Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

    190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ،فیصلہ کل(پیر) دن ساڑھے 10بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا،احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے بارات میں لٹا دیے

    ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

    ٹھٹھہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

  • اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکراتی کمیٹی

    اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکراتی کمیٹی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی تاہم اب پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری ہے۔

    باغی ٹی وی :عمران خان سے ملاقات کے لئے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی پارٹی چیئرمین سے ون آن ون ملاقات ہوئی عمران خان اور علی امین گنڈاپور نے مطالبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان بعد میں عمران خان سے ملاقات کریں گے،سات رکنی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی-

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا تھا کہ اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کی آج ڈھائی بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، لیکن یہ ملاقات تاخیر کا شکار ہوئی۔

    پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری

    مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔

    ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نےکہا ہےکہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے۔

    مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے، تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، تیسری میٹنگ میں پیشرفت کرنا ہوگی مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے۔

    مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پھر کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ داروں کا تعین کرے، بانی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ہم نے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کی، رات کو دیر سے آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات سے قبل علامہ ناصر عباس نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے، ابھی ملاقات ہونا اہم ہے اور مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے، حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیے۔

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کرے گی۔

    صحافی نے حامد رضا سے سوال کیا، کیا بانی پی ٹی آئی آج باقاعدہ این آراوپردستخط کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کیا آپ کے پاس این آر او کی کوئی اطلاع ہے، کیا آپ نے این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں،این آراو حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں مانگ رہے۔

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوران فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار رہا ہےترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔

    جاری کردہ آبزرویشن کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی جبکہ انہوں نے گزشتہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا، ایاز صادق نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا۔

    ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو عزت دینے کی بات کی، اسپیکر قومی اسمبلی اب بھی خلوص نیت سے مذاکرات میں سہولت کاری کر رہے ہیں، یہ اسپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسپیکر کی سہولت کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں، اسپیکر نے ایک فورم فریقین کو فراہم کر دیا ہے اور وہ ان مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا دور بدھ کو ہونا ہے۔

  • شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ

    شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا-

    باغی ٹی وی : شیرا فضل مروت نے سرکاری ٹی وی پر پروگرام میں بات کرتےہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو پتا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے،کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں، یہ پی ٹی آئی سے وابستگی کے دعوے بھی کر تے ہیں، جو یہاں کام کررہے ہیں، انہیں داد و تحسین کے بجائے گالیاں پڑرہی ہیں، وہ غدار ڈکلیئر کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ میں نے شہباز گل پر کوئی اٹیک نہیں کیا، انہوں نے میرے خلاف پانچویں چھٹی ویڈیو بنائی ہے، میں کہتا ہوں باز آجاؤ، اس سے پہلے کہ دیرہو جائے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پی ٹی آئی میں اختلافا ت کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہ رکھی جائے۔

    شمالی غزہ میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک،6 شدید زخمی

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گالیکن کسی کو حق نہیں کہ میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو ایسی صورت میں کوئی یہ توقع نہ رکھے کہ میں خاموش رہوں گامیڈیا پر آکر بات کریں گے تو ایشو بنیں گے، چاہے وہ جو بھی ہو میرے حوالےسے بات کرے گا تو جواب ضرور دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی میں پریشرگروپس ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے جاتے ہیں، میں کبھی بانی کے پاس گروپنگ کرنے کیلئے نہیں گیا، میرے پاس صرف عزت ہے براہ مہربانی اس کو مت چھیڑو، حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے صرف کریکر فائر ہو رہے ہیں تاہم مذاکراتی عمل جاری رہے گا، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ دیا کہ مطالبات لکھ کر دے دیں تو معاملہ آگے بڑھ جانا چاہیے تھا۔

    ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا سنجیدہ مسئلہ نہیں، عمران خان نے کہا کہ ملاقات نہیں بھی کراتے تو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہےسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بیان دیکھا، میں سمجھتا ہوں کہ وہ کنوینئر ہیں،ان کو تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیےتھاہم نےان کےسامنے وہ مطالبات نہیں رکھے جو یہ پورےنہیں کر سکتے۔

    انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی بڑے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہےتاہم حکومت کی طرف سےبدمزگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن جب مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے تو ماحول بہتر ہو جائے گا22 سے 25 نومبر کی رات تک کیا ملاقاتیں ہو رہی تھیں؟ ظاہر ہے ہمیں آفرز ہوئیں ، یہ غلط ہے کہ ہمیں کوئی آفر نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم کے کسی کے ساتھ بیک ڈور رابطہ ہوا لیکن جس نے ماضی میں بیک ڈور رابطہ کیا وہ تو مذاکراتی ٹیم میں ہیں۔

    قیامت کا سماں: لاس اینجلس میں ’آگ کے بگولے‘ بننے لگے

  • مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذکرات کے لیے یہ طے پایا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایات لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی بات سے مکر گئی ہے اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

