Baaghi TV

Tag: سپریم کورٹ

  • سپریم کورٹ ،ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر

    سپریم کورٹ ،ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر

    سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

    چف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ پانچ جنوری کو سماعت کرے گا ،ازخود نوٹس کیس کی سماعت دوپہر ایک بجے ہوگی عدالت نے اسپیشل جے آئی ٹی سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے

    صحافی ارشد شریف قتل کیس،پی ایف یوجے نے سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس  سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

  • وزیراعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

    وزیراعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

    سپریم کورٹ میں وزیر اعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کی ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس تو غیر موثر ہو چکا ہے؟ کیا کیس موجودہ بلوچستان حکومت سے متعلق ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ کیس تو سابقہ حکومت کا تھا، بلوچستان ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قانون ہی ختم کردیا، اسی نوعیت کے کیس میں سپریم کورٹ پہلے بھی سندھ سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے، ہائیکورٹ نے فیصلے سے پہلے 27 اے کا نوٹس جاری نہیں کیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ قانون کو ختم کرنے سے پہلے 27 اے کا نوٹس جاری کرنا لازمی ہے،

    بلوچستان حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون ہی ختم کردیا تو معطل کیا کردیں،فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر رہے ہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ،بلوچستان ہائیکورٹ نے 13 اپریل 2020 کو وزیراعلی کے معاونین خصوصی سے متعلق ایکٹ کالعدم قرار دے دیا تھا ،جسٹس اعجازلاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی.

     شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت

     عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • سپریم کورٹ نے عمران خان کی حق دفاع کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے عمران خان کی حق دفاع کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے عمران خان کی حق دفاع کی درخواست مسترد کردی

    جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر حق دفاع ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی، وکیل شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے اعتراضات دائر کیے مگر دعوی پر جواب داخل نہ کیا مئی 2022 سے لیکر نومبر 2022 تک عمران خان کا وکیل جواب جمع کرانے کے لیے بار بار التوا مانگتا رہا ٹرائل کورٹ عمران خان کے وکیل کو بار بار جواب داخل کرنے کا حکم دیتی رہی یہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے زخمی ہونے کی وجہ سے حلف نامہ پر دستخط نہ کراسکے۔جواب داخل کرنے کی ہدایت سے حق دفاع ختم ہونے تک ٹرائل کورٹ میں 21 سماعتیں ہوئیں۔21 میں سے 13 سماعتوں پر عمران خان کے وکلا نے التوا لیا عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔اصل میں عمران خان کے پاس اب کوئی راستہ نہیں رہ گیا۔

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کیا جسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، ہائیکورٹ نے بھی دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی، سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور حق دفاع بحال کرنے کا حکم دے ،شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی افر کا الزام لگایا تھا

     شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت

     عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی،سماعت ملتوی

    شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی،سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ،شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت پر 10 ارب ہرجانے کا دعوی ٰکیس کی سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دفاع کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،تین رکنی فل بینچ نے عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کو کل دلائل دینے کی ہدایت کر دی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے جواب مانگا ، نہ دینے پر ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کر دیا،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا تھا کہ سوالات کیس سے متعلقہ تھے یا نہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ آپکو بار بار موقع دیتی رہی لیکن آپ نے جواب داخل نہیں کیا اسطرح تو آپ دوران ٹرائل جواب لے کر آ جاتے، ہمارے سامنے تو یہ آ رہا ہے کہ ٹرائل کورٹ بار بار جواب مانگ رہی تھی جو نہیں دیا،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جواب آنے کے باوجود ٹرائل عدالت نے اس پر غور کیوں نہیں کیا،ٹرائل عدالت نے اپنے فیصلے میں بھی عمران خان کےجواب کا ذکرنہیں کیا،وکیل علی ظفر نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے عمران خان کا حق دفاع غیر قانونی طور پرختم کیا،ٹرائل عدالت کو حق دفاع ختم کرنے کا ازخود کوئی اختیار حاصل نہیں عمران خان کی طرف سے 9 مئی کو عدالت میں جواب جمع کرادیا تھا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہی جاننا چاہتے ہیں کہ ٹرائل عدالت نے جواب کو زیرغور کیوں نہیں سمجھا،علی ظفر نے کہا کہ عمران خان پرحملے کےبعد زخمی ہونے کی وجہ سے جواب کے لیے مہلت مانگی، مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے باربار وقت مانگنے پر قانون کےمطابق فیصلہ سنایا

