Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب: شادی کے پہلے ہی سال  طلاق  کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ،وجہ کیا؟

    سعودی عرب: شادی کے پہلے ہی سال طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ،وجہ کیا؟

    سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ، ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں روزانہ اوسطاً 157 طلاقیں ریکارڈ ہوئی ہیں، ہر 9 منٹ میں ایک طلاق کا کیس دیکھنے میں آرہا ہے، طلاقوں کی تعداد مجموعی شادیوں کا 12.6 فیصد ہے۔

    العربیہ کے مطابق سعودی وزارت انصاف اور شماریات اتھارٹی کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں برس 2025 کی پہلی ششماہی میں 57 ہزار 595 طلاق نامے جاری کیے گئے سب سے طلاق کے سب سے زیادہ کیسز مملکت کے جنوبی علاقے الباحہ میں سامنے آئے جن کا تناسب 36 فیصد رہا، ریاض میں 21.7 فیصد اور سب سے کم مملکت کے شمالی ریجن حائل میں ریکارڈ ہوئے جن کا تناسب 19.2 فیصد تھا۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 65 فیصد طلاق شادی کے پہلے سال سامنے آئے جس کا مطلب یہ ہے کہ فریقین میں ذہنی ہم آہنگی کا فقدان اور ایک دوسرے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا رجحان ہو سکتا ہے،سعودی شہری فہد العتیبی نے بتایا ’ ان کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی مگر ازدواجی زندگی 45 دن سے زیادہ برقرار نہ رہ سکی، شادی کے دوسرے ہفتے سے اختلافات شروع ہوگئے تھے جو علیحدگی پر ختم ہوئے۔

    کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور

    25 سالہ ریم القحطانی نے بتایا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی لیکن جَلد ہی یہ خواب ٹوٹ گیا،مجھے لگا تھا کہ محبت سب کچھ ٹھیک کر دے گی مگر میرے شوہر میں بنیادی بات چیت اور ذمہ داری کا احساس ہی نہیں تھا،اسی طرح 32 سالہ احمد الریثی کا یورپ میں ہنی مون ایک ناکام تجربہ ثابت ہوا اور واپسی پر ہی رشتہ ختم ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ایک کامل اور عادتاً پرفیکٹ شوہر چاہتی تھی، قلیل شادی کے دوران مجھے کبھی ذہنی سکون حاصل نہیں ہو سکا۔

    سماجی امور کے ماہر احمد النجار کے مطابق ان تشویشناک اعداد و شمار کی وجہ شادی شدہ زندگی کے حقیقی تقاضوں کی ناقص سمجھ بوجھ اور جذباتی ناپختگی ہےانہوں نے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی طلاق ہو جانے کی بڑی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگی اور غیر ضروری شادی کی تقریبات، جذبات میں آ کر یا جلد بازی میں جیون ساتھی کا انتخاب، خاندان کی غیر ضروری مداخلت اور منگنی یا رشتہ طے ہونے کے دوران مصنوعی رویے ہیں جو شادی کو دیرپا چلنے نہیں دیتے،شادی صرف خوشی کی تقریب یا ہنی مون نہیں ہے بلکہ ایک طویل مدتی زندگی کا منصوبہ ہے جس میں پختگی، گفتگو اور حقیقت پسندانہ
    توقعات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ سب کچھ آج کی بہت سی شادیوں میں موجود نہیں ہے۔

    ہم سمجھتے تھے شادی پریوں کی کہانیوں جیسی ہوتی ہے، لیکن جب ہوئی تو سب کچھ الٹ نکلا، بشریٰ انصاری

  • فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی عرب

    فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی عرب

    سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ،فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے، یہ کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

    شہزادہ فیصل نے کہا کہ ’مملکت کے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاملہ فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے،سعودی عرب ابراہام معاہدوں کو فلسطین کے لیے تسلیم کیے جانے سے جوڑ کر دوبارہ آغاز کر سکتا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ہمیں پوری امید ہے کہ آج جو واضح اتفاق رائے سامنے آیا ہے، اور جو کل بھی ظاہر ہو گا اور جو فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ایک مضبوط تحریک کی نشاندہی کرتا ہے، وہ اس بات چیت کا دروازہ کھول سکتا ہے جس کا تعلق تعلقات کی بحالی سے ہے‘۔

    سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری

    بنوں:تخریب کاروں کی جانی خیل پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش

    مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    شہزادہ فیصل نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے،بات چیت صرف اسی صورت میں شروع ہو سکتی ہے جب غزہ میں جاری تنازع ختم ہو اور وہاں کے عوام کی اذیتوں میں کمی آئے، کیونکہ ایسے حالات میں تعلقات کی بحالی پر بات کرنے کی نہ تو کوئی وجہ ہے، نہ ہی کوئی ساکھ‘،اس کے بعد ہمیں فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں بات کرنی ہو گی، اور جب یہ ہدف حاصل ہو جائے، تب ہی ہم تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں-

