Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب کا توانائی انقلاب: 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی پیداوار کا ہدف

    سعودی عرب کا توانائی انقلاب: 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی پیداوار کا ہدف

    سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شمسی توانائی کی عالمی طاقت بننے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    سعودی حکومت نے 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس وقت ملک کے وسیع صحرا میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز نصب کیے جا رہے ہیں۔ 2024 میں سعودی عرب کی شمسی توانائی کی پیداوار بڑھ کر 4,340 میگاواٹ تک پہنچ گئی، جو 2023 میں 2,585 میگاواٹ تھی۔

    سعودی منصوبے کے مطابق 2030 تک ملک کی پچاس فیصد بجلی قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی صرف ماحولیاتی نہیں بلکہ معاشی طور پر بھی ناگزیر ہے، کیونکہ شمسی توانائی دنیا کا سب سے سستا اور تیز ترین متبادل توانائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔

    دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب میں کئی بڑے سولر منصوبے شروع ہو چکے ہیں جن میں سے کچھ مکمل بھی کر لیے گئے ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب کو توانائی کی دنیا میں ایک نئے لیڈر کے طور پر ابھار رہا ہے۔

    ایمان مزاری کیس: وزارت داخلہ نے خصوصی پراسیکیوٹرز مقرر کر دیے

    چھتیس گڑھ: بھارتی فورسز کی کارروائی میں 10 مقامی قبائلی ہلاک

    لندن میں کل دائیں بازو اور اینٹی فاشزم ریلیاں، جھڑپوں کا خدشہ

  • سعودی عرب شام کو ساڑھے 16 لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرئے گا

    سعودی عرب شام کو ساڑھے 16 لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرئے گا

    سعودی عرب شام کی حکومت کو ساڑھے 16 لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرئے گا.

    سعودی ایجنسی کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو سلطان المرشد اور شام کے وزیر توانائی محمد البشیر نے اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ اقدام خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے ہدایات کے تحت کیا گیا۔اس گرانٹ کا مقصد شام کی ریفائنریز کے آپریشنز کو بہتر بنانا، ان کی مالی و عملی پائیداری کو یقینی بنانا اور اقتصادی ترقی کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔

    یہ فیصلہ اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کرنے، اہم شعبوں کی ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    سندھ میں پہلی بار اساتذہ کے لیے اے آئی بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

  • سعودی عرب  میں طوفانی بارشیں،گاڑیاں بہہ گئیں

    سعودی عرب میں طوفانی بارشیں،گاڑیاں بہہ گئیں

    سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے اسیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، اچانک آنے والے سیلابی ریلے کئی گاڑیوں کو بہا لے گئے۔

    سعودی نیشنل سینٹر برائے موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے کم از کم 10 علاقوں میں شدید بارشیں، آندھیاں اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نجران، جازان، اسیر، الباحہ، مکہ اور مدینہ کے علاقوں میں سب سے زیادہ اثر متوقع ہے، جہاں بارش کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

    مزید بتایا گیا کہ کچھ علاقوں میں گرد و غبار اور ریت کے طوفان کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

    پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی

    شینگھائی تعاون تنظیم اجلاس، شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

  • محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر  کی ملاقات

    محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی ہےوزیر داخلہ نے پاک، بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کی حکومت کے مؤثر کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر حکومتِ سعودی عرب اور سفیر کا شکریہ ادا کیا،کہاکہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں،سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

    علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

    سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں، شرجیل میمن

  • اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ممالک  اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کریں،سعودی عرب

    اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ممالک اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کریں،سعودی عرب

    جدہ:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں مسلسل خلاف ورزیاں دو ریاستی حل کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو کمزور کررہی ہیں،وہ ممالک جو اب تک اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، انہیں اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ مملکت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے جاری عالمی مہم میں مزید ممالک شامل ہو رہے ہیں،وہ ممالک جنہوں نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

    انہوں نے ایک بار پھر اس مؤقف کو دہرایا کہ سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے،سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرے،وہ ممالک جو اب تک اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، انہیں اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔

    این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی ضروریات اور ترجیحات اجاگر کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا یہ اجلاس غزہ کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جبکہ رکن ممالک کے دیگر وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں، اسحاق ڈار مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی حمایت کریں گے ساتھ ہی وہ غزہ پر اسرائیل کے مجوزہ مکمل فوجی قبضے اور فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کے مذموم منصوبے کو سختی سے مسترد کریں گے۔

