Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • مشرق وسطی کے ممالک کو  برآمدات میں اضافہ

    مشرق وسطی کے ممالک کو برآمدات میں اضافہ

    مشرق وسطی کے ممالک سعودی عرب اور عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران برآمدات سے 2.381 ارب ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں زرمبادلہ کا حصول 2.279 ارب ڈالر رہا تھا۔ جاری مالی سال کے دوران مشرق وسطی کے ممالک کو برآمدات میں 4.47 فیصد، سعودی عرب کو 6.95فیصد اور متحدہ عرب امارات کو 8.27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مشرق وسطی کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 0.102 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سعودی عرب کو پہلے نو ماہ میں 552.26 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔متحدہ عرب امارات کو کی جانے والی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 8.27 فیصد اضافہ ہوا اور گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے نو ماہ کے عرصہ میں برآمدات کے حجم میں 1.487 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.610 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوا۔

    اسحٰاق ڈار کا یورپی یونین سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹیکس سے مستثنیٰ حیثیت ختم کرنے کا اعلان

    بھارت نے پانی روکنے کا سٹرکچر بنایا تو تباہ کردیں گے، خواجہ آصف

  • پاکستان سے پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی

    پاکستان سے پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی

    پاکستان سے پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 393 عازمین کو لے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ کے پرنس محمد عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر نے عازمین حج کا استقبال کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج عبد اوہاب سومرو اور پاکستان حج مشن کے افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    آج پاکستان سے 4 پروازوں سے 900 عازمین مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پر پہنچیں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 88 ہزار 380 عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے، حج فلائٹ آپریشن کے ابتدائی 15 دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی، اس کے بعد عازمین حج کی پروازیں جدہ آئیں گی-

    بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

    عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فضائی آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں قومی ائر لائن کے علاؤہ نجی ائر لائنز بھی حصہ لیں گی،قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز پی کے 713 آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی تھی، دوسری جانب 67 ہزار سے زائد نجی عازمین کا مسئلہ ہنوز تعطل کا شکار ہے اور ان کے اس سال حج سے محروم رہنےکا اند یشہ ہے۔

    ایمیزون نے اپنا انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کردیا

  • سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

    سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

    سعودی عرب کے ’سوئے ہوئے شہزادے نے اپنی زندگی کے 36 سال مکمل کرلیے، 20 سال سے کومہ کی حالت میں رہنے والا شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کو ’سلیپنگ پرنس‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شہزادہ الولید بن خالد بن طلال آل سعود جنہیں سعودی عرب کا سلیپنگ پرنس کہا جاتا ہے، 18 اپریل 2025 کو 36 برس کے ہوگئے شہزادے کی 36 ویں سالگرہ کےموقع پر سعودی شہریوں نےانکی صحت یابی کے لیے دعائیں اور امید کے پیغامات شیئر کیے۔

    وہ گزشتہ تقریباً 20 سال سے کومے کی حالت میں ہیں، سال 2005 کی بات ہے، جب شہزادہ الولید ایک باصلاحیت نوجوان تھے اور ملٹری کالج میں زیرِ تعلیم تھے ایک دن ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس نے ان کی زندگی کو یکسر بدل دیااس شدید حادثے کے بعد شہزادہ الولید کومہ میں چلے گئے، اور تب سے لے کر آج تک یعنی بیس سال گزر چکے ہیں، وہ زندگی اور موت کے درمیان معلق حا لت میں ہیں۔
    sp

    شہزادہ الولید، سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے پڑ پوتے ہیں ان کے والد شہزادہ خالد بن طلال، شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کے بیٹے ہیں، اور طلال، شاہ عبدالعزیز کے بیٹے تھے اس نسبت سے الولید شاہی خاندان کے اہم رکن تو ضرور ہیں، مگر موجودہ بادشا ہت کے براہ راست وارث نہیں، وہ اپنے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے لیے صبر، محبت اور امید کی علامت بن چکے ہیں وہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں لائف سپورٹ مشینز، وینٹی لیٹر اور فیڈنگ ٹیوب پر زندگی گزار رہے ہیں۔