  • سعودی عرب کا شام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    سعودی عرب کا شام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    سعودی عرب نے شام میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور شراکتی معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔

    تقریباً 150 سرمایہ کاروں اور سعودی سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی قیادت مٰں آج جمعرات کو ہونے والے فورم سے قبل دمشق میں حکام سے ملاقاتیں کیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے شام کے شہر’عدرا‘ میں سیمنٹ فیکٹری کا بھی افتتاح کیا –

    سعودی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق یہ فورم دونوں برادر ممالک کے عوام کے مفاد میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور معاہدوں پر دستخط کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت کے اعلامیے کے مطابق اعلان کردہ سرمایہ کاری میں ریئل اسٹیٹ، بنیادی ڈھانچہ، مواصلات و آئی ٹی، ٹرانسپورٹ، صنعت، سیاحت، توانائی، تجارت اہم اور اسٹریٹجک کے شعبے شامل ہیں،یہ منصوبہ مملکت کی جانب سے شام کی تعمیر نو اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    شام کی تعمیر نو کا منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا ہےجس کا مقصد دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور شام کی اقتصاد ی ترقی میں تعاون کرنا ہے، سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح منگل کو دمشق پہنچے ہیں وہ سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں جس میں سرکاری اور نجی شعبے کے 150 سے زیادہ افراد شامل ہیں۔

    بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل اضافہ،مودی حکومت خاموش تماشائی

  • پاکستان اور سعودی عرب کا  اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

    پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

    پاکستان اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان کی جانب سے منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریبات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور پائیدار امن، مشترکہ خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے وژن کی توثیق کی گئی۔

    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1947985914942427460

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوراک، صنعت، معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تکنیکی اشتراک اور اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا

    سندھ میں بھی بڑے اسپیل آئے تو سندھ حکومت مکمل تیار ہے،شرجیل میمن

    بلوچستان میں قتل ہونیوالی خاتون کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا،ملزمان کی رہائی کا مطالبہ

  • سعودی ولی عہد   محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے-

    خبررساں ادارے اردو نیوز کے ساتھ انٹرویو میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ ’آپ دیکھیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ہو گا، میری رائے میں یہ دورہ اسی سال ہو سکتا ہے، میں تو اسے مثبت دیکھ رہا ہوں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بڑا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب اس میں آؤٹ کم نکلے، کچھ معاہدوں پر دستخط ہوں اور کوئی بڑی پیش رفت ہو، اس حوالے سے کام جاری ہے، دونوں طرف سے تیاریاں کی جائیں گی کہ اس دورے کے نتائج کیا ہوں گے، باقی جو لاجسٹک چیزیں ہیں وہ تو 10 دن کے نوٹس پر بھی ہو جاتی ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 34 میں سے 12 معاہدے جن کی مالیت 800 ملین ڈالر ہے، ان پر مکمل عملدرآمد ہوا ہے جبکہ باقی پر کام جاری ہے آئندہ چند ماہ میں مزید پیشرفت دیکھیں گے اس میں کچھ معاہدے، آئی ٹی، تجارت، مین پاور ایکسپورٹ اور زراعت سے متعلق ہیں سعودی عرب سے ہونے والے معاہدوں کی مجموعی مالیت 2.8 ارب ڈالر تھی اور یہ نجی سیکٹر میں ہیں اس کے علاوہ حکومتی سطح پر کچھ معاملات زیرِ غور ہیں جن کے حوالے سے جلد مثبت خبر ملے گی۔

    احمد فاروق نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران مملکت نے مثبت کردار ادا کیا اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کی،سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان اور انڈیا کے دورے کیے، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے،انڈیا کے خلاف جنگ میں ہم نے جس طاقت کا مظاہرہ کیا، سفارتی حلقوں کو اس کا اندازہ تو تھا تاہم اس کا حقیقی مظاہرہ اور فعالیت دیکھنے کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھی ہے۔

    پاکستانی سفیر کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے اس سال سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی عرب کے لیے برآمدات بھی ایک سال میں 10 فیصد بڑھی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معاشی استحکام میں انتہائی اہم کردار ہے، ترسیلات زر کے ذریعے وہ پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مسلسل کردار ادا کر رہے ہیں-

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ، 30 قیدی پاکستان منتقل

    جدہ: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا۔

    پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کوپاکستان منتقل کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ ’قانونی کارروائی اور طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کے تین گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے، قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی،سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں،یہ ایک سنگین معاملہ ہے، اس کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جا ر ہی ہے۔

    کینیڈا میں تربیتی طیاروں میں‌تصادم،بھارتی پائلٹ سمیت دو ہلاک

    واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے تھے گزشتہ برس نومبر میں سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کے دورہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے موقع پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پرعملدرآمد پر اتفاق کیا گیا تھا،سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

