Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • شاہد کپور نے ’کاک ٹیل 2‘ کی شوٹنگ سے کیوں انکار کیا؟

    شاہد کپور نے ’کاک ٹیل 2‘ کی شوٹنگ سے کیوں انکار کیا؟

    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے خبروں میں ہیں، مگر اس بار کسی فلم میں جاندار اداکاری کے باعث نہیں بلکہ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کاک ٹیل 2 کی شوٹنگ کے دوران کیے گئے مبینہ مطالبات منوانے کے لئے شوٹنگ سے انکار کر دیا تھا-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم میں شاہد کپور کے ساتھ کریتی سینن اور رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں فلم کی شوٹنگ اٹلی اور بھارت کےمختلف مقامات پر کی گئی، فلم کی شوٹنگ حقیقی مقامات پر ہونے کے باعث کاسٹ اور عملے کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں دہلی کا خراب ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) بھی شامل تھا۔

    فلم کے لائن پروڈیوسر سمت تیاگی نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ شاہد کپور دہلی کی خراب فضائی آلودگی کے باعث ایئر پیوریفائر کے بغیر کھلی جگہ پر شوٹنگ کے لیے تیار نہیں تھےانہوں نے شاہد کپور کو ’من موجی‘ قرار دیا اور شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا۔

    سمت تیاگی کے مطابق پروڈکشن ٹیم کو اطلاع دی گئی تھی کہ شاہد کپور خراب فضائی معیار کے باعث باہر شوٹنگ نہیں کریں گے پروڈکشن ٹیم نے جلدی میں 5 سے 6 ایئر پیوریفائر کا انتظام کیا، حالانکہ یہ آلات عموماً بند کمروں کے لیے مؤثر ہوتے ہیں، جبکہ شوٹنگ سائبر سٹی، گروگرام کے کھلے مقام پر ہو رہی تھی یہ آخری وقت میں خریدی جانے والی اُن چیزوں میں سے ایک تھی جو بظاہر زیادہ کارآمد نہیں تھی لیکن چونکہ یہ شاہد کپور کی درخواست تھی، اس لیے ہم اسے غیر ضروری نہیں کہہ سکتے۔

  • تعلق ایک اوسط سے بھی کم آمد نی رکھنے والے خاندان سے تھا ،5ہزار پر بھی پرفارم کیا،دلجیت دوسانجھ

    تعلق ایک اوسط سے بھی کم آمد نی رکھنے والے خاندان سے تھا ،5ہزار پر بھی پرفارم کیا،دلجیت دوسانجھ

    بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے انکشاف کیا ہےکہ وہ سالگرہ و شادی کی تقریبات میں تھوڑی رقم پر پرفارم کرکے پیسے کماتے تھے،لائیو پرفارمنسز میں بہت زیادہ پیسہ ہے لیکن پنجابی موسیقی کی صنعت کے کچھ سینئر فنکار شادیوں میں پرفارمنس دینے کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے تھے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں 42 سالہ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بتایاکہ ایک وقت تھا جب میں سالگرہ کی تقریبات اور شادیو ں میں پرفارم کرتا تھا، تھوڑی سی رقم پر تیار ہوجاتا اور میں نے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا، دلجیت نے بتایا کہ ان کے خاندان کی مالی مشکلات نے انہیں انتھک محنت کرنے کی ترغیب دی ان کا تعلق ایک اوسط سے بھی کم آمد نی رکھنے والے خاندان سے تھا ، کیفیت یہ تھی کہ بیمار ہو جاتے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے،وہ ہمیشہ امیر اور مشہور بننے کا خواب دیکھتے تھے-

    دلجیت کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا البم عشق دا اڈا اڈا 2002 میں ریلیز ہوا جس کے بعد چند لوگ ان کی کمپنی میں آئے اور کہنے لگے کہ ہم آپ کو سالگرہ کی تقریب کے لیے بک کرنا چاہتے ہیں جب انہوں نے مجھے پیسے دیے تو میں نے سوچا کہ یہی میرا راستہ ہے، میں نے کسی کو بھی انکار نہیں کیا، اگر کسی نے 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار روپے کی پیشکش کی تو فوراً ہاں کر دی، کبھی کسی کو منع نہیں کیا، دن رات ہر جگہ پرفارم کرنے جاتا رہالائیو پرفارمنسز جلد ہی اُن کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی کیونکہ اس میں بہت زیادہ پیسہ ہے لیکن پنجابی موسیقی کی صنعت کے کچھ سینئر فنکار شادیوں میں پرفارمنس دینے کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے تھے۔

  • مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی میں مستحق ہوں، کنزہ ہاشمی

    مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی میں مستحق ہوں، کنزہ ہاشمی

    پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے شکوہ کیا ہےکہ انہیں ان کی اصل قدر و قیمت کے مطابق نہیں سراہا گیا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کی مجھے لگتا ہے میری اصل قدر و قیمت کے مطابق نہیں سراہا گیا، میں مختلف کردار ادا کرنے کا انتخاب کرتی ہوں،انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ دل آویز میں، میں نے دو بالکل مختلف کردار نبھائے، جبکہ دیگر ڈراموں میں بھی میرے کردار منفرد تھے-

    انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے انڈر ریٹڈ سمجھا جاتا ہے، لیکن اس بات پر مجھے افسوس نہیں لوگ میری صلاحیتوں سے واقف ہیں، اس لیے میں اطمینان کے ساتھ اپنے سفر پر توجہ دے رہی ہوں اور مسلسل محنت کر رہی ہوں میں نے بہت کام کیا ہے لیکن اب میں یہ سمجھتی ہوں کہ اگر کسی کا ایک ڈرامہ ہٹ ہوجائے تو دوسرا ڈرامہ بھی ہٹ ہونا ضروری ہے تبھی وہ اسٹار کہلائے گا، ورنہ لوگ پہلے والے کا بھی کریڈٹ چھین لیتے ہیں،ہر فنکار کا سفر مختلف ہوتا ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسے کرداروں کا انتخاب کرتی رہیں گی جو ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں-

  • ایشوریہ رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا گانا  8 ویں جماعت کی نصابی کتاب میں شامل

    ایشوریہ رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا گانا 8 ویں جماعت کی نصابی کتاب میں شامل

    بھارتی ریاست اڑیسہ میں 8 ویں جماعت کی نصابی کتاب میں بالی وڈ کے مشہور گانے ’نمبوڑا نمبوڑا‘ کے بول شامل کیے جانے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ گانا 8 ویں جماعت کی آرٹ ایجوکیشن کی نصابی کتاب ’کیرتی‘ میں شامل کیا گیا ہے جسے بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت تیار کیا گیا تھا نصابی کتاب میں مشہور بالی وڈ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے گانے ’نمبوڑا نمبوڑا‘ کے بول بطور راجھستانی لوک گیت شامل کیے گئے ہیں تاہم یہ گانا بلاک بسٹر فلم میں ایشوریہ رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا جو 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق صرف یہی نہیں بلکہ فلم ’’مشن کشمیر‘‘ کا معروف گانا ’’رند پوش مال‘‘ بھی اسی نصابی کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ اڑیسہ جیسی ثقافتی طور پر مالا مال ریاست میں مقامی لوک ورثے کو فروغ دینے کے بجائے بالی ووڈ کے فلمی گانوں کو نصاب میں کیوں شامل کیا گیا۔

    تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ نئی نصابی کتابوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 678 غلطیاں موجود ہیں اس انکشاف کے بعد ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا صورتحال سنگین ہونے پر اڑیسہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی اور وزیر تعلیم نتیانند گونڈ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (SCERT) کے سینئر افسران کو معطل کر دیا، جبکہ مزید چھ افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔

    ریاستی حکومت نے مستقبل میں ایسی کوتاہیوں سے بچنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی نے نصابی کتابوں کی جانچ پڑتال کے مؤثر نظام کے لیے ’’کوالٹی ایشورنس سیل‘‘ قائم کرنے کی سفارش بھی کی ہے تاکہ آئندہ تعلیمی مواد کی تیاری میں اس نوعیت کی غلطیوں کو روکا جا سکے-

  • نیویارک:ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر محبت کا اظہار روسی جوڑے کو مہنگا پڑ گیا

    نیویارک:ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر محبت کا اظہار روسی جوڑے کو مہنگا پڑ گیا

    نوجوان روسی جوڑے نے امریکا کے شہر نیویارک کی سب سے اونچی اور مشہور عمارت ’ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ‘ کی چوٹی پر چڑھ کر دنیا میں امن کا پیغام دیا، پھر وہیں منگنی کر لی، لیکن جیسے ہی یہ جوڑا نیچے پہنچا، نیویارک پولیس نے قانون توڑنے کے جرم میں گرفتار کرلیا-

    امریکی میڈیا کے مطابق انجیلا نیکولاؤ اور وانیا بیرکس نامی روسی جوڑا سیاہ لباس اور چہروں پر نقاب پہن کر 1,454 فٹ بلند ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی ٹرانسمیشن ٹاور پر چڑھ گیا اور وہاں سے انٹرنیٹ پر اپنی ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کرتا رہا اینٹینا کی چوٹی پر پہنچ کر دونوں نے ایک بڑا سیاہ بینر بھی لہرایا، جس پر لکھا تھا، جب محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آ جائے گی تو دنیا امن کو جان لے گی، یہ جملہ برطانوی سیاست دان ولیم گلیڈ اسٹون سے منسوب کیا جاتا ہے، اگرچہ اکثر لوگ اسے موسیقار جمی ہینڈرکس کا قول سمجھتے ہیں۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے آبزرویشن ڈیک پر بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے لوگوں نے حیرت سے دیکھا کہ دونوں سینکڑوں فٹ کی بلندی پر اینٹینا کے گرد گھوم رہے ہیں،بینر لہرانے کے بعد دونوں نیچے ایک پلیٹ فارم پر پہنچے جہاں وانیا بیرکس نے فلمی انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انجیلا نیکولاؤ کو شادی کی پیشکش کی انجیلا نے خوشی سے یہ پیشکش قبول کر لی اور منگنی کی خوشی میں انجیلا نے اپنا چہرہ بھی ظاہر کیا۔

    واقعے کے بعد نیویارک پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آبزرویشن ڈیک خالی کرا لیا جبکہ عمارت کے اطراف کی چند سڑکیں بھی عارضی طور پر بند کر دی گئیں پولیس کا ہیلی کاپٹر بھی فضامیں نگرانی کرتا رہا،نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو کسی مزاحمت کے بغیر حراست میں لیا گیا اور ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ممنوعہ حصے تک کیسے پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

    ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے ترجمان نے اس واقعے کو ”غیر مجاز کارروائی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمارت پر شادی کی پیشکش کے لیے پہلے ہی ایک باقاعدہ پیکیج موجود ہے، جس کے تحت جوڑے محفوظ طریقے سے یہ یادگار لمحہ منا سکتے ہیں،سابق انجینئر جان کلیری نے خبردار کیا کہ اس ٹاور پر بغیر تربیت چڑھنا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ وہاں براہ راست ٹی وی اور ریڈیو نشریات کے آلات نصب ہیں اور بجلی کی طاقتور لہریں موجود ہوتی ہیں اس ٹاور پر کام کرنے والے تکنیکی ماہرین خصوصی تربیت حاصل کرتے ہیں کیونکہ اتنی بلندی پر معمولی غلطی بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے جبکہ دونوں کو اینٹینا پر چڑھتے وقت حفاظتی بیلٹ پہنے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

    دوسری جانب انجیلا نیکولاؤ کے والد دیمتری نیکولاؤ نے کہا کہ میرے خیال میں کسی بھی ملک، حتیٰ کہ امریکہا میں بھی چھت پر چڑھنا ایک معمول کی بات ہے،جب ان سےپوچھا گیا کہ آپ کو بیٹی کی فکر نہیں ہوئی؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مجھے کیوں فکر ہو؟ میں خود سرکس کا کھلاڑی ہوں اور چھتوں پر چڑھتا رہتا ہوں، یہ تو ایک عام سی بات ہے ۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی شخص ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھا ہو 2023 میں اداکار اور گلوکار جیرڈ لیٹو نے اپنی موسیقی کی تشہیر کے لیے اسی عمارت پر چڑھائی کی تھی، تاہم انہیں اس کی باقاعدہ اجازت حاصل تھی اور تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے تھےاس سے قبل 1994 میں فرانسیسی کوہ پیما ایلین رابرٹ، جنہیں ”فرینچ اسپائیڈر مین“ بھی کہا جاتا ہے، بھی اس عمارت پر چڑھے تھے، تاہم بعد میں انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

  • امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ، ایک اہلکار لاپتا

    امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ، ایک اہلکار لاپتا

    بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، نتیجے میں ایک اہلکار لاپتا ہو گیا ہے جبکہ تین اہلکار محفوظ ہیں،سینٹ کام کے مطابق لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش (سی وی این-77) پر تعینات ایم ایچ-60 ایس سی ہاک ہیلی کاپٹر کے عملے نے بحیرہ عرب میں ہنگامی طور پر پانی پر لینڈنگ کی اورابتدائی معلومات کے مطابق ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ ہنگامی صورت حال کسی دشمن کارروائی کے باعث پیش آئی، ہیلی کاپٹر کے چار رکنی عملے میں سے تین اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ان کی حالت یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش پر مستحکم بتائی گئی ہے جبکہ خطے میں موجود امریکی بحریہ لاپتا فوجی اہلکار کی تلاش میں مصروف ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی پانی میں ہنگامی لینڈنگ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، حتیٰ کہ تجربہ کار پائلٹوں کے لیے بھی کیونکہ پانی میں ڈوبتے وقت ہیلی کاپٹر کے اپنے وزن کی وجہ سے الٹ جانے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دوران وقفے وقفے سے کشیدگی کے واقعات کے باعث خطے میں تعینات امریکی افواج بھی ہائی الرٹ پر ہیں۔

    دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کے چار اہلکاروں میں سے ایک لاپتہ ہو گیا ہے، جبکہ باقی تین اہلکار محفوظ ہیں،لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے بحیرہ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ یا حادثہ کسی دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھا،جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں –

  • لاہور سے براہ راست مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی افتتاحی پرواز 235 مسافروں کے ساتھ روانہ

    لاہور سے براہ راست مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی افتتاحی پرواز 235 مسافروں کے ساتھ روانہ

    پی آئی اے نے لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے افتتاحی پرواز پی کے 709 جمعرات کو 325 مسافروں کو لے کر لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوئی-

    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور سے مانچسٹر کی براہِ راست افتتاحی پرواز پی کے 709، 2 جولائی 2026 کو 325 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی، اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پرواز کی روانگی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا،پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق نے مسافروں کو رخصت کیا اس موقع پر مسافروں نے لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا-

    ترجمان کے مطابق اس سے قبل مانچسٹر سے لاہور کی پہلی براہِ راست پرواز گزشتہ رات روانہ ہوئی تھی، جسے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی مقامی انتظامیہ اور مانچسٹر ایئرپورٹ گرو پ کے حکام نے الوداع کیا لاہور سے مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز پی آئی اے کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ ہے نئی سروس کے بعد پاکستان اور ما نچسٹر کے درمیان پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 5ہو گئی ہے، جن میں 4پروازیں اسلام آباد سے جبکہ 1 پرواز لاہور سے آپریٹ کی جائے گی، نئی پروازوں سے پاکستان اور برطا نیہ کے درمیان عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے، جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سفر کے لیے مزید سہولت میسر آئے گی۔

  • سانحہ کاہنہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی

    سانحہ کاہنہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی

    لاہور:کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے والے سانحہ کاہنہ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کی بنیادی وجہ اس پر ضرورت سے زیادہ ملبہ ڈالنا تھا، جس کے باعث ٹی آئرن اور گارڈر پر مشتمل ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا اور منہدم ہو گیا تحقیقاتی ٹیم نے قرار دیا ہے کہ چھت پر بچوں کی موجودگی کے دوران مٹی ڈلوانا واضح غفلت تھی،رپورٹ میں ماہرین کی فنی رائے بھی شامل کی گئی ہے، جس کے مطابق کمزور ڈھانچے پر اضافی وزن ڈالنے سے حادثہ پیش آیا –

    رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کے وقت ایک خاتون ٹیچر اور 20 بچے اس کے نیچے موجود تھے،خاتون ٹیچر 34 بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہے لیکن چھت گرنے کے وقت 20 بچے حاضر تھے جن میں سے 14 بچے جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے، جبکہ بچوں کی اموات سر پر شدید چوٹیں لگنے کے باعث ہوئیں، تاحال کسی متعلقہ سرکاری ادارے کے کسی اہلکار کی کوئی غفلت نظر نہیں آئی، مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک اور اس کے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف کو بھجوائی گئی رپورٹ پر باریک بینی سے غور شروع ہوگیا، جبکہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا عمل بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے ٹیوشن سینٹرز کو بھی ایس او پیز مکمل کرنا ہوں گے۔

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی منڈی میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے بعد 4,057.92 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ، گزشتہ سیشن میں یہ جون کے بعد کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی ، جبکہ امریکی سونے کے فیوچرز معمولی کمی کے ساتھ 4,070.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے ،جبکہ بدھ کے روز سونا تقریباً سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچنے کے بعد 4,029.89 ڈالر پر بند ہوا۔

    دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 1 فیصد اضافے کے ساتھ 59.76 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.4 فیصد بڑھ کر 1,583.05 ڈالر اور پیلیڈیم 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,223.80 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا عام طور پر افراط زر سے بچاؤ کے لیے محفوظ سرمایہ سمجھا جاتا ہے، تاہم بلند شرح سود کے ماحول میں اس کی کشش کم ہو جاتی ہے کیونکہ یہ کوئی منافع نہیں دیتا،خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی سونے کی منڈی پر اثر ڈالا ہے، کیونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی،تاہم سرمایہ کار اب بھی فیڈرل ریزرو کی آئندہ پالیسی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش نے کہا کہ مرکزی بینک 2 فیصد مہنگائی کے ہدف پر قائم رہے گا، تاہم انہوں نے شرح سود کے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔ مارکیٹ میں اس وقت ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے تقریباً 64 فیصد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

  • مینگو ڈپلومیسی: وزیراعظم شہباز شریف کا 76 ممالک کے سربراہان کو آم تحفے میں دینے کا فیصلہ

    مینگو ڈپلومیسی: وزیراعظم شہباز شریف کا 76 ممالک کے سربراہان کو آم تحفے میں دینے کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ‘مینگو ڈپلومیسی’ مہم کے تحت دنیا بھر کے 76 ممالک کے سربراہانِ مملکت، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سفارت کاروں اور اہم عالمی شخصیات کو اعلیٰ معیار کے پاکستانی آم بطور تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق اس خصوصی سفارتی مہم کے تحت 34 ٹن سے زائد اعلیٰ معیار کے پاکستانی آم 5 کلوگرام کے 6 ہزار 896 خصو صی پیکنگ باکسز میں دنیا کےمختلف ممالک روانہ کیے جائیں گےاس بار سب سے بڑی کھیپ سعودی عرب، ترکیہ، برطانیہ اور چین کو بھیجی جا رہی ہے، جبکہ دیگر اہم دوست اور شراکت دار ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہیں آموں کی پیکنگ اور ترسیل بین الاقوامی معیار کےمطابق کی جا رہی ہےتاکہ منزل تک پہنچنے تک ان کی تازگی اور معیار برقرا ر رہے۔

    اس اقدام کا مقصد صرف پاکستانی آموں کو بطور تحفہ پیش کرنا نہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کےاعلیٰ معیار کے زرعی اور باغبانی مصنوعات کو فروغ دینا بھی ہے پاکستانی آم اپنی منفرد خوشبو، ذائقے اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے دنیا بھر میں خاص شہرت رکھتے ہیں، اور یہ مہم ان کی عالمی مارکیٹ میں مزید پذیرائی حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو گی “مینگو ڈپلو میسی” پا کستان کی سافٹ ڈپلومیسی کا اہم حصہ ہے، جس کے ذریعے دوست ممالک کے ساتھ خیر سگالی، باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سفارتی مہمات نہ صرف پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ ملکی زرعی برآمدات میں اضافے، نئی منڈیوں تک رسائی اور پاکستانی آموں کی عالمی طلب بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