Baaghi TV

Tag: سپریم کورٹ

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری بلانےکےلیے خط لکھ دیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری بلانےکےلیے خط لکھ دیا

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری طلب کرنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ کہا کہ عدالت عظمیٰ میں 5 ججز کی اسامیاں خالی ہیں، جس کی وجہ سے مقدمات کا بوجھ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 5 ججز کی ریٹائرمنٹ کے باعث آسامیاں خالی ہیں، اس لئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کو 239، جسٹس قاضی امین احمد کی ریٹائرمنٹ کو 187، جسٹس مقبول باقر کو 177، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو 77 اور جسٹس سجاد علی شاہ کو ریٹائر ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی سپریم کورٹ کا آئینی فرض ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ سپریم کورٹ ججز کی 30 فیصد کم تعداد کے ساتھ کیوں کام کررہا ہے، عدالت عظمیٰ پر مقدمات کا بوجھ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ میں 50 ہزار سے زائد کیسز زیر التواء ہیں، مجھے یہ بتاتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے کہ اگر اسامیوں کو پر نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ میں دائر مقدمات کا کبھی بھی فیصلہ ہونے کا امکان نہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحب! متعدد بار کہہ چکا ہوں اپنا آئینی کردار ادا کریں، سپریم جوڈیشل کونسل ارکان کو اپنا کام بھی کرنےدیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ ارکان ججز کی تقرری کرسکیں کیونکہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد کسی صورت کم نہیں ہونا چاہئے۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • عدالت کومس لیڈ کیا گیا،کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس کریں،سپریم کورٹ

    عدالت کومس لیڈ کیا گیا،کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس کریں،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ پراظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری کو طلب کر لیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو رپورٹ میں مس لیڈ کیا گیا،کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس کریں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدین قصوری پیش عدالت میں پیش ہوئےاور کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے رپورٹ گزشتہ شام کو بھیجی،رپورٹ کے مطابق بھونگ انٹر چینج معاشی طور پر قابل عمل نہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی پی ڈبلیو نے بھونگ انٹر چینج کی منظوری دی،ڈی ڈی ڈبلیو پی میٹنگ کے منٹس بھی رپورٹ کیساتھ لگے ہیں،عدالت نے چیف ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن افسر سے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر رپورٹ کا ڈرافت تبدیل ہوا،

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    بھونگ میں موٹروے انٹرچینج بنانے کے کیس کی وقفے کے بعد سماعت ہوئی،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سیکرٹری پلاننگ کے ہمراہ خود پیش ہوگئے ، احسن اقبال نے عدالت میں کہا کہ افسران چار سال سے گھبرائے ہوئے ہیں خود ذمہ داری لینے پیش ہوا ہوں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ عدالت کی حکم عدولی کرنا کبھی مقصد نہیں رہا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپکی بات میں وزن بھی ہوگا اور منطق بھی لیکن معاملہ عدالتی حکم کا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ نظرثانی درخواست دائر کرکے عدالت کو اپنا موقف پیش کرینگے، چاہتے ہیں کہ پیسہ وہاں خرچ ہو جہاں اس کا بہترین استعمال ہو،حال میں میں نیب ریفرنس سے بری ہوا ہوں،میری وزارت کے 25 افسران پر مقدمہ بنایا گیا تھا، جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنس پر ہوسکتا ہے اپیل ہمارے سامنے آ جائے،

    احسن اقبال نے عدالت میں کہا کہ عدالت جہاں حکم کرے گی وہاں انٹرچینج بنا دینگے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت حکم دے چکی ہے اس پر عملدرآمد ہونا ہے،افسران کو بتا دیں سپریم کورٹ رپورٹ مانگے تو ٹیمپرنگ نہ ہو،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم کیخلاف نظرثانی دائر کرنا چاہتے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نظرثانی درخواست عدالتی حکم کے ایک ماہ میں دائر ہوسکتی ہے، نظرثانی بروقت دائر ہوگی یا نہیں اس کا جائزہ بھی خود کیجئے گا، احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی مشکلات ہیں،فنڈز کی صورتحال پر عدالت کو رپورٹ جمع کرانا چاہتے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو رپورٹ آپ دینا چاہتے ہیں جمع کرا دیں جائزہ لینگے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بھونگ انٹرچینج جہاں سپریم کورٹ کہے گی وہاں بنائیں گے،ہم چاہتے ہیں انٹرچینج صادق آباد کے قریب بنے تاکہ زیادہ لوگوں کو معاشی فائدہ ہو،صادق آباد کے قریب انٹرچینج بنے تاکہ ہندو مندر کو بھی فائدہ پہنچے،اسحاق ڈار کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے،اسحاق ڈار کے آنے سے قیاس آرائیاں ختم ہوئیں جس سے ڈالر نیچے آرہا ہے،پی ٹی آئی حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے سے مہنگائی بڑھی ہے،