    سعودی عرب کی جیلوں میں سیکڑوں پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں، وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں، انہیں معاہدے کے تحت باقی سزا پوری کرنے کے لیے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہےایسے بھی قیدی جیلوں میں موجود ہیں جو چھوٹے، بڑے جرمانوں کے باعث موجود ہیں، وہ جرمانے ادا کرکے رہا ہو سکتے ہیں-

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

  • سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو  جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان

    سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان

    سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی افراد کو مخصوص شہری علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا، جو جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

    عرب خبر رساں ادارےکے مطابق اس اقدام کا مقصد مملکت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو وسعت دینا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی کابینہ کی منظوری سے کیا گیا ہے جسے بلدیاتی امور و دیہی ترقی کے وزیر اور جنرل اتھارٹی برائے رئیل اسٹیٹ کے چیئرمین ماجد الحقیل نے سراہا اور اسے “جامع رئیل اسٹیٹ اصلاحات” کا تسلسل قرار دیا۔نئے قانون میں غیر ملکی افراد کو ریاض، جدہ اور دیگر بڑے شہروں کے مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے گی۔مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جائیداد خریدنے کے لیے اضافی شرائط اور سخت قوانین لاگو ہوں گے۔

    رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی ان علاقوں کی نشاندہی کرے گی جہاں غیر ملکی ملکیت حاصل کر سکیں گے۔آئندہ 180 دنوں کے اندر آن لائن مشاورت کے ذریعے عملدرآمدی ضوابط جاری کیے جائیں گے جن میں ملکیت کے اصول، اہلیت کا طریقہ کار، اور نگرانی کے نظام شامل ہوں گے۔

    یہ قانون سعودی عرب کے پریمیئم ریزیڈنسی پروگرام اور خلیجی شہریوں کے جائیداد کے حقوق سے متعلق موجودہ ضوابط کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔یہ فیصلہ سعودی وژن 2030 کے تحت کی جانے والی بڑی معاشی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد تیل پر انحصار کم کرکے سعودی عرب کو عالمی سرمایہ کاری اور تجارتی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔

    ٹیکساس میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 119 افراد ہلاک، 173 لاپتہ

    مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا

    کہوٹہ اسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا اسکینڈل، دو ملزمان گرفتار

    وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی حکمت عملی تیار

    وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی حکمت عملی تیار

    یورپ میں شدید گرمی کا قہر، 10 دن میں 2,300 افراد ہلاک

  • وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

    وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔

    اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شر یف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی بھرپور تحسین کی انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے انہوں نے خطے میں استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا –

    ٹرمپ کی ایک بار پھر ظہران ممدانی پر تنقید

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور انہوں نے اس دوران سعودی عرب کی حمایت سے اپنی قیادت کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے،شرجیل میمن

  • حج 2026 کیلئے عازمین  کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز  ہو گیا

    حج 2026 کیلئے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    اسلام آباد:سعودی حکومت کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو ملک بھر میں آج سے 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔

    وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے جنہوں نے بروقت رجسٹریشن کروا لی ہو، رجسٹریشن ملک بھر میں موجود 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے، جہاں خواہشمند افراد اپنا اندراج مکمل کر کے بعد میں سرکاری یا نجی اسکیم کا انتخاب کر سکیں گے رواں سال نجی حج اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی از سرِ نو رجسٹریشن کرانا لازم ہوگا۔

    امریکا اور چین کے درمیان نایاب معدنیات کی ترسیل کا معاہدہ

    رجسٹریشن کا یہ عمل حکومتِ سعودی عرب کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاکہ ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر سعودی حکام کو حج کوٹہ سے متعلق آگاہ کیا جا سکے اور حتمی پالیسی اسی ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی جا سکے حج 2026 کے مکمل اخراجات، سہولیات اور شرائط و ضوابط بعد میں علیحدہ سے حج پالیسی کی صورت میں جاری کیے جائیں گے، اگر عوام آئندہ سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو فوری طور پر رجسٹریشن مکمل کر لیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

    خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اسرائیلی وزیر دفاع

  • سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا

    سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا

    سعودی عرب میں نئے ہجری سال 1447ھ کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے تمیر ریجن میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا، جہاں چاند کی رویت کی تصدیق کی گئی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب میں کل بروز جمعرات یکم محرم الحرام اور ہجری سال 1447 کا پہلا دن ہو گا.قبل ازیں ماہرین فلکیات نے 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا، جو اب درست ثابت ہوا ہے۔ اس اعلان کے بعد سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہو گیا ہے۔

    بیلاروسین نے ایرانی بچے کو زمین پر زمین پر پھینک دیا، دو سالہ بچہ کوما میں

    ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں کو 82 لاکھ کے کیش انعامات، 22 فیڈریشنز کو کروڑوں کی گرانٹس جاری

    12 دن بعد بیت المقدس میں مقدس مقامات دوبارہ کھل گئے، عبادات بحال

    شہادت کی افواہ، ایرانی جنرل تہران میں جشن میں شریک، ویڈیو وائرل