    ان کے علاج پر مامور ڈاکٹروں کی ٹیم نے اہل خانہ کو مشورہ دیا ہے کہ ان لائف سپورٹ کو ختم کر دیا جائے کیونکہ بہتری کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا مگر شہزادہ کے والد شہزادہ خالد بن طلال نے اس مشورے کو مسترد کردیا ان کا کہنا ہے کہ وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اگر اللہ نے ان کے بیٹے کی موت لکھی ہوتی تو وہ اسی وقت وفات پا جاتے۔

    رپورٹ کے مطابق 2005 سے لائف سپورٹ پر زندگی گزارنے والے سلیپنگ پرنس کی حالت میں کئی سالوں میں بہت کم تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ڈاکٹرز کے مطابق2019 میں شہزادے کی انگلیاں اور سر حرکت میں آیا لیکن مکمل ہوش میں آنے کے کوئی واضح آثار نہیں ملے اور نہ ہی اس کے بعد سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔

  • محسن نقوی کی سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    محسن نقوی کی سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں۔ بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

    وزیر داخلہ نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کیلئے بھرپور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کیلئے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    شادی کا جھانسہ، گھوٹکی پولیس نے ضلع خیبر کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا

    سیالکوٹ: علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، بدعنوانی پراہلکار معطل

    اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

  • عمرہ زائرین کی بس کا حادثہ ،5 افراد جاں بحق

    عمرہ زائرین کی بس کا حادثہ ،5 افراد جاں بحق

    سعودی عرب میں عمرہ کرنے گئے زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

    سعودی ریسکیو ادارے کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے، عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔سعودی ریسکیو کے مطابق بس حادثے میں متعدد زائرین زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق عمرہ زائرین کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔

    جاں بحق خواتین میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے ہے اور تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد سے ہے۔مردوں میں ایک بزرگ کا تعلق نواحی گاؤں 39 تھری آر سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔

    اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

    بارشوں اور برف پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتری آ گئی

    بھارتی دباؤ، سری لنکا کی پاکستان کےساتھ بحری مشقیں منسوخ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

    سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

    اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارت خانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلٰی سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    انہوں نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، بھکار ی مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے بھر پور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔

    پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

  • سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی  عائد

    سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد

    سعودی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے 21 کمپنیوں کی گاڑیوں کی مملکت میں درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    سعودی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب پورٹ اتھارٹی کو تحریری طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ جن کمپنیوں کی گاڑیوں پرعارضی پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جو نقص پایا گیا ہے وہ سعودی فیول اسٹینڈرز کے مطابق نہیں ہے۔ جن گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ مملکت کے لئے مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتیں جس کی وجہ سے ان کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    کوالٹی آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ 21 کمپنیوں کی کم وزن کی گاڑیاں جو 3.5 ٹن تک ہیں ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے غیرملکیوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں جس پر عملدرآمد نہ کرنا ناقابل سزا جرم ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر مقیم غیرملکیوں کی واپسی کی آخری تاریخ 29 اپریل ہے، غیرملکیوں کو ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

    کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد

    کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

    پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

  • سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    سعودی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان وفد کے ہمراہ ایران پہنچے، اور انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو پہنچایا تاہم پیغام کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی کہ سپریم لیڈڑ نے ریاض کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تہران کی آمادگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکا کے دوران ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا دور روم میں منعقد ہورہا ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا نے ملاقات میں خامنہ ای کے حوالے سے کہا،’ ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔’واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے برسوں کی کشیدگی کے بعد 2023 میں چین کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری کر دی

    سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری کر دی

    ریاض: سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی –

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے نئے قواعد و شرائط عائد کرد یں، اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ائیرلائنز بورڈنگ نہ دیں خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    گلوکارہ سونو ککڑ نے نیہا اور ٹونی ککڑ سے رشتہ ختم کر دیا؟سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    دوسری جانب سعودی عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کردی مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے سبب سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    اسی حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آئے غیر ملکیوں کا واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا، 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکارہوگا جبکہ کام کی غر ض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہوگا۔

    ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • حج سیزن، سعودی عرب کی عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

    حج سیزن، سعودی عرب کی عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

    ریاض: سعودی عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے سبب سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    اسی حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آئے غیر ملکیوں کا واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا، 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکارہوگا جبکہ کام کی غر ض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہوگا۔

    قبل ازیں سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

    سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں، پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن فہرست میں شامل ہیں،پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سعودی حکومت نے پاکستان کوباضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کردی ہے۔