  • اہلیہ پر تیزاب پھینکنے والے سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر ہوئی سماعت

    اہلیہ پر تیزاب پھینکنے والے سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر ہوئی سماعت

    سپریم کورٹ میں اہلیہ پر تیزاب پھینکنے والے سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی

    وکیل مجرم نے عدالت میں کہا کہ گواہان کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تیزاب پھینکنے سے مجرم کی بیوی جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوئیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ تفتیش سے کیس کے حقائق خراب نہ ہوں تو مسئلہ نہیں ہوتا،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف تین رکنی بنچ ہی اپیل سننے کا مجاز ہے، عدالت نے کیس تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دی ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی ببچ نے سماعت کی

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    قبل ازیں لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے 2 افراد کو عمر قید، 21، 21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو عمر قید، 21، 21 سال قید کے علاوہ 42 ، 42 لاکھ دیت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنایا ،مقدمے کے مطابق ملزمان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا ،عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی، ملزمان نے شادی سے انکار پر تیزاب سے بھرا جگ مدعیہ پر پھینکا تھا

  • دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خود عملی اقدامات کرنے ہوں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خود عملی اقدامات کرنے ہوں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے 1 ہزار بچیوں کے سکول تباہ کیے ہم ان سے کیا مذاکرات کر رہے ہیں؟ سوات میں بچیوں کے جس اسکول پر حملہ ہوا وہ 5 سال تک بند رہا قرآن میں اللہ نے خواتین کے احترام کا حکم دیا ہے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی،صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ججوں،بیورو کریٹس کو کاریں دینا بند کریں،سرکاری خزانے میں غریب تو اپنا حصہ ڈال رہا ہے لیکن وہ پیدل چلتا ہے، سائیکل پر سفر کرتا ہے، وہ پیسہ سائیکل کے راستوں، پیدل چلنے کے راستوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کیا جائے سیلاب کی وجہ سے ملک کا ایک بڑا حصہ زیر آب آیا، عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہمیں دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خود عملی اقدامات کرنے ہوں گے

    جسٹس اعجاز الاحسن نے نویں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت معاشی معاملات میں سہولت دے سکتی ہے رکاوٹ نہیں بن سکتی تنازعات کے حل کے متبادل نظام کیلئے قانون سازی ضروری ہے،قانون میں خلا ہو تو عدالتوں کیلئے کام کرنا ممکن نہیں ہوتا، سی پیک اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کار کے مواقع موجود ہیں،تنازعات کے حل کا متبادل نظام سرمایہ کاروں کیلئے سہولت کا باعث ہوگا، متبادل نظام سے کاروباری تنازعات عدالت کی نسبت جلد حل ہوسکتے ہیں،بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں میں ثالثی کے ذریعے تنازعات حل کرنے کے قانون بن چکے ہیں،خیبرپختونخوامیں معمولی نوعیت کے فوجداری مقدمات بھی ثالثی نظام کے ذریعے حل ہو رہے ہیں، عوام کو عدالتوں میں آنے کے بجائے ثالثی کے نظام سے رجوع کرنے کی آگاہی دی جانی چاہیے، وکلا سائلین کو غیر سنجیدہ مقدمات عدالت لانے کے بجائے ثالثی کے متبادل نظام کا مشورہ دیں، عدالتوں میں غیر ضروری مقدمات ہونے کی وجہ سے کیسز کا بوجھ بڑھ رہا ہے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

  • جمہوریت کا استحکام آئین وقانون کی بالادستی سے وابستہ ہے، چیف جسٹس

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے 9ویں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہوئے،بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، کانفرنس شرکا کا تقاریر کو صبروتحمل سے سننا قابل ستائش ہے، کانفرنس میں شریک تمام مندوبین کا خیر مقدم کرتا ہوں