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کیا جسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، ہائیکورٹ نے بھی دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی،سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور حق دفاع بحال کرنے کا حکم دے ،شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی افر کا الزام لگایا تھا

     شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت

     عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • سپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے کر پنجاب کو کرپشن سے بچائے، وزیر داخلہ

    سپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے کر پنجاب کو کرپشن سے بچائے، وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے گزشتہ روز کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے، لاہور میں ن لیگ کے اہم اجلاس کے بعد ن لیگی رہنماؤں وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ فیصلے کو ہم قانونی فورم پر چیلنج کریں،آئین یہی کہتا ہے کہ جس کے پاس اکثریت ہے وہ حکومت کرے

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں کسی کی انا اور ضد میں توڑنے کی بات کی جارہی ہے،اسمبلیاں آئینی ادارے ہیں، ان کے ساتھ مذاق نہیں ہونی چاہیے گورنر نے اپنا آئینی حق استعمال کیا،پرویزالہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، لاہورہائی کورٹ نے فیصلہ کیا ،کبھی ایسے نہیں ہوتا کہ انٹیرم ریلیف میں الٹی میٹ ریلیف دے دیں، 18دن میں ایک ایک دن پنجاب کے خزانے پر بھاری گزرے گا، کرپشن کا بازار گرم ہو گا،ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ ہوگا،ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت عظمی ٰکو نوٹس لینا چاہیے، سپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے کر پنجاب کو کرپشن سے بچائیں، حکم امتناعی پر ان کو مکمل اختیار دینا ظلم کے مترادف ہے،اگر بندے پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں،خیبرپختونخوا اسمبلی کیوں نہیں توڑی یہ ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہیں، قومی اسمبلی میں استعفے دینے کیلئے پیش کیوں نہیں ہوئے؟

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ملک کے مفاد میں بڑا فیصلہ کیا، ہم نے ملک کو سنبھالااتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، وزیراعظم دن رات ملک کیلئے محنت کررہے ہیں،عدالت عالیہ اور عظمیٰ سے مطالبہ ہے کہ سو موٹو ایکشن لیا جائے، عدالت کرپشن اور لوٹ مار پر روک لگائیں، عوام کو اس کا ادراک اور شناخت کرنا چاہیے،ہمیں الیکشن کا کوئی خوف نہیں، وہ اپنے وقت پر ہوگا، ہم نے پنجاب میں الیکشن کی تحریک شروع کر دی ہے، پہلے یہ اعتماد کاووٹ لیں،پھراسمبلیاں توڑے اور میدان میں آئیں، یہ اپنے لوگوں کو2،2 ارب روپے کی آفر کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے،

    پنجاب حکومت کو اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،خواجہ سعد رفیق
    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اسمبلیوں کی تحلیل چاہتے ہیں،گورنر نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کو کہا مگر انہوں نے نہیں لیا،وزیراعلیٰ نے گورنر کےنوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،گزشتہ روز کے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی خلا موجود ہے،پرویز الہٰی کو عدالت نے سویٹ آپشن دیا کہ اگر چاہے تو ووٹ لیں ،اسمبلیاں بچوں کا کھیل نہیں ،جب چاہے بنادیا اور چاہا تو توڑ دیا پنجاب حکومت کو اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے خیبر پخونخوا اسمبلی بھی توڑی جاسکتی تھی لیکن سارے خرچے کون اٹھائے گا،جب بھی ہم کام کرنے لگتے ہیں عمران خان رکاوٹیں ڈالنا شروع کرتے ہیں ،گورنرکے نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے پر غورکررہے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمینٹ سیاست میں ملوث ہوگزشتہ روز عمران خان نے اسٹیبلشمینٹ کو سیاسی مداخلت کےلیے دعوت دی ادارے کہہ چکے ہیں کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا،شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی پی ڈی ایم کا مؤقف ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں،ہم آئینی تبدیلی کے بعد حکومت میں آئے تھے،عدالت کے گزشتہ روز کے فیصلے میں سقم موجود ہیں،پرویزالہٰی کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں امکان ہے کہ فیصلے کو ہم قانونی فورم پر چیلنج کریں،آئین یہی کہتا ہے کہ جس کے پاس اکثریت ہے وہ حکومت کرے آج یا 18رہ دن بعد اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا،ہم وفاق میں ہیں مگرکسی کو ڈسٹرب نہیں کیا،عمران خان کی صوبوں کی میں حکومت ہےعوام کی خدمت کریں،صوبائی اسمبلیاں توڑنا ہوتیں تو آغاز کے پی کے سے ہوسکتا تھا،

    پی ٹی اراکین بھی نہیں چاہتے کہ ایک سال پہلے اسمبلی ٹوٹے،طارق بشیر چیمہ
    ق لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی اراکین بھی نہیں چاہتے کہ ایک سال پہلے اسمبلی ٹوٹے،ق لیگ کے 10 اراکین میں سے ایک چودھری پرویزالہٰی ہیں،اعتماد کے ووٹ کے دن پتہ چلے گا کتنے لوگ چودھری شجاعت اور کتنے پرویز الہٰی کیساتھ ہیں

    :گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

    اعتماد کا ووٹ نہ لینے سے جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی

  • سندھ ہائیکورٹ نے ہوٹرز، سائرن کی اجازت رکھنے والوں کی فہرست طلب کرلی

    سندھ ہائیکورٹ نے ہوٹرز، سائرن کی اجازت رکھنے والوں کی فہرست طلب کرلی

    سندھ ہائیکورٹ ، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے ہوٹرز، سائرن کی اجازت رکھنے والوں کی فہرست طلب کرلی ،عدالت نے ہارن، کالے شیشے اور فینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کے لیےاشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ غیر قانونی ہوٹرز اور سائرن استعمال کرنے والوں کو7 دن میں ہٹانے کی ہدایت کی جائے،عدالت نے چیف سیکریٹری سے ہیوی ٹریفک سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی،سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    عدالت نے بس اونرز ایسوسی ایشن، این ایچ اے اور ٹریفک انجینئرنگ کو فریق بنانے کی درخواست منظورکر لی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے 25 جنوری کو ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا،ڈی آئی جی ٹریفک نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی، جس میں کہا گیا کہ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کردیئے گئے ہیں،صبح چھ سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو کراچی میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے حادثات کی شرح میں کمی ہوئی ہے،مستثنیٰ ہیوی گاڑیاں اب بھی کراچی میں داخل ہوتی ہیں، کالے شیشوں، پریشر ہارن اور فینسی نمبرز پلیٹس کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں،

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے 10 سال میں تبدیل کئے گئے افسران کی فہرست مانگ لی

    سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے 10 سال میں تبدیل کئے گئے افسران کی فہرست مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس میں سیاسی اثرورسوخ پر ٹرانسفر اورپوسٹنگ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،خیبرپختونخوا پولیس کی رپورٹ پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا عدالت نے پنجاب سندھ اور بلوچستان پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے پولیس افسران کا تبادلہ کرنا ہو تو وجوہات تحریر کی جائیں کسی بھی افسر کو سینئر پولیس افسر کی مشاورت کے بغیر نہ ہٹایا جائے سندھ بلوچستان میں بھی کیوں نہ گڈ گورننس کا یہی فارمولا اپنایا جائے

    سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے 10 سال میں تبدیل کئے گئے افسران کی فہرست مانگ لی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت خود قانون پر عمل کرے گی یا عدالت حکم دے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کریں پولیس افسران کے تبادلے ایم پی ایز کے کہنے پر نہیں ہونے چاہئیں قانون کے مطابق 3 سال سے پہلے سی پی او یا ڈی پی او کو ہٹایا نہیں جا سکتا ڈی پی او اور سی پی او تعینات کرنا آئی جی کااختیار ہے ،دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطابندیال نے استفسارکیا کہ کیا پولیس افسران کی تمام تعیناتیاں آئی جی پولیس کرتے ہیں؟ قانون کے مطابق افسران کو قبل از وقت ہٹانے پر پابندی نہیں لیکن طریقہ کار پر عمل کیا جائے تاثر ہے پولیس کو حکومتیں سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں تحقیقاتی افسران کا الگ کیڈر ہونا چاہئے تا کہ وہ مکمل آزاد ہوں پولیس میں تفتیشی مہارت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ناقص شواہد پیش کئے جاتے ہیں جس سے ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہی عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا تھا خیبرپختونخوا میں بھی قتل وغارت میں اضافہ ہو رہا ہے خیبرپختونخوا حکومت نے نوٹس کے باوجود پولیس تبادلوں کی رپورٹ جمع نہیں کرائی عوام کے متاثر ہونے کی وجہ سے پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کا نوٹس لیا ہے عدالت نے کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    سپریم کورٹ،محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت سے تبادلے،آٹھ سالوں کا ریکارڈ طلب

  • پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،سپریم کورٹ

    پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی کے رکن ہیں یا نہیں؟ وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے استعفے دے چکے ہیں، کچھ نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے اور پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، سیاسی حکمت عملی کے تحت اسپیکر استعفے منظور نہیں کر رہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی حلقے کو غیر نمائندہ اور اسمبلی کو خالی نہیں چھوڑاجا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ا سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا، وکیل نے کہا کہ جن کے استعفے منظور ہوئے وہ کونسا اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے، اسپیکر ایک دن سو کر اٹھے اور چند استعفے منظور کر لیے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر ایک ساتھ تمام استعفے کیوں منظور نہیں کرتے؟ جس رکن کو مسئلہ ہوگا اسپیکر کے فیصلے پر اعتراض کر دے گا، اگر سپیکر کو 4 دن میں استعفے منظور کرنے کا حکم دیں تو کیا پی ٹی آئی تیار ہے؟ وکیل نے کہا کہ عدالت ایسا حکم جاری کرتی ہے تو اس کیلئے مکمل تیار ہیں،پی ٹی آئی تو انتخابات کرانے کا ہی مطالبہ کر رہی ہے،حکومت کرپشن اور عوامی اعتماد توڑنے کے نتیجے میں آئی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا حق ہے کہ وہ اسمبلی سے استعفے دے یا نہ دے،وکیل نے کہا کہ موجودہ اسمبلی عوامی اعتماد توڑ کر بنی ہے اور نامکمل ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا جانبدار نکتہ نظر ہے کہ اسمبلی نامکمل ہے، زبانی باتیں نہ کریں، اسمبلی نہیں پسند تو سیٹیں بھی چھوڑیں،وکیل نے کہا کہ میں تو روزانہ انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہوں،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سیاسی بحث ہے جس کو سیاسی مقام پر ہونا چاہیے،جب عوامی مفاد کی بات ہو تو پی ٹی آئی کا اسمبلی میں نہ ہونے کا سوال غیر موثر ہو جاتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استعفوں کا سوال سیاسی نہیں آئینی ہے، استعفے منظور نہیں ہو رہے تو پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتی؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں پی ٹی آئی سے متعلق کئی درخواستیں زیر التوا ہیں، وکیل نے کہا کہ میرا مطالبہ عوام میں جانےاور عام انتخابات کا ہے اس سے زیادہ اور کیا کروں؟ سیاسی سوالات کا قانونی جواب نہیں دیا جا سکتا،

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملے پر عدالت کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، امر بالمعروف ونہی عن المنکر اسلام کا بنیادی اصول ہے، غلط کام کو غلط اس وقت ہی کہا جا سکتا ہے جب وہاں موجود ہوا جائے، اسمبلی جانا یا نا جانا پی ٹی آئی کا سیاسی فیصلہ ہے، اداروں کو فعال کرنا ہوگا، پارلیمان ایک بنیادی ادارہ ہے،بڑی سیاسی جماعت اسمبلی سے باہر ہو تو وہ فعال کیسے ہوگی یہ بھی سوال ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں عوام اعتماد کرکے بھیجتے ہیں، اسمبلی اسی صورت چھوڑی جا سکتی ہے جب رکن جسمانی طور پر جانے کے قابل نہ رہے،ارکان اسمبلی کو اپنی آواز ایوان میں اٹھانی چاہیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا سینیٹ میں نیب ترامیم پر بحث ہوئی تھی؟ وکیل نے کہا کہ سینیٹ سے بھی ترامیم بغیر بحث منظور کرائی گئیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں قانون پر بحث ہی نہ ہو تو استعفے کے علاوہ کیا حل ہے؟ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ہ عدالتی فیصلوں کے باوجود کرپشن ختم نہیں ہوسکی

