن ملے، میں نے 8 پرچے دیے، امتحان کامیابی سے پاس بھی کیا، تاہم بعد ازاں سرکاری ملازمت اختیار نہیں کی۔

    امینا خان کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا،ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شاید انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان بھی کسی ڈرامے میں دیا ہو گا، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس میں 8 نہیں بلکہ 12 پرچے ہوتے ہیں۔

  • رجب بٹ کی درفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں کی تردید

    رجب بٹ کی درفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں کی تردید

    معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اداکارہ سے کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں ہے۔

    چند روز قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں سلیم اور رجب بٹ کی شادی سے متعلق خبریں بغیر کسی مستند ذریعے کے گردش کرنے لگی تھیں، بعد ازاں در فشاں سلیم اور رجب بٹ دونوں نے ان خبروں کی واضح طور پر تردید کی ،رجب بٹ نے خود ان افواہوں کو بےبنیاد قرار دیا، جبکہ درفشاں سلیم کی جانب سے ان کی اسٹائلسٹ نے وضاحت جاری کی۔

    یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے ان افواہوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درفشاں سلیم میری سینئر ہیں، وہ ایک الگ شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور میرا ان سے کوئی تعلق نہیں، وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کر رہی ہیں اور ایک باعزت شخصیت ہیں مجھے نہیں معلوم ایسی کہانیاں کون گھڑتا ہے، ان کو بد دعا دینے کا بھی پتہ نہیں کون لوگ ہیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں میں نے یہ نیوز پلانٹ نہیں کی۔

    رجب بٹ کے مطابق کچھ میگزینز نے یہ خبر پھیلائی تھی، ایک دن میری آنکھ کھلی تو دیکھا کہ یہ خبر وائرل ہو چکی ہے اور ہر کوئی مجھ سے اسی بارے میں پوچھ رہا ہے، لوگوں کے مسلسل پیغامات آ رہے تھے، پھر مجھے معلوم ہوا کہ بات درفشاں سلیم کی ہو رہی ہے، جنہوں نے بلال عباس کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تھا۔

    رجب بٹ نے کہا یہ خبر پڑھ کر مجھے افسوس ہوا کیونکہ لوگ ایسی باتوں کی تصدیق بھی نہیں کرتے، میں نے اسی لیے وضاحت کی کیونکہ وہ ایک باعزت اور سینئر فنکارہ ہیں اور میں نہیں چاہتا تھا کہ اس بے بنیاد خبر سے انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے میرا ان سے کوئی تعلق نہیں اور اس تنازع کے بعد بھی ان کی جانب سے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، کیونکہ یہ خبر سراسر بے بنیاد تھی۔

  • چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ

    چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ

    بیجنگ: چین نے آبدوز سے اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ کیا ہےچینی حکام کے مطابق یہ تجربہ معمول کے فوجی تربیتی پروگرام کا حصہ تھا اور اسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق انجام دیا گیا-

    چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تجربے میں ایک ڈمی وارہیڈ سے لیس اسٹریٹجک میزائل استعمال کیا گیا، جو بحرالکاہل میں پہلے سے مقررہ ہدف پر کامیابی سے جا گرا،میزائل تجربے کا مقصد فوجی صلاحیتوں اور دفاعی نظام کا جائزہ لینا تھا جبکہ اس کا ہدف کسی مخصوص ملک یا خطے کو نشانہ بنانا نہیں تھا، اس تجربے سے قبل متعلقہ ممالک کو پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا غیر ضروری کشیدگی پیدا نہ ہو۔

    دوسری جانب جاپان نے تصدیق کی ہے کہ اسے میزائل تجربے کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم ٹوکیو نے بیجنگ سے ایسے تجربات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ بھی کیا،جبکہ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی کہا کہ چین نے میزائل ٹیسٹ سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کی تھی، لیکن ان کے مطابق بیلسٹک میزائلوں کے ایسے تجربات خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ چین کی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تجربات خطے میں سکیورٹی اور اسٹریٹجک توازن کے حوالے سے بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

  • آج کل نوجوان تنہا زندگی کیوں گزارنا چاہتے ہیں؟بشریٰ انصاری نے بتا دیا

    آج کل نوجوان تنہا زندگی کیوں گزارنا چاہتے ہیں؟بشریٰ انصاری نے بتا دیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت، مایہ ناز سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے آج کل نوجوانوں میں شادی کے حوالے سے بڑھتا خوف اور تنہا زندگی گزارنے کی خواہش کی وجوہات بیان کر دیں۔

    حال ہی میں بشریٰ انصاری نے نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے سابق داماد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی،انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے پڑھے لکھے مگر بے شرم مرد بھی دیکھے ہیں جن کی دوسری شادیاں ان کی چالاکی اور عیاری کی وجہ سے کامیاب ہو جاتی ہیں، وہ نہایت شیریں گفتگو کرتے ہیں، اچھی انگریزی بولتے ہیں اور بظاہر انتہائی مہذب دکھائی دیتے ہیں، لیکن دوسری خواتین کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی سوچ کتنی گندی ہے اور وہ اپنی سابقہ زندگی میں کیاکچھ کر چکے ہیں ان مردوں کی پہلی شادیوں میں بیویوں کے ساتھ کوئی بڑا مسئلہ یا حقیقی اختلاف نہیں تھاوہ صرف مادی مفادات کے لیے آگے بڑھ گئے، ہم نے یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ایسے نام نہاد تعلیم یافتہ مگر بدتمیز مردوں کو آج بھی تعلیم یافتہ خوا تین مل جاتی ہیں۔

    انہوں نے سابق داماد کے حوالے سے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ انہوں نے ایک نہایت تعلیم یافتہ خاتون سے شادی کر لی ہے، لوگوں نے اس خاتون کو بہت سمجھایا، مگر اس نے کسی کی بات نہیں سنی، وہ خاتون اس کے لیے اپنی زندگی قربان کرنے، اس کی کفالت کرنے اور مالی طور پر اس کا سہارا بننے کے لیے تیار ہے، اگر وہ اس کی کفیل بننا چاہتی ہے تو بنے، اس شخص کو ایک اور شکار مل گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ نرم لہجے اور مہذب انداز سے اپنا شکار پھنساتا ہے، اسی طرح اس نے میری بیٹی کو بھی دھوکا دیا تھا اور اب دوسری خواتین بھی تیار بیٹھی ہیں، اب کیا کہا جائے؟ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ایک تعلیم یافتہ صحافی کے بیٹے نے ڈمبلز سے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا؟ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی زندہ ہے اور خوش ہے۔

    بشریٰ انصاری کے مطابق ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اسی لیے لڑکیاں شادی، خاص طور سے دوسری شادی سے خوفزدہ ہیں اور تنہا زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ بعض مرد بھی شادی نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ان کی وجہ کفالت کی ذمے داری نہ اٹھانا ہے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جن سے ان کی 2 بیٹیاں، نریمان انصاری اور میرا انصاری ہیں کامیاب فنی کیریئر کے باوجود بشریٰ انصاری کو اپنی نجی زندگی میں متعدد خاندانی مشکلات کا سامنا رہا، جن میں ان کی بڑی بیٹی نریمان انصاری کی طلاق بھی شامل ہے۔

    بشریٰ انصاری کے مطابق نریمان کے سابق شوہر نے بیٹی کے ساتھ بے وفائی کی، بچوں کو چھوڑ دیا، مبینہ طور پر ان کے اثاثے بھی اپنے قبضے میں لے لیے اور بعد ازاں اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے ان کی چھوٹی بیٹی میرا انصاری بھی طلاق یافتہ ہیں، تاہم وہ اب اپنی زندگی میں خوش گوار انداز میں آگے بڑھ چکی ہیں۔

  • وسیم اکرم خیریت سے ہیں،موت کی افواہوں پر شنیرا اکرم کی سختی سے تردید

    وسیم اکرم خیریت سے ہیں،موت کی افواہوں پر شنیرا اکرم کی سختی سے تردید

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز کی سختی سے تردید کر دی ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

    افواہوں کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں،ویڈیو میں سابق کپتان مختلف ورزشیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، آخر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے بھی ہیں۔

    شنیرا اکرم نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ ریکارڈنگ میں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں اور AI ویڈیوز کے جواب میں شیئر کی ہے انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، وہ جم میں ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔

    شنیرا اکرم کی اس ویڈیو کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور واضح ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں غلط ہیں وسیم اکرم کو کچھ نہیں ہوا ، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

  • جنوبی لبنان کے کچھ دیہات اسرائیل میں شامل ہونا چاہتے ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

    جنوبی لبنان کے کچھ دیہات اسرائیل میں شامل ہونا چاہتے ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے بعض مسیحی اکثریتی دیہات اسرائیل کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ حزب اللہ سے محفوظ رہ سکیں، تاہم متعلقہ مسیحی دیہات نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے-

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ جنوبی لبنان کے کچھ مسیحی دیہات نے خود اسرائیل میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے، کیونکہ وہ حزب اللہ کے مخالف ہیں اور اسرائیل انہیں تحفظ فراہم کرتا ہے یہ دیہات امن کے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں اور حزب اللہ سے محفوظ رہنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں تاہم انہوں نے نہ تو ان دیہات کے نام بتائے اور نہ ہی اپنے دعوے کے حق میں کوئی مزید تفصیل فراہم کی۔

    دوسری جانب جنوبی لبنان کے مسیحی دیہات نے جمعہ کو سامنے آنے والی ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے اسرائیل میں شامل ہونے کی کوئی درخواست نہیں دی کسی فرد یا مقامی ادارے کو ایسا فیصلہ کرنے کا نہ اختیار حاصل ہے اور نہ ہی قانونی حق وہ اپنی سرزمین پر قائم ہیں اور لبنانی پرچم سے مکمل وفاداری رکھتے ہیں، یہی ان کی قومی شناخت ہے اور وہ اس پر قائم رہیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے حق میں دلائل دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی حکومت لبنان کی ایک انچ زمین بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کرے گی تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کا یہ بیان انہی مسیحی دیہات کے تناظر میں تھا یا اسرائیل کے قائم کردہ نام نہاد سیکیورٹی زون کے حوالے سے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر قبضہ کر کے ایک نام نہاد سیکیورٹی زون قائم کر رکھا ہے، جبکہ وہ وقفے وقفے سے جنوبی لبنان میں فضائی اور زمینی حملے بھی کرتا رہا ہے 2 مارچ سے شروع ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران تقریباً 4 ہزار 300 لبنانی ہلاک ہوئے، جبکہ اسرائیلی بمباری اور گھروں کی تباہی کے باعث تقریباً 12 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    بعد ازاں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کی حکومت، جس کی قیادت صدر جوزف عون کر رہے ہیں، کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج کے لبنانی علاقوں سے انخلا کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد مسیحی دیہات پر گولہ باری اور بمباری کی، کئی دیہات کو خالی کرایا، جبکہ بعض مقامات پر مقامی آبادی نے اسرائیلی احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی زمین چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ان دیہات کا شہری انفراسٹرکچر، رہائشی مکانات اور دیگر املاک بھی شدید متاثر ہوئیں۔ اسی دوران اسرائیلی فوج کے مقامی کمانڈرز مبینہ طور پر فون پر دیہات کے میئروں سے رابطہ کر کے مطالبہ کرتے رہے کہ حزب اللہ کو ان علاقوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

  • وفاقی وزیر خزانہ نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا

    وفاقی وزیر خزانہ نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کردیا، جازکیش ایپ کےذریعے 5ہزار روپےسے سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کےعمل کوتیزرفتار بنائےگا،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کےلیےآسانیاں پیدا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ جازکیش ایپ کےذریعے 5ہزارروپےسے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،نوجوانوں کوسرمایہ کاری کی جانب راغب کررہےہیں،معاشی تر قی کےلیےنجی شعبے کااہم کردار ہے،اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے انویسٹ پاک پورٹل عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا،انویسٹ پاک پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اہم سنگ میل ہیں،معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے گا-

    گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکاانویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مؤثراقدامات کئے جارہے ہیں،انویسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کرداراداکرے گا،ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی،انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کو آن لائن سہولیات میسر ہوں گی،جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور سہو لت میں اضافہ ہوگا-