    مودی بھی عمران خان کے نقش قدم پر،امریکہ سے تعلقات کی بہتری کیلئے فرم ہائر کر لی

  • اسحٰاق ڈار 25 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے

    اسحٰاق ڈار 25 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئے 25 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰاق ڈار ، 25 تا 26 اگست 2025 کو سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیرِ خارجہ ڈھاکا میں اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے تاکہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہو سکیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جس میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر مشترکہ ردعمل پر غور کیا جائے گا، جو جاری اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبوں اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔

    وی پی این پر مکمل پابندی تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے، پی ٹی اے

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک پُرعزم حامی کے طور پر فلسطینی مسئلے کو ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرتا رہا ہے آئندہ غیر معمولی اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو دہراتے ہوئے اپنے اصولی مؤقف کو پیش کریں گےوزیر خارجہ اسرائیل سے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کریں گے، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے اور فلسطینیوں کی مزید بے دخلی کو یکسر مسترد کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰاق ڈار اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی ضرورت، اور بالخصوص ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کریں گے جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    پنجاب : اسکولوں میں دورے پر آنیوالوں کو تحائف دینے پر پابندی عائد

    وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کی رکن ممالک کے اہم وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

  • سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم

    سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم

    سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم کیا گیا-

    سعودی امدادی سامان میں 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکٹس شامل ہیں،وزیراعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی حکومت سے اظہارتشکر کیا گیا،سعودی سفیر نے متاثرین کو بحالی تک امدادی سلسلہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی،سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سیلاب کے باعث جانی نقصان پر افسوس ہے،مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے تعاون کے مشکور ہیں،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا،سعودی امداد این ڈی ایم اے کے حوالے کی ،این ڈی ایم اے انتظامیہ کیساتھ ملکرمتاثرین تک امداد پہنچائے گی،متاثرین کی بحالی و آباد کاری تک حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

    صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے،علی امین گنڈاپور

    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

  • شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی

    شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی

    سعودی عرب کے شہر طائف میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی۔

    رپورٹ کے مطابق نورا سالم الشمری نامی خاتون جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی بیوی ہیں، انہوں نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کیا، دراصل تغرید عوض کئی عرصے سے ڈائیلیسز پر تھیں اور ان کے دونوں گردے ناکار ہوچکے تھے،گردے خراب ہونے کے سبب تغرید کا جگر بھی سخت متاثر ہوا، ماجد نے بیوی کے علاج کے لیے امریکا تک کا سفر کیا لیکن وہ ناکام رہے بلآخر شوہر نے دوسری بیوی کو اپنا ایک گردہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

    اماراتی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر کی قربانی دیکھتے ہوئے پہلی بیوی نورا نے اللہ کی رضا کے لیے اپنا 80 فیصد جگر سوکن کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹرز کے چیک اپ کے بعد دونوں کا خون میچ ہوگیا جس کے بعد کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    کاروباری اداروں کا پی ٹی آئی کے مقابلے میں،موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

  • سعودی عرب نے غزہ پر قابض ہونے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

    سعودی عرب نے غزہ پر قابض ہونے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

    سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

    وزارت خارجہ سعودی عرب کی جانب سے دارالحکومت ریاض سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے غزہ پر قبضے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف بھوک، وحشیانہ سلوک اور نسلی تطہیر جیسے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اقدار کے منافی ہیں اور ان کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اسرائیلی کابینہ کے غزہ سٹی پر قبضے اور شہریوں کے انخلا کے منصوبے کو ’’نیا جنگی جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ مجرمانہ اقدام اسرائیلی فوج کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔حماس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کا یہ قدم ایک اور سنگین جرم ہے، اور مزاحمت اس حملے کو روکنے کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔

    خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر عالمی برادری پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

    جرمنی کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی سے انکار، غزہ پالیسی پر کڑی تنقید

    مودی ،پیوٹن رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کی تجویز

    بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ

  • نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی –

    نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتی ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت مسلم دنیا کے لیے امید، وقار اور ترقی کی علامت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ اخوت پر مبنی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے جو سیاسی،معاشی اور دیگر شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے، پاکستان نے سعودی قیادت میں گلوبل واٹر آرگانئزیشن کے منشور پر بطور بانی رکن دستخط کیے جو آبی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار ہے، سعودی قیادت کا خطے میں امن کے لیے کردار قابلِ ستائش ہے۔

    ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں ہے، پاکستان نے 27 جون 2025 کے ثالثی فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی توثیق کی، پاکستان، جی سی سی فری ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل کے لیے سعودی تعاون کا خواہاں ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے، سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں، سعودی عرب کے ساتھ قونصلر سطح پر قریبی اور مستقل رابطہ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا