Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • امریکی حملوں کے بعد  کشیدگی، سعودی عرب، بحرین اور کویت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    امریکی حملوں کے بعد کشیدگی، سعودی عرب، بحرین اور کویت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر سعودی عرب، بحرین اور کویت نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

    سعودی عرب نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ بحرین اور کویت میں بھی ہنگامی حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام نے تمام حساس اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے اور موجودہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔ تاہم اب تک سعودی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

    بحرین: دفاتر اور تعلیمی ادارے بند
    بحرین، جو کہ امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کی میزبانی کرتا ہے، نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ہنگامی سروسز کی روانی برقرار رہے۔وزارت داخلہ کے مطابق 70 فیصد سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔تمام اسکول، کالج، جامعات اور نرسریاں آن لائن تدریس پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

    ملک بھر میں 33 ہنگامی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔نیشنل سول ایمرجنسی سینٹر کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔وارننگ سائرن سسٹم کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔

    کویت: سرکاری اداروں میں ایمرجنسی پناہ گاہیں
    کویت نے بھی خطرات کے پیش نظر وزارتِ انصاف، وزارتِ خزانہ اور دیگر اہم سرکاری اداروں میں ہنگامی پناہ گاہیں قائم کر دی ہیں، تاکہ کسی ممکنہ حملے یا خطرے کی صورت میں فوری ردعمل ممکن ہو۔

    واضح رہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورت حال انتہائی حساس ہو چکی ہے، اور خلیجی ریاستیں ممکنہ جنگی اثرات سے بچنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔

    او آئی سی اعلامیہ جاری، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کے لیے وزارتی گروپ قائم

    قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، بڑے فیصلوں کا امکان

  • 18 پاکستانی عازمین حج  کا انتقال، جنت البقیع میں تدفین

    18 پاکستانی عازمین حج کا انتقال، جنت البقیع میں تدفین

    سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔

    وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر بزرگ شہری تھے،پاکستانی حجاج کرام کی اموات دل کا دورہ اور مختلف بیماریوں کے باعث ہوئیں تمام جاں بحق افراد کو مدینہ منورہ میں واقع قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جن میں بڑی تعداد ضعیف العمر افراد کی تھی وزارت مذہبی امور کی جانب سے وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔

  • حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند ، 462 افراد گرفتار

    حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند ، 462 افراد گرفتار

    سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں سال حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند کر دیں اور 462 افراد کو قوانین کی خلاف ورزی میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کرنل طلال الشلہوب نے بتایا کہ یہ اقدامات ان سیکیورٹی و تنظیمی کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد حجاج کرام کی سلامتی اور مناسک حج کی ادائیگی کو منظم انداز میں یقینی بنانا ہے گرفتار کیے گئے افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جو غیر مجاز حج مہمات کی تشہیر کر رہے تھے یا ایسے افراد کی مدد کر رہے تھے جو بغیر اجازت نامے کے مقدس مقامات میں داخل ہو رہے تھے 49 دیگر خلاف ورزیوں میں 18 غیر ملکی اور 31 سعودی شہری شامل تھے جو 197 افراد کو بغیر حج پرمٹ مکہ مکرمہ لے جا رہے تھے۔

    ایسے افراد کو بھاری سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں 1 لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، قید، غیر ملکیوں کی ملک بدری اور 10 سال کے لیے دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہیں اس کے علاوہ، استعمال کی گئی گاڑیاں بھی ضبط کی جا سکتی ہیں بغیر اجازت حج کرنے والے افراد پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

    ایک اور واقعے میں 58 افراد کو بغیر پرمٹ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ان تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

  • وزیرِاعظم  2 روزہ دورے پر  سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے سعودی عرب پر اسلام آباد سے جدہ پہنچ گئے۔

    وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اسی دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کار ی، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گےایک اعلیٰ سطح وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کررہا ہے۔

    شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، خطبہ حج

  • عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

    عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

    مکہ مکرمہ : حج 2025 کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس بار سعودی حکام نے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔

    سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم اولین ترجیح دیتے ہیں، گزشتہ سال درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث 1300 سے زائد عازمین حج انتقال کر گئے تھےاس بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سےتجاوز کر سکتا ہے، اس لیے حکومت نے اسے اولین چیلنج کے طور پر لیا ہے۔

    وزیرِ حج کے مطابق 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2.5 لاکھ اہلکار اس بار حج کے انتظامات میں شریک ہیں 50 ہزار مربع میٹر تک سایہ دار جگہوں کا اضافہ کیا گیا ہے 400 سے زائد کولنگ یونٹس مختلف مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں طبی عملے کی تعداد میں اضا فہ کیا گیا ہے تاکہ فوری طبی امداد ممکن ہو سکے ڈرونز اور جدید AI ٹیکنالوجی کے ذریعے مکہ مکرمہ کی نگرانی کی جائے گی اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ 2024 میں 1300 سے زائد حجاج کا انتقال ہوا تھا جن میں سے 80 فیصد وہ تھے جو بغیر اجازت حج پر آئے تھے اور سہولیات سے محروم رہے،حج ایک مقدس فریضہ ہے، اس کی حفاظت اور انتظامات ہماری قومی ذمے داری ہے، ہم تمام حجاج سے گزارش کرتے ہیں کہ اجازت نامے کے بغیر نہ آئیں۔

  • سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفات 5 جون کو ہوگا

    سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفات 5 جون کو ہوگا

    سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد بدھ 28 مئی کو یکم ذوالحجہ ہو گی، جبکہ وقوف عرفات جمعرات 5 جون کو اور عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو متوقع ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کرے گی، جو مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہو گی.دوسری جانب ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ دونوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔

    ملائیشین میڈیا کے مطابق ملک میں چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہو گی اور عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہو گی۔ برونائی میں بھی یہی اعلان کیا گیا ہے۔اس طرح دنیا کے مختلف ممالک میں عیدالاضحیٰ مختلف دنوں میں منائی جائے گی، جو مقامی چاند کی رویت پر منحصر ہے۔

    ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

    نیپرا نے کراچی کے لیے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

  • شراب پر سے پابندی اٹھانے کی خبریں، سعودی عرب کاردعمل

    شراب پر سے پابندی اٹھانے کی خبریں، سعودی عرب کاردعمل

    ریاض: سعودی عرب نے فیفا 2034 کے تناظر میں شراب پر عائد پابندی ختم کرنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

    شراب پر عائد پابندی ختم کرنے کی افواہ سب سے پہلے ایک غیر معروف وائن بلاگ پر شائع ہوئی تھی جس کے بعد کچھ بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اس خبر کو مزید پھیلایا۔شراب پر پابندی ہٹانے کی خبر منظر عام پر آتے ہی سعودی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھاسوشل میڈیا صارفین نے شراب پر پابندی ہٹانے کے اقدام کو مذہبی اور ثقافتی اقدار کو مجروح کرنے کی کوشش قرار دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں 72 سال سے عائد شراب پر پابندی کو فیفا ورلڈکپ کے دوران ہٹانے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں شراب پر عائد پابندی کو ہٹانے کی تجویز تک کہیں اور کبھی بھی زیر غور نہیں رہی ہے،اسلام کے مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ کی سرزمین میں شراب کی فروخت یا استعمال کا تصور بھی ناقابل قبول ہے۔

    واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے حالیہ برسوں کے دوران ملک میں کئی سماجی اصلاحات کی ہیں جن میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کا خاتمہ، عوامی مقامات پر مرد و خواتین کی علیحدگی میں نرمی، اور مذہبی پولیس کے اختیارات میں کمی شامل ہے،سعودی عرب میں شراب نوشی پر سخت قوانین نافذ ہیں، جن کی خلاف ورزی پر جرمانہ، قید یا ملک بدری کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اگرچہ ماضی میں درّے مارنے کی سزائیں بھی دی جاتی تھیں لیکن اب یہ سزا عموماً قید میں تبدیل کر دی جاتی ہے۔

  • سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

    سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

    ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

    سپریم کو رٹ نے کہا کہ ام القری کلینڈر کے مطابق منگل 29 اپریل 2025 کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ تھی تاہم اس اعتبار سے منگل 27 مئی 2025 کو ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہوگی،سپریم کو رٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کی شام کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

    دوسری جانب پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کل بروز منگل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اس طرح کل سعودی عرب اور پاکستان میں عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخ بھی سامنے آ جائے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کا خطبہ شیخ صالح بن حمید دیں گے۔

    شیخ صالح یوم عرفہ پر خطبہ دیں گے ، یوم عرفہ (9 ذو الحج) کو حج کا نکتہ عروج سمجھا جاتا ہے اور یہ دن فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے سب سے اہم دن ہوتا ہے اور دنیا بھر میں موجود مسلمان جو حج کے لیے مقدس سرزمین نہیں جا سکتے وہ اس دن روزہ رکھتے ہیں۔

    سربراہ امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے شیخ صالح کی تقرری پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے حکومتی بیان میں کہا گیا کہ یہ تقرری مملکت سعودی عرب کی دینی حوالے سے عالمی سطح پر قیادت اور مذہبی اداروں کی مسلسل حمایت کی عکاس ہے۔

  • سعودی عرب کی فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت

    سعودی عرب کی فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت

    بغداد: سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق عرب لیگ کے بغداد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورز یاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں،ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے‘۔

    عادل الجبیر نے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے خلاف سعودی عرب کا مؤقف دہریا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا، کہا کہ سعودی عرب ایسی کسی بھی تجویز یا حل کو مسترد کرتا ہے جو فلسطینی قوم کی خودارادیت اور آزادی کے جائز مطالبات پر پورا نہ اترتا ہو ان مطالبات میں ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام بھی شامل ہے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر مملکت سے ملاقات

    واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

    ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیاکے منجمد اربوں ڈالربحال کرے گی۔

    افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا،صدر آصف زرداری

  • ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ائیر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کےکنگ خالد ائیرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا، ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام بھی سعودی عرب پہنچے ہیں ٹرمپ آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور اقتصادی شراکت داری پر بات چیت متوقع ہے،صدر ٹرمپ خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں خطے کی موجودہ صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،یہ دورہ امریکی خارجہ پالیسی میں مشرقِ وسطیٰ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدات پر دستخط بھی ہوں گے۔

    خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار

    شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں "سیاسی جنگ بندی” کی درخواست

    دو دوستوں کی 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،ویڈیو بھی بنا لی،متاثرہ کی خودکشی کی کوشش