    چند روز قبل حکومتی مذاکراتی کمٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی ہمیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے، ہم اپنی شرائط پوری کریں گے تو مذاکرات کے دوران ہماری بات میں وزن ہو گا۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

  • دفع ہو جاؤ،عمران کی رہائی کے مطالبے پر رچرڈ گرینیل کا پی ٹی آئی صارف کو جواب

    دفع ہو جاؤ،عمران کی رہائی کے مطالبے پر رچرڈ گرینیل کا پی ٹی آئی صارف کو جواب

    ٹرمپ کے نامزد ایلچی،امریکی ہم جنس پرست رچرڈ گرینیل، جو کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے معاملے پر بار بار ٹوئٹس کر چکے ہیں، اب اس معاملے پر پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔

    رچرڈ گرینیل نے ایک حالیہ ٹوئٹ میں ایک پاکستانی صارف پر غصہ نکالتے ہوئے جواب دیا، جس کے بعد اس صارف نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔رچرڈ گرینیل، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں خصوصی مشنوں کے لیے صدارتی ایلچی مقرر کیے گئے تھے، عمران خان کی رہائی کے معاملے پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدّد بار اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کی ٹوئٹس میں عمران خان کے حامیوں کی جانب سے مسلسل عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس نے انہیں پریشان کر دیا تھا۔

    حال ہی میں، رچرڈ گرینیل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کا منظر دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ رچرڈ گرینیل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "ان کی پالیسیاں ہمیں جلا کر راکھ کر رہی ہیں” اور مزید کہا کہ "ان لوگوں کو ووٹ دینا بند کریں جو پانی کے انتظام اور جنگلات کی پالیسیوں میں عقل و فہم کا استعمال نہیں کرتے۔”

    imran

    رچرڈ گرینیل کی اس پوسٹ پر ایک پاکستانی صارف، محمد نواز خان نے کہا کہ "ٹھنڈ رکھیں، مگر ایک بار پھر ریلیز عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرنا نہ بھولیں۔” اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے رچرڈ گرینیل نے غصے میں آ کر پاکستانی صارف سے کہا: "تم جنوبی کیلیفورنیا میں نہیں رہتے، اس لیے دفع ہو جاؤ۔”

    رچرڈ گرینیل کے اس سخت جواب کے بعد، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ فوراً ڈیلیٹ کر دی۔ اس واقعے نے اس بات کو واضح کیا کہ رچرڈ گرینیل اب اس معاملے پر زیادہ توجہ دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

    ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان پر خواجہ سعد کا ردعمل

    کسی ایک فرد کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتے،رچرڈ کے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل

    ٹرمپ کا نامزد ایلچی رچرڈ گرنیل کرپٹ غیر ملکی سیاستدان کیلئے کام کرتا رہا،انکشاف

    عمران خان کی رہائی کے حق میں ہوں،ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل

    عمران خان کی رہائی کے لئے ٹویٹ کرنے والا رچرڈ گرنیل کا اکاؤنٹ جعلی

    عمران کی رہائی کا مطالبہ کرنیوالا،ہم جنس پرست رچرڈ گرینل ٹرمپ کا ایلچی مقرر

  • بنی گالہ منتقلی خواہش،حقیقتا ایسا کچھ نہیں،خواجہ آصف

    بنی گالہ منتقلی خواہش،حقیقتا ایسا کچھ نہیں،خواجہ آصف

    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی تھی، تاہم خواجہ آصف نے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ عدالت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، اس لیے اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ صرف عدالت کی جانب سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا گرفتاری کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ قانونی عمل کے تحت ہوگا۔وزیر دفاع نے ملک کی معیشت کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں امن قائم ہو جائے تو پاکستان خود کفیل ہو سکتا ہے اور اقتصادی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام اور امن کی صورتحال سے معیشت کی بہتری ممکن ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں امن قائم ہو، تو معیشت میں خود کفالت کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیوں ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ علیمہ خان نے دو روز قبل کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو اڈیالہ سے منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی، جس کے بعد یہ بات چل رہی تھی کہ عمران خان کو اڈیالہ سے بنی گالہ منتقلی کی بات چیت چل رہی ہے تا ہم اب واضح ہو چکا ہے کہ بنی گالہ منتقلی پی ٹی آئی کی خواہش ہو سکتی ہے، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے.

  • 9مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت دائر

    9مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت دائر

    بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے دوران درج ہونے والے 8 مقدمات میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ ان مقدمات میں جناح ہاؤس پر حملہ اور دیگر الزامات شامل ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ 9 مئی کو وہ اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے اور ان پر سیاسی انتقام لینے کے لیے سازش کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ عمران خان نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ انہیں محض سیاسی وجوہات کی بنا پر ان مقدمات میں ملوث کیا گیا۔

    عمران خان کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں گزشتہ دو سال سے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور یہ تمام کارروائیاں انتقامی نوعیت کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جو مقدمات بنائے گئے ہیں، وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں تاکہ انہیں انصاف مل سکے اور ان پر عائد الزامات کا قانونی طریقے سے جائزہ لیا جا سکے۔

    ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد

    میدان صحافت میں جرات کی مثال،مبشر لقمان،سالگرہ مبارک

  • شیر افضل مروت،سلمان اکرم راجہ کی لفظی جنگ،بیرسٹر گوہر بھی بول پڑے

    شیر افضل مروت،سلمان اکرم راجہ کی لفظی جنگ،بیرسٹر گوہر بھی بول پڑے

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کی تعیناتی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے ہوئی ہے اور کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا یہ مکمل طور پر بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے، اور ایسی تعیناتیاں ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آئین بانی پی ٹی آئی ہیں اور یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ وہ اس حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں سمجھتے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومتی کمیٹی کے ساتھ تیسری میٹنگ کرے گی اور اس میٹنگ میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے سامنے اپنے نکات لکھ کر رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات پارٹی کے موقف کو واضح کرنے کے لیے اہم ہیں اور پی ٹی آئی اپنے اصولوں پر قائم رہے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت کے درمیان پارٹی امور پر شدید اختلافات دیکھنے کو ملے تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت روز ایک ایسا بیان دیتے ہیں جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اور انہیں پارٹی پالیسی کا بالکل ادراک نہیں ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت جب میڈیا میں آتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں جو پارٹی کے مفاد میں نہیں ہوتا۔

    سلمان اکرم راجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی آئین کے مطابق سیکرٹری جنرل بن ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پارٹی آئین کو پامال کریں گے تو پھر پاکستان کے آئین کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ ایک سال قبل پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور اب وہ پارٹی امور کی سمجھ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ سلمان اکرم راجہ کی پارٹی کے معاملات پر سمجھ بوجھ نہ ہونے کے باعث وہ اسلام آباد میں رہتے ہوئے صرف 15 دن لاہور میں گزارنے کے بعد ٹی وی چینلز پر آ کر بیانات دیتے ہیں۔

    حمزہ یوسف نے ایلون مسک کو "دنیا کا سب سے خطرناک آدمی” قرار دے دیا

    ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم

    سوا چار سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ

  • عمران خان کو رانا ثنا اللہ  کی  پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ،علیمہ خان

    عمران خان کو رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ،علیمہ خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور ڈاکٹر عظمیٰ جب اندر گئے تو پہلے ہمیں گیٹ سے اندر جانے سے روکا گیا

    علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عظمٰی نے جب عمران خان سے کہا کہ علیمہ خان کو آپ سے ملنے نہیں دیا جا رہا تو عمران خان نے عدالت کی کاروائی روک دی۔،مجھ پر آج بین لگا تھا اور عمران خان سے نہیں ملنے دیا جا رہا تھا،سلمان اکرم راجہ کو عمران خان نے نامزد کیا ہے اور اپنے ہی لوگ اُس کے پیچھے لگ گئے ہیں، سلمان اکرم راجہ وہی کرے گا جو عمران خان کہے گا، عمران خان بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹویٹر اکائونٹ پر کیا کرنا ہے،عمران خان کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلوں گا، وہ ڈیل کے تحت نہیں، سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے، رانا ثنا اللہ کو بتائیں عمران خان سونا نہیں ہیرا ہے، عمران خان کو رانا ثناءاللہ خان کی کی گئی پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ۔ہمیں کہا گیا آپ لوگ اکیلے ہیں،عمران خان کا پیغام قوم کو دینا بند کر دیں۔ ہمیں دو مہینے پہلے پیغام دیا گیا تھا کہ آپکی اے آئی ویڈیوز نکال دیں گے۔ ہم نے کہا ہمارے ساتھ پورا پاکستان کے سب بہن بھائی اور پورا سوشل میڈیا کھڑا ہے۔ جب تک عمران خان رہا نہیں ہو جاتے ہم عمران خان کا پیغام ضرور پہنچاتے رہیں گے، عمران خان اڈیالہ میں بیٹھ کر اپنی جماعت چلا رہے ہیں اور تمام فیصلے خود کررہے ہیں،

    توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی عدم پیشی،عدالت کا اظہار برہمی

    سوا چار سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ

  • توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی عدم پیشی،عدالت کا اظہار برہمی

    توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی عدم پیشی،عدالت کا اظہار برہمی

    عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس 14 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا

    سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی،عمران خان کو جیل کی عدالت میں پیش کیا،بشری بی بی اور وکلاء غیرحاضر رہے، ایک گواہ پر جرح اور ایک کا بیان مکمل کر لیا، مزید5 گواہ طلب کر لئے گئے، اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جاری ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمے کی کارروائی ہو رہی ہے۔ سماعت کے دوران ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کی گئی۔ اس جرح کا عمل بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کیا۔ اس کے علاوہ، استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید پانچ گواہ طلب کرلئے ہیں جن میں محمد شفقت، قیصر، عمر صدیق، محسن اور فہیم شامل ہیں۔ ان گواہوں کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    جج نے واضح طور پر کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر وکلا نے گواہوں پر جرح مکمل نہ کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

    توشہ خانہ ٹو، بشریٰ بی بی کا وکیل نہ آیا، سماعت ملتوی

    توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی