بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے خبروں میں ہیں، مگر اس بار کسی فلم میں جاندار اداکاری کے باعث نہیں بلکہ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کاک ٹیل 2 کی شوٹنگ کے دوران کیے گئے مبینہ مطالبات منوانے کے لئے شوٹنگ سے انکار کر دیا تھا-
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم میں شاہد کپور کے ساتھ کریتی سینن اور رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں فلم کی شوٹنگ اٹلی اور بھارت کےمختلف مقامات پر کی گئی، فلم کی شوٹنگ حقیقی مقامات پر ہونے کے باعث کاسٹ اور عملے کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں دہلی کا خراب ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) بھی شامل تھا۔
فلم کے لائن پروڈیوسر سمت تیاگی نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ شاہد کپور دہلی کی خراب فضائی آلودگی کے باعث ایئر پیوریفائر کے بغیر کھلی جگہ پر شوٹنگ کے لیے تیار نہیں تھےانہوں نے شاہد کپور کو ’من موجی‘ قرار دیا اور شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا۔
سمت تیاگی کے مطابق پروڈکشن ٹیم کو اطلاع دی گئی تھی کہ شاہد کپور خراب فضائی معیار کے باعث باہر شوٹنگ نہیں کریں گے پروڈکشن ٹیم نے جلدی میں 5 سے 6 ایئر پیوریفائر کا انتظام کیا، حالانکہ یہ آلات عموماً بند کمروں کے لیے مؤثر ہوتے ہیں، جبکہ شوٹنگ سائبر سٹی، گروگرام کے کھلے مقام پر ہو رہی تھی یہ آخری وقت میں خریدی جانے والی اُن چیزوں میں سے ایک تھی جو بظاہر زیادہ کارآمد نہیں تھی لیکن چونکہ یہ شاہد کپور کی درخواست تھی، اس لیے ہم اسے غیر ضروری نہیں کہہ سکتے۔