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں بہت تباہی آئی ہے، کانفرنس سے عدالتی نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی،سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہم نے ایک کوشش کی ہے، آئین پاکستان عوام کے امنگوں کاترجمان ہے، آئین پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے یوسف رضا گیلانی کیس میں آئین کی پاسداری کی گئی، نعمت اللہ کیس میں آئین کی شق9 پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا،عدلیہ نے بلا تعصب قانون کی بالادستی کویقینی بنایا،عدلیہ نے معاشرے کے محروم طبقے کے حقوق کے تحفظ کیلئے یادگار فیصلے کیے، آئین کی شق 9کے تحت عوامی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے،جمہوریت کا استحکام آئین وقانون کی بالادستی سے وابستہ ہے، حالیہ سیلاب قانون سازوں کیلئے ویک اپ کال ہے،انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ نے سوموٹونوٹسز لیے،گڈگورننس بھی قانون کی بالادستی کا ایک اہم جزو ہے، سستا اور فوری انصاف ہماری ترجیح ہے عدم اعتماد کی تحریک میں قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا،سپریم کورٹ نے اسمبلی کی تحلیل اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا غیر آئینی قرار دیا،ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے آئین سے متصادم رولنگ دی،عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنخاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیکر آئین کا نفاذ کیا گڈگورننس بھی قانون کی بالادستی کا ایک اہم جزو ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے،سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں عدلیہ کے کردار بہتر کرنے کیلئے ججز سے مشاورت کی،بطورادارہ ہائیکورٹ میں بھی کمی وکوتاہی ہوگی،ایک سول جج صبح 8بجے سے لیکر شام تک کام کرتا ہے،ایگزیکٹواپناکام بہترکرے توعدالت کوسیاسی معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں پڑیگی،نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکرکام کرنے کیلئے تیارہیں آئین پر حلف اٹھا کر مارشل لاء کے نفاذ کو جائز قرار دینے کے فیصلے دیئے گئے،عدالتوں کو اس انداز سے فرائض انجام دینے چاہئیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے،

  • سپریم کورٹ کا ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

    سپریم کورٹ کا ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی اراکین کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے پی ٹی آئی کو مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف کیس تیار کرنے کا ایک اور موقع دے دیا ،عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم میں واضح کہا گیا کہ اسپیکر کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کی قانونی حیثیت ہے بظاہر اسپیکر کے اختیار میں مداخلت سے آرٹیکل 69 متاثر ہو سکتا ہے،عدالت کو مطمئن کریں کہ ہائیکورٹ کے حکم میں کیا کمی ہے،

    سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا، دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے،لوگ سیلاب سے بے گھر ہوچکے ہیں، ان کے پاس پینے کا پانی ہے نہ کھانے کو روٹی،بیرون ملک سے لوگ متاثرین کی مدد کیلئے آ رہے ہیں، ملک کی معاشی حالت بھی دیکھیں پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے؟ جسٹس اطہر من اللہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لیکر فیصلہ دیا ہے،اسپیکر کے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کیلئے کافی مشکل کام ہے،

    وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کر لیے تھے،استعفے منظور ہو جائیں تو دوبارہ تصدیق نہیں کی جا سکتی،جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری کا فیصلہ اسی ارادے سے لگتا ہے جیسے تحریک عدم اعتماد پر کیا تھا،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری کے فیصلے میں کسی رکن کا نام نہیں جن کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہو،تحریک انصاف بطور جماعت کیسے عدالت آ سکتی ہے؟ استعفیٰ دینا ارکان کا انفرادی عمل ہوتا ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے معاملات میں وضع داری اور برداشت سے چلنا پڑتا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی نہ کریں، سوچنے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، پارٹی سے ہدایات لیں، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ من پسند حلقوں میں انتخابات نہیں ہوسکتے،؟ شکور شاد کے علاوہ کسی رکن نے استعفے سے انکار نہیں کیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اسپیکر کو کبھی پوچھا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیوں نہیں کر رہے؟ اسپیکر کا اپنا طریقہ کار ہے ہم کیسے مداخلت کر سکتے ہیں؟ہر ادارے کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے، عام انتخابات کیلئے پورا نظام ہوتا ہے،ضمنی انتخابات میں ٹرن آوٹ بھی کم ہوتا ہے،وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ا سپیکر کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے،

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

  • خسرو بختیاراورہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

    خسرو بختیاراورہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

    سپریم کورٹ، سابق وفاقی وزیرخسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیرخسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواستیں خارج کر دیں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے سوال پوچھیں تو آسمان کی طرف کیوں دیکھنے لگ جاتے ہیں؟ آپکو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی تمیز ہی نہیں ہے، کیا آپ کے سامنے 3 فضول لوگ بیٹھے ہوئے ہیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اس طرح کا ردعمل توہین عدالت ہوتا ہے، درخواست گزار نے کہا کہ عدالت سے معذرت خواہ ہوں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اثاثے چھپانے کے شواہد آپ الیکشن کمیشن میں بھی نہیں دے سکے،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس دستاویز پر آپ انحصار کر رہے ہیں وہ نیب کو درج کرائی گئی شکایت ہے، کیا صرف نیب کو کی گئی شکایت پر دو اراکین اسمبلی نااہل کردیں؟ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ مناسب ہوگا درخواست واپس لے لیں،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ خسرو بختیار کیخلاف الیکشن لڑے تھے؟ وکیل خسرو بختیار نے کہا کہ خسرو بختیار کو ایک لاکھ اور مجھے ایک ہزار کے قریب ووٹ ملے تھے،جسٹس مظاہر نقوی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتخابات کا انتظار کریں،

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

  • پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

    پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کردیں

    سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں کا معاملہ غیر موثر ہونے پر خارج کیں ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کی تھیں ،وکیل حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے 2013کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہوچکی تو پھر یہ معاملہ غیر موثر ہوگیا،سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں کا معاملہ غیر موثر ہونے پر خارج کیا.