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • بتایا جائے نیشنل پارک کی زمین پرکرشنگ  پلانٹس کیسے لگے؟ سپریم کورٹ

    بتایا جائے نیشنل پارک کی زمین پرکرشنگ پلانٹس کیسے لگے؟ سپریم کورٹ

    بتایا جائے نیشنل پارک کی زمین پرکرشنگ پلانٹس کیسے لگے؟ سپریم کورٹ
    سپریم کورٹ، کوئٹہ میں کرشنگ پلانٹس کیخلاف کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

    سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر متعلقہ افسران کو طلب کر لیا ،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کان کنی اور کرشنگ کے متعلقہ افسران کو عدالت بھیجیں،عدالت نے ڈی جی وائلڈ لائف اور ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان کی سرزنش کی، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ جنگلات کی زمین کرشنگ کیلئے کیسے دے دی گئی وائلڈ لائف حکام کیسے کہہ رہے ہیں کہ سب ٹھیک چل رہا ہے؟بتایا جائے نیشنل پارک کی زمین پر کرشنگ پلانٹس کیسے لگے؟ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بلوچستان نے عدالت میں کہا کہ کرشنگ کی جگہ نیشنل پارک بنانے کی سمری زیر التوا ہے،ڈی جی ماحولیات نے عدالت میں کہا کہ کوئٹہ کے قریب 21 کرشنگ پلانٹس تھے جنکو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    وکیل کرشنگ پلانٹس مالکان نے عدالت میں کہا کہ بند کیے گئے کرشنگ پلانٹس دوبارہ لگانے کیلئے این او سی نہیں دیا گیا، نیشنل پارک میں صرف 4کرشنگ پلانٹس تھے ،سب کو بند کر دیا گیا،عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کو کہہ دیتے ہیں کہ متعلقہ افسران کے ذریعے معاملہ حل کریں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ماحولیاتی تحفظ بھی قائم رہے اور کرشنگ پلانٹس بھی چلیں،سپریم کورٹ نے 2018 میں شہری علاقوں میں کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا

  • پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں ختم ہونے والے کیسز کو چیلنج کرے گی،حماد اظہر

    پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں ختم ہونے والے کیسز کو چیلنج کرے گی،حماد اظہر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے حکومتی رہنماؤں پر ختم ہونے والے کیسز کو سپریم کورٹ میں لے جانے کا اعلان کر دیا

    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپنے خلاف کیسز کے خاتمے تک حکمران الیکشن نہیں کرا رہے ،ملک سے فرار لوگ واپس آرہے ہیں جب سے حکومت آئی ہے ان کا ایک ہی مقصد ہے کیسز ختم کیے جائیں ،16ارب روپے ان کے اکاؤنٹس سے نکلا، سلیمان شہباز اوردیگر نے اپنے اثاثے اپنی آمدن سے زیادہ بنائے، نواز شریف نے قانون بنایا تھا کہ جو باہر سے پیسے آئیں گے ان کا پوچھا نہیں جائے گا، سارے ملک کو لوٹ کر کھا گئے ، یہ باتیں کرتے ہیں حساب ہوگا کبھی معاف نہیں کیا جائے گا،

    رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کا نام لیں تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں ،آج تک جواب نہیں آیا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں پیسے کہاں سے آئے؟ ان کے کیسز کے گوا ہان کی امو ات ہو جاتی ہیں سپریم کورٹ میں ختم ہونے والے کیسز کو چیلنج کریں گے کرپٹ لوگوں کو بچانے کیلئے قوانین میں تر میم کی جاتی ہے،اگر یہ اتنے ہی صادق وامین ہیں تو آئیں الیکشن لڑیں ،انہوں نے 13سوارب کے کیسز معاف کروا دیئے، پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں ختم ہونے والے کیسز کو چیلنج کرے گی ہم حکومت میں آ کر ان کے این آر او ٹو کو اڑا کر رکھ دیں گے،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ لوٹی ہوئی دولت انہیں سکھ کیساتھ نہیں کھانے دیں گے،یہ لوگ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ،یہ لوگ عوام میں نکلیں گے تو پتہ چلے گا کہ کتنا اسپیس دیتے ہیں،ہم انہیں ایسے ہی نہیں چھوڑیں گے،ایون فیلڈ اپارٹمنٹ فروخت کرکے جہاں بھی جائیں قوم چھپنے نہیں دے گی،