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ڈیم فنڈ کی تفصیلات طلب کرلیں

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ڈیم فنڈ کی تفصیلات طلب کرلیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا

    اجلاس میں حالیہ سیلاب میں متاثر ہونے والے ڈیمز کے حوالہ سے سیکرٹری آبی وسائل نے بریفنگ دی اورکہا کہ چھوٹے اور میڈیم ڈیمز کو صوبے دیکھتی ہیں، شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پہ ایک بریفنگ دیں کہ اعتراضات کا پتہ چل سکے،نور عالم خان نے کہا کہ اس پر سندھ اور خیبرپختونخوا کو تحفظات ہیں، برجیس طاہر نے کہا کہ پوری قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ کس نے دریا کے کنارے تعمیرات کی اجازت دی،اگر ان لوگوں کی نشاندہی ہوئی ہے تو ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی،نور عالم خان نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے، نور عالم خان نے استفسار کیا کہ جو ڈیمز خراب ہوچکے ہیں کب تک بحال ہوجائینگے،کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ پچاس ڈیمز بحال بھی کرچکے ہیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ڈیم فنڈ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پی اے سی کے اگلے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی طلب کرلیا۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • کیا پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر پولیس نے تشدد نہیں کیا؟ سپریم کورٹ

    کیا پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر پولیس نے تشدد نہیں کیا؟ سپریم کورٹ

    کیا پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر پولیس نے تشدد نہیں کیا؟ سپریم کورٹ
    سپریم کورٹ میں شہباز گل پر تشدد اورجسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے وفاقی اور تفتیشی افسران کو نوٹسز جاری کردیئے سپریم کورٹ نےتفتیشی افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی شہباز گل پر تشدد اورجسمانی ریمانڈ کیخلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

    دوران سماعت شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،جو تشدد شہباز گل پر کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے کہا کیا تھا کس بنیاد پر کیس بنایا گیا؟ وکیل نے کہا کہ شہباز گل نے ایک تقریر کی جس کو بنیاد بنا کر 13 دفعات لگائی گئیں،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے شہباز گل کے وکیل کی سرزنش کی اور کہا کہ کس بنیاد پر جسمانی ریمانڈ دیا گیا،وکیل نے کہا کہ آپ عرض کر دیں کہ جسمانی ریمانڈ کیوں دیا گیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ میں عرض کروں آپ کیا بات کر رہے ہیں، جج سے ایسے بات کرتے ہیں،شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے الفاظ واپس لیتے ہوئے معذرت کر لی

    جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے تقریر نہیں کی بلکہ ٹی وی پر انٹرویو دیا تھا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیس کی تیاری ہی نہیں کی،آپکو جسمانی ریمانڈ دینے کے طریقہ کار اور مقصد کا ہی نہیں پتہ،اس مقدمے میں ملزم سے کیا چیز ریکور کرنا تھی؟کیا پولیس نے شہباز گل سے زبان ریکور کرنی تھی جس سے وہ بولا تھا؟شہباز گل سے جو ریکوری کی گئی اس کا کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں،تشدد کیخلاف شہباز گل کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا ہوگا،کیا آپ نے تشدد کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کیا؟ شہباز گل کو متعلقہ فورم پر درخواست دائر کرنے سے کس نے روکا ہے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر پولیس نے تشدد نہیں کیا؟ وکیل نے کہا کہ پولیس تشدد کے واقعات کم ہی سامنے آتے ہیں،ملکی تاریخ کا سب سے متنازعہ ریمانڈ شہباز گل کا دیا گیا،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جج نے آرڈر میں لکھا کہ شہباز گل کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں کیا جج تشدد کے کیس میں بطور گواہ بھی پیش ہونگے؟ عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ قیدی کے حقوق کا ضامن ہوتا ہے آپکو اتنا بھی علم نہیں،کیا ضابطہ فوجداری کا اطلاق سپریم کورٹ پر ہوتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق نہیں ہوتا